وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ دھاندلی اور سعودی ریال کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ نون کو دوسروں پر الزام تراشی سے پہلے اپنے کردار کی طرف دیکھنا چاہیے۔ گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی عوامی طاقت سے خائف مسلم لیگی رہنما حفیط الرحمن شکست کو اپنی طرف بڑھتے ہوئے دیکھ کر شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور حواس باختہ ہو چکے ہیں ۔ دوسروں پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگانے والے سعودیہ سے لیے گئے ڈیڑھ ارب ڈالر کا آج تک حساب نہیں دے سکے۔سعودیہ کی طرف سے اتنی بھاری رقم کی نواز حکومت کو فراہمی کے پس پردہ مقاصد سے کون آگاہ نہیں۔مسلم لیگ نون دھاندلی زدہ الیکشن کی پیدوار ہے ۔ملک میں قائم دہشت گردی کے بیشتر مراکز کو مسلم لیگ نون کی مکمل آشیرباد حاصل رہی ۔ گلگت بلتستان کے الیکشن میں ملت تشیع کے خلاف مسلم لیگ نون کے رہنما سعودی زبان بول رہے ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔یہ طرز عمل صاف ظاہر کرتا ہے کہ گلگت بلتستان میں بے گناہ شیعہ رہنماوں پر جھوٹے مقدمات مسلم لیگ نون کی انتقامی کاروائی ہے اور اس میں مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنما براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یہ لوگ عدالتی معاملات پر اثر انداز ہورہے ہیں۔ سیاسی اعتبار سے ہماری ساکھ تمام حلقوں میں انتہائی مضبوط ہے ۔ ہم نے باکردار لوگوں کو منتخب کیا ہے۔ ملکی سیاست میں پہلی بار کسی مذہبی تنطیمی نے اخوت و وحدت کی بنیاد رکھتے ہوئے شیعہ سنی دونون مسالک کو بلاتخصیص انتخابات کے لیے منتخب کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے باکردار افراد کا چناو کیا ہے۔ اب کسی موقع شناس ،مفاد پرست اور طالع آزما کی اس علاقے میں کوئی گنجائش نہیں ۔ سیاسی شعبدے بازوں کا دور گزر چکا ہے۔ یہاں کے باشعور عوام اب ان لوگوں کا انتخاب کریں گے جوحب الوطنی اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے معاملے میں انسانی حقوق کی تنظیموں سے سمیت بیشتر ممالک سعودی جارحیت کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں۔ یمن میں نہتے عوام پر ظلم ہو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ ظلم کے خلاف اور مظلوم کے حق میں آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی یہ ہوتا رہے گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اور سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور گلگت بلتستان کے الیکشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود کی جانب سے پہلے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا گیا ہے اور بعد میں علامہ ناصر عباس جعفری سے رابطہ ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت چاہتی ہے کہ گلگت بلتستان کے حوالے سے کوئی اتحاد قائم ہو جائے۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین کے دونوں رہنماوں نے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو بتایا کہ اس معاملے پر ایم ڈبلیو ایم کی سیاسی کونسل ہی کوئی فیصلہ کریگی اور جلد ہی دونوں جماعتوں کے رہنماء مل بیٹھیں گے اور انتخابی اتحاد پر غور فکر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے تاحال تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز (گلگت) علاقے میں خوشحالی اور انصاف کیلئے سیاسی قوت درکار ہے جس کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کو حقوق دلوانے کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔لوگوں کی سیاست کے مفادات کے گرد گھوم رہی جبکہ ہماری سیاست کا محور عدل و انصاف کی فراہمی ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر خانم سائرہ ابراہیم نے دورہ بارگو شروٹ کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ67 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کوان کے بنیادی انسانی حقو ق سے محروم رکھا گیا اور اب یہ محرومی زیادہ دیر نہیں چلے گی اور وفاق کو تمام حقوق گلگت بلتستان منتقل کرنے پڑیں گے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے بھرپور تیاری کی ہے اور اب یہ جنگ اسمبلیوں میں لڑی جائیگی۔8 جون تبدیلی کا دن ہے اور اس دن خواتین جوق درجوق حق رائے دہی کا استعمال کرکے علاقے کی قسمت تبدیل کرینگے اور برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ خواتین الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور 8 جون کردار زیبنی ادا کرتے ہوئے ظالم حکمرانوں کے خلاف خیمہ زن ہوجائینگے اور خیمے پر مہر ثبت کرکے ملی بیداری کا ثبوت دینگے۔

وحدت نیوز(گلگت )آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے خطبہ میں نواز لیگ کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی پیشکش کو قبول کے کے فوری گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنا نے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 2009 میں پی پی پی کی جانب سے نیا سیٹ اپ دینے پرمختلف طبقوں نے حمایت کر کے انہیں حکومت سے نوازا ، اگر نون لیگ بھی پی پی پی کی طرح آئینی صوبے پر عمل کرتی ہے تو ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقے بھر میں نون لیگ کی حمایت کر کے انہیں انتخابات میں کامیاب بنا ئیں گے ،آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ گلگت بلتستان کا متعبر اخبار علاقے کے دیرینہ اہم ایشو کے بارے میں مثبت اور غیر معمولی اہمیت کے حامل معاملے کو سامنے لایا ہے اس لئے نواز لیگ فوری طور پر ایم ڈبلیو ایم کے آفر کو قبول کر لینا چاہیے ۔

آغا راحت حسینی نے کہا کہ اگر نواز لیگ ایم ڈبلیو ایم کے پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کریں تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے ، آغا راحت الحسینی نے کہا کہ آفر معقول ہے تا ہم نواز لیگ کی دو سالہ کا رگردگی مایوس کن ہے اس لئے اس میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے کیو نکہ وفاق میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد اس علاقے کو کچھ نہیں ملا اور زبانی اعلانات کے ذریعے محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ نے گلگت میں مظلومین یمن کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے مقدمے اور گرفتاریاں کرنے اور قائدین کو اشتہاری قرار دینے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندر طالبان کے حامیوں(پاکستان علماء کونسل) نے پارلیمنٹ کی قراداد کی مخالفت کرتے ہوئے ہر جمعہ کو ریلیاں اور احتجاج کر کے اسٹیٹ کے فیصلے کو چیلنچ کیا ہے۔ پاکستانی آئین کے باغی طالبان کی حمایت کرنے والے مولوی طاہر اشرفی جوکہ میڈیا پر سرعام یمن جنگ پر مصالحتی قرارداد کی دھجیاں اڑاتا ہے  لیکن اس سب کے باوجود ان لوگوں کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کا تحفظ دیا جاتا ہے۔ لیکن یمن پر جاری مسلسل سعودی جارحیت کے خلاف اگر احتجاج کیا جائے تو اس پر حکومت کو نہ فقط اعتراض ہے بلکہ انتقامی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔ دراصل اس خطے کی عوام اب بیدار ہے اور وہ پہلے والی سیاسی پارٹیوں کو مسترد کر چکے ہیں۔ اپنی آنے والی ناکامی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ میں نون لیگی قائمہ حکومت اب انتقامی کاروائی پر اتر آئی ہے۔

گلگت بلتستان کے الیکشن کی عوام نے ایم ڈبلیو ایم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے وہ جماعت کہ جو محروموں کی جنگ لڑ رہی ہے اور ہر محاذ پر ملک دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار کھڑی ہے۔ اور انشاء اللہ الیکشن کے نتائج ہمارے حق میں ہونگے۔ کیونکہ ہم اہلیت و خدمت کے بل بوتے پر اس خطے میں وارد ہوئے ہیں۔ پس نون لیگ ہوش کے ناخن لے اور بجائے انتقامی سیاست کے وہ خدمت و اہلیت کی سیاست کریں۔

وحدت نیوز (گلتری) فداعلی انقلابی کی قیا دت میں علاقہ گلتری کے عما ئدین و نو جو انان نے وحدت مسلمین کے نا مزد امید وار وزیر سلیم کی حلقہ 3بھر حما یت کا اعلان کیا ۔کے7میں منعقدہ اجتماع میں علاقہ گلتری مختلف مو ضو عات کے عما ئدین نے وحدت مسلمین پر بھر پور اعتما دکا اظہا ر کیا ۔اس اجتما ع میں علاقہ کے بزرگ عمائدین میں ممبر تقی ،شیر باز،حاجی ابراہیم،تقی کرابوش، محمد حسین گنیال،سابق چیئر میں اسحا ق،نمبر دار حسن،آخوند اسما عیل ،حیدر تھلی،محمد اسحاق ،حوالدار غلام رسول،مصطفیٰ ،عاشق تھلی ،فرنشاٹ سے ساجد علی نقی ،مہدی ،ابراہیم ،بنیال سے حوالدار علی،کونرسے عبدلکریم ،غلام عباس ،حا جی مصائب ،پھلٹکس سے سابق ممبر حسن ،غلام حیدر،گلتری خاص سے سابق ابراہیم ،غلام عباس عشور ،چملو نگ سےعلی ،مٹیال سے آصف علی اور دیگر سینکڑوں لو گ شامل تھے۔آخر میں وزیر سلیم نے گلتری کے تمام مسائل کے حل کیلئے کوشش کی یقین دہا نی کرائی۔

Page 82 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree