بزرگ عالم دین شیخ علی مدبر نجفی کی رحلت اہل علم و دانش کا عظیم نقصان ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
وحدت نیوز (کراچی ) پاکستان کی عظیم شخصیت، ممتاز علم دین، مدرسہ معصومین کراچی کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی انتقال فرما گئے ہیں۔ مرحوم کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاوں گلتری سے تھا اور ایک عرصے سے کراچی میں مقیم تھے۔بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی مدبر نجفی کی اچانک رحلت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ علی مدبر کا انتقال قومی اور ملی نقصان ہے۔مرحوم ا ٓغاشیخ علی مدبر نجفی نے ترویج علوم آل محمد (ع) کے لئے اپنی زندگانی کا ایک طویل عرصہ وقف کیا ، ان سے کسب فیض کر نے والے طلاب آج بڑی علمی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ خدا انہیں جوار معصومین (ع) میں جگہ عنایت فرمائے،اور ساتھ ہی ان کے پسمندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
وحدت نیوز (بلتستان ) گلگت بلتستان کے ہر دلعزیز عالم دین امام جمعہ و جماعت مرکزی جامع مسجد امامیہ گلگت علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔ علامہ آغا علی رضوی نے اپنے احباب سمیت ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ آغا مظاہر حسین موسوی سمیت دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقہ کے جوانوں نے بھی علامہ راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی اور ان کو بلتستان کی سرزمین خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر علامہ آغا راحت حسین الحسینی نے اپنے خاص رفیق کار سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان علامہ شیخ حافظ حسین نوری مرحوم کی قبر پر حاضری دی اور ان کے گھر جا کر اہل خانہ کوتعزیت بھی پیش کی۔
وحدت نیوز (بلتستان ) بدنام زمانہ تنظیم یو ایس ایڈ اور آغا خان فاونڈیشن کے تعاون سے امریکہ کے پاکستان میں سفیر رچرڈ جی اولسن کا بلتستان کا دورہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر بلتستان کے دو دوزہ دورہ (20 تا 22 اگست) کیلئے 20 اگست کو اسکردو پہنچ رہا ہے۔ اپنے اس دورہ بلتستان میں رچرڈ اولسن یو ایس ایڈ کے زیراہتمام جاری منصوبوں کے جائزہ کے علاوہ بلتستان کی اہم سیاسی اور بااثر شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔
واضح رہے کہ چین کے بارڈر سے متصل شیعہ اکثریتی علاقہ ہو نے کے ناطے امریکہ گلگت بلتستان کے علاقے میں اپنے نفوز کو بڑھانے کے لئے کافی عرصے سے کوشاں ہے ، امریکی سفیر کا دورہ بھی اسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے ،ذرائع کے مطابق امریکی سفیر کی بلتستان آمد کے موقع پر اس کے استقبال کے لیے سرکاری افسران کو بھی انتظامیہ کی طرف سے مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سلسلے میں ایک مقامی ہوٹل میں امریکی سفیر کے اعزاز میں ایک عظیم الشان عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیداران شرکت کریں گے۔ اگرچہ بلتستان میں امریکی سفیر کی آمد کو نہایت خفیہ رکھا گیا ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ مخالف تنظیموں نے بلتستان کے در و دیوار کو یو ایس ایڈ اور امریکہ کے خلاف وال چاکنگ سے بھر دیا ہے اور 20 اگست کو شدید تر ردعمل سامنے آنے کا امکان بھی ہے۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلیمن پاکستان گلگت بلتستان نے شام میں حضرت بی بی زینب (س) کے روضہ اقدس پر تکفیریوں کے حملے اور متولی کی شہادت اور روضے کو پہنچنے والے جزوی نقصان پر ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے قائدین کی اپیل پر بھرپور احتجاج اور ایام سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم گلگت سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری اطلاعات قاسم علی نے کہا ہے کہ شام میں عالمی استعماری طاقتیں مقامی تکفریوں کی بھرپور مدد کرکے خانہ جنگی کو فروغ دے رہی ہیں اور اس میں بعض عرب ملکوں کی بھی براہ راست مداخلت ہے، جو لمحہ فکریہ اور شرمناک اقدامات ہیں۔
وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئرعباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مسلسل خاموشی اور روایتی بیانات پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل ملی اتحاد میں ہی پوشیدہ ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملت جعفریہ ان نازک اور حساس حالات میں داخلی اتحاد کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرے۔