The Latest

وحدت نیوز (کھرمنگ) جی بی ایل 11 سکردو 5 کھرمنگ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدوار ڈاکٹر شجاعت حسین میثم نے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں ووٹ خرید کر ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا۔ اصل نتائج تبدیل کئے گئے، جن علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کو انتخابی دفتر کھولنے کی جگہ میسر نہ تھی، سکردو سے لوگوں کو بلا کر دفتر کھلوائے گئے، نواز لیگ کا ان جگہوں سے سو سو اور ڈیڑھ ڈیڑھ سو ووٹ حاصل کرنا حیران کن ہے۔ معلوم نہیں یہ ووٹ کہاں سے آئے۔ ڈاکٹر میثم نے وحدت نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں نواز لیگ نے ووٹ خریدنے کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ کیا، جس کے ٹھوس شواہد ریکارڈ کی گئی کالز کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں۔ جس میں مختلف علاقوں میں پانچ سے دس ہزار فی ووٹ دیئے گئے۔

وحدت نیوز(گلگت بلتستان)مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ حکومت میں شمولیت کی دعوت ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن جو کہ قانون ساز اسمبلی میں واضح برتری کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے کی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کوگلگت بلتستان حکومت میں شمولیت کے ساتھ ایک وزارت کی آفر بھی کی ہے جسے ایم ڈبلیوایم کی قیادت نے ٹھکرادیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دونوں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے، مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے ہمارے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ، جلد ہی اپوزیشن الائنس کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات وترجمان مہدی عابدی کا کہنا تھاکہ جی بی الیکشن اصولوں کی فتح کا دن تھا۔گلگت بلتستان کی باشعورعوام نے آئینی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ہماری قوت بن کر یہ ثابت کیا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین ہی ان کی نمائندہ جماعت ہے۔کراچی وحدت ہاؤس مر کزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کی عوام کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دلانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ راولپنڈی کے میٹرو منصوبے پر خرچ کی جانے والی رقم سے بھی کم ہے۔یہاں کے لوگوں کو دانستہ طور پر محرومیوں کا شکار رکھا جا رہا ہے ۔ایک طرف یہاں کے لوگوں سے گندم اور نمک سبسڈی بھی چھینی جا رہی ہے جبکہ دوسری طرف اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے اور من پسند افراد کو نوازنے کے لیے قومی خزانہ دونوں ہاتھوں سے لٹایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا یہ امتیازی سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہم یہاں کی عوام کو اس طبقاتی تفریق کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بلاتخصیص ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہماری ترجیحی اہداف ہیں جن پر بلاتعطل عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایم کو گلگت بلتستان میں نوا ز حکومت کی جانب سے دبانے کی سازش کو ناکام بنادیں گے ۔اپنے مینڈیٹ پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے گا ایک سازش کے تحت چیف الیکشن کمیشن طاہر علی شاہ اور گورنر برجیس گلگت و بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ GB LA-10 روندو کی ریکاؤنٹنگ رکوا دیئے ہیں نواز لیگ دھاندلی کے زر یعے عوامی مینڈیٹ کو چرانا چاہتی ہے مجلس و حدت مسلمین کسی صورت اس الیکشن دھاندلی کو بر داش نہیں کرے گی جی بی ایل اے 10کی ریکاؤنٹنگ کو فوری شروع نہ کیا گیاملک گیر احتجاج کیا جائے گا ۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں تاریخ کی بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو امیدوار ، سکردو حلقہ2سے  کاچوامتیاز حیدر خان اورہنزہ نگر حلقہ 5سے ڈاکٹر حاجی رضوان علی  قانون اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں ،واضح رہے کہ ن لیگ نے جانبدارگورنر، وزیر اعلیٰ ، الیکشن کمشنراور انتخابی عملے کی مدد سے گلگت بلتستان انتخابات میں بدترین دھاندلی کی، مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں گذشتہ 6ماہ سے جاری تھیں ،جسےعملی جامع انتخابات کے دن راتوں رات انتخابی نتائج تبدیل کرکے پہنایا گیا، نتائج کی تبدیلی کے خلاف ایم ڈبلیوایم نےالیکشن اپلیٹ ٹریبونل میں درخواست دائر کا فیصلہ کیا ہےتفصیلات کے مطابق سکردوحلقہ3میں بھاری اکثریت سے کامیاب ایم ڈبلیوایم کے امیدوار وزیر محمد سلیم ،روندوحلقہ4میں راجہ ناصرعلی خان اورہنزہ نگرحلقہ 4میں ڈاکٹر علی محمد کے انتخابی نتائج کو24گھنٹے سے زائد عرصے تک روک کر تبدیل کیا گیا اور ووٹوں کو بغیر کسی وجہ کے مسترد قرار دیا گیا اس منظم دھاندلی میں مسلم لیگ ن نے ریٹرنگ افسران پر بھر پور دباوڈالا اورایم ڈبلیوایم کے خلاف نتائج تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ، آخری اطلاعات کے مطابق ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے  دیا ہے جس میں انہوں نے سکردو حلقہ 3اور روندوحلقہ  4کے ووٹوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کامطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں بدترین ریاستی  دھاندلی کے باوجود سکردو حلقہ2سےایم ڈبلیوایم کے امیدوار  کاچوامتیاز حیدر خان10125 ووٹ حاصل کرکے5325کی بڑی لیڈسےکامیاب ہوئے جبکہ ہنزہ نگر حلقہ 5سے ایم ڈبلیوایم کے امیدوار ڈاکٹرحاجی رضوان علی2436ووٹ لے کر500کی لیڈ سے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مقابل آزاد امیدوار پرنس قاسم علی فقط 1932لیکر شکست کھا گئے، دونوں کامیاب امیداروں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جب کہ ہزاروں کی تعداد میں کارکنان ایم ڈبلیوایم کے دفاتر پر جمع ہونا شروع ہو گے جنہوں نے فلگ شگاف نعرت بازی کی، جبکہ ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیوایم بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے کی اس موقع پر کارکنان اور اہل علاقہ نے کاچو امتیاز حیدر خان کو تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کی،کاچو امتیاز حیدر خان کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے مجھے جو بھاری مینڈیٹ دیا اور جس محبت کا اظہار مجھ سے کیا ہے میں اس کا ہر صورت پاس رکھوں گا، انشاء اللہ اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے مسائل کا حل میری بنیادی ترجیح ہو گی  ، انہوں نے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اوراور بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ سید علی رضوی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ٹکٹ دے کر ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔دوسری جانب ڈاکٹر حاجی رضوان کے گھر بھی مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری جنرل مولانا سید افتخار الحسن جعفری، سیکرٹری تعلیم مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد میں میڈیا سیل سے جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روہنگیا مسلم برادران کا قتل عام، اقوام متحدہ اور او آئی سی انسانی حقوق نوٹس نہیں بلکہ ہوش کے ناخن لیں ، انسانی حقوق پر آواز اٹھانے والے کھوکھلے نعرے لگایا کرتے ہیں ، عالم اسلام کی مکمل خاموشی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، کیا کوئی اس طرح مسلمانوں کو تن تنہا چھوڑ سکتا ہے، یمن میں جارحیت کے لیئے تو اتحاد بنائے جا سکتے ہیں ، غیر قانون غیر آئینی مداخلتوں کے لیئے تو سر جوڑے جا سکتے ہیں ، اپنے مسلمان بھائی کو کیسے مارا جاسکتا ہے اس کے لیئے پلاننگ کی جا سکتی ہیں ، نام نہاد جہادی تنظیمیں ، کالعدم تنظیمیں ان ممالک کی آشیر باد سے ملک میں آگ و خون کی ہولی تو کھیل سکتے ہیں لیکن جب بات ظلم و ستم کی المناک داستانوں کی ، جب بات نہتے و بے آسرا بچوں کے بہتے خون کی ، جب بات خواتین کی بے حرمتی کی ہو ، جب بات مردوں کے قتل عام کی ، تو مسلم دنیا کے حکمرانوں کو کیوں سانب سونگھ جاتا ، کیوں یہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ نہیں کرتے ؟ کیوں یہ ایک ہو کر طاغوت کے مقابلے میں میدان میں نہیں آتے ؟ کیوں اپنے مسلمان بھائیوں کو مرتا دیکھتے رہتے ہیں ؟ کچھ کرنے کی پوزیشن ہونے کے باوجود کچھ نہیں کرتے ، یہی صورتحال اس وقت ہوئی جب امریکہ کا پالتو اسرائیل فلسطین میں غزہ کی پٹی پر ماہ رمضان کے دوران بمباری کر رہا تھا ، مسلم دنیا خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی تھی۔

مجلس وحدت کے رہنماؤں نے کہا کہ ثابت یہ ہوتا ہے کہ مسلم ممالک کے حکمران اپنے اپنے اقتدار کے تحفظ کے لیئے تو کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن جس سے انہیں خطرہ ہو یا جس سے طاغوت ناراض نہ جائے وہ کام ہر گز نہیں کریں گے، چاہے وہ روہنگیا مسلمانوں کو برما کے وحشی فوجی اپنے طرح طرح کے حربوں کا نشانہ بناتے رہیں ، حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، پتھر دل رکھنے والے حکمران اللہ کے ہاں بھی جواب دہ ہوں گے ، بروز محشر ان بچوں و مظلوموں کو کیا جواب دیں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اس طرح کہ جیسے سعودیہ کے لیئے میدان میں کود پڑی تھی ، اگر یہ مسلم امہ کے ممالک کی واحد ایٹمی طاقت ہے تو اس کو اس بات کا بھی احساس ہونا چاہیے کہ بڑے ہونے کے ناطے مسلمانوں کا احساس کرنا ، چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں کی محافظت کے لیئے کوئی اقدامات کر سکتی ہے تو کرے ، اپنے ذاتی کاروبارکے تحفظ کے لیئے قومی سلامتی کے اداروں کو داؤ پر لگانے والے حکمران برما میں مسلمانوں کی مدد کریں ۔وہ مدد چاہے آواز کی صورت میں ہو یا سفارتکاری کی صورت میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نے کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و بربریت کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ایک مظاہرہ کیا۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم اسلام آباد کے جنرل سیکریٹری انجینئر ظہیر نقوی نے کہا کہ حکومت اگر دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو پھر بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے ٹھکانوں پر بھرپور آپریشن کرے۔دہشت گردی کے یہ مراکز پاکستان کی سالمیت و بقا کے خلاف سخت خطرہ ہیں۔ ضرب عضب کا دائرہ کارکو پھیلا کر ملک کے ہر اس کونے تک وسعت دی جائے جہاں جہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کار ان گھناونی سرگرمیوں میں معاون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ جب تک انہیں تختہ دار پر نہیں لٹکایا جاتا تب تک ملک میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ظہیر نقوی نے کہا کہ برما میں بے گناہ مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا رہا ہے۔جو مسلمان بچ گئے ہیں وہ بھی ظلم سے محفوظ نہیں ہیں۔اس صورتحال میں پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو روہنگیا کے مسلمانوں کے حق میں عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔مظاہرہ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین، ڈپٹی مسؤل مرکزی آفس ارشاد حسین بنگش,مدثر کاظمی سمیت بیشتر کارکنان اور عہدیدران نے شرکت کی۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے سرپرست مولانا علی اکبرکاظمی نے تھانہ نیو ٹاون کے علاقے میں پولیس کے ہاتھوں دو نوجوانوں بھائیوں کی ہلاکت پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات عوام میں عدم تحفظ کے احساس کو تقویت دے رہے ہیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے والے ادارے جب شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے شروع کر دیں گے تو پھر ملک میں امن وسکون قائم نہیں رہ سکے گا۔پولیس انتظامیہ کا یہ طرز عمل ادارے کے تقدس کو پامال کرتا جا رہا ہے۔باوردی اہلکاروں کا یوں بے گناہ شہریوں کو سر عام فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دینا پولیس کا اپنے اختیارات سے تجاوزکرنے کا واضح ثبوت ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاون اور سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس نے ایک بار پھر بربریت کی جو مشق دوہرائی ہے وہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے۔اگر حکومت ماضی میں ایسے عناصر پر آہنی ہاتھ ڈالتی تو آج ایک بیوہ ماں کو دو نوجوان بیٹوں کی لاشیں نہ دیکھنی پڑتیں۔انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسران کو عدالت عالیہ میں طلب کریں اور ذمہ داران کو کڑی سے کڑی سزادی جائے۔

وحدت نیوز (لاہور) برادر زاہد حسین مہدوی مسؤل صوبائی آفس مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بتایاہے کہ صوبہ پنجاب میں ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلہ میں شیخوپورہ ، فیصل آباد ، گجرات،نارووال،منڈی بہاوالدین،جہلم،اٹک ،اوکاڑہ ،علی پور،خوشاب،بہاولنگر،لیہ ،لودھراں ، مظفر گڑھ اور ضلع پاکپتن کے ضلعی شوریٰ کے اجلاس منعقد ہو چکے ہیں جبکہ ضلع وہاڑی ، قصور،ملتان کے اجلاس اسی ہفتہ میں ہو جائیں گے ، ان اجلاسوں میں صوبائی و مرکزی کابینہ کے اراکین ، علماء کرام اورسینئر تنظیمی برادران نے خصوصی طور پر شرکت کی اس طرح جن اضلاع کے اجلاس ابھی منعقد نہیں ہوئے ان سے صوبائی آفس رابطہ میں ہے اورتوقع ہے کہ ماہِ جون وجولائی میں تمام اضلاع کے ضلعی شوریٰ کے تنظیمی اجلاس منعقد کر لئے جائیں گے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضا نے احتجاجی جلسے سے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان کی حکومت اور سیکورٹی ادارے کوئٹہ شہر میں امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں ۔ ٹارگٹ کلنگ کے پے درپے واقعات میں بے گناہ شیعہ ہزارہ مومنین کا بہتا ہوا لہو حکومت اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ شہر میں عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ شہر میں مسلح نقاب پوش اور دہشتگرد سرعام دندناتے پھر رہے ہیں۔ سیکورٹی ادارے نہ صرف ان سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ ان کے نیٹ ورک اور ٹھکانوں سے بھی آگاہ ہیں اور تمام اختیارات کے باوجود شہر میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نے حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ پے درپے دہشتگردی کے حالیہ واقعات ایک منظم سازش اور منصوبہ بندی کے تحت کیے جارہے ہیں تاکہ عوام میں بھائی چارے اور کوئٹہ شہر کے پر امن فضا کو خراب کرکے شہری زندگی کو تباہ کیا جا سکے۔ صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے شیعہ ہزارہ مومنین کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور دہشتگردبلا خوف و خطر دندناتے شہر کے بارونق علاقوں میں آزادی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ہزارہ مومنین کو چن چن کر شہید کر رہے ہیں۔ مگر سیکورٹی اہلکاروں کو ان کے خلاف کاروائی کی جرات نہیں ہوتی، نامعلوم مسلح نقاب پوش دہشت گرد آزادی کے ساتھ نقل و حرکت کرتے ہیں۔ ان گروہوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں ہوتی۔ دکانداروں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود ناخوشگوار واقعہ کا پیش آنا کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ان تمام اہلکاروں کو شامل تفتیش کیا جائے۔ میزان چوک ایک پر ہجوم علاقہ ہے جہاں پیدل چلنا بھی دشوار ہے ایسے میں نقاب پوش دہشت گرد کس طرح آزادانہ کاروائی کرکے فرار ہوجانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، حالانکہ چند قدم کے فاصلے پر ایف سی اور پولیس کی چیک پوسٹ قائم ہیں اس کے باوجود قاتل دہشتگردوں کا فرار ہوجانا ان چیک پوسٹوں پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین شہر میں تمام برادر اقوام کے ساتھ امن اور بھائی چارگی کے فروغ کے لیے ہر قسم کی تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے ان دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے عبرتناک سزا دیں۔ بیان میں کہا گیا کہ واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین و رشتہ داروں سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے،آغا محمد رضا نے عوامی نیشنل پارٹی ، نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان مسلم (ق) ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، تاجر برادری اور دکان داروں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا محمد رضاجو کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے گلگت میں موجود تھے کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پانچ شیعہ دکانداروں کی شہادت کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہدایت پر فوری طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ، جہاں انہوں نے علمدار روڈ پر اہلیان کوئٹہ اور خانوادہ شہداءکی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree