وحدت نیوز (گلگت بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز بہشتی دورہ بلتستان مکمل کر کے مختصر دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے شہید علامہ ضیا الدین رضوی کی مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کے پاک خون کی حفاظت اپنے خون کے آخری قطرہ تک کرتے رہنگے اور انشاء اللہ اپنے بے گناہ مظلوم اسیروں کی رہائی کے لئے بھر پور کوشش کرینگے، ن لیگ کی تعصوبی حکومت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بے گناہ شیعہ جوانوں اور سیاسی افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ،لہٰذا حکومت محب و طن شیعوں کو دیوار سے لگا نے کے بجائے پاکستان کے دشمنوں کی سر کوبی کریں جو آئے روز ملک و ملت کا نام بدنام کر رہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں دہشت گردی کرنے والوں اور ان کی مدد کرنے والوں کو گرفتار کریں، بے گناہ لوگوں کی گرفتاری دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہیں،لہٰذا جلد از جلد بے گناہ گرفتار افراد کو رہا کریں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اعجاز بہشتی نے اپنے دورہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی ، علامہ اعجاز بہشتی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبر کاچو امتیاز اور علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدین سے بھی ملاقات کی اور علائی اور سیاسی امور پر تفصیلی گفتگو کی اور ان کا مزید کہنا تھا جی بی کے عوام اپنے اندر اتحاد و اتفاق کو بر قرار رکھیں اور اس وقت دشمن اسلام امکتب تشیع کی سر بلندی سے خوف زدہ ہے اورہمارے خلاف سازشیں کی جارہی ہے تاکہ ہم کمزور ہو جائیں ، تاہم ہمیں چاہیے کہ ہوشیار رہیں اور تفکر و تعقل کے زریعے مشرق و مغرب کے نوکروں کی سر گرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کی ساز شوں کو ناکام بنائیں۔
وحدت نیوز (شگر) ایم ڈبلیوایم نے شگر کے عوام سے الیکشن سے پہلے کئے ہوئے وعدے کو نبھانے کیلئے عملی اقدامات شروع کردئے۔جبکہ شگر کی عوام کی سب بڑا مسئلہ صحت کے مسائل کو حل کرنے کا بیڑا اُٹھالیا۔کوتھنگ شگر میں پہلا نجی طور پرہیلتھ سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔سنگ بنیاد مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی ،شیخ ضامن علی مقدسی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شگر کے ہاتھوں سے رکھا گیا۔کمپلیکس وسیع و عریض جگے پر تعمیر کی جارہی ہے جس میں صحت سے متعلق اور ضروریات کے تمام اشیاء موجود ہونگے۔اس موقع پر سابق امیدوار فدا علی شگری اور سینکڑوں مقامی افراد بھی موجود تھے جو کمپلیکس کی سنگ بنیاد کے موقع کافی جذباتی اور خوش دکھائی دے رہے تھے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ سابق ادوار میں شگر میں صحت کی مسائل پر خاطر خواہ کوئی توجہ نہیں دی گئی یہی وجہ ہے شگرمیں مریضوں کیلئے سرکاری طور پر ایک رورل سنٹر کے علاوہ کوئی دوسری سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے اکثر پیچیدہ اور سخت مریضوں کوسکردو ریفر کرنا پڑتا ہے اور اکثر راستے میں دم توڑ جاتے ہیں۔اس کمپلیکس کی مکمل ہونے کے بعد شگر کی عوام کو صحت سے متعلق بہتر سہولیات گھر کے دہلیز پر میسر آئیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم نے الیکشن سے پہلے عوام سے میڈیکل کمپلیکس کا وعدہ کیا ہوا تھا جسے انہوں نے نبھایا۔
وحدت نیوز (گلگت) یمنی مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور سعودی جارحیت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے جرم میں پابند سلاسل ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات غلام عباس سینٹرل جیل گلگت سے وحدت نیوزکے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسیری اور جیلیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے، مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مذمت وصیت امیر المومنین (ع)ہے،جس سے کبھی سرمنہ انحراف نہیں کریں گے، انہوں نے مزید کہا کے پاکستان مسلم لیگ نواز کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی پولیٹیکل ویکٹمائزیشن جاری ہے، جسے بند ہونا چاہئے، ن لیگ کا یہ سیاسی انتقام گہنائونی سازش ہے، نیشنل ایکشن پلان کی آڑمیں سیاسی مخالفت پر منبی گلگت بلتستان میں پہلا مقدمہ ایم ڈبلیوایم کے خلاف درج کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے سینٹرل جیل گلگت میں اسیر ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنما شیخ شہادت حسین، مطہر عباس اور آئی ایس او کے صدر جمال حیدر کے حوصلے بلند ہیں اورکسی صورت اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹنے کو آمادہ نہیں ، ہم نے اے ٹی سی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کروائی تھی جو کہ تعصب کی بنیاد پر مسترد کردی گئی، اب ہم چیف کورٹ میں اپیل دائر کرنے جا رہیں ہیں امید ہے کہ ہماری ضمانت منظور ہوجائے گی، ہماری تمام احباب اور مومنین سے اپیل پے کہ تمام اسیران کی استقامت کیئے دعا فرمائیں ۔
وحدت نیوز(گلگت) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں غیر تسلی بخش ہیں، حکومت سلیکٹڈ علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو مکمل نظر انداز کر رہی ہے۔ تقریباً تمام علاقوں میں واٹر چینلز سیلابی ریلی کی وجہ سے متاثر ہوچکے ہیں اور فصلوں کی تباہی کے خوف سے زمیندار اپنی مدد آپ کے تحت واٹر چینلز کی بحالی کے کام میں لگے ہیں۔ بروقت حکومتی اقدامات نہ ہوئے تو غریب زمینداروں کی فصلیں تباہ ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے متاثرہ علاقوں کے تفصیلی دورے کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غریب عوام کو دیئے گئے راشن کو بھی صحیح تقسیم کرنے سے قاصر رہی ہے اور بہت سے علاقوں کے عوام حکومتی امداد کے منتظر ہیں، حکومت کو چاہئے کہ وہ بلاتفریق تمام متاثرہ علاقوں میں راشن کی تقسیم اور امدادی کارروائیوں کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کہیں پر بھی کسی قسم کی امدادی کارروائی نظر نہیں آ رہی ہے اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ حکومت کی جانب سے 100 دنوں میں تبدیلی تبدیلی کا نعرہ سوائے فریب کے کچھ نہیں، لیگی حکومت کے پاس کوئی جامع حکمت عملی موجود نہیں، صرف زبانی جمع خرچ پر وقت ضائع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین سیلاب کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور اگر مخصوص علاقوں کے علاوہ دیگر علاقوں کو نظر انداز کیا گیا تو اس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہونگے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور حیدری نے مجلس وحدت ،مسلمین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 27ویں برسی کی مناسبت سے ’’بیداری امت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ عارف حسین کو اسلام ناب متعارف کرانے کے جرم میں شہید کیا گیا، وہ قوتیں جو اسلام ناب سے خائف تھیں، انہوں نے ہمارے عظیم قائد کو ہم سے چھین لیا، شہید قائد نے اس امت کو پاکستان میں اصل دشمنوں سے روشناس کرایا، ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین نے پاکستان میں رہبر کبیر امام خمینی کی فکر کو متعارف کرایا اور پاکستان کے تمام علاقوں میں اسلام ناب کو پھیلایا۔ تہور حیدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام غیرت مند، شجاع اور عظمت والے ہیں، ہم کسی صورت طاغوتی طاقتوں کو پاکستان میں برداشت نہیں کریں گے، ہم شہید حسینی کی فکر کے امین ہیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کو اس فکر سے روشناس کرائیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) بیداری امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد سبطین حسینی نے کہا ہے کہ ستائیس سال گزرنے کے باوجود بھی شہید قائد ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے افکار و مشن زندہ ہے، علامہ سبطین حسینی نے کہا کہ شہید قائد کی یادیں زندہ ہیں، شہید کا مشن جو ایک الہی، علوی و قرآنی مشن تھا، وہ جاری رہے گا، اور مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے شہید قائد کے ان خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، جو شہید نے ملت کی سربلندی کے لئے دیکھے تھے۔ اور جس کے لئے شہید قائد نے چار سالہ عملی جدوجہد کی، دشمنوں نے عالم جوانی یعنی بیالیس سال کی عمر میں ہی شہید قائد کو ہم سے چھینا، لیکن دشمن کو معلوم نہ تھا کہ ان کا جسم تو ہم سے چھینا جاسکتا ہے، لیکن ان روح، ان کی فکر اور ان کی یادوں کو ملت تشیع کے دلوں سے اور ملت اسلامیان پاکستان کے دلوں سے کوئی نکال نہیں سکتا۔