وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور ایم پی اے سیدمحمد رضا رضوی نے سردار بہادر خان ومین یونیورسٹی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردی ملکی سلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔جب تک دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن نہیں کیا جاتا تب تک ملک میں امن وا مان اور ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء پر حملہ ملک کے مستقبل پر حملہ ہے۔ حکومت کو دہشتگردوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کرنی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات آئندہ رونما نہ ہو۔
گذشتہ رات قائد اعظم محمد علی جناح کی آخری رہائش گاہ زیارت ریذیڈنسی پر ان ملک دشمن قوتوں نے حملہ کیا اور قائد اعظم اور پاکستان سے اپنی دلی نفرت کا اظہار کر تے ہو ئے ثابت کیا کہ یہ پاکستان سے بھی نفرت رکھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد جو کہ اسلام کو بد نام کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے انکو کو اس بات کی علم نہیں کہ دنیا کے کسی بھی مذہب میں عورتوں اور بٹیوں پر حملہ نہیں کیا جاتا کیونکہ عورت ہمارے معاشرے میں بڑا مقام رکھتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سردار بہادر خان ومین بس یونیورسٹی اور بی ایم سی ہسپتال دھما کے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو اظہار تعزیت پیش کی اور فورسز کے ان بہادر جوانوں اور ڈپٹی کمشنرکو سلام پیش کی جنہوں نے دہشتگردی اور ملکی سلامتی کیلئے جان کی پروا کئے بغیر میدان میں اتر کر اسلام اور ملک کی دشمنوں سے مقابلہ کی اور ہم انکے غم میں برابر شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دہشتگردوں اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن اور بھر پور فوجی کاروائی کرکے شہریوں کو امن کا ماحول فراہم کریں ۔
طلبا ء پر حملہ پاکستان پر حملہ کرنے کا مترادف ہے، ایم پی اے سید محمد رضا رضوی