The Latest

وحدت نیوز(گلگت) ٹیکنو کریٹس اور خواتین اراکین کے فنڈز میں کٹوتی ن لیگ کا غریب عوام سے خیانت کے مترادف ہے۔وزیر اعلیٰ پیکیج کی سکیمیں ختم کرنا عوامی مفادات پر کاری ضرب اور جمہوری تقاضوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،ان خیالات کاا ظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخباری بیانات کی حد تک سودنوں میں اپنے اہداف پورے کرلئے ہیں عملی طور پر ادارے فنڈز کمی سے کنگال ہیں۔میڈیا سمیت دیگر ادارے عدم ادائیگیوں کی وجہ سے سخت پریشانی سے دوچار ہوچکے ہیں،حکومتی دعوے جھوٹ کا پلندہ اور عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے سو دنوں میں اپنی تنخواہیں اور مراعات کو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں کیا،سابقہ دور حکومت کی سکیمیں ختم کرنا ایک طرح سے سیاسی انتقام ہے۔ترقیاتی سکیموں کو ختم کرنے اختیار موجودہ حکومت کو قطعاً حاصل نہیں کیونکہ سابقہ حکومت کو بھی اسی طرح کا عوامی مینڈیٹ حاصل تھا جس طرح آج ن لیگ کوحاصل ہے۔حکومت ترقیاتی اسکیموں پر سیاست چمکانے کی بجائے عوامی خدمت پر توجہ دے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کے منصوبوں کی تکمیل کو اپنے کھاتے میں ڈالنا شرمناک عمل ہے ایک حکومتی وزیر نے سابقہ حکومت کے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے ۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) دفتر مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف عراق میں مناسبت استشھاد امام زین العابدین علیہ السلام اور برائے ایصال ثواب فخر ملت تشیع فخر پاکستان شہید منیٰ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ غلام محمد فخرالدین (قدس سرہ) کے سلسلے میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں شیخ قمر عباس مطہری اور آصف علی غدیری نے ہدیہ سلام پیش کیااور حجت الاسلام والمسلمین قبلہ سید صادق شاہ رضوی نے خطاب کیااور سیرت امام زین العابدین ع اور مضائل و مناقب و مصائب مفصلاً بیان کیئےاور ساتھ سماحتہ السید نے فخرملت علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی حیات طیبہ پر مفصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے جیسی ہی بچپن سے جوانی کی طرف قدم رکھا ان کا مشغلہ ذکر آل محمد ص تھا۔اور ذکر آل محمد میں ہی مشغول رہتے تھے۔ جس کی وجہ سے دور دور سے لوگ آتے تھے اور ڈاکٹر صاحب کو فضائل و مصائب سنوانے کے لیے لے جاتے تھےاور جو بھی مشن آل محمد لے کر چلتے تھے تو ڈاکٹر صاحب ان کے شانہ بشانہ ہوتے تھے۔انہوں نے مزیدکہا کہ حوزہ علمیہ نجف و قم سے لے کر پاکستان کی سرزمین تک کوئی ایسی شخصیت نہیں ہے جو ڈاکٹر صاحب کی شخصیت سے ناواقف ہو،آخر میں جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف عراق الشیخ ناصر عباس النجفی نے اراکین مجلس وحدت مسلمین اور مجلس میں آئے ہوئے تمام طلاب و علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویڑن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور انکے با وفا محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کی دوسری برسی کے تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان ، مجاہد عالم دین تھے، شجاعت انکی ذات کا خاصہ تھی، شہید نے مختصر مدت تنظیم میں گذاری لیکن اپنی فعالت اور بیباکی کی بنیاد پر ملت جعفریہ کراچی کی دل کی دھڑکن بن گئے، شہید علامہ حسن ترابی کی شہادت کے بعد خدا نے شہیدعلامہ دیدار جلبانی کو ایک نعمت کی صورت میں کراچی کے مومنین پر نازل کیا تھا، ان کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا ، ان کی دوسری برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں۔ شہید علامہ دیدار جلبانی ان کا با وفا محافظ سرفراز بنگش اور دیگر شہداء ہمارے شفیع ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ شہدائے راہ ولایت و وحدت روز محشر ہماری شفاعت کا ذریعہ قرار پائیں گے۔جبکہ شہید علامہ دیدار علی جلبانی کی پہلی برسی کا پروگرام امام بارگاہ حسینی  ایوب گوٹھ میں منعقد کیا گیا جس میں مولانا مرزا یوسف حسین اور مولانا رجب علی بنگش نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مجلس حدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سمیت کارکنان بھی موجود تھے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مرزا یوسف حسین کا کہنا تھا شہید دیدار علی جلبانی کی شہادت سے ملت جعفریہ کا ایک بڑا نقصان ہوا جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) افغانستان کے شہرزابل میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں ذببح ہونے شیعہ ہزارہ خاندان سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالے گئے جلوس میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شریعت کے نام پر قتل کرنے والوں کومذہبی کہنا اسلام کے ساتھ کسی مذاق سے کم نہیں، اسلام ہمیں امن و محبت، بھائی چارے اور روا داری کا درس دیتا ہے اور جن لوگوں کو قتل و غارت گری کے علاوہ اور کچھ آتا ہی نہیں وہ اس امن پسند مذہب کا حصہ کیسے ہو سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جن افراد کو پورے اسلام میں جہاد کے نام پر فساد کے علاوہ کسی بھی چیز کا علم نہ ہو انہیں مسلمان یا اسلام کا پیرو کار کس بنیاد پر کہا جا سکتا ہے؟ پیغمبر اسلام ؐ ، اہل بیت ؑ اور ان کے اصحاب نے ہمیں جو درس دیا ہے ہمیں انکی پیروی کرنی ہوگی اور ایسے تکفیریوں کی شناخت ہمارے لئے ضروری ہے جو اسلام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی انسان کا خون بے قدر نہیں ہو سکتا گزشتہ دنوں ہمسایہ ملک افغانستان میں اسلام سے محبت کرنے والے ہزارہ قوم کے افراد، جن میں خواتین بھی تھی، کو بے دردی سے زبح کرکے شہید کرنا اسلام کے پر امن چہرے کو مسخ کرنے کی گھناونی سازش ہے، جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان تکفیری دہشتگردوں کے تانے بانے اسلام دشمن عالمی طاقتوں سے ملتے ہیں ، ہم شہداء کے لئے سوگوار ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آغا رضانے کہا کہ اس وقت تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ اپنے شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کو بد نام کرنے والوں کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرے اور انہیں بتا دے کہ کسی بے گناہ کو قتل کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا ۔

وحدت نیوز(لاہور) وفاق المدارس امامیہ کے سابق سربراہ اور لاہورکی معروف اورعظیم دینی درسگاہ جامعتہ المصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید  کرامت علی نجفی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، مرحوم کی تجہیز و تدفین جامعتہ المصطفیٰ کے احاطے میں ہی عمل میں آئی،نمازجنازہ پرنسپل جامعتہ المصطفیٰ وسربراہ مدارس جعفریہ پاکستان علامہ سید حسین نجفی کی زیر اقتداءادا کی گئی ، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ ابوذرمہدوی ،علامہ مبارک موسوی،علامہ اقبال کامرانی ،سیکریٹری مدارس جعفریہ علامہ حسنین عارف، سمیت بزرگ عالم دین علامہ سید تقی شاہ نقوی، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی ، علامہ سید جواد نقوی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد،طلاب دینیہ اور علمائے کرام  نے شرکت کی،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم کے پسماندگان سے اس دلسوز واقعہ پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا اورمرحوم ومغفورکی بلندی درجات کی دعاکی۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کا بھر پور دورہ کیا.جسمیں آپ کے ساتھ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندہ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن بھی موجود تھا.مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان  شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے انتہائی خصوصی طور پہ سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے عظیم شھداءکے خانؤادوں سے اہم ملاقات کی.اور ان کے صبر و حوصلے  اور اس عظیم مرتبےپر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا.جسکے بعد خواہر زہرہ نقوی نے بلخصوص  سانحہ شکار پوراور سانحہ جیکب آبادکے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے ''عظم و ہمت'' اور  بلند استقامت پر ان کےلئے دعائے صحت کیساتھ ان کی خدمت میں خراجِ عقیدت پیش کیااور یقین دہانی کرائی کہ مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان ہر لمحہ آپ تمام مظلومین کی حامی اور آپ کیساتھ ، شانہ باشانہ موجود ہے اور ہمیشہ ہم مظلومین کے لئےآوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔

اسکے علاوہ ۲۲ محرم کو شکارپور اور جیکب آبادمیں زمینہ سازی کی مناسبت سے شھدائے شکار پور و شھدائےجیکب آبادکی بلندِی درجات کے لیئے مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مجلسِ عزا کا بھی اہتمام کیا گیا.جسمیں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

۵ نومبر کو مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا،جسکی صدارت خواہر زہرہ نقوی نے فرمائی. میٹنگ میں اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور باحیثیتِ باعمل خواتینِ ملتِ تشیع مختلف موضوعات زیرِ غور آئےجسکے بعد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کی نومنتخب جنرل سیکرٹری خواہر رابیعہ کا انتخاب عمل میں آیااسکےعلاوہ مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن میں ۳ نئے یونٹز کا قیام بھی عمل میں آیا۔

مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کمیٹی کی رکن خواہر زہرہ نقوی نے  مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سندھ کی صوبائی مسؤل خواہر شبانہ میرانی اور مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکھر ڈویژن کے ساتھ  پنو عاقل سیکٹرکا بھی تفصیلی دورہ کیا اور مختلف موقعوں پر خواتین سے ملاقات میں مجلسِ وحدت مسلمین کا مکمل تعارف پیش کیا.جسکے بعد خواتین نے انتہائی گرم جوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مجلسِ وحدت مسلمین میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اصغر عسکری نے ملتان میں ضلعی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں ایک شیعہ اور پیروکار اہل بیت (ع) کی سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری قوم کی سیاسی، اقتصادی اور فکری حوالے سے مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قوم کو منظم اور متحد کرنا ہوگا، حکومتی ناانصافی پر مبنی پالیسیوں اور شیعہ دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لئے قوم میں شعور پیدا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا قاضی نادر حسین نے ملتان کی تنظمی صورتحال پر بریفنگ دی اور ملتان میں MWM کو منظم کرنے کے لئے تجاویز بھی دیں۔ مرکزی رہنماء نے مضبوط رابطہ، منظم کابینہ اجلاس اور ملت کو درپیش مسائل کیلئے مخلصانہ جدوجہد کو کامیابی کا بنیادی نکتہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں معمول کی مصروفیات کے ساتھ قومی مسائل میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین مستضعفین پاکستان کی نمائندہ جماعت اور دین کے مظلوموں اور محروموں کی آواز ہے۔ اس بات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے اورکزئی ایجنسی میں مشران قوم، عمائدین علاقہ اور علماء سے خطاب کے دوران کیا۔ اورکزئی ایجنسی تحصیل لوئر قوم ستوری خیل میں تنظیم سازی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو منظم اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ضرورت ہے اور وہ پلیٹ فارم ایم ڈبلیو ایم ہے، جو شہید قائد کے معنوی فرزندوں کی جماعت ہے۔ ہم علاقہ کے مسائل سے آشنا ہیں اور ان کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انشاء اللہ ایک موثر رابطہ ہوگا اور مومنین ساتھ دیں گے۔ خیبر سے کراچی اور پاراچنار سے کوئٹہ تک ہم سب مومنین کے مسائل ایک ہیں، اس لئے ہمیں منظم انداز میں بڑھنے کی ضرورت ہے

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ 13 نومبر 2015ء کو ایبٹ آباد میں طلب کیا گیا ہے، جس میں تنظیم کی فعالیت، شعبہ جاتی کارکردگی اور دیگر امور پر بحث اور فیصلہ جات کئے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اجلاس بعد نماز جمعہ شروع ہوگا جس میں تحفظ عزاداری سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں ڈویژنل عہدیدار کی تقرری کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی کریں گے، جبکہ صوبائی کابینہ کے اراکین اجلاس میں شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (سکردو ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے اسکردو میں الہدیٰ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ منیٰ کے دلخراش اور افسوسناک واقعے میں سات ہزار سے زائد حجاج کرام شہید ہوئے اور جس انداز سے لاشیں اٹھائی گئیں ،جس طرح حرم الہٰی کی توہین کی گئی،جو ظلم حجاج کے ساتھ ہوئے اور شہداء کے جسد خاکی کو جس انداز سے تحقیر کا نشانہ بنایا گیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔سانحہ منیٰ میں جس طرح کی سفاکیت کا مظاہرہ ہوا اس کے بعد کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آل سعود خامین حرمین ہونے کا دعویٰ کریں۔سانحہ منیٰ کے افسوسناک واقعے کے بعد ہمارے ملک کے مذہبی امور کے وزیر نے جس طرح کے دعوے کئے وہ سارے کے سارے ہوا ہوگئے اور انہوں نے پاکستان حجاج کی لاشوں کو پاکستان لانے کا مطالبہ تک کرنے کی جرات نہ کی۔ہمارے حکمرانوں نے جس بے حمیتی کا مظاہرہ کیا اس نے قومی تشخص کو داغدار کیا۔پاکستان کے علاوہ جن جن ممالک کے حجاج اس سانحے میں شہید ہوئے انہوں نے سعودی حکومت سے پروقار طور پر اپنے حجاج کی لاشوں کو واپس لئے لیکن ہمارے سعودی نواز حکومت نے آل سعود کی فکری غلامی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سانحے پر کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ نواز حکومت اپنی وابستگی ،رشتہ داری اور دیگر فکری تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے اس سانحے کے موقع پر آل سعود سے حجاج کی لاشوں کو باعزت پاکستان لانے کا مطالبہ کرتے لیکن ہماری حکومت نے بے حمیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھارہ کروڑ عوام کے دلوں کو داغدار کی اور قومی تشخص اور قومی عزت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آل سعود کے تیور دیکھتی رہی۔ سانحہ منیٰ پر آل سعود کی خوشنودی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انہوں نے سانحہ منیٰ کو دبایا اور کوئی کوئی مثبت کردار ادا نہیں کیا۔ علامہ امین شہیدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید غلام محمد فخرالدین گلگت بلتستان کا عظیم سرمایہ تھے ،میں تاکید کرتا ہوں کہ آپ سب ان کے نظریات اور افکار کا مطالعہ کریں اور جس مشن کو انہوں نے شروع کیا تھا اسی منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہید فخرالدین کی پوری زندگی مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت میں گزری ہے اس کی کوشش تھی کہ گلگت بلتستان کے عوام ان تمام حقوق سے بہرہ ور ہوں جو ان کا حق ہے۔ آج گلگت بلتستان کے عوام پر مظالم کے پہاڑ تورے جارہے ہیں اور ان تمام حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے جن کے یہ عوام حقدار ہیں۔ عوام کو موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح عالمی اور ملکی حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہے،یہی حکومت الیکشن کے دنوں آئینی حقوق سے لیکر ہر طرح کے دعوے کررہے تھے لیکن اقتدار ہاتھ میں آنے کے بعد خاموش ہیں۔ہم واضح کردینا چاہتے ہین کہ آئینی حقوق ہمارا حق ہے حکومت سے خیرات نہیں مانگ رہے ہیں۔ سکردو روڈ، اکنامک کوریڈور میں نمائندگی اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ہمارا حق ہے حکومت عوام کے ساتھ مذاق کا سلسلہ بند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ اکنامک کوریڈور جیسے اہم منصوبے میں گلگت بلتستان کا کہیں پر کوئی ذکر نہیں جبکہ سب سے زیادہ حق گلگت بلتستان کے عوام کا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree