The Latest

وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مذہبی معاملات میں ہم کسی بھی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید نعیم کاظمی نے کوٹ ادو میں جامعہ مسجد سیدہ فاطمہ الزہراؑ میں افطاری کے موقع پر مومنین سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ مساجد کو آباد کرنا علاقے کے مومنین کی ذمہ داری ہے اور ان سے اپنے درس و تدریس کے سلسلے میں بھر پور استفادہ  کرنا چاہئے۔ مومنین کو آپس میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ مومن کبھی بھی ایک دوسرے منہ نہیں موڑتا بلکہ آپس میں اتفاق و اتحاد سے ہی اپنے آپ کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ جتنے ہم آپس میں متحد رہیں گے اتنی ہماری آواز میں جان آئیگی۔ سیاسی طور پر اپنے آپ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انتظامیہ مجالس و جشن کے پروگرامات میں سیکیورٹی بھی دیتی ہے اور اس کے بعد FIR دیتی ہے جو کہ بلکل قابل قبول نہیں، ہم ضلع کونسل میں ہونے والے اجلاس میں انتظامیہ پر یہ واضح کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل علی رضا طوری، مسجد کے منتظم سید ثقلین شاہ، سید ارشد بخاری اور دیگر برادران بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی پولیٹیکل کونسل کے کوآرڈینیٹر آصف رضا ایڈووکیٹ نے اپنے بروری روڈ کوئٹہ میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں بہن بھائی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں دہشت گردی ہمیشہ شیعوں کے ساتھ ہی کیوں ہوتی ہے آخر کہاں ہیں وہ ادارے جو ہمارے بے گناہ علماء اور جوانوں کو تو روز اغوا کرتے ہیں مگر ان کو یہ دھندناتے  دہشت گرد نہیں ملتے ،کوئٹہ میں دہشت گردی کے روزانہ کے یہ واقعات اس بات کی دلیل ہیں کہ گور نمنٹ اور سکیورٹی کے ادارے شیعہ ہزارہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بلکل نا کام ہو چکے ہیں۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اور فرمایا کہ اسلامی انقلاب امام خمینی کا سب سے بڑا ہنر تھا،اسلامی انقلاب اور امام خمینی کی شخصیت کو بار بار بیان کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگرانقلاب اور امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں تحریف کا خطرہ پیدا ہوسکتاہے -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ سماجی تبدیلی کے اعتبار سے جو تبدیلی رونما ہوئی وہ یہ کہ ایران کے معاشرے کو جو ایک غیر متحرک اور مغرب زدہ معاشرے میں تبدیل کردیا گیا تھا امام خمینی نے اس انقلاب کے ذریعے دوبارہ زندہ کیا اور ایران کی عظیم قوم کو اس کی شناخت دوبارہ عطا کی - انہوں نے امام خمینی کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ امام خمینی ایک پرکشش شخصیت کے مالک تھے اور ان میں پائی جانےوالی جذابیت کی وجہ ان کی صداقت اوراللہ پر ان کا توکل تھا -

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امام خمینی نے کسی کی پروا کئے بغیر اصل اسلام کو پیش کیا جس میں آزادی اور خود مختاری کا نعرہ دیا گیا تھا، ایسا اسلام جس میں نہ تو رجعت پسندی تھی اور نہ ہی تنزلی تھی اور یہی چیز نوجوانوں کے لئے بہت ہی پرکشش تھی ۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امام خمینی نے جو نظریات پیش کئے ان میں آزادی و خود مختاری، سماجی انصاف کا قیام اور ایرانی عوام کا امریکا کے تسلط سے آزاد ہونا تھا - رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دنیا کی ہر قوم کےنوجوان اغیار کے تسلط سے آزاد رہنا چاہتے ہیں، مثال کے طور پر آج سعودی عرب جیسے ممالک کے نوجوان بھی جن کی حکومتیں امریکا سے وابستہ اور طویل المیعاد معاہدے کئے ہوئے ہیں، آزادی اور اغیار کے تسلط سے رہائی کے خواہاں ہیں - یہی وجہ ہے کہ امام خمینی کی شخصیت اور ان کے ذریعے پیش کئے گئے نظریات انتہائی پرکشش ہیں ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ایران کو مضبو ط اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فرمایا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ اقتصادی میدان میں ملک کو ناقابل تسخیر بنادیں ۔ اور بین الاقوامی مسائل کے تعلق سے بھی سب کا موقف اور نظریہ ایک ہونا چاہئے - آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ماہ مبارک رمضان میں یمن، لیبیا اور شام میں ہمارے بھائی سخت مشکلات سے دوچار ہیں ۔

انہوں نے یمن اور بحرین میں سعودی عرب کی جارحیتوں اور مداخلتوں کی مذمت کرتے ہوئےفرمایا کہ سعودی حکام شب و روز یمن کے عوام پر بمباری کررہے ہیں لیکن اگر وہ بیس سال تک بھی یہ اقدامات کرتے رہیں پھر بھی انہیں یمن کے عوام پر کامیابی نصیب نہیں ہوگی بلکہ وہ اپنے لئے انتقام الہی کو اور زیادہ سخت کررہے ہیں - رہبرانقلاب اسلامی فرمایا کہ سعودی حکام اگر کسی قوم پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں تو ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکے گی بلکہ اس سے سعودی حکام مزید ذلیل ہوں گے آپ نے سوال کیا کہ کیوں ایک بیرونی حکومت کسی ملک میں اپنی فوج اتارے اور وہاں اپنی پالیسی مسلط کرے - رہبرانقلاب اسلامی نے شام کے بحران کا ذکرکرتے ہوئے فرمایا کہ اب جبکہ شام اور عراق میں جو داعش کی جائے پیدائش ہے داعش کا خاتمہ کیا جارہا ہے تو شام کے بحران کو سیاسی اور پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس سلسلے میں ایران کا موقف واضح اور شفاف ہے ۔ رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا جیسی بڑی طاقتوں کی ڈھٹائی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ خود بھی یمن پر شب و روز بمباری کرتے ہیں اور یمن کے کوچہ و بازار اور مسجد و رہائشی مکانات پر بمباری کرنے اور یمنی عوام کا خون بہانے میں سعودی عرب کا ساتھ دیتے ہیں۔ آپ نےفرمایا کہ امریکی صدر عرب کے پست نظام حکومت کے ایوانوں میں جاتا ہے اور قبیلے کے سردار کے بغل میں کھڑے ہو کر رقص شمشیر کرتاہے اور پھر ایران میں چار کرورڑ رائے دہندگان کی شرکت سے ہونےوالے صدارتی انتخابات پر سوالیہ نشان لگاتاہے - آپ نے فرمایا کہ سعودی حکومت امریکا کے نئے صدر کو اپنے ساتھ ملائے رکھنے کے لئے اپنے بجٹ کا آدھا حصہ امریکا کے حوالے کرنے پر مجبور ہے - رہبرانقلاب اسلامی نے امریکا کے سلسلے میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے اقوال و نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ آج یورپی حکومتوں کے سربراہ بھی امریکا کو غیر قابل اعتماد قرار دے رہے ہیں جبکہ امام خمینی نے تیس پینتیس سال قبل فرمایا تھا کہ امریکا بڑا شیطان ہے اور اس پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا -

وحدت نیوز(کوئٹہ) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماہ رمضان المبارک کے دوران بھی درندہ صفت دہشتگردوں کی کارروائیاں نہ رک سکیں۔ تکفیری ملک دشمن دہشتگرد تنظیم لشکری جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے حالت روزہ میں دو شیعہ مسلمان بہن بھائی  کو شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو اسوقت نشانہ بنایا، جب وہ اسپنی روڈ پر بروری سے علمدار روڈ کیجانب سفر کر رہے تھے۔ واقعہ میں ایک مرد اور ایک خاتون کو فائرنگ کرکے موقع پر ہی شہید کر دیا گیا۔ یاد رہے گذشتہ چند مہینے کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں‌ کو نشانہ بنایا ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی نےایم ڈبلیوایم ضلع نگر سیکریٹریٹ میں کارکنان اور تنظیمی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت نےسابقہ حکومت کی طرح عوامی فلاح وبہبود نعروں کی حد تک ہی محدود رکھی ہوئی ہے، گذشتہ تین برسوں کی کارکردگی صفر ہے ،ایم ڈبلیوایم کا ہدف اقتدار کا حصول برائے سیاست نہیں بلکہ خدمت انسانیت ہے،ہمارا امتیاز ہے کہ  ہمارے تمام منتخب عوامی نمائندے دیگر جماعتوں کے نمائندگان سے زیادہ عوامی خدمت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور جہاں ہمارے نمائندگان ایوانوں میں موجود نہیں وہاں بھی اپنی مدد آپ کے تحت مختلف سطح کے فلاحی پروجیکٹس جاری وساری ہیں ، نگر کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقہ عوام کے وسیع تر مفاد اور قومی وملی وحدت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کسی بھی قسم کا فیصلہ کارکنان کواعتماد میں لے کرکرے گی جس کے بہترنتائج آنے والے وقتوں میں عوام ملاحظہ کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر ، بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید روح اللہ خمینی  رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی اٹھائیسویں برسی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آج عالم بشریت کے تمام مظلوموں اور محروموں کی یتیمی کا دن ہے، آج خدا نے ہم سے وہ نعمت عظمیٰ واپس لی جوکہ عالم اسلام میں  چودہ سو سالوں میں آئمہ معصومین ؑ کے بعد سب سے زیادہ بااثر اور محترم شخصیت تھی، جس نے عصر کے فرعون کو نا فقط رسوا کیا بلکہ اس کے تخت شاہی کو پیروں تلے روند ڈالا،ظلم واستبداد کے خلاف ایسا قیام کیا جو تاقیامت مستضعفین کیلئے مشعل راہ قرار پایا،  امام خمینی کو ایران تک محدود رکھنا دشمن کی بلخصوص امریکہ کی سازش ہے ، امام خمینی رہبر مسلمین جہاں تھے جس نے دنیا میں ہر مظلوم اور محروم تحریکوں کو طاقت بخشی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ  امام خمینی کا قیام دراصل اسلام کی بالادستی کے لیے تھا اور آج اگر ایران عالم اسلام کی رہبری کر تے ہوئے امریکہ و اسرائیل کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر رہا ہے تو امام خمینی کی انقلابی تحریک کا ثمرہ ہے، امام خمینی کا پیروکار چاہے جس ملک میں ہو وہ وفادار ہوگا اور امریکہ و اسرائیل جو کہ اسلام کے دشمن ہے ان کا دشمن ہوگا۔ امریکہ و اسرائیل سے مربوط طاقتیں دراصل اسلام کے چہرے پر بد نماداغ کی مانند ہیں ، امام خمینی کے افکار و نظریات پر عمل کر کے پاکستان کو  امریکہ کے ناپاک وجود سے بچایا جاسکتا ہے اور ہم پاکستان کو اسلام کا قلعہ بنا سکتے ہیں، امام خمینی تمام مظلوموں اور پسے ہوئے طبقوں کے رہنماء تھے اور انہوں نے ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا ۔

وحدت نیوز(گلگت) گلگت بلتستان حکومت شیڈول فور کا غلط استعمال کررہی ہے۔علامہ نیئر عباس مصطفوی اور دیگر علمائے کرام کو سیاسی انتقام کے طور پر شیڈول فور میں ڈالا گیاہے۔ علامہ نیئر عباس نے نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنانے کے خلاف احتجاجا گرفتاری دی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کو صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی کا پردہ چاک کرنے اور علاقائی مسائل کو ایڈریس کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔حکومت دوسال سے سکردو رود کی تعمیر کے حوالے سے جھوٹ پر جھوٹ بولتی جارہی ہے۔سی پیک کے حوالے سے کسی بھی فورم میں گلگت بلتستان کی کوئی نمائندگی نہیں، عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضہ جیسے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت اپنے سیاسی حریفوں کو ہراساں کرنے پر تلی ہوئی ہے۔اپنی کارکردگی کو بہتر بناکر عوام کے دلوں میں راج کرنے کی بجائے حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ اختیار کیا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین حکومتی جبر کے آگے ہرگز تسلیم نہ ہوگی اور عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی چاہے اس کی کوئی بھی قیمیت چکانا پڑے۔انہوں نے کہا کہ علامہ نیئر عباس کے ساتھ انصاف نہ کیا گیاتو ہرسطح پر احتجاج کا راستہ اختیارکرتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کیلئے عدالت  سے رجوع کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ماہ مبارک رمضان میں اشیائی خوردونوش میں تاجروں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اسلامی ریاست میں رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں ناجائز منافع خوری قہر الہیٰ کو دعوت دینے کے مترادف ہے،افسوس کا مقام ہے کہ غیر اسلامی ممالک میں تو کافر حکمران ماہ مبارک رمضان کے احترام میں خصوصی رعائتی نرخوں کا اعلان کرتے ہیں لیکن اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ہمارے وطن پاکستان میں پورے سال کا منافع تاجر اور حکمران مل کر صرف ماہ رمضان میں کمانے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں ،

انہوں نے کہا کہ موسمی پھل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءاس قدر مہنگی ہیں کہ ایک عام شہری انہیں خریدنے اور اپنے روزے دار بچوں کو کھلانے کی سکت ہی نہیں رکھتا ،ایسی صورت حال میں سوشل میڈیا کے ذریعے گراں فروش تاجروں کے ہوش ٹھکانے لگانے کیلئے پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ کی مہم ایک منفرد اورضروری اقدام ہے ، ناجائز منافع خوری کے خلاف شہری پھلوں کے تین روزہ بائیکاٹ مہم میں بھر پور حصہ لیں ،اس کے بعد روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاءکی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں شامل ناجائز اضافی رقوم کے خلاف بھی اسی جذبے کے ساتھ احتجاج کرنے کی ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز(گلگت) حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں کسی بھی جماعت کے حق میں دستبردار ہونے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ اخبارات میں چھپنے والی خبروں کی کوئی صداقت نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں حمایت لینے کیلئے پیپلز پارٹی اور اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل راجہ ناصر عباس سے رابطہ کیا ہے اور صوبائی سطح پر بھی مسلسل رابطے ہورہے ہیںلیکن تاحال کسی بھی جماعت کی حمایت کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیاہے۔

وحدت ہائوس گلگت میں صوبائی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے نیئر حسین بخاری اور اسلامی تحریک کے علامہ عارف واحدی نے علامہ راجہ ناصر عباس سے حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی ہے ۔مجلس وحدت مسلمین حلقہ 4 نگر کے ضمنی الیکشن میں اپنے کارکنان اور عہدیداروں کو اعتماد میں لیکر ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچے گی۔اس سلسلے میں آج بعد نماز مغربین غلمت نگر میں پارٹی کارکنان کا اجلاس طلب کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان کو اعتماد میں لیکر آئندہ چند روز میں الیکشن لڑنے یا دستبردار ہونے کا حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

وحدت نیوز(اندرون سندھ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع ماتلی ٹنڈو محمد خان ،ٹنڈوالہیار،بدین،دادو ،جیک آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ،احتجاجی مظاہروں میں خواتین بچوں ،بزرگوں اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ مظاہریں نے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں سے مرکزی صوبائی سیکرٹری علامہ مقصود علی ڈومکی ،مولانا علی نقی حیدری ، منور جعفری ،یعقوب حسینی و دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ الیکشن سے قبل چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنے والی حکومت آج چار سال گزرنے کے بعد بھی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پا سکی۔صوبہ سندھ کو اپنے حصے کی بجلی سے دانستہ محروم رکھا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت پیپلز پارٹی سے سیاسی مخالفت کا غبار سندھ کے عوام پر اتارنا بند کرے۔

انہوں نے کہا کہ پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف بارش کی دعاؤں سے بجلی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزرا کی طرف سے اس طرح کے بیانات ان کی اہلیت سمجھنے کے لیے کافی ہیں۔تمام محکموں کے وزرا اپنے اپنے حصے کا کام کرنے کی بجائے پاناما کیس پر نواز شریف اور ان کے خاندان کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔عوام کی مشکلات سے کوئی آگاہ نہیں۔ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر محض اخباری بیانات جاری کرنے سے توانائی کے بحران کا خاتمہ نہیں ہو گا۔اس کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کے الیکٹرک کی طرف سے بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا وعدہ طفل تسلی ثابت ہوا۔حکومت اس ادارے کے غیر ذمہ دارافسران کے خلاف کاروائی کرے اور رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بندش پر پابندی کو یقینی بنایا جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree