دیا میر میں سیاحوں اور چلاس میں شیعوں کے قاتل مشترک ہیں ، علامہ اقتدار نقوی

25 جون 2013

multanوحدت نیوز (ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے نومنتخب سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں منظم سازش کے تحت جاری شیعہ نسل کشی میں پھر سے شدت آگئی ہے، پرامن رہنے کا یہ مطلب نہیں کہ محب وطن لوگوں کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے گلگشت یونٹ کے عمائدین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گلگشت کے عمائدین علامہ سید اقتدار حسین نقوی کو نیا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے گلگت میں چلاس کے مقام پر غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ داخلہ فلور آف دی ہاوس بیان دے رہا کہ یہ وہی قاتل ہیں جنہوں نے یہاں کے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا، ہماری اطلاع کے مطابق قاتلوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قتل عام کے بعد چاکنگ سے اپنی شناخت بھی ظاہر کر دی ہے، جس میں بدنام زمانہ دہشت گرد ملک اسحاق اور کالعدم دہشت گرد تنظیم کے موجودہ سربراہ کو اپنا امیر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امن و امان کو خراب کرنے کیلئے تکفیری گروہ پھر سے سرگرم ہے، ہم مسلم لیگ نون کی حکومت کو یہ متنبہ کرتے ہیں کہ اگر گلگت بلتستان کے مسافروں کو کوئی نقصان یا کوئی دہشت گردی کا واقعہ وہاں پیش آیا تو رئیسانی حکومت کے انجام کو موجودہ حکومت بھی یاد رکھے۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی مہنگائی، دہشت گردی کی صورت میں آگئی ہے، مسلم لیگ نون کی حکومت کو ابھی مہینہ پورا نہیں ہوا کہ سینکڑوں لاشوں کا تحفہ دے کر عوام پر ثابت کر دیا کہ موجودہ حکومت دہشت گردوں کے سامنے بیبس ہے، کوئٹہ میں خواتین کا قتل عام کرکے دنیا میں پاکستان کی رسوائی کی گئی، آج پھر گلگت بلتستان کی پرامن سرزمین پر تکفیری ٹولوں نے غیر ملکی مہمانوں کو قتل کرکے پاکستان میں سیاحت کے باب پر ہمیشہ کیلئے تالا لگا دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اور سکیورٹی ادارے اِن معاملات میں اپنی ناکامی کا اعتراف کریں تو محب وطن عوام اِن دہشت گردوں کیخلاف میدان میں آنے کو تیار ہیں لیکن افسوس پاکستانی حکمران اس وقت ملکی مفادات سے زیادہ امریکی و صیہونی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں جو اس دہشت گردی اور لاقانونیت کے اصل سرپرست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بتا رہے ہیں یہاں امریکی شیطانوں اور اسرائیلی و انڈین گماشتوں کے ایجنڈوں کی تکمیل کیلئے طالبان اور تکفیری دن رات ایک کئے ہوئے ملکی سلامتی کے درپے ہیں اور ہم فقط مذمت کے سوا کوئی عملی قدم اٹھانے کو تیار نہیں۔

اُنہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت کے وزیرِ اطلاعات کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جس میں مدرسہ شہید عارف الحسینی میں خودکش دھماکے پر کہا گیا کہ قیامت تو نہیں آئی بم ہی پھٹا ہے، ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے بے حس لوگوں کو آگے لاکر تحریک انصاف کی ساکھ کو خراب نہ کریں اور ان کیخلاف فی الفور کارروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree