The Latest
دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ کشی کا سلسلہ یورپ تک پہنچ گیا ،شر پسندوں نے بلجیم کے دارلحکومت برسلز کی مسجدامام رضا پر اس وقت پٹرول چھڑک کر دستی بم پھینکا جب وہا ں حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدہ کی اقتدا میں نماز با جماعت ادا کی جارہی تھی ، دستی بم کے حملہ سے مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدوہ شہید ہو گئے اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے۔بعض اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسجد کے ملحقہ علاقہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع
شہید راہ حق کی یاد، ان کی برسی کی تقریبات، ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد، ان کی یاد میں لکھے گئے مضامین صرف ایک رسم اور تنظیمی کارروائی نہیں بننا چاہیں بلکہ ان کا نام اور افکار و کردار ظلمتوں میں اجالے، خوابیدہ دلوں کا جگانے، ہاتھ پر ہاتھ رکھے ہوئے انسانوں کو متحرک کرنے، غیر جانبداری اور مصلحتوں میں گھرے پرانے ساتھیوں کو فعال و سرگرم کرنے، مایوسیوں اور ناامیدیکے گھٹا ٹوپ اندھیروں کو چاک کرنے، فکر خمینی رہ و حسینی رہ کو ایک بار پھر اجاگر کرنے، کربلائی جوش و جذبے کو بیدار کرنے اور زینبی کردار کو انجام دینے کا باعث بننا چاہیے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بیت المقدس کا علاقہ کے حالات کے ساتھ گہرا تعلق ہے اور علاقہ کے حالات کا اصلی محور بیت المقدس ہی ہے، بیت المقدس کو یہودی دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں بہت سی کوششیں کی گئی ہیں اور آج بھی اسرائیل کی کیبنٹ میں اس سلسلے میں ایک قرارداد موجود ہے، بیت المقدس شہر ایک مبارک اور بے مثال شہر ہے جو تمام ادیان الہی کے ماننے والوں کی توجہ کا مرکز ہے۔فلسطینیوں ، مسلمانوں ، عربوں اور عیسائیوں پرلازم ہے کہ وہ بیت المقدس کی تاریخ، ثقافت ، اور تشخص کے بارے میں اپنی
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بانکی مون نے شاہراہ قراقرم پر دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ اور اس کے نتیجہ میں انیس بے گناہ انسانوں کی زندگیوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ے ہوئے دہشت گردی کے اس سنگین واقعہ کی مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر اپنا جرات مندانہ کردار
بحرین میں ایک سال سے جاری احتجاج جو کہ اب انتفاضہ کی شکل اختیار کررہا ہے اور گذشتہ جمعہ کو دارالحکومت مناما اور دیگر شہروں میںلاکھوں افراد نے عوام ذلت قبول نہیں کرینگے کے عنوان سے ایک بڑا مظاہرہ کیا ،اس مظاہرے میں مقررین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بحرین میں آئینی بادشاہت کا خاتمہ ضروری ہے اور ملک میں عوام کو حق رائے داہی ملنا چاہیے ۔دوسری جانب سعودی خاندان کی فورسز اور شاہی فوج نے اب تک ستر سے زائد مظاہرین کو فائرنگ اور تشدد سے ہلاک کیا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق بحرین اس وقت ایک فوجی چھانی میں تبدیل ہوچکا ہے جگہ جگہ بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک کھڑے ہیں جبکہ فورسز گھر گھر تلاشی کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے ،انسانی حقوق تنظیم کا کہنا ہے کہ ہزاروں افراد کو حکومت مخالف مظاہرے کے جرم میں نوکریوں سے نکال دیا گیا جبکہ فورسز ان خواتین پر بھی تشدد کر رہی ہیں جو مظاہروں میں شرکت کرتیں ۔بحرینی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق کے سرپرست اعلی آیت اللہ عیسی قاسم نے گذشتہ روز فورسز کو متنبہ کیا کہ خواتین پر تشدد اور انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو بحرین میں انتفاضہ شروع ہوگا ۔ادھر اطلاعات آرہی ہیں کہ امریکہ اور برطانیہ سے مزید ایسی اعصاب شکن گیسوں کے کھیپ پہنچے ہیں جن کو بادشاہ مخالف عوام پر استعمال کیا جائے گا انسانی حقوق کی تنظیموں نے پہلے ہی امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بحرینی فورسز کو اس قسم کی گیسز فراہم کررہا ہے جس کے سبب اب تک دسیوں افراد جان بحق ہوچکے ہیں ۔
قائد انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار طاقت کا سرچشمہ نہیں قومیں اپنی قدرتی صلاحیتوں اور توانائیوں سے استفادہ کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے والی طاقتوں کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہیں ، انہوں نے ان خیالات کااظہار اٹامک انرجی کمیشن کے اعلی سطحی کارکنان اور جوہری سائنسدانوں سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ کہ ملت ایران کبھی بھی ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی اور آئندہ بھی کوئی ایسا ارادہ نہیں کرے گی،اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے کہا
یمن میں نئے صدر ر عبد ربہ منصور ہادی کے حلف اٹھانے کے بعد صدارت محل کے باہر دھماکہ،27افراد جان بحق ہو گئے ، عبد ربہ منصور ہادی ،سابق صدر علی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کے بعد ہونے والے صدارتی انتخاب میں واحد امیدوار تھے.اسے صدارتی انتخاب میں امریکی حمایت یافتہ خلیج تعاون کونسل فارمولے کے تحت عمل میں لایا گیا.جسے یمنی عوام کی حمایت حاصل نہیں ہے یمنی عوام کے مطابق امریکہ قطر اور سعودی عرب کے تعاون سے عرب ممالک میں اپنے آلہ کاروں کو بچانے اور اپنے مخالفین کو گرانے کی کوشش کررہا ہے جس کی وجہ سے
آئینی بادشاہت اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کرنے والے بحرینی عوام کے رہنما اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت الوفاق الوطنی کے سرپرست اعلیٰ نے کہا ہے کہ بادشاہ کی جانب سے مکر وفریب اور دھوکہ دہی پر مبنی پالیسیوں نے بحرینی عوام کے عزم کو مزید تقویت دی ہے اب تبدیلی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔نماز جمعہ کے خطبے کے دوران انہوں نے کہا کہ بحرین سب کا ہے اور تمام مکاتب فکر اور اقوام سے تعلق رکھنے والے سب بحرین میں برابر کے شریک ہیں جو کوئی بھی بحرین کو کسی خاص قوم یا مذہب کے ساتھ جوڑے گھٹیا
حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ بھارت اور جارجیا میں اسرائیلی سفارتخانوں پر حملوں میں حزب اللہ کے ملوث ہونے کاالزام بے بنیادہے، حزب اللہ اپنے لیڈر کا بدلہ لینے کے لیے عام اسرائیلی شہریوں ، سفارتکاروں یا فوجیوں کو مارنا شرمناک فعل تصور کرتی ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیروت میں ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حزب اللہ کو بلاوجہ ان دھماکوں میں ملوث کرنے کی کوشش کی جار ہی ہے، حالانکہ اسرائیل اچھی طرح جانتا ہے کہ حزب اللہ اپنے عظیم
پاکستان، ایران اور افغانستان کے درمیان جمعہ کو ہونے والے سہ فریقی مذاکرات سے میں خطے کی صورت حال پر بات کی گئی اور مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان کے صدر صف علی زرداری، ایرانی صدر احمدی نژاد اور افغانستان کے صدر نے خطے میں دہشتگردی کے خاتمے، باہمی تجارت بڑھانے اور خطے کو باہر کی قوتوں کا کنٹرول ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ مذاکرات کے دوران اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ منشیات کی اسمگلنگ جیسے مسائل کو بھی ختم کیا جائے گا۔ بعد میں تینوں ممالک کے صدور نےصحافیوں کےسوالات