The Latest
کوئٹہ میں ہونے والی شیعیان علی کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف برسلز میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں برطانیہ کے مختلف شہروں سمیت نیدرلینڈ ،فرانس اور کئی دیگر ممالک کے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف تنظیموں کے راہنمائوں نے شہدائے کوئٹہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں کی بھرپور مذمت کی.انہوں نے موجودہ حالات کے تناظر میںمحبت اور بھائی چارے کی فضا کو قائم
لیبیا کی قومی عبوری کونسل آج ایک تقریب میں آزادی کا اعلان کریگی، کونسل کا دعوی ہے کہ معمر قذافی کے لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیاگیا،لاش اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی ،لیبیا میں معمر قذافی کے 42 سالہ دور حکومت کے خاتمے اور ان کی ہلاکت کے بعد لیبیا کی قومی عبوری کونسل آج بن غازی میں ایک تقریب میں باقاعدہ آزادی کا اعلان کریگی۔ لیبیا کے دیگر شہروں میں بھی آزادی کے جشن کی تقریبات ہوں گے،رات گئے طرابلس اور بن غازی سمیت مختلف شہروں میں لوگ سڑکوں پر
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون نے کہا ہے پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف مزید کارروائی نہ کی تو امریکا اور پاکستان کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ سینیٹر کارل لیون کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں حقانی نیٹ کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی ایک راستے کا انتخاب کرنا ہے کہ اسے امریکا کا اتحادی رہنا ہے یا نہیں۔ کارل لیون نے پاکستان کو دھمکی دی کہ سرحد پار سے افغانستان میں امریکی فورسز کو نشانہ بنانے والوں پر
لیبیا کے اقتدار پر بیالیس سال قابض رہنے والے معمر قذافی کے اقتدار کا سورج غروب ہو گیا ،لیبیا میں جشن
لیبیا کے اقتدار پر بیالیس سال قابض رہنے والے معمر قذافی کے ہلاکت اور گرفتاری کے بارے میں متضاد خبریں سامنے آئی ہیں، لیبیا ٹی وی نے نیم مردہ حالت میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے جبکہ ایک عرب ٹی وی نے انکی ہلاکت کا دعوی کیا ہے،آزاد ذرائع نے معمرقذافی کی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں مردہ دکھایا گیا ہے۔ کارروائی میں قذافی کا بیٹا معتصم بھی ہلاک ہوگیا۔کرنل معمر قذافی کو بالآخر نیٹو فوج اور انکے اتحادیوں نے نشانہ بنا ہی لیا ۔عینی شاہدین نےزخمی حالت میں ان کی گرفتاریاور اسی حالت میں موت کی اطلاع دی
امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کیلئے دبا بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد افغان صدر کے ہمراہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے خلاف بڑا فوجی آپریشن جاری ہے۔ دیکھنا ہے کہ پاکستان اس نیٹ ورک کے خلاف کارروائی میں کتنا تعاون کرتا ہے؟ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کا حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباو بڑھانے کا ارادہ ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں درجنوں خواتین کے ساتھ بھارتی فوجی درندوں کی جنسی زیادتیوںکی از سر نو تحقیقات کا حکم
انسانی حقوق کے سرکاری کمیشن نے مقبوضہ کشمیر کے ایک ہی گائوں میں درجنوں خواتین کے ساتھ درندہ صفت بھارتی فوجیوں کی جنسی زیادتیوں کے معاملہ کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیا ہے۔ حقوق انسانی کے سرکاری کمیشن نے حکومت کو یہ معاملہ خارج کرنے کا مشورہ دینے والے شعبہ قانون کے اسوقت کے سربراہ کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے، ۔ کمیشن نے حکومت سے کہا ہے کہ جنسی زیادتیوں کی متاثرہ خواتین کو دو لاکھ روپے معاوضہ بھی دیا جائے۔ریاستی کمیشن برائے انسانی حقوق کے ممبر جسٹس(ر) جاوید کاووسہ نے
امریکا میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج اکتیسویں دن بھی جار ہے۔ آسٹریلیا سے کینیڈا تک پندرہ سو شہروں کے لاکھوں افراد سرمایہ درانہ نظام اور سماجی نا انصافی کے خلاف سڑکوں پر موجود ہیں۔ اکوپائی لندن اسٹاک ایکسچینج تحریک میں مظاہرین کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کر گئی۔ کینیڈا میں چھ سو اور آسٹریلیا میں آٹھ سو افراد نے تحریک کا آغاز کردیا۔ امریکا کے بزنس جرنل نے امریکا کی امیر ترین شخصیات سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق امریکا کی ایک فیصد سے بھی کم آبادی کھربوں ڈالرزکی مالک ہے۔
یورپی پارلیمنٹ کی ممبر ریٹا بورسلینو نے کہا ہے کہ پاکستان میں اہل تشیع کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے ، شیعہ ہزارہ قوم کی نسل کشی پر حکومتوں نے ہمیشہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا اور اسی وجہ سے قتل عام کی وارداتیں ایک تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ان کے تدارک کے لیے ضروری ہے کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ فوری مداخلت کرے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت صا ف نظر آ رہا ہے کہ ایک دہشت گرد گروہ ، شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلہ کو کافر قرار دے کر قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے
کوئٹہ( وحدت نیوز)کوئٹہ میں فرقہ وارانہ دہشت گردی اور شیعہ قوم کی ٹارگٹ کلنگ کے انسانیت سوز واقعات کیخلاف جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مرد و خواتین ، بچوں اور بوڈھوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، مظاہرین نے پاکستان بالخصوص کوئٹہ میں عوام کو تحفظ فراہم کرنے میںناکامی پر حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کو زبردست تنقید کا ناشانہ بنایا ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حسین عباسی، علی عظیمی ، حسن خدایاری ، علی حسن ،داود حلیمی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں انسانیت سوز
حوزہ علمیہ اہل بیت دہلی کے سربراہ حجت الاسلام سید قاضی عسکری نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر سعودی عرب کے سفیر کے قتل کی سازش کا الزام احمقانہ عمل ہے انہوں نے وضاحت کی اپنے ہی ملک میں مقیم کسی بھی شخص کو گرفتار کے اس سے کسی بھی جر کا اعتراف اعتراف کراناکوئی نئی بات نہیں اس طرح کا اعتراف اور دعویٰ کوئی بھی عاقل انسان قبول نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے ایران پر اس طرح کے الزامات عائد کرنے کے پس پردہ امریکا کے خاص مقاصدہیں، عرب ممالک میںاسلامی بیداری کی