وحدت نیوز(کوئٹہ)صوبائی سیکریٹریٹ میں پرہجوم پریس کانفرنس کر تے ہو ئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے کسی حصے میں حکومتی رٹ کہیں دکھائی نہیں دے رہی، پورا ملک دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہے، ، چاہے گلگت بلتستان ہو کراچی ہو پنڈی ہو دہشت گردی کے حوالے سے پنجاب کا شہر ہو یا بلوچستان کا، خصوصا کوئٹہ میں جہاں لا قانونیت،زبردستی بدمعاشی کا مظاہرہ ہوتا ہے وہاں بدمعاشی کے مقابلے میں، دہشت گردی کے مقابلے میں طاقت کا استعنال سر خم دکھائی دیتی ہے۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی ، رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

 

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ حالیہ کراچی میں جو واقعہ رونما ہوا جس میں ایس ایس پی چوہدری محمد اسلم کی شہادت کا واقعہ، میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ ریاستی اداروں کے لیے سوالیہ نشان ہے کہ یہ شخص کتنی آسانی سے دہشت گردی کے بھینٹ چڑھ گیا۔ بلوچستان کے صورت حال ایک عرصے سے مشکلات کا شکار ہے۔ سال گزر گیا پیچھلے سال دو پڑے واقعات ہوئے نہ کوئی پکڑا گیا اور نہ ہی کوئی آپریشن ہوا۔انہوں نے کہا ہےکہ ایک تکفیری ٹولہ سب کو معلوم ہے جن کا کام بے گناہوں کا قتل عام ہے جن کا کام ملک کے اندر نفرت پھیلانا ہے جن کا کام نفرت کی دکان سجا کر ڈالر اور ریال سے اپنی جیبے پھرنا ہے۔ ایسے لوگوں کو ریاستی ادارے کھلا میدان دے رہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)کش گنگا ڈیم پرعالمی عدالت میں پاکستان کی جیت پاکستان کے امن پسند مؤقف کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بھارت کیساتھ تعلقات برابری کی بنیاد پر قائم ہونے چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے چہلم امام حسین (ع) اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پیچھے بھی انڈین لابی اور بعض عرب ممالک شامل ہیں جو عراق، شام اور بحرین میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرا کے لینا چاہتے ہیں اور یہاں فرقہ وریت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم آرگنائزیشنز کی مدد کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے آج جو مسائل پیدا کر رہے ہیں ان کے پیچھے بھی یہی مائنڈ سیٹ ہے، پنجاب حکومت حقائق کے برخلاف اقدامات کرنے سے گریز کرے، عزاداری کے جلوسوں کا روٹ قیام پاکستان سے قبل طے شدہ ہے، بعض نام نہاد مذہبی رہنماؤں کا بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی وزیرِاعظم سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی بند کرنے کا مطالبہ بھارتی عزائم کی تکمیل کیلئے ہے اور یہ پاکستانی قومی سلامتی پر گہری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے یوتھ بزنس پروگرام کا اعلان ان الیکشنز پر اثرانداز ہونے کی کوشش اور سیاسی رشوت ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم و ہنگامی اجلاس صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئرعباس مصطفوی کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ وحدت ہاوس گلگت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ، شوریٰ اور ضلعی کابینہ کے اراکین کے علاوہ وحدت یوتھ کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جی ایس شیخ نیئر عباس مصطفوی نے گلگت شہر میں جاری کشیدگی بالخصوص کالعدم شدت پسند گروہ کی شر انگیزی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مجرمانہ خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہر کو یرغمال بنانے والے شرپسند عناصر کیخلاف فوری طور قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر جامعہ قراقرم ڈاکٹر نجمہ نجم کو متعصب اور حالیہ واقعات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انکی فوری برطرفی کا بھی مطالبہ کیا۔ اجلاس میں علاقائی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلہ جات بھی کئے گئے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں جامعہ قراقرم میں پرامن اور عظیم الشان یوم حسین (ع) کے پروگرام کے انعقاد پر شیعہ طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ پروگرام کے پرامن اور کامیاب انعقاد کے بعد بعض شرپسند عناصر کے دباو میں آ کر یونیورسٹی انتظامیہ بعض شیعہ طلباء کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر کسی بھی شیعہ طالب علم کیخلاف کوئی بھی ناانصافی ہوئی تو ملت جعفریہ خاموش نہیں رہیگی اور جامعہ قراقرم کی متعصب انتظامیہ اور وائس چانسلر کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔ انہوں نے یوم حسین (ع) کیخلاف گلگت شہر میں ایک کالعدم دہشت گرد جماعت کی کال پر پرتشدد احتجاج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے ایسے عناصر کیخلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نواز شریف کے حالیہ دورہ گلگت کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ایک روزہ دورے پر مقامی محدود بجٹ سے کروڑوں روپے کے اخراجات پروٹوکول اور مختلف ظہرانوں پر خرچ کیا گیا جبکہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کی آئینی حیثت سمیت کسی قسم کے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا اور ستم بالائے ستم گلگت بلتستان کی آئینی حیثت کے حوالے سے مذاق میں بات ٹالنے کے عمل کو یہاں کے غیور عوام کی توہین کے مترادف قرار دیا۔ انکا مزید کہنا ہے کہ عوام نے اگر اب بھی ہوش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے نااہل حکمرانوں سے امیدیں لگانے کی روش ترک نہ کی تو انکا مستقبل اسی طرح تاریک رہیگا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے کراچی میں ایم ڈبلیوایم سندھ کے  رہنماء مولانا دیدار علی جلبانی اور ان کے محافظ حسن  کی سپاہ یزید کے دہشت گردوں کے ہاتھوں المناک شہادتوں پر شدید رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے کراچی شہر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تکفیری دہشت گردوں کیخلاف فوری کاروائی کرنے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے قائدین کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنے حقوق کے دفاع کیلئے میدان عمل میں آنے کیلئے ہمہ وقت بیدار ہے اور شیعہ حقوق کے دفاع کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے قائدین کے حکم پر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کے حکم کے منتظر ہیں۔ علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی نے راولپنڈی میں گلگت بلتستان کے بیگناہ طالب علموں کی بلاجواز گرفتاریوں پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تمام بیگناہ طلباء کو فوری طور پر رہا کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree