The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین اور مجلس علمائے شیعہ کے زیر اہتمام نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے ۔ آج ہمیں ہمیشہ کی طرح حقائق کی روشنی میں یہ دیکھنا ہے کہ ہم نے آج تک کیا انجام دیا ہے ؟ مجلس کہاں تھی اور آج کہاں کھڑی ہے ۔ ہم اللہ تعالیٰ اور آئمہ اطہار علیہم السلام کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں اس پاکیزہ اور مقدس کام کے لئے منتخب کیا ہے ۔ آج ہم سب جس میدان میں حاضر ہیں یہ سب کے سب منتظرین امام مہدی عجج ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہوئے ہیں ۔ ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ امام علیہ السلام نے ہمیں اس مشن کے لئے چن لیا ہے ۔ آج ہم سب ناامیدی نے نکل چکے ہیں وہ ناامیدی جو قائد شہید ؒ کے بعد قوم پر وارد ہوئی اور پوری قوم اس ناامیدی اور بے بسی کا شکار ہوئی ۔وہ دور پوری ملت کے لئے دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ اور حق سے محرومی سے زیادہ سخت تھا ۔ لیکن کیا کرتے جس گھر کو آگ لگ جائے کھر کے چراغ سے اس کا حال ایسا نہ ہو تو کیسا ہو  ۔ بالآخر قائد وحدت اور ان کے مخلص ساتھیوں نے یہ بھانپ لیا کہ اب کچھ نہیں ہو گا ۔ اب ہمیں خود میدان میں حاضر ہو کر اپنا حق لینا ہو گا ۔ ہم قائداعظم ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے فرزند ہیں ہمارئے ابائواجداد نے اس وطن کو بچایا تھا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے ۔ان شاء اللہ

اے برادران عزیز  و خواہران گرامی انتظاراور اخلاص کا ہرگز یہ مفہوم نہیں کہ ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں اور صرف دعا کرتے رہیں ۔ یقیناً دعائوں کا اثر ہوتا ہے لیکن اس کی شرط عمل اور کردار ہے جیسے نماز بغیر شرط وضو کے قبول نہیں اسی طرح عمل کے بغیر دعابے معنی ہو جاتی ہے۔عالمی حکومت الہی کے لئے وطن عزیز میں پہلا قدم یہ تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے تشیع پاکستان کو سیاسی بصیر بنایا اور ملت کو سیاسی تشخص دیا وقت کی نزاکت اور حساسیت کو بھی درک کرلیں ۔آج آپ نے اپنے ذمہ داری نبھا دی ہے اللہ تعالی بحق اہلبیت ؑ آپ کے اس عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔

آپ اور ہم سب کے قائد وحدت نے اپنے کندھے پر جو ذمہ داری اٹھائی ہے ہم سب نے ملکر ان کا ساتھ دینا ہے اور ان کی آواز سے ایسے ہی ہم آہنگ رہنا ہے جیسے آج آپ نے ثابت کیا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تشکیل سے لیکر آج تک پور ی نہ صرف ملت تشیع بلکہ ہر مظلوم کی آواز بن کر میدان میں حاضر ہے اور رہے گی ۔ آج ملت میں جتنی وحدت ہم دیکھ رہے ہیں اتنی کبھی نہ تھی مجلس وحدت مسلمین کی تشکیل جس دور میں ہوئی وہ دور ایسا تھا کہ وحدت بین مومنین بھی ختم ہو رہی تھی ۔ لیکن آج الحمد للہ وطن عزیز میں شیعہ وسنی ملکر ایک ہی ہدف کے سمت گامزن ہیں اور امام زمان عجج تعالی فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے منتظر ہیں ۔

 آج ملت کی بیداری اور آگاہی مجلس وحدت کی بدولت ہے ۔ مجلس نے قوم کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔ آپ نے دیکھا کہ کوئٹہ کے اندر مسلمانوں کو ذبح کیا جا رہا تھا اور حکومت وقت دشمنوں کے ساتھ ملی ہوئی تھی ۔ مجلس نے عوام کو بیدار کیا اور اپناحق لینا سیکھایا 48 گھنٹے کے اندر اندر بلوچستان کی مضبوط فرعونی حکومت کا خاتمہ عوامی طاقت اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صالح قائدین کی بدولت ممکن ہوا  ۔ آپ نے دیکھا کہ شکار پور کہ کے شہداء کے لانگ مارچ جب سندھ میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ لانگ مارچ ہو سکے گا ۔ مجلس وحدت کے قائدین نے لیڈ کیا اور لانگ مارچ کرکے عوام کو ان کا حق دلایا ۔ڈیرہ اسماعیل خان جہاں لوگ اپنے شہداء کی لاشوں کو دفنانے کے لئے ڈرتے تھے لوگ گھروں سے نکلے اور شہر کی اہم شاہرائیوں پر دھرنا دیا اور اپنا حق لیا ،گلگت بلتستان کی زمینوں پر حکومت قابض ہو چکی تھی ۔ عوامی بیداری پیدا کی گئی اور نامیدی کے بت کو توڑا گیا بالآخر وہ زمینیں بھی مالکان واپس ملیں ۔ پارا چنار میں شہدا ء کے لواحقین کو دبایا جا رہا تھا کہ خاموش ہو جائیں مگر مجلس وحدت نے حکومتی دبائو کو مسترد کردیا اور عوام کو ان کا حق دلایا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ یہ سارے کام مقدس مآب بننے سے نہیں بلکہ عوامی جذبے اور وحدت سے ممکن ہیں ۔ اور میدان میں حاضر رہنے قوم کوثمرات نصیب ہوتے ہیں ۔ پورے ملک میں زائرین کے مسائل کے لئے کوئی آواز اٹھانے کے لئے تیار نہ تھا ۔ قائد وحدت نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پر خطر سفر کا آغاز کیا اور راتیں زائرین کے ساتھ باڈر پر گزاریں اور اس طریقے سے زائرین کے مسائل کو حل کیا ،اسی وطن عزیز میں مومنین تقیہ کرتے اور علم حضرت عباس(ع) کوگھروں سے اس لئے اتارلیتے تھے کہ کہیں ٹارگٹ کلنگ کا شکار نہ ہوجائیں ۔ مجلس وحدت نے دشمن کی اس ناپاک حرکت کو نہ صرف خاموش کیا بلکہ دشمن خود چھپ رہا ہے ،ملک میں دہشت گردی بڑھ رہی تھی اور شیعہ و سنی حتی کہ غیر مسلم بھی ان غدار دشمنوں سے محفوظ نہ تھے ۔ مجلس وحدت نے دبائو بڑھایا اور آفر کی کہ اگر آپ نے اس دہشت گردی کے خلاف کچھ نہیں کرنا تو ہم آگے بڑتے ہیں ۔ جس کی بدولت نیشنل ایکشن پلان شروع ہوا ۔ بھر ضرب عذب اور ردالفساد کا آغاز کیا گیا ۔ہم آج بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

مجلس نے کئی شعبوں میں ملت کے لئے گران بہا خدمات انجام دی ہیں جن میں سے چند ایک کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں
 ۱ ۔ ملک بھر میں  ۸۰  کے قریب مساجد و امام بار گاہ کی تعمیر کی گئی۔
۲ ۔ ملک بھر میں  ۱۷  کے قریب عوام کے لئے ڈسپنسریز بنائی گئی ہیں ۔
۳ ۔ پورے ملک میں  ۸۵۰  کے قریب ایتام پروجیکٹس شروع کیے گئے ہیں ۔
۴ ۔ ملک بھر میں ۵۰۰ کے قریب ہینڈ پمپس لگائے گئے ہیں ۔
۵ ۔ شمالی علاقہ جات میں پہاڑوں کو کاٹ کر واٹر چینل بنائے گئے ہیں ۔
۶ ۔ تھر کے علاقے میں ۶ سے ۷ پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے
۷ ۔ کراچی میں ایک یتیم خانہ بن چکا ہے
۸ ۔ ملک بھر میں۹۰کے قریب اجتماعی شادیوں کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں ۔
۹ ۔ واٹر بورنگ پروجیکٹس پر کام شروع ہے ۔ ۶ پروجیکٹس مکمل ہو چکے ہیں باقی پر کام جاری ہے ۔
۱۰ ۔ہر ماہ راشن کی تقسیم اور اس سال ماہ مبارک رمضان میں نادار گھروں میں راشن کی تقسیم کا کام شروع ہو گا ۔
۱۱۔سیلاب زدگان کے لئے گھروں کی تعمیر زلزلہ زدگان کے لئے مالی مدد جیسے کام بھی مجلس وحدت مسلمیں نے خیرالعمل فائونڈیشن کے تحت انجام دئیے ہیں ۔
۱۲۔ ڈیرہ غازی خان ، گلگت ، لیہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لئے گھروں کی تعمیر اور کالونیوں کی تعمیر شروع کی گئی تھی ۔ان میں سے کچھ پروجیکٹس مکمل اور کچھ پر کام جاری ہے ۔ اس وقت تک قریب ۳۸۵ گھر مکمل کیئے جا چکے ہیں اور ان کی چابیاں مالکوں کو دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ سلائی کڑھائی کے ووکیشنل سینٹر بھی ملک میں نادار خواتین کے لئے کھولے گئے ہیں ۔ اسی طرح بہت سے دیگر کام چونکہ وقت کی کمی درپیش ہے لہذا اس پر اکتفا کرتا ہوں ۔ آخر میں اتنا کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مجلس وحدت مسلمین آپ کی اپنی جماعت ہے ۔ آپ آئیں اپنے لئے اور دوسروں کے لئے کچھ کر کے جائیں اسی سے حضرت امام عصر عجج ہم سے راضی و خوشنود ہو نگے ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ مختار امامی و دیگر نے نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کی شاندار کامیابی پر شیعہ سنی شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد نے کانفرنس میں شرکت کو مذہبی ذمہ داری اور وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے شرکت کی، وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ اپنے بیان میں مرکزی رہنماؤں نے بہترین سیکورٹی فراہم کرنے پر سندھ پولیس، سندھ رینجرز و دیگر سیکورٹی اداروں اور سول انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس کی میڈیا میں بھرپور کوریج پر صحافی دوستوں کے تعاون پر اظہار تشکر کرتے ہوئے مرکزی رہنمؤں نے کہا کہ صحافی احباب نے ہر اہم موقع پر ہمارا بھرپور ساتھ دیا ہے، جس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوئی ہے اور ملکی عوام نے ایسے حکمرانوں کو مسترد کر دیا ہے، جو امریکی غلامی میں ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام نشتر پارک میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم صوبہ  سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ خائن حرمین شریفین نے شیطان بزرگ کا استقبال اور فرزند رسول ﷺ حجت خدا، حضرت امام مہدی ؑ سے اعلان جنگ کرکے آل سعود کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ آل سعود اور ان کے آقا امریکہ کی اسلام اور مسلمانوں سے خیانت اب آشکار ہوچکی ہے۔ پاکستان کو امریکہ اور سعودیہ کی کالونی بننے نہیں دیں گے۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے، اسے سامراجی مفادات کے لئے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عالم انسانیت کا ناز ہے، جس کے خلاف ہرزہ سرائی حزب شیطان کا وطیرہ ہے، خدا کا لاکھ لاکھ شکر کہ دنیا کے سب شیاطین بے نقاب ہوکر اللہ کے اولیاء کے مقابل آہی گئے، جبکہ یمن، بحرین، نائیجریا، لبنان سمیت دنیا بھر میں امام زمانہ کے منتظر بھی میدان عمل میں موجود ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نواز لیگ کی حکومت شیعہ دشمن رویئے پر نظر ثانی کرے، شیعہ اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری نہیں، نواز حکومت اپنا رویہ درست کرے اور سعودی اور امریکی غلامی کی بجائے ملک و ملت کی سربلندی کا عہد کرے۔ سعودی و امریکی غلامی نواز شریف کے گلے کا طوق ہوگی۔ امت مسلمہ دجال کے لشکر سے خیر کی امید نہ رکھے۔ حق و باطل کے اس معرکے میں ہم بے طرف اور تماشائی نہیں بلکہ ہم حق کے ساتھ ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے کہا ہے کہ ملکی و عالمی حساس صورتحال کے تناظر میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس کا انعقاد وقت کی عین ضرورت ہے، آج دشمن نہ صرف شیعیان حیدر کرار کو بلکہ امام مہدیؑ کو بھی للکار رہا ہے، ہم دشمن کو بتانا چاہتے ہیں کہ عاشقان مہدیؑ بیدار ہیں اور امریکہ، اسرائیل اور انکی غلام عرب بادشاہتوں سے مقابلے کیلئے میدان میں حاضر ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال بہشتی نے مزید کہا کہ وطن عزیز کے شمالی علاقہ جات، ایبٹ آباد، ہزارہ، ہری پور میں آج بھی تکفیری دہشتگردی کے مراکز موجود ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ میں جیلیں توڑ کر تکفیری دہشتگردوں کو فرار کرایا گیا اور انہیں داعش میں شامل ہونے کیلئے بیرون ممالک روانہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ، ہنگو اور پاراچنار میں دہشتگردی میں ملوث تکفیری عناصر کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے، مختلف جرگوں میں تکفیری دہشتگردوں کی نمائندگی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ہزاروں کنال زمین پر قبضہ کرکے دہشتگردوں کو آباد کیا جا رہا ہے، پاراچنار کے اطراف میں خندقیں کھودی جا رہی ہیں، جنہیں کھودنے کا مقصد شہر کو محفوظ بنانا نہیں بلکہ شہر کو تقسیم کرنا ہے، اس طرح سے وہاں القاعدہ اور داعش کو بسانے کیلئے زمینہ سازی کی جا رہی ہے، محب وطن ملت تشیع کسی بھی صورت ملک دشمن ضیاء باقیات کی ناپاک سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی۔

دیگر ذرائع کے مطابق مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ اقبال بہشتی نے نشتر پارک کراچی میں منعقدہ ’’استحکام پاکستان و امام مہدی عج‘‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم الشان کانفرنس اس وقت کا تقاضہ ہے، اس لئے کہ دجالی و سفیانی لشکر، امریکہ، اسرائیل و آل سعود کی شکل میں نہ صرف ظاہر ہوچکا ہے، بلکہ خیبر و خندق اور بدر و حنین کے شکست خوردوں کی نسل آل سعود نے وارثان حیدر و لشکر مھدی کو للکارا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی باطل کی للکار کا جواب دینے کراچی آئے ہیں، اس منحوس مثلث نے دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے بعد اب ہمارے ملک کو بھی کراچی سے لیکر خرلاچی تک اپنے خون آشام پنجوں میں جکڑا ہوا ہے، خصوصاً خیبر پختونخوا کو تو دہشتگردوں کے حوالے کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پشاور اور ہنگو جیسے اہم شہروں میں کالعدم تنظیموں کے باقاعدہ سرکاری پروٹوکول میں جلسے کرائے جاتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شمالی اضلاع ایبٹ آباد وغیرہ کی تو حالت یہ ہے کہ اسامہ بن لادن کی باقاعدہ وہاں رہائش تھی، تو آپ خود اندازہ لگائیں۔ جنوبی اضلاع، ڈی آئی خان وغیرہ میں ایک کطرف سے القاعدہ کے دہشتگرد قیدیوں کو جیل توڑوا کر لے جاتے ہیں، جنہیں داعش کی مدد کیلۓ شام بھیجا جاتا ہے، دوسری طرف دہشتگردی کے شکار سینکڑوں شہداء کے وارث شیعہ جوانوں کو ایجنسیاں اغوا کرکے لاپتہ کرتی ہیں اور شیعہ املاک پر قبضے کرائے جاتے ہیں۔

مغربی اضلاع، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی اور پاراچنار میں درجنوں بار لشکر کشی و جنگوں کے بعد اب ہزاروں کنال شیعہ املاک پر انتظامیہ قبضہ کراکے اغیار کو آباد کرا رہی ہے، جس کی مثال کچئ، شاھوخیل اور بالش خیل ہے۔ اورکزئی میں مسلکی منافرت پیدا کرنے کیلۓ بزرگان دین حضرت میاں سید انور شاہ اور شاہ سید خلیل شیرازی کے مزارات کو دہشتگردوں کے ہاتھوں مسمار ہونے دیا گیا۔ پاراچنار کے مظلوم و شجاع شہریوں کو سالہا سال جنگوں اور درجنوں دھماکوں کے بعد اب خندقوں میں محصور کرکے داعشی درندوں کے سامنے بے بس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ علامہ اقبال بہشتی نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلی سعودی منحوس مثلث کے ناپاک منصوبے کے مطابق اس خطہ میں داعش کیلۓ زمینہ سازی ہو رہی ہے اور انتظامیہ میں موجود کچھ وطن فروش کالی بھیڑیں اور ایجنٹ اس صیہیونی سعودی سازش میں سرگرم نظر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اپنا مذہبی و ملی فریضہ سمجھ کر ہمیشہ ہر میدان میں ان سازشوں کا مقابلہ کریگی، مظلوم ملت کی فریاد بنے گی اور ظالموں کا راستہ روکنے کی کوشش کریگی کیونکہ کونا للظالم خصما، وللمظلوم عونا۔
ہم امۃ مسلمہ سے بیدار رہنے اور میدان میں رہنے کی کی امید کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کروڑوں مسلمانوں کی قسمت کا فیصلہ سعودی اور یہودی کر رہے ہیں، سعودی وزیر دفاع امام مہدیؑ سے لڑنے کو چلا ہے، وہ پہلے امام کے بیٹے سید حسن نصراللہ کا تو مقابلہ کرلے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ امریکی اسرائیلی سرپرستی میں بننے والا 39 ممالک کا سعودی فوجی اتحاد درحقیقت اسلامی نہیں بلکہ یزیدی ہے، اس اتحاد کو تقویت دینے کیلئے امریکی صدر ریاض پہنچ چکا ہے، جو سعودی فوجی اتحاد کے ساتھ امام مہدیؑ کے ظہور میں رکاوٹ ڈالنے اور امامؑ سے جنگ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جو دراصل ان سب کی نابودی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب مظلوموں کی سرزمین ہے، یہاں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسینؑ کی عزاداری پر حملہ کرنے والے تکفیری دہشتگرد دندناتے پھر رہے ہیں، جنہیں حکمرانوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے آئینی و قانونی حق عزاداری سے محروم کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، 400 افراد کو شیڈول فورتھ میں ڈال دیا گیا ہے، پنجاب میں دہشتگردی کے پیچھے امریکی اسرائیلی غلام آل سعود ہے، جن کی سازشوں کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ آج کی استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس ظالموں سے نفرت، مظلوموں کی حمایت، دجالی طاقتوں سے مقابلے اور استقامت کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی، گلگت بلتستان حکومت علامہ شیخ نئیر مصطفوی اور علامہ شیخ علی کو فوری طور پر رہا کرے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم پاکستان سمیت دنیا بھر کے دجالیوں سفیانیوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور منہ توڈ جواب دینگے، دجالیوں نے یمن سے سبق حاصل نہیں کیا، لبنان کی شکست سے کچھ نہیں سیکھا، عراق اور شام سے سبق حاصل نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمران تجارت کر رہے ہیں اور ڈالر و ریال کے عوض ملک و قوم کا سودا کر رہے ہیں، ڈالر و ریال پر پلنے والے کرپٹ حکمرانوں یاد رکھیں کہ ملک و قوم کی عزت کو محب وطن اہل تشیع بچائیں گے، ملک و قوم کو کرپٹ حکمرانوں کی سازشوں کا شکار نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 70 سال سے محب وطن ملت تشیع کے مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کی تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا، تحریک قیام پاکستان کی عملی حمایت کا فیصلہ کیا تھا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، لیکن پاکستانی حکومت نے اپنے مفادات کی خاطر مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈالا ہوا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طالب حسین ہمدانی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کردار انتہائی خراج تحسین کے لائق ہے کہ جس نے اپنے منشور میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس مؤقف دیا اور عملی حوالے سے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ تصور جواد نقوی کی انتھک محنتوں سے آزادی کشمیر میں اپنی جدوجہد سے زمینہ ہموار کی، رواں سال 15 فروری کو ان پر اسلام و ملک دشمن تکفیری دہشتگرد عناصر کی جانب سے قاتلانہ حملہ ہوا، تکفیریت ہماری استقامت سے خوفزدہ ہے، ہم نے پھر بھی امن، اتحاد اور وحدت کا دامن نہیں چھوڑا، ہم تمام تر ظلم و ستم برداشت کرتے ہوئے راہ الٰہی پر گامزن رہتے ہوئے اپنے مقاصد پر گامزن رہیں گے اور ظہور امام مہدیؑ کی راہ ہموار کرنے کیلئے سرگرم عمل رہیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ظالموں کا مقابلہ کرنا اور مظلومین کا ساتھ دینا ہماری ذمہ داری ہے، دنیا پر اس وقت سب سے بڑا شیطان امریکہ مسلط ہے، دنیا میں کتنی جنگیں شروع کیں، لاکھوں بے گناہ عوام کا قتل عام کیا، امریکی نظام حکومت دنیا کو تباہ و برباد کر رہا ہے، جہاں پر ظلم اور کرپشن ہے، اُس کے پیچھے امریکہ ہے، پاکستان کی عوام مجبور ہیں، کیونکہ یہ نظام امریکی نظام ہے، ہمارے ملک کے حکمران اور منافقین امریکہ کے ساتھ ہیں، ظہور امام مہدیؑ کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور آل سعود ہیں، پاکستان کو یمن، بحرین اور شام کی طرح کمزور کرنا چاہتے ہیں، آل سعود اور امریکہ یمن کے اندر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوچکی ہیں، کیونکہ یمن کی عوام نے حق کا ساتھ اور استقامت نہیں چھوڑی، پاکستان کو ایک نئے دلدل میں لے جانا چاہتے ہیں، آمر جنرل ضیاء جنگ کو ملک کے اندر لے کر آیا، ملک کو تباہ و برباد کیا اور تکفیریت کو پروان چڑھایا، اب پاکستان کو آل سعود کے الائنس میں لے جا رہا ہے، یہ ہمارے ملک، فوج اور عوام کے دشمن ہیں، ہماری فوج کو تقسیم کرنے کیلئے اس سفیانی الائنس میں شامل کیا گیا ہے، پاکستان کے حکمران ہوش کے ناخن لیں، ہم پاکستان کی جانب سے 39 ممالک کے الائنس میں جانے کی مخالفت کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم سندھ کے زیر اہتمام نشترپارک کراچی میں استحکام پاکستان و امام مہدیؑ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ہمارے اوپر حملے کئے جاتے ہیں، کیونکہ ہم اس ملک کی سلامتی کیلئے لڑتے ہیں، قوم کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے کیس کو فوجی عدالتوں میں لے جایا جائے، ہمیں اُمید تھی کہ قاتلوں کو سزا ہوگی لیکن افسوس کہ تکفیریوں کو رعایت دی گئی، ہمارے حکمران اور ریاستی عدالتیں سب خاموش ہیں، ہم مایوس نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ہمارے جوانوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے، خواتین کی بے حرمتی اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاستی ادارے ہمارے لاپتہ افراد کو بازیاب کرائیں، اگر اُن کا کوئی گناہ ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، یہ ظلم اب رُکنا چاہیے، مجھے پاکستان کی بااختیار عدالتوں، آرمی چیف، چیف جسٹس سے اُمید ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات ہے، ملک بھر میں جلوس عزاء اور مجالس پر پابندی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان غلط سمت میں جا رہا ہے، جن دہشتگردوں نے پاکستان کے استحکام کو داؤ پر لگایا، ریاستی اداروں، ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں اور ہزاروں پاکستانیوں کا قتل کیا، ان کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں طالبان دہشتگرد قاتل احسان اللہ احسان کو ہیرو بنا کر پیش کرنے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران احمق ہیں یا ان کے ساتھی، ڈان نیوز لیکس کے معاملے پر نواز شریف نے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا ہے، وہ فوری طور پر استعفٰی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکہ، اسرائیل اور آل سعود چلا رہے ہیں، ہم کسی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں ہونے دیں گے، ملک کو آل سعود کے ہاتھوں نہیں بیچنے دیں، پاکستان میں ظالم حکمرانوں کا راستہ روکنا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ووٹ کا شعوری استعمال کریں اور آنے والے عام انتخابات میں اُس شخص کو ووٹ دیں، جو بھارت، اسرائیل، امریکہ اور آل سعود کے خلاف ہو۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آج نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی عج کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، کراچی سمیت دیگر اضلاع سے ہزاروں منتظرین امام زمانہ عج کی شرکت متوقع ہے،وادی مہران کے غیور محب وطن اور منتظر ین بقیتہ اللہ عج آج نشتر پارک کراچی میں مادر وطن میں بیرونی مداخلت ، شیعہ علماءوجوانوں کے اغوا، فرقہ وارانہ فوجی اتحاد میں شمولیت اور عزاداری سید الشہداءؑپر ریاستی پابندیوں کے خلاف مضبوط آواز بلند کریں گے، اس سلسلے میں سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں، بسوں ، ویگنوں، کاروں اور دیگر ذرائع آمدورفت سے ہزاروں عاشقان مہدی عج اس وقت نشتر پارک کی جانب رواں دواں ہیں ، جن کیلئے قیام وطعام کا بھی مکمل بندوبست کیا گیا، جلسہ گاہ اور پنڈال سج چکا ہے، تاحد نگاہ کرسیاں بچھا دی گئی ہیں ، خواتین کیلئے علیحدہ باپردہ نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے،شرکاء کی سہولت کیلئے جلسہ گاہ میں ٹھنڈے پانی اور نیاز کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے، ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نپٹنے کیلئے میڈیکل کیمپ اور ایمبولینس سروس کے انتظامات بھی مکمل ہیں ، اس عظیم الشان استحکام پاکستان وامام مہدی کانفرنس میں ملک بھر سے جید علمائے کرام اور اکابرین ملت خطاب کریں گے جبکہ معروف منقبت خواں نذرانہ عقیدت پیش فرمائیں گے، خصوصی پالیسی ساز خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) وحدت یوتھ لاہور کی طرف سے مسجد و امام بارگاہ بقۃاللہ قذافی کالونی بنگالی باغ میں  تیسرا 15 روزہ معارف اسلامی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور سید حسن رضا ہمدانی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عباس شیرازی, ڈپٹی سیکرٹری جنرل نجم عباس  اور ضلع لاہور وحدت یوتھ کے تمام ٹاون سکریٹریز نے شرکت کی۔

پروگرام میں سیکرٹری جنرل علامہ حسن رضا ہمدانی  نے  نوجوانوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران انہوں نے جوانوں کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مملکت پاکستان کا عظیم سرمایہ ہیں اور نوجوان ہی نظم و ضبط اور اتحاد کی قوت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں.معارف اسلامی کے پروگرام میں جناب عباس شیرازی اور نجم عباس نے بھی جوانوں سے خطاب کیا.بعد از خطاب وحدت یوتھ کے جوانوں نے قصیدہ خوانی بھی کی. پروگرام کے اختتام پرعلامہ حسن رضا ہمدانی نے سیکرٹری یوتھ سجاد حسین نقوی کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree