The Latest

وحدت نیوز ( ٹھٹھہ) ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ کے علاقے سجاول اور ڈرو میں بھی رہبر کبیر امام خمینی (ر ہ) کے فرمان پر آزادی القدس ریلیاں نکالی گئیں ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ یونٹ سجاول کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ ریلی نکالی گئی جس میں سیکریٹری جنرل مظفر لغاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرحت کھوسو نے خطاب کیا ۔ ان موقع پر بڑی تعداد میں مرد ، بزرگ اور بچے ریلی میں شریک تھے ،
شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد ، اور القدس لنا کے نعرے درج تھے۔
جبکہ ایک اور ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ یونٹ ڈرو اور اصغریہ آرگنازیشن کے زیر اہتمام نکالی گئی ۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ایک اخباری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن 27 رمضان مورخہ 6 اگست بروز منگل کو علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں اور پاکستان کے معروف عالم دین علامہ آغا علی الموسوی کی پہلی برسی کی مناسبت ایک عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ مجلس ترحیم 27 رمضان المبارک کو مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ جس میں علامہ آغا علی الموسوی کے فرزند ارجمند علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، علامہ آغا علی رضوی اور دیگر علمائے کرام کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے کارکنان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے ممبران شریک ہونگے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی منائی گئی لاہور میں منعقدہ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دشمن نے آج کے دن ایک جلیل قدر عالم اور اتحاد بین الملمین کے داعی کو ہم سے چھین کر مطمئن ہوگئے تھے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن اس شہید پرور قوم نے اپنے محبوب قائد کے وہ زریں اصول یعنی اتحاد بین المسلمین،حب الوطنی،اور شیطان وقت امریکہ و اسرائیل کے کیخلاف جدوجہد کو پہلے سے بھی زیادہ تیز کر کے ان کے شیطانی ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔

برسی کے تقریب میں کارکنوں کی کثر تعداد شریک تھے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں مقامی ضمیر فروشوں کے مدد سے قیام پاکستان سے اب تک محب وطن قیادت کو برداشت نہیں کیا چاہے وہ بانی پاکستان بابائے قوم محمد علی جناح ہو شہید لیاقت علی خان تاریخ اس بات کی گواہی دے گی کہ اس ملک میں وطن فروشوں کا دور دورا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے غیور ملت ایسے غداروں کو بے نقاب کر کے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دن رات ایک کیے سرگرم عمل ہیں شہید عارف حسین الحسینی کے یہ پیروکاران ہمیشہ سے میدان میں حاضر ہیں اور رہیں گے کیونکہ شہید قائد کا یہ فرمان بھی تھا اور اس پر ہمارا عقیدہ بھی ہیں کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماوُں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے پورے ملک سمیت پنجاب بھر میں بھی تقریبات منعقد ہوئے ضلع شیخوپورہ،قصور۔سیالکوٹ،ناروال۔گوجرانوالہ فیصل آباد،جھنگ،چینوٹ،بھکر،سرگودہا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،اور ننکانہ صاحب میں بھی تقریبات منعقد ہوئے یاد رہے مرکزی برسی کا اجتماع 25اگست کو اسلا�آباد منعقد ہو گا۔

وحدت نیوز ( ٹنڈو محمد خان) خمینی بت شکن کے فرمان پر لبیک کہتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مشترکہ طور پر القدس ریلی جامع مسجد علی (ع) سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب پر جا کر اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین برادر محب علی بھٹو نے کی ، جبکہ ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد بخش غدیری،اور آئی ایس او کے صدر علی رضا نے خطاب کیا ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں ماہ مبارک رمضان کی برکات اور فیوضات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان انسانیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتاہے ۔ماہ رمضان میں جرائم کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔اور انسانی زندگی میں آرام و سکون فردی اور اجتماعی حوالے سے پیدا ہوجاتا ہے ۔انسانی زندگی کے ہر شعبے میں اخلاق کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور ماہ رمضان اخلاق کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ مناسب موقع ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی اقدار کی پامالی سے قوم و ملت میں انتشار و نفرات اور دوریاں پیدا ہو جاتی ہے اور اجتماعی معاملات بگاؤ کا شکار ہو جاتی ہیں،خصوصاً سیاسی و اجتماعی اخلاق سے معاشرے میں باہمی اعتماد و یکجہتی کوفروغ ملتا ہے اور باہمی تفاہم سے اختلافات بھی ختم ہو جاتی ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ رسول اللہ حضرت محمد ﷺکے فرمان کے مطابق انکی رسالت کا اصل مقصد اخلاق کی تکمیل ہے ۔خدا کرے کہ مسلمان اس مقد س مہینے میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کیلئے سامان فراہم کریں

وحدت نیوز ( کراچی ) پاکستان کی سرزمین پر انقلاب کی بازگشت کو دبانے کے لئے امریکی سامراج نے قائد عظیم الشان علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کو ملت پاکستان سے جدا کیا ، پاکستان کے بزرگ قومی سیاستدان گواہ ہیں کہ آمریت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جینا شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) نے ہی سکھایا۔ آج اگر شہید قائد حیات ہو تے تو امریکہ کے نجس پنجے ہماری مادر وطن کو نہ جکڑے ہو تے ، پاکستان کیسیاسی و اجتماعی مسائل کا حل شہید علامہ عارف حسینی (رہ) نے اپنی حیات مبارکہ میں ہی واضح کر دیا تھا ، انہوں نے بارہا امریکہ کی پاکستان کے خارجہ و داخلہ معاملات میں بڑھتی ہو ئی مداخلت کو تنکید کا نشانہ بنایا تھا ، اور امریکی مداخلت کو پاکستان کے مسائل کی جڑ قرار دیتے تھے۔ اتحاد بین المسلمین کے لئے کو شاں رہنا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق تقوی ، کراچی کے رہنماء علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انوار ، آغا فرخ عباس رضوی اور ڈاکٹر حسن جعفر رضوی نے شہید علامہ عارف حسینی (رہ ) کی مجالس برسی کے محتلف اجتماعات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے بارش سے متاثرہ امروہہ سوسائٹی ، سعدی ٹاؤن ،سچل گوٹھ ، جلبانی گوٹھ، صومار کڈھانی گوٹھ کھوکراپار کے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کیمپس کا معائنہ بھی کیا، ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، لوگوں کومحفوظ مقام پر منتقل کیاگیاجبکہ ان علاقوں میں بڑی تعداد میں روزہ داروں کیلئے افطار اور کھانے کا انتظام کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ دیدار جلبانی ، علامہ علی انور، علی حسین نقوی ، انجینئر رضا نقوی بھی ہمراہ تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کراچی کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاؤنڈیشن نے شہر میں شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردیں، متاثرین کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا کام جاری ہے جبکہ بڑی تعدادمیں متاثرین کے لیے افطاراورکھانے کا بھی انتظام کیا گیا۔ کھوکھراپار اور امروہہ سوسائٹی میں ریلیف کیمپس بھی لگا دئیے گئے ہیں جہاں عوام الناس سے متاثرین کی مدد کے لئے کپڑے ، دودھ ، خشک غزائی اشیاء ، صاف پانی اور نقد امداد جمع کرانے کی اپیل کی گئی ہے ۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد) قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی (رہ) کی 25ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ) کی ہدایت پر ملک کے مختلف اضلاع و یونٹس میں تعزیتی اور دعائیہ تقریبات اور مجالس عزا ء منعقد کی گئیں ،شہید کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، مقررین نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ ) کی قومی و ملی خدمات اور ان کی قربانیوں اور ایثار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ شہید کی برسی کا ملک گیر اجتماع 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی کو 5 اگست 1988 بروز جمعہ پشاور میں ان کے مدرسہ جامعہ معارف الاسلامیہ میں نماز فجر کے موقع پر اسلام و پاکستان دشمنوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور قیادت میں ملک و ملت کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں۔ آپ پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانی شمار ہوتے ہیں۔

وحدت(سکھر)جمعتہ الوداع یوم القد س پر مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر ، شیعہ ایکشن کمیٹی ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع سکھر ، اصغریہ آرگنائیزیشن سکھر ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن شعبہ طالبات،پیام ولایت فاؤنڈیشن، پاک حیدری اسکاؤٹس ،اور سکھر کی تمام ماتمی انجمنوں کی طرف سے عظیم الشا ن یوم القدس ریلی کا جلوس جامع حیدری مسجد تا پریس کلب سکھرتک علماء اور مذہبی رہنماؤں کی قیادت میں نکالا گیا ۔جلوس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعدادبھی شریک تھی شرکاء نے بیت المقد س اور فلسطین کی آزادی ، اسرائیل وامریکہ کی بربادی کے نعرے لگاتے ہوئے ،مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ، اے بیت المقد س مت گھبرا یہ خون رگوں میں تیر ا ہے۔

پریس کلب سکھر پر شرکاء سے چوہدری اظہر حسن سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر، سید فدا حسین شاہ موسوی ، چئیر مین شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع سکھر ، مولانا علی بخش سجادی جنرل سیکریٹری شیعہ ایکشن کمیٹی ضلع سکھر ،سعید صفوی ڈویژنل صدر ISO، اشرف علی اسدی صدر اصغریہ آرگنائزیشن ، برادر آفتاب میرانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر، نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت امریکہ ، اور اسرائیل کے مظالم اور پالیسیوں کی وجہ سے دنیا کا امن و امان تباہ ہوچکا ہے ۔یہ ہر ملک میں دہشتگردوں کو پال کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں۔اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پرقابض ہے۔مسلمانوں پر ظلم ہورہاہے۔لیکن عرب ممالک کی مجرمانہ خاموشی ایک جرم ہے۔آج شام کو تباہ کرنے کیلئے امریکہ اسرائیل سعودی عرب ، قطر، ودیگر ممالک شام میں دہشتگردوں کو اسلحہ اور مالی وسائل دیے رہے ہیں۔شام میں حضرت بی بی زینبؑ اور اصحاب کے کی بے حرمتی کروای جارہی ہے۔ہم واضح کرتے ہیں کہ امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کامیاب نہیں ہونگے۔

انشاء اللہ اسرائیل کو ایک دن تبا ہ ہونا ہے۔امریکہ کو آخر ٹوٹنا ہے۔ظلم ختم ہونا ہے۔حق اور اہل حق کو کامیاب ہونا ہے۔فلسطین شام اور دیگرمظلوم ممالک اپنے آپ کو تنہا ناسمجھیں ،دنیا کے مسلمان مظلوموں کے حامی اور ان کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور ) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے رحیم یار خان میں شیعہ علماء کونسل بہاولپور ڈویژن کے صدر شیخ منظور حسین اور ان کے صاحبزادے حیدر علی کے بیہمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تکفیریوں نے ایک مربتہ پھر شیعیان علی (ع) کیخلاف محاذ کھول دیا ہے، دہشتگردی کے اس واقعہ میں پنجاب حکومت برابر کی ذمہ دار ہے۔

 علامہ اسدی نے کہا کہ تکفیریوں کو جنوبی پنجاب میں کھلی چھٹی دے کر پنجاب حکومت نے شیعہ دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے، ملت جعفریہ ایک جسم کے مانند ہیں، مجلس وحدت مسلمین خانوادہ شہداء کے اس غم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حالیہ واقعات پیغام دے رہے ہیں کہ ہم اپنے داخلی اتحاد کو مزید فروغ دیں، کیونکہ عالمی سازش کا مقابلہ ایک قوم بن کر کیا جاسکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree