وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما نثارفیضی کا دورہ طورمک،عمائدین سے ملاقات،عمائدین طورمک سے گفتگو کرتے ہوئے نثار فیضی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے محکوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،الحمداللہ مجلس وحدت کو یہاں کے غیور عوام نے جو عزت دی ہے،گلگت بلتستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،انشااللہ ہم عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم اس علاقے کی تعمیر ترقی اور آئینی حقوق کی جنگ کو اپنا اولین فرض سمجھ کر لڑیں گے،اور اس محب وطن قوم کو وہ مقام دلائیں گے جس کے یہ حقدار ہیں،نثار فیضی کا کہنا تھا کہ 8 جو ن مظلومین گلگت بلتستان کے لئے فتح کا دن ثابت ہوگا،اور مفاد پرستوں اور عوام دشمن طاقتیں ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائیں گی۔
وحدت نیوز (سجاول) گلگت بلتستان الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول کے سیکریٹری جنرل مختیار دایو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ولایت کے پیروکاروں کی سرزمین پر جیت بھی ولایت کے پیروکاروں کی ہوگی،انھوں نے شفاف الیکشن کے لئے جنرل راحیل شریف سے الیکشن کو فوج کی نگرانی میں کرنے کی بھی اپیل کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے عوام کی بدحالی دیکھ کر گلگت بلتستان کی باشعور عوام کو زرداری-ازم اور نواز-ازم کا اندازہ ہو چکا ہے،گلگت بلتستان انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی۔
وحدت نیوز (اسکردو) گلگت بلتستان کے عوام بیدار ہیں ،8 جون ملت کی سرفرازی کا دن ثابت ہوگا،جی بی کی محرومی کا سبب مرکز میں بیٹھی قوتیں ہیں،مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی زبان ہے،ہم گلگت بلتستان میں قانون کی حکمرانی کو نافذ کریں گے،کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کی بحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،عوامی خدمت کو ہمارے نمائندے عبادت سمجھ کر کریں گے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سکردو پریس کلب میں عمائدین پاری کھرمنگ کے مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاگلگت بلتستان میں پری پول ریگنگ جاری ہے،بے نظیر انکم سپورٹس کے نام پر شناختی کارڈ جمع کرنا شروع کر دیے ہیں،الیکشن پر قدغن کو ہرگز برداشت نہیں کرینگے،الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائی جائے بصورت دیگر دھاندلی کے سپیشلسٹ اس خطے کو عدم استحکام سے دوچار کردینگے،ہم ہر جماعت کی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں ،یہی جمہوریت کا تقاضہ بھی ہے،پنجاب کی طرح آر اوز کے الیکشن کو ہم قبول نہیں کریں،الیکشن کا رزلٹ موقع پر ملنا چاہیئے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے پرامن اور محب وطن عوام کے حقوق کے حصول کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت دیگر مرکزی قائدین سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ تحریک انصاف سکردو اور گلگت کے بیشتر حلقوں میں مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دے گی۔اس سلسلے میں ہماری اس وقت تک ہونے والی تمام ملاقاتیں انتہائی حوصلہ افزا رہی ہیں ۔ گلگت بلتستان میں نون لیگ کو شکست دینا مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کا مشترکہ ہدف ہے اور اس ہدف کو کامیاب بنانے کے لیے دو طرفہ تعاون کا فارمولا طے کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ختلو ، ہنزہ اور استور کے حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کا کامیاب کرنے کے لیے ہماری انتخابی شوری دوستی کا حق ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں ہمارے امیدوار انتہائی دلجمعی اور پُرعزم انداز میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں اور ہم نے کسی بھی حلقہ سے دستبردار ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ہمارے صوبائی رہنماعلامہ نیئر صفوی اپنے حلقے کے تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں اور روزانہ بیشتر شخصیات اپنی برادریوں کے ہمراہ ان کی حمایت کا اعلان کررہی ہیں جس سے ان کے حلقہ میں مجلس وحدت مسلمین کی کامیابی کے آثار واضح دکھائی دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سیاست میں اصولوں کو مقدم رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ مسترد شدہ افراد کو مجلس نے کوئی جگہ نہیں دی۔ صرف ان لوگوں کوایم ڈبلیو ایم نے ٹکٹ دیا گیا جو کردار کے لحاظ سے بہترین شہرت رکھتے تھے۔سید ناصر شیرازی نے کہا گلگت بلتستان میں شیعہ سنی وحدت کے عملی اظہار کی بنیاد ہماری تنظیم نے رکھی ہے۔ ہم فرقہ پرستی کو ملکی سالمیت و استحکام کے لیے زہر قاتل سمجھتے ہیں۔ہمارا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے۔ ہماری حب الوطنی کی اس سے بڑھ کر اور کیا دلیل ہو گی کہ ہم نے ملکی سلامتی و امن کے دشمن طالبان کے خلاف بھرپور آپریشن کا سب سے پہلے مطالبہ کیا جبکہ مسلم لیگ نون کی حکومت اس کی مخالف تھیں۔ مسلم لیگ نون شروع سے فرقہ واریت کے لیے کام کر تی رہی ہے اور اب بھی شیعہ سنی تخصیص کے نعرے بلند کر کے انہیں جدا جدا ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جو گلگت بلتستان کے لوگ کے درمیان اخوت و وحدت کے خاتمے کی ایک سازش ہے۔ ہم نے باہمی اخوت و وحدت سے اس سازش کو ناکام بنانا ہو گا۔ ہم شیعہ سنی بن کر نہیں بلکہ محب وطن بن کر ان ملک دشمن عناصر کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔
وحدت نیوز (گلگت) کراچی کا امن ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت خراب کیا جارہا ہے ،سند ھ میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے شہر میں دہشت گردوں کا راج ہے کراچی کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان و امیدوار حلقہ 1 گلگت محمد الیاس صدیقی نے اتحاد چوک گلگت میں گزشتہ دنوں دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسماعیلی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شمعیں روشن کرنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو عوام کے جان و مال کے تحفظ سے کوئی سروکار نہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے بعد صرف ایک مذمتی بیان پر اکتفا کیا جاتاہے عملی طورپر دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے کوئی حکمت عملی اپنائی نہیں جاتی۔ حکومت کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاکر دہشت گرد انتہائی منظم انداز میں سرگرم عمل ہیں اور غیر ملکی ایجنسیوں کے آلہ کار بن جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد وں نے شہروں میں کالعدم تنظیموں اور جماعتوں کے چھتری میں پناہ لے رکھی ہے جبکہ حکومت کالعدم جماعتوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں نظر آرہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو صرف اپنے اقتدار سے غرض ہے اور ماضی میں انہی جماعتوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہونا پڑا۔انہوں نے پاک فوج کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے پورے ملک میں پھیلانے کا مطالبہ کیا۔
وحدت نیوز(سکردو) نیوز نگار یوتھ موومنٹ نے مجلس وحدت مسلمین کے امید وار کاچو امتیاز حیدرخان کی حمایت کا اعلان کردیا،یوتھ موومنٹ کا ہنگامی اجلاس ہو اجسمیں نیو ز نگاہ آستانہ کشمیراہ سندوس ،گمبہ سکردو کے سینکڑوں نوجوانوں نے ریلی کی شکل میں آکر اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں الیکشن معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے امید وار کاچو امتیاز حیدر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا اور ایم ڈبلیوا یم کی انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ بھی کرلیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدعلی رضوی نے کہا کہ مسلم لیگ ن دھاندلی کے لئے طرح طرح کے حربے استعمال کر ریہ ہے ہم اس جماعت کو دھاندلی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر دھاندلی کی کوشش کی گئی تو سنگیں نتائج برآمد ہوں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاچو امتیاز حیدر خان نے کہا کہ میرٹ کی بلا دستی ہماری اولیں ترجیح ہے، سدپاراہ سے بشو تک کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حال کئے جائیں گے، عوام اطمینانرکھیں ہم اس کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔