حکومتی و ریاستی اداروں میں موجود دہشتگردوں کی سہولت کار کالی بھیڑیں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں، علامہ اقتدار نقوی

02 نومبر 2016

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فعالیت اور اہل تشیع مسلمانوں پر دن دہاڑے حملے اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت اور اداروں کے اندر دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں، پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، وزیراعلی ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ صوبے بھر میں کالعدم دہشتگردتنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف فی الفور کاررائی عمل میں لائیں، بصورت دیگر دہشتگردی کا شکار محب وطن ملت تشیع صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے پر مجبور ہوگی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر عباس مہدوی ، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ علی حسنین نقوی اور دیگر موجود تھے۔

علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ کراچی میں عزاداری پر مسلسل دہشتگردانہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ملت جعفریہ کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، حکومتی و ریاستی اداروں میں موجود دہشتگردوں کی سہولت کار کالی بھیڑیں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں، ایک منظم انداز سے ملت جعفریہ کی نسل کشی کی مجرمانہ سازش کی جا رہی ہے، ملکی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے امریکی و صہیونی ایجنٹ آج محب وطن شیعہ مسلمانوں کو اپنی دہشتگردی و بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ رہنماو ں نے کہا کہ حکمرانوں اور قانون نافذ کی تمام تر توجہ مجالس و عزاداری کے اعداد و شمار جمع کرنے پر لگی ہوئی ہے، جبکہ کالعدم تنظیموں اور دہشتگرد عناصر کے بارے میں تمام معلومات ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کرنے میں مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے، پولیس کی غفلت کا یہ حال ہے کہ تھانے کے برابر والی گلی میں ہونے والی مجلس عزا سے وہ تو بے خبر رہتی ہے لیکن مجلس عزا سے باخبر دہشتگرد اس پر حملہ کرکے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، جس کے بعد اہل تشیع کے تحفظ میں ناکام پولیس اپنی نااہلی کا سارا نزلہ مظلوم عزاداروں پر ہی نکال رہی ہے، جو انتہائی شرمناک و قابل مذمت ہے۔ رہنماو ں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں دہشتگرد کالعدم تنظیموں کو قانونی تحفظ دینے سے گریز کرتے ہوئے ان کے خلاف فی الفور کارروائی کا آغاز کیا جائے، محب وطن اہل تشیع مسلمانوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے تختہ دار پر لٹکایا جائے، ماہ محرم کے آغاز سے امام بارگاہوں، مجالس اور عزاداروں پر ہونے والی دہشتگردی میں ملوث تکفیری دہشتگرد عناصر اور انکے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree