وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن اور قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے زیر انتظام شروع ہونے والے 20بستروں پر مشتمل دارالشفاء حضرت عباس (ع) اسپتال کے غیر رسمی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے مسئولین، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران، مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درالشفاء حضرت عباس (ع) کا غیر رسمی افتتاح سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ درالشفاء حضرت عباس (ع) کو چلانے کا مقصد اسکردو شہر میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پر موجود بوجھ کو کم کرنا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر مقتدر اداروں سے معاونت لی جائے گی اور معیاری صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا یہ ادارہ ہر طرح کی تعصبات سے بالاتر ہو کر خدمت انسانی کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور یہاں کے عوام کے تعاون سے بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایک باقاعدہ اور بڑی سطح پر افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس موقع پر قتل گاہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید الیاس رضوی نے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کی خاطر قائم ہوگا اور مجلس وحدت اسے فلاحی ادارہ کے طور پر رن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل گاہ کمیٹی نے بہت سوچ و بچار کے بعد اس ادارہ کو ایم ڈبلیو ایم کی نگرانی میں دے دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیٹی کے توقعات سے بڑھ کر کام کرے گی اور کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات اسکی کارکردگی دے گی۔ تقریب میں پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مرزا یوسف حسین نے بھی اسے قتل گاہ کمیٹی اور مجلس وحدت کی جانب سے قوم کی بہتری کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ یوسف کریمی نے دعائیہ کلمات کیساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے پولیٹیکل کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
برسراقتدار سیاسی جماعتوں نے ملک کی تقدیر سوارنے کے بجائے اپنے بینک بیلنس سوارنے ہیں، ملک کی اکثریتی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے اپنے نعرے سے روگرداں ہو چکے ہیں،پاک فوج کی جانب سے پاکستان کے استحکام کیلئے کیئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ، اس حساس موقع کو غنیمت جان کر ہمیشہ کیلئے وطن عزیز کو دہشت گردی اور کرپشن سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے،پاک فوج ملکی دولت لوٹنے اور عوام کا قتل عام کرنے والوں کو تختہ دار کی راہ دکھائے،ان عوام وملک دشمن عناصرکو جیلوں میں سرکاری مہمان بناکر وقت اور بیت المال کا ضیاع کرنا قومی مفادمیں نہیں ,مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے قومی خزانے کو جتنا نقصان پہنچایااس کی نظیرتاریخ میں نہیں ملتی، ملکی دولت واپس وطن لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی، پنجاب اورگلگت بلتستان حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائےمجلس وحدت مسلمین کے خلاف استعمال کررہی ہے، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ہمارے درجنوں کو نیشنل ایکشن پلان کے نام پر جبری طور پر گرفتار کیا جارہا ہے، جن پر سولہ ایم پی او کے تحت جعلی مقدمات درج کیئے جارہے ہیں، ہم اسے ن لیگی بیلنس پالیسی قرار دیتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں اور محب وطن عوام میں فرق کرنا سیکھے۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کی ہمدردیاں حاصل کرنے کی غرض سے امن پسند عالم دین علامہ امین شہیدی کو بلا جواز تنگ کر رہی ہے۔ کھلے عام طالبان اور داعش کی حمایت کرنے والے آج اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مکمل حمایت اور سپورٹ کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت انتقامی کاروائیوں سے باز آجائے ورنہ شہباز شریف کا حشر بھی رئیسانی جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئٹہ سے لیکر گلگت بلتستان تک ہزاروں کارکنان کی قربانی پیش کی اور وقتا فوقتا جنازے اٹھاتے رہے لیکن ملک کی سالمیت کے خلاف زبان تک نہ ہلائی آج اسی جماعت کے قائدین اور کارکنان کے خلاف جگہ جگہ جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت یہ سب کچھ محض ملک دشمن عناصر کو خوش کرنے کیلئے کر رہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف امین شہیدی نے بھرپور آواز بلند کی اور اس آواز کو دبانے کی پنجاب حکومت ناکام کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین ہی ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت ہے اور پنجاب حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہینگے۔ ہمارے قائدین کے خلاف حکومت اس طرح کی گھٹیا حرکتوں سے باز نہ آئی تو پھر پنجاب حکومت کے خاتمے تک بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف نواز لیگ کی گھناونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر دراصل دہشتگردوں کی مخالفت کرنے، دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی اخلاقی معاونت کرنے اور عزاداری کے خلاف میڈیا میں ہونے والے حملوں کا دفاع کرنے کے سبب ہے۔ پنجاب حکومت علامہ موصوف کے خلاف مقدمات قائم کرکے دہشتگردوں کی آشیرباد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شہیدی ہمیشہ عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے اور تکفیری جماعتوں کی کارستانیوں کو بے نقاب کرتے رہے، نیز وہ رانا ثناءاللہ سمیت نواز لیگ کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے رہے، لہذا انکی زبان بند کرنے کی یہ کوشش ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ملک بھر میں نواز حکومت کی موجودگی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی جان مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں، یہ حکومت بلاجواز مقدمات یا دیگر حربوں کے ذریعے مجلس وحدت کی قیادتوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ علامہ امین شہیدی سمیت ملک بھر اور بالخصوص گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی رہنما کو کسی قسم کی گزند پہنچی تو اس کی تمام تر ذمہ داری نواز لیگی رہنماوں پر عائد ہوگی۔ علامہ امین شہیدی کی توہین ملت تشیع کی توہین ہے یہ اور اس طرح کی جسارت ضیاءالحق کے باقیات بالخصوص نواز لیگ ہی کرسکتی ہے کہ سنی شیعہ وحدت کے علمبرداروں کو پابند سلاسل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ہم نواز لیگ کی حکومت کو واضح کر دینا چاہیں گے کہ ہم جانیں تو دے سکتے ہیں لیکن ہم اپنے رستے سے کبھی نہیں ہٹ سکتے۔ دہشتگردوں کی مخالفت اور عزاداری کی حفاظت کے لیے جتنی قربانیاں دینی پڑیں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علامہ امین شہیدی کو گرفتار کرنے کی جسارت کی گئی تو بلتستان بھر میں نواز لیگ کے خلاف تاریخی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور سانحہ 88، معرکہ کارگل کے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات میثم کاظم نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی جو ایک عرصے سے دہشتگردوں کی مخالفت اور ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی اخلاقی معانت کر رہے ہیں، نواز حکومت کی جانب سے انکی گرفتاری کی کوشش اور عدالت کی جانب سے انکی ضمانت کو مسترد کرنا ناقابل برداشت ہے۔ یہ کوشش نواز حکومت کی جانب سے انہیں دہشتگردوں کی مخالفت کرنے پر کی جا رہی ہے۔ علامہ امین شہیدی کے خلاف کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے پنجاب حکومت دہشتگردوں کے خلاف اٹھنے والی موثر آواز کو بند کرنا چاہتی ہے، جو کہ ممکن نہیں۔ علامہ امین شہیدی کی شخصیت مسلمہ ہے، انہوں نے ہمیشہ وحدت کی فضا قائم کرنے کی کوشش کی اور ملک دشمن عناصر دہشتگردوں کی مخالفت سب سے زیادہ کرتے رہے۔ انہیں دہشتگرد ثابت کرنے کی نواز لیگی کوشش افسوسناک ہے اور ایسے اقدامات کو نواز لیگی حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کی عملی پشت پناہی سمجھتے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آواز بلند کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک جاری رہا تو کل کوئی بھی دہشتگردوں کے خلاف بولنے والا نہیں ہوگا۔ ایک طرف یہ شخصیات دہشتگردوں کے نشانے پر اور دوسری طرف پنجاب حکومت کے نشانے پر ہے۔ علامہ امین شہیدی دہشتگردوں اور نواز حکومت دونوں کے نشانے پر ہے۔ ان کو پابند سلاسل کرنے کی سازش دراصل اتحاد بین المسلمین کو پابند کرنے کی سازش ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف موثر آواز نہ اٹھے اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی موثر اخلاقی پشت پناہی نہ ہو اور پاکستان آرمی یہ آپریشن ختم کرنے پر مجبور ہو۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ علامہ امین شہیدی کی ضمانت منسوخ کرنا ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے، پنجاب حکومت گھٹیا حرکتوں سے باز آئے ورنہ پورے پاکستان میں نواز لیگ کو ننگا کر دیں گے۔ اپنے سعودی فرمانرواؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے پنجاب حکومت نے علامہ امین شہیدی پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب دہشت گردوں سے ساز باز کرکے ملت تشیع کے جوانوں کے خلاف جھوٹے مقدمے قائم کرکے ہراسان کر رہی ہے، جس کا انہیں بھرپور جواب دیا جائیگا۔ علامہ امین شہیدی بین الاقوامی شہرت کے حامل فرد ہیں، جن کی پوری زندگی اتحاد بین المسلمین کے فروغ پر صرف ہوئی ہے، جس نے اپنی تحریروں اور تقریروں کے ذریعے بکھری ہوئی پاکستانی قوم میں اتحاد و وحدت کی سوچ پیدا کی ہے اور موصوف اہل تشیع سے زیادہ اہل تسنن میں ایک مقبول رہنما کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ نواز لیگ ایم ڈبلیو ایم کو اپنے راستے کی دیوار سمجھتی ہے چونکہ مجلس وحدت کی اعلٰی قیادت اور رہنماؤں کی دن رات انتھک محنت سے آج ملک میں سنی شیعہ وحدت قائم ہوئی ہے، دہشت گرد گروہوں اور ان کے پشت پناہوں کے خلاف سنی اور شیعہ ایک پیج پر جمع ہیں اور یہ سب کچھ علامہ امین شہیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی محنتوں کی برکت ہے۔ علامہ امین شہیدی کو ایک جھوٹے مقدمے میں ملوث کرنا حقیقت سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ نواز حکومت نے یہ سب کچھ اپنے آقاؤں، سعودی فرمانرواؤں اور پاکستان میں دہشت گرد گروہوں کی خوشنودی اور آشیر باد حاصل کرنے کیلئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر شیعہ رہنماؤں کو تنگ کرنے سے باز نہ آئی تو ملک گیر احتجاج کیا جائیگا۔

Page 74 of 120

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree