وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان سعید الحسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 3 نومبر کو آپس کی کدورتوں کو پس پشت ڈال کر قیام امن کے لئے ملکر آواز اُٹھائیں گے تاکہ فرقہ وارنہ ہم آہنگی اور قیام امن کے لیے عملی نمونہ پیش کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ دہایوں سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود اتحاد، بھائی چارگی اور باہمی ہم آہنگی، رواداری کے ساتھ اس خط کو آزاد کروایا لیکن آج ہم آپس کی کدورتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ہمارے اختلافات سے دشمن استعفادہ کر رہا ہے لہذٰا ہمیں اتحاد کے ذریعے اپنے بنیادی، لسانی حقوق کے لیے آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس لیے 3 نومبر کا اجتماع اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت)  مجلس وحدت مسلمین، گلگت بلتستان کے زیراہتمام جشن آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر 3 نومبر کو گلگت شہر میں "دفاع وطن کنونشن" کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری شیخ نئیرعباس نے مساجد بورڈ کے اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کو منانے کا مقصد اپنے اسلاف کی یاد تازہ کرنے اور نئی نسل میں اپنے ہیروز کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اس دن کو بہتر انداز میں منایا جا رہا ہے۔ مساجد بورڈ کے اراکین کے ہمراہ بیٹھنے کا مقصد علاقے میں اتحاد و اتفاق کو فروغ دینے کی کوششوں کو تقویت فراہم کرنا ہے اور محرم الحرام سے قبل عوام میں محبت و اخوت کے پیغام کو عام کرنا ہے تاکہ وہ آپس میں رواداری کے ساتھ رہیں۔ اس موقع پر مساجد بورڈ کے اراکین نے مجلس وحدت مسلمین کی کاوش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہ قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کے دن شایان شان انداز میں منانے کے لیے ایم ڈبلو ایم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اور اس پروگرام کے ذریعے سے یہ پیغام عام کیا جائے گا کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے اسلاف کی قربانیوں کو نہیں بھولے ہیں اور اتحاد و اتفاق سے رہتے ہیں۔ مساجد بورڈ کے اراکین نے پروگرام کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ دوسری جانب پروگرام کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کو بچانے کے لیےطویل  سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا ہے، قوم کو مایوس نہیں کریں گے، بلدیاتی انتخابات، گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور شرکت اور 2018ء کے انتخابات کے لیے ابھی سے تیاری شروع کردی ہے، گذشتہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی ووٹ چرائے گئے لیکن دھاندلی کرنے والے سن لیں کہ وہ ہمارے ووٹرز نہیں چرا سکتے، ملک میں امن وامان، معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے پاکستان بنانے والی قوتیں سنی شیعہ ملکر ملک دشمنوں کو شکست دیں گے، طالبان سے مذاکرات ایسی بدعت ہے جو بڑی برائیوں کو جنم دے گی، اگر یہ بدعت رائج کر دی گئی تو آئندہ ایک نیا گروہ معصوم انسانوں کا خون کریگا  اور پھر حکومت ان سے بھی مذکرات شروع کر دیگی۔ ہم ان مذاکرات کے کل بھی مخالف تھے اور آج بھی مخالف ہیں۔ہم قوم کی خدمت کی غرض سے میدان میں اترے ہیں ، قیادت کی غرض سے نہیں ، نہ ہی قوم پر مسلط ہو نا ہماری خواہش ہے ، ہم نہ ایک طولانی جنگ کاآغاز کیا ہے ، تھکنے والے یہ جنگ نہیں جیت سکتے ، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نشتر پارک کراچی میں موالیان حیدر کرار(ع) کے  ٹھاٹے مارتے سمندر سے عظمت ولایت کانفرنس میں  خطاب کر تے ہو ئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے، طالبان کو دفتر کھول دینے کے بیان نے تبدیلی کے خواہاں عوام کو مایوسی کیا۔ انہیں اسطرح کے بیانات زیب نہیں دیتے۔ جوانوں کی قیادت کے علمبرداروں نے جوانوں کے جذبات و احساسات کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے ، ملک کے آئین کے غداروں سے مذاکرات کسی طور قومی مفاد میں نہیں ، برسر اقتدار حکمران انتہائی کمزور ، بذدل اور ڈرے ہو ئے ہیں.

 

 

علامہ ناصر عباس جعفری نے واضح کیا کہ اگر عزاداری کو روکنے یا محدود کر نے  کی کوشش کی گئی تو جس طرح سے بلوچستان کےریئسائی کی حکومت گرائی اسی طرح پنجاب اور اسلام آباد کے رئیسانی کی حکومت بھی گرا دیں گے۔عزاداری سید الشہداء (ع) میں جان بھی زیادہ عزیز ہے ، ہم ہر چیز عزاداری پر قربان کر سکتے ہیں لیکن عزاداری کو کسی چیز پر قربان نہیں کر سکتے ، ان کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ شیعہ سنی متحد ہوکر ملک سے نفرتوں اور فتووں کی سیاست کرنے والوں کا خاتمہ کریں اور ملک کو ترقی کی رہ پر گامزن کریں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ مجلس وحدت مسلمین بلدیاتی انتخابات اور آئندہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2018ء کے الیکشن کی ابھی سے تیاری شروع کردی ہے۔ جب سے ہم نے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغا کیا ہے اس وقت سے  ہمیں ڈرایا گیا، دہمکایا گیاکھبی لبرل بننے کے مشورے دیئے گئے اورکبھی  سیاسی اتحاد کا چھانسا دیا گیا، لیکن ہم نے قومی غیرت اور وقار کا سودا نہیں کیا ، کبھی قوم  کو مایوس نہیں کیا۔ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ قوم نے ساتھ دیا تو ہم بھی قوم کو مخلص، دیانتدار اور امین لیڈر شپ فراہم کریں گے ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ قومی داخلہ اور دفاعی پالیسی کے حوالے سے ہمارا ایک مضبوط اور ٹھوس موقف ہے ، ملکی اداروں میں میرٹ کا خون کیا جارہا ہے، جو بھی سینئر ہے اس کو آرمی چیف بنایا جائے، ہمشہ سیاسی مفادات کی خاطر جونیئر کو اعلی عہدوں پر تعینات کر کے ملکی دفاع کو نقصان پہنچایا گیا ہے، چھ سال میں جنرل کیانی نے اہل سنی و شیعہ جنرلوں کو ترقی دینے کے بجائے نظر انداز کیا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک فوج سے انتہا پسند سوچ کو ختم کرکے فوج کو پاک کیا جائے۔وزیر اعظم صاحب نے الیکشن سے قبل اربوں  روپے خرچ کر کے ٹی وی پر اشتہار چلوائے کہ ہم اقتدار میں آگر کشکول توڑ ڈالیں گے ، اتنی جلدی نواز شریف اپنے وعدے سے مکر گئے ، عوام امریکی خیرات نہیں حکمرانوں کی حب الوطنی کے متلاشی ہیں ۔

 

مرکزی سیکرٹری جنرل نے سوال کیا کہ جن لوگوں نے گذشتہ عام انتخابات میں سیاسی جماعت سے اتحاد کیا تھاکہ وہ قوم کو بتائیں کہ جب ہمارے قاتلوں سے اتحاد کی بات کی جارہی تھی تو کیا اس سیاسی جماعت نے ان کیلئے آواز اٹھائی؟،کیا طالبان سے مذاکرات کی حمایت لینے کے لئے بلائی گئی اے پی سی اس سیاسی جماعت نے آپ کے ملی موقف کو سپورٹ کیا ؟، وہ جواب دیں کہ گذشتہ 35 دنوں میں کراچی میں دہشتگردی کا شکار ہونے والے 21 شہداء کیلئے کسی سیاسی جماعت نے آواز اٹھائی؟۔ اگر ہمارا ایک بھی ایم این اے اسمبلی میں ہوتا تو ہمیں کوئی نظرانداز نہیں کرسکتا تھا۔ قوم جان لے کہ یہ طویل سیاسی جدوجہد ہے جس میں تھکنا نہیں، یہ گذشتہ چودہ سو سالوں سے جاری ہے، ہمارا کام جدوجہد کرنا ہے جس کا نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فخرالدین جی ابراہیم جعلی الیکشن کرا کر گھر چلے گئے۔ دھاندلی کی گئی اور جعلی مینڈیٹ کے تحت حکومت قائم کرائی گی۔ آج نادرا نے ہمارے موقف کی تائید کردی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان نے جشن آزادی گلگت بلتستان کو دفاع وطن کنونشن کے نام منانے کا عہد کیا ہے اس کنونشن میں ملک بھر سے علماء کرام، دانشور حضرات اور سیاسی قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ یہ کنونشن گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا اور ظالموں، ستمگروں اور مظلوموں کے حقوق غصب کرنے والوں کی نیندیں حرام کرے گا۔یہ کنونشن آزادی کے متوالوں کو مسرو ر و شادمانی اور انقلاب گلگت بلتستان میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں، غازیوں اور مرحومین کی ارواح مقدسہ کیلئے تسکین کا باعث ہوگا۔یہ کنونشن ملک عزیز پاکستان میں جاری فرقہ واریت کے خاتمے میں ممدو معاون ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئر عباس مصطفوی نے گلگت کے مختلف علاقوں میں اپنے تنظیمی دوروں کے دوران عوامی اجتماعات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ڈوگرہ راج سے آزادی دلوانے والے ہیروز، مجاہدین اور سپہ سالاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے ان شہیدوں، غازیوں اور مجاہدوں کے خانوادوں اور وارثین کو اس کنونشن میں مدعو کیا جائے گااور گلگت بلتستان کے ان محسنوں کو تاریخ میں ہمیشہ زندہ و تابندہ رکھنے کی غرض سے ہر سال یکم نومبر کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ جشن آزادی گلگت بلتستان کو منایا جائے گا ۔

وحدت نیوز ( بلتستان ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے اپنی زور بازو اور طاقت سے آزادی حاصل کی ہے اور بغیر کسی دباؤ کے لاالہٰ الا اللہ کی بنیاد پر بننے والی ریاست وطن عزیز پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ہے۔ ہم نے آزادی خیرات میں نہیں بلکہ جانوں کی قربانیاں دے کر حاصل کی ہے۔ گلگت بلتستان کی آزادی میں کشمیر کا کوئی کردار نہیں، جس وقت ہماری عوام ڈوگرہ فوج کے ساتھ حالت جنگ میں تھی، کشمیر کی شخصیات ہندوؤں کے ساتھ دوستیاں نبھانے میں مصروف تھیں، یہی وجہ تھی کہ مقبوضہ کشمیر ہاتھ سے نکل گیا ہے۔ گلگت بلتستان میں رہ کر کشمیر کے مفادات کی باتیں کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کے نام نہاد رہنما گلگت کو کشمیر کا حصہ سمجھتے ہیں تو ہم ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ 63 سالوں سے کشمیر حکومت نے گلگت بلتستان کو کیا دیا؟ گلگت بلتستان کو کسی طرح سے کشمیر کا حصہ ثابت نہیں کر سکتے، کشمیر نے اگر چار پیسے کا کام بھی جی بی میں آزادی سے اب تک کیا تو ہم مان جائیں گے بصورت دیگر کشمیری رہنماؤں کو حق نہیں پہنچتا کہ گلگت بلتستان میں مسلکی بنیاد پر عوام کو ورغلائیں۔ ہم گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی حصہ دیکھنا چاہتے ہیں اور مقصد کے حصول کے لیے منظّم جدوجہد کریں گے۔

وحدت نیوز ( بلتستان ) محسن جیسے مشکوک امریکی ایجنٹ کو گلگت بلتستان میں بسا کر وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قوم کے ساتھ انتہائی زیادتی کی ہے، چند کھوٹے سکوں کی خاطر ایک ایسے ایجنٹ کو بلتستان جیسے حساس ترین خطہ تک رسائی دینا خطہ کے ساتھ مذاق ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ترجمان فدا حسین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امریکہ مختلف روپ میں یلغار کر رہا ہے اور بہت جلد گلگت بلتستان کو عراق و افغانستان بنا دے گا۔ مجرمین جہاں کے سرغنہ امریکہ کی پاکستان کے حساس ترین خطہ تک رسائی اور بلاروک ٹوک عمل دخل اس خطہ کے مستقبل کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ امریکہ کا پروردہ ایجنٹ، مشکوک شخصیت اور مشکوک سرگرمیوں کے حامل محسن اور اس کی نام نہاد انڈسٹری پر بلتستان میں پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ گلگت بلتستان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر امریکی، اسرائیلی اور راء کے ایجنٹوں کو کھلی چھٹی نہ دیں۔ وزارت داخلہ گلگت بلتستان میں سرگرم این جی اوز اور کمپنیز کو چند کھوٹے سکوں کی خاطر آنکھیں بند کرکے سرگرمیوں کی اجازت دینے سے گریز کریں۔ ملک کے حساس ترین سرحدی علاقوں میں یو ایس ایڈ، محسن انڈسٹریز سمیت دیگر مشکوک اداروں کی سرگرمیاں خلاف قانون، خلاف دستور اور خلاف آئین ہیں۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم بلتستان فدا حسین نے کہا کہ حساس ادارے اور سکیورٹی ادارے گلگت بلتستان کی حساسیت اور اسٹریٹیجک اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس خطہ میں لاء اینڈ آرڈ کی صورت حال سے بچانے کے لیے امریکہ و اسرائیل کی اس خطہ سے رسائی کو روک دیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree