وحدت نیوز (گلگت) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام گلگت میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء نظام الدین، صفدر علی، فدا حسین، کریم خان، عثمان احمد، پروفیسر یاسف الدین، نائب خان، شیخ شبیر حکیمی، زکریا ایڈووکیٹ، شاہ عالم، حسنین رمل، رحمت علی، ممتاز ایڈووکیٹ، وجاہت علی کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء غلام عباس، آغا علی حیدر، ڈاکٹر علی گوہر، مطہر عباس و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر عوامی حقوق کے لیے ملکر جدوجہد کرے گی۔ اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور تمام مسائل جوں کے تں ہیں۔ حکومت گندم کوٹے مین بتدریج کمی کر رہی ہے، جس سے جی بی میں قحط جیسی صورتحال ہے۔ حکومت کی جانب سے لوڈشیڈنگ کی کمی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں اور غریب عوام پر ٹیکسز کا بوجھ نئی صوبائی حکومت کا تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت واضح کرے کہ وہ ایکشن کمیٹی کا باقی ماندہ چارٹر آف ڈیمانڈ حل کرنا چاہتی ہے یا احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) خطہ گلگت بلتستان صدیوں سے ایک اکائی کے طور پر دنیا کے نقشے پر ثبت ہے جس کا جغرافیہ تبدیل کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیا جائیگا۔گلگت بلتستان کے جغرافیے کو تبدیل کرنا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اعلان جنگ کے مترادف ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو خطہ گلگت بلتستان سے زیادہ کشمیر کے مفادات زیادہ عزیز ہیں ان کی درپردہ سازشوں سے اس کی مخصوص سوچ کی عیاں ہوگئی ہے۔وزیر اعلیٰ موصوف کا گلگت بلتستان کو دو اکائیوں میں تقسیم کرنے کی تجویز خطے سے غداری کے زمرے میں آتی ہے ۔نواز لیگ کو اقتدار کی کرسی تک پہنچا نے والے بہت جلدانہی کے خلاف سڑکوں پر ہونگے ،عوامی ترجمانی کے برخلاف ڈکٹیشن پر چلنے والی جماعت کو بہت جلد رسوائی نصیب ہوگی۔انہوں نے وفاقی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ عوامی خواہشات کے برخلاف کسی بھی عبوری صوبے یا علاقے کو تقسیم کرنے سے پورے علاقے میں بے چینی کی لہر پیدا ہوسکتی ہے لہٰذا حکومت کو چاہئے کہ وہ آئین پاکستان میں ضروری ترامیم کے بعد اس علاقے کو ایک مکمل آئینی صوبہ بنادے جو یہاں کی بیشتر سیاسی جماعتوں کا مطالبہ رہا ہے ۔یہ علاقہ ابھی جوانمردوں سے خالی نہیں ہوچکا کہ وفاق اپنی مرضی کے فیصلے ہم پر مسلط کریں ایوان بالااور ایوان زیرین میں مبصر کی حیثیت سے نمائندگی اس خطے کے عوام کا کوئی مطالبہ نہیں اور 68 سال بعد محض اقتصادی راہداری کی خاطر اس خطے کی شناخت مٹانے کی کوشش کی گئی تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے۔

یہ بات اظہر من الشمن ہے کہ 68 سالوں سے کسی حکمران نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ بنانے کی نہ صرف کوشش نہیں کی بلکہ اس آزاد خطے کو پاکستان سے محبت کی خاطر الحاق کرنے والوں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا اور آئینی حیثیت دینے کا موجودہ شور شرابہ بھی اقتصادی راہداری میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی غرض سے ہے اور یہاں کے عوام سے ہمدردی کی بنیاد پر نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے کے عوام اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن علاقے کی تقسیم کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا سہہ ماہی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی صورت حال کے باعث پیدا ہونے والی حالات بالخصوص سعودیہ ایران کشیدگی، سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت جیسے ایشوزمیں ایم ڈبلیوایم اپنا بھر پور قومی کردار ادا کرے گی،ہم خیال اور برسراقتدار سیاسی ومذہبی جماعتوں سے روابط بڑھا کرملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کیا جائے کی،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دینگے‘ریاستی اداروں کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے مشروط صوبائی خودمختاری کوگلگت اور بلتستان کے درمیان مسلکی تعصبات کی بھینٹ چڑھانے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ،ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کنونشن ماہ اپریل کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگا،جس میں آئندہ تین سال کیلئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،شرکائے اجلاس نے ایم ڈبلیوایم کی موجودہ فعالیت پراطمنان کا اظہار کیا گیا،اجلا س میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے رکن علامہ امین شہیدی ، علامہ احمد اقبال ،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ باقر زیدی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری سید ناصرعباس شیرازی، ملک اقرار حسین،نثارعلی فیضی ودیگر شریک تھے، اجلاس میں سعودیہ حکومت کی جانب سے مسلسل پاکستانی حکومت پر یک طرفہ اور فرقہ وارانہ بنیاد پر تشکیل کردہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے دباؤکی پرزورانداز میں مذمت کی گئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس حوالے سے کہا کہ  امت مسلمہ کے باہمی اتحاد و یگانگت سے استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ عالم اسلام اس وقت یہود و نصاریٰ کے نشانے پر ہے۔ ہمیں دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے کی بجائے دانشمندی سے ایسے فیصلے کرنے ہوں گے، جن سے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قائم ہمارے مضبوط سفارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی استحکام ہمیں ہر شے سے زیادہ عزیز ہے۔ عالمی دہشت گرد قوتیں وطن عزیز کو اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمنوں کا درک کرنے کی ضرورت ہے، جنہوں نے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے پاکستان کی سرزمین کو تحتہ مشق بنا رکھا ہے۔ ہمیں اپنے فیصلے عالمی حالات، بین الاقوامی تعلقات اور وطن عزیز کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے ہوں گے۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جو فوجی اتحاد بنانے جا رہا ہے، پاکستان اس میں شمولیت کا کسی طور متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی صیہونی سازش ہے۔ اگر سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو اسے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں اسرائیل کے خلاف بھی آواز بلند کرنی چاہیئے۔

وحدت نیوز (گلگت) تمام دہشت گرد تنظیموں کے تانے بانے آل سعود کی ناجائز حکومت سے ملتے ہیں،سیاسی مخاصمت کی بناء پر آیت اللہ باقر النمر کو تختہ دار پر چڑھاکر سعودی حکمرانوں نے اپنی شدت پسندی کا ثبوت فراہم کیا ہے۔شام، عراق،بحرین ،یمن اور افغانستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کرنے والے تمام دہشت گرد گروہوں کی آل سعود سپانسر کررہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر خانم سائرہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی پر آل سعود کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہید باقر النمر کی شہادت سے سعودی عرب میں بیداری کی لہر میں مزید اضافہ ہوگا۔آیت اللہ باقر النمر نے ریاستی ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کی تھی اور آل سعود کے صیہونی ریاست سے درپردہ تعلقات پر سے پردہ اٹھایا تھا۔ان کاجرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے برسوں سے سعودی عرب پر مسلط شخصی اقتدار کو چیلنج کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا حقائق کو پیش نظر رکھے اور اندھے پن میں سعودی حکمرانوں کی سپورٹ کرنے کی بجائے مظلوم کا ساتھ دینا چاہئے۔عرب ممالک میں شہنشاہیت اور شخصی حکومتیں قائم ہیں جہاں انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں جن کے بارے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بار ہا احتجاج کرتی رہی ہیں۔یمن میں ایک شخصی حکومت کی بحالی کو بہانہ بناکر مظلوم یمنی عوام پر کرائے کے فوجیوں سے قتل و غارت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اس کے علاوہ بھی ان کے گھناؤنے جرائم کی تفصیل بہت لمبی ہے۔انہوں نے کہا کہ باقر النمر کا قتل نفس ذکیہ کا قتل ہے ان کا خون ناحق آل سعود کو صفحہ ہستی سے نابود کردے گا۔انہوں نے حکومت پاکستان کی اس ناحق ظلم پر خاموشی کو انتہائی مضحکہ خیز قرار دیا اور مطالبہ کیا حکومت سعودی اتحاد سے باہر نکل جائے اور ایک طاقتور اسلامی ملک ہونے کے ناطے آل سعود کی حمایت کرنے کی بجائے مسلم ممالک کے مابین ثالثی کا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (گلگت) انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آل سعود کی انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔اتنے بڑے پیمانے پر سیاسی مخالفین کا سر قلم کرکے آل سعود نے دنیا کی تاریخ میں ایک نئی مثال رقم کی ہے۔آیت اللہ باقر النمر کا مقدس لہو بہاکر سعودی مقتدر خاندان نے اپنی تباہی کا سامان کردیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنما و رکن گلگت بلتستان اسمبلی بی بی سلیمہ نے آیت اللہ باقر النمر کی پھانسی پر سعودی حکومت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کی تاریخ ظلم و بربریت سے بھری پڑی ہے۔اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے آل سعود نے میڈیا پر پابندیاں عائد کی ہیں اس کے باوجود سعودی عرب میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور حالیہ قتل و غارت انسانیت سوز واقعہ ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے۔آیت اللہ باقر النمر سمیت 47 افراد کا سر تن سے جدا کرکے آل سعود نے داعش اور طالبان کی سنت پر عمل پیرا ہونے ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا کی وہ واحد ریاست ہے مسلم دنیا کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرکے صیہونیت کی خدمت کررہی ہیں حالانکہ اس غاصب حکومت نے آج تک فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آج تک کوئی آواز نہیں اٹھائی ہے۔مملکت خداداد پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جو آل سعود اور دیگر عیاش عرب حکمرانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے وجود میں نہیں آیا ہے لہٰذا آنکھیں بند کرکے آل سعود کی خدمت کرنے کی بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آیت اللہ باقر النمر اور دیگر مقتولین کے متعلق سعودی عرب سے وضاحت طلب کرے اور حالیہ انسانیت سوز واقعے کے خلاف سعودی حکومت سے احتجاج کرے۔

وحدت نیوز (سکردو) سفاکیت اور بربریت کے خلاف برسرپیکار عالمی حقوق کے عظیم علمبردار آیت اللہ باقرالنمر اور انکے درجنوں ساتھیوں کی آل سعود کے ہاتھوں شہادت کے خلاف ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی مرکزی انجمن امامیہ اور مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام حسینی چوک اسکردو سے نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر آیت اللہ باقرالنمر اور انکے دیگر ساتھوں کی المناک شہادت پر سعودیہ حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔ شرکائے ریلی آل سعود کی ظالمانہ اقدام کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے یادگار شہداء اسکردو پہنچے جہاں احتجاجی جلسے سے علماء کرام نے خطاب کیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرنے والوں میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی، علامہ شیخ ڈاکٹر کاظم سلیم، شیخ جواد حافظی، آغا باقر رضوی اور دیگر شامل تھے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ سعودی شہنشاہیت عالم اسلام کے چہرے پر بدنما داغ کی مانند ہے۔ سعودی عرب میں شیعہ مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے اور اب بھی سینکڑوں بے گناہ قید میں ہیں۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر عالمی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ مقررین نے کہا کہ دنیا میں موجود جمہوریت کے چیمپئن کو سعودی عرب میں ہونی والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر نہیں آتی۔ آیت اللہ باقرالنمر کو امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر قتل کیا گیا ہے، انکا قتل آل سعود کی نابودی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ آل سعود نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور موجودہ نسل آل سعود کی حکومت کی سقوط کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔

Page 63 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree