علامہ اقتدار نقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ سے ملاقات، مختلف مسائل پر تبادلہ خیال

21 فروری 2017

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں، جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے سے ملک میں امن قائم ہوگا۔ ان خیالات کااظہاراُنہوں نے ملتان میں ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی صوبائی ترجمان ثقلین نقوی اور ملک عامر کھوکھر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا مرکز ہے اور اولیاء اللہ کی سرزمین ہے ،ملتان کے امن کو کسی کو پامال نہیں کرنے دیں گے، ملکی سیکیورٹی ادارے اور ایجنسیاں قومی خدمت سے سرشار اپنا کردار ادا کررہی ہیں، علماء اور مذہبی جماعتوں سمیت ہر شہر کافرض ہے کہ ملکی سلامتی کودائو پر لگانے والوں کو بے نقاب کرے۔

 اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ ملکی سلامتی اور بقاء کے لیے کسی تفریق اور امتیاز کے بغیر دہشتگردی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کی تعلیم دینے والوں کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے، پنجاب اور باالخصوص جنوبی پنجاب میں رینجرز کے آنے سے دہشتگردوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز ہوں گی۔ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں کے خلاف کاروائی کرے چاہے وہ کسی بھی لباس یا شکل میں موجود ہوں۔ اس موقع پر علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل محرم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو عزاداری کے مسائل کو حل کرے، علامہ اقتدار نقوی نے ملکی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ملتان سے ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور مساجد کی فول پروف سیکیورٹی کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree