The Latest
وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس دشتی ھاؤس روجھان جمالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی تھے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ اور یونٹس شریک ہوئے۔
اجلاس میںمجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی شوریٰ کا اہم اجلاس دشتی ھاؤس روجھان جمالی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی صدرعلامہ سید ظفر عباس شمسی تھے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ تحصیل کابینہ اور یونٹس شریک ہوئے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علم اور فہم دین کی اہمیت قرآن کریم اور احادیث کی روشنی میںجبکہ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے فروع دین میں نماز کی اہمیت کے موضوع پر درس دیا۔ضلعی شوریٰ اجلاس کے موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری برکت علی لاشاری نے ضلع کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر یونٹ تاج پور جمالی یونٹ ھجوانی جمالی یونٹ روجھان جمالی یونٹ سٹی ڈیرہ اللہ یار یونٹ دشتی گوٹھ یونٹ اور تحصیل کابینہ جھٹ پٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع اور تحصیل کو کتاب رہنمائے مسئولین کا تحفہ پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پوری امت مسلمہ متحد ہو کر مظلوم فلسطینیوں کی مدد کرے۔ دو ریاستی حل قبول نہیں ہم فلسطین کی دھرتی ایک انچ بھی غاصب اسرائیل کو دینے کے لئے تیار نہیں۔اس موقع پر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تمام یونٹس نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ فعال یونٹس تنظیم کی فعالیت میں اضافے کا باعث ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان و مدارس دینیہ کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب پر حمایت فلسطین احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں علمائے کرام و مدارس دینیہ کے طلاب کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے، مظاہرین کا اسرائیل کے خلاف شدید غم وغصہ اظہار کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ ہم اسرائیل فلسطینیوں پر اندوہناک مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کو انسانی اقدار سے عاری درندگی اور سفاکیت کے لیے جواب دہ ہونا پڑے گا، آج کے دن ہم اپنے مظلوم مگر بہادر فلسطینی بھائیوں کی حمایت کے نکلے ہیں، یہ حمایت ہم سب کا دینی فریضہ ہے، بحیثیت کلمہ گو ہم پر واجب ہے کہ ہم فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے انکی فریاد اور داد رسی کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، آج نہ صرف مسلمان بلکہ پوری دنیا کے انسانیت دوست افراد اپنے اپنے ممالک لاکھوں کی تعداد میں نکل کر فلسطینی مظلوموں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کر رہے ہیں۔حکومت پاکستان امریکی سفارتخانے کو بند کرکے سفیر کو فوری ملک بدر کرے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ جب ایک خطے پر مسلسل مظالم ڈھائے جائیں بمباری کی جائے محاصرہ کیا جائے اگر اس کا جواب دیا جائے تو یہ ان کا قانونی حق ہے دنیا کا قانون آپ کو دفاع کا حق دیتا ہے . فلسطینیوں کے پاس اب مزاحمت کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا وہ اپنے وطن کا دفاع کرریے ہیں، اپنے لوگوں کا دفاع کر رہے ہیں، فلسطینی مزاحمت نے اسرائیلی طاقت کا پول کھول دیا ہے، ہمارا سلام ہو فلسطین مجاہدوں پر ان کی مزاحمت پر، حماس اسلام کے غیرت مند بیٹے ہیں فلسطین کے مجاہدین ہمارے سروں کا تاج ہیں، فلسطینیوں نے ڈیل آف سنچری کو ناکام بنایا اوراب نارملائزیش کی کوششوں کو بھی ناکام بنائیںگے، اسلامی دنیا کس منہ سے ایک قاتل قابض رجیم سے تعلقات بنانا چاہتی ہے جو بچوں کے ہسپتالوں پر حملے کر رہے ہیں یورپ امریکہ کی اسٹبلشمنٹ اسرائیلی مظالم کی پشت پناہی کر رہی ہیں ۔جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپین کہلوانے والے امریکہ نے جنگ بندی کی قراراد کو دو مرتبہ ویٹو کیا ہے.عالمی استعماریت نے اسرائیل کو قتل عام کا لائسینس دے دیا ہے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ انور علی نجفی مدیر الکوثر یورنیورسٹی نے کہا کہ ہم اسرائیل کی وحشت ناک بمباری کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہمیں اپنے مطالبات ان درندوں سے نہیں کرنے چاہئیں جنہوں نے اپنی حمایت اسرائیل کے پلڑے میں ڈال رکھی ہے، جن اقوام اور ممالک نے اسرائیلی جنایت کی کھل کر مذمت نہیں کی وہ انسانیت اور مسلمین جہان کے دشمن ہیں یہ پہچان لیں کہ صرف اسرائیل کو مسترد نہیں کرنا بلکہ اس غاصب صہیونی ریاست کے سرپرستوں کو بھی مسترد کریں یہ مسئلہ انسانیت کی بقاء کا مسئلہ ہے۔
علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ اس وقت اسرائیل کے زندانوں میں کئی ہزار فلسطینی بے گناہ قید ہیں، ویسٹ بینک اور غزہ مسلسل محاصرے میں ہیں، ادویات۔اجناس کی شدید قلت کا سامنا ہے دنیا ئے اسلام خصوصا پاکستان کے غیور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں اور آخر میں قرار داد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ فوراً فلسطینی عوام کے لیے امدادی قافلے روانہ کرے اور اسرائیلی مظالم کے رکوانے میں اپنا عملی کردار ادا کرے۔احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید علی محمد نقوی پرنسپل جامعہ الولایہ پاکستان، اسداللہ چیمہ ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ عظام کے ہمراہ فلسطین ایمبیسی کا دورہ کیا اور فلسطینی سفیر احمد جواد رابی سے ملاقات کی، اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی سے الاہلی اسپتال میں شہید ہونے والے معصوم بچوں خواتین اور طبی عملے کی تعزیت کرتے ہیں ہمارے دل بہت رنجیدہ ہیں، فلسطین پر بھی جب غاصب ریاست نے حملے کیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمشہ میدان میں رہی ہیں۔
اس وقت بھی مجلس وحدت مسلمین فلسطین مظلوم بھائیوں کے لئے میدان میں خاضر ہے۔ملک بھر میں منظم انداز سے ریلیوں اور اجتماعات سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،ہم پاکستان سے اپنے فلسطینی بھائیوں کو حمایت کے ساتھ مالی امداد کے لئے بھی تیار ہیں، جب تک فلسطینیوں کی اصل ریاست انہیں نہیں مل جاتی اور صیہونیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا ہم تب تک اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،آخر میں فلسطینی سفیر کے ساتھ وفد کے تمام شرکاء کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا، اسرائیل کے خلاف سلوگن بھی لگائے گئے اور سب نے یاداشتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیئے۔
وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدرحجت الاسلام مولانا ابرار حسینی نے ایک بیان میں کہا آج ایک بار پھر پزید وقت کربلائے فلسطین میں مظلوموں پرخوراک اور پانی بند کرکے ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کررہا ہے اور یہ ایک بڑا ظلم ہے جو انسانیت کے خلاف منہ بولتا ثبوت ہے ۔
آج پوری عالم انسانیت سراپا احتجاج ہے ۔ ہم اس موقع پر تمام مسلمانان عالم اور حقوق انسانی کی تنظیموں کیساتھ خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانے والے اس بیھانک ظلم کی سخت ترین مذمت کرتے ہیں ۔ اور امید کرتے ہیں مظلوموں کی یہ قربانیان رائیگاں نہیں جائینگی بلکہ شہیدوں کا خون ایک نئی نوید و افتاب امامت امام ولی عصر کے جلد طلوع کا پیش خیمہ ہوگا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) قائد وحدت چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اسرائیلی مظالم کےشکارمظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے قومی سطح پربھرپور انداز میں عوامی آگاہی، رابطہ اور چندہ مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے تمام صوبائی صدور صوبائی ذمہ داران اضلاع اور یونٹس کے زمہ داران کو ہدایات دی ہیں کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں کے لئے احتجاجی کمپس لگائیں جس میں مندرجہ ذیل امور سرانجام دئیے جائیں۔
1۔پانی خوراک ادویات سے محروم فلسطینی بھائیوں کے لئے مالی امداد کیش کی صورت میں اکٹھا کریں۔
2۔ہینڈ بل تقسیم کئے جائیں جو مظلوم فلسطینیوں کا ترجمان ہو۔
3۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد (شیعہ سنی علماء،تاجر،وکلاء،اساتذہ ،ڈاکٹرز،انجنیئرز، سیاسی شخصیات ودیگر)کو کمپس میں دعوت دیں۔
4۔ کمپس میں ساونڈ سسٹم پر القدس اور فلسطینیوں کے ترانے چلائیں۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہا ہے کہ کیمپس پر فلسطین سے متعلق قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین کی گفتگو بھی چلائیں۔
اسلام آباد (اسلام آباد) مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی سے متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنمامصطفیٰ کمال کا ٹیلی فونک رابطہ ،فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم پر دونوں رہنماؤں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ۔
مصطفیٰ کمال نے ناصرشیرازی کویم کیو ایم کی میزبانی میں 20 اکتوبر بروز جمعہ منعقدہ یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت دی جس میں ان کا کہنا تھا کے تمام شیعہ سنی سیاسی شخصیات علمائے کرام سمیت دیگر اہم رہنما شرکت کریں گے۔
اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ایم کیوایم کی یکجہتی فلسطین ریلی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی اور دعوت کو قبول کیا۔
وحدت نیوز (کراچی) ایم کیوایم پاکستان کے نمائندہ وفد کی رکن رابطہ کمیٹی روف صدیقی کی سربراہی میںمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدرعلامہ سید باقرعباس زیدی سے ملاقات، 20 اکتوبر بروز جمعہ کو شاہراہ فیصل پر فلسطینی عوام سے یکجہتی ریلی کا دعوت نامہ پیش کیا۔
اس موقع پرایم کیوایم کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عباس جعفری، عارف شاہ، سلمان مجاہد بلوچ ،ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی ،علامہ مبشرحسن ودیگر بھی موجود تھے۔
دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی پرزور مذمت کی گئی اور امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق پر زور دیا گیا۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 23 اکتوبر برسی شہداء جیکب آباد کے سلسلے میں تحصیل لکھی غلام شاہ کے شہر چک کھاہی عبدو لکھی کا دورہ کیا۔ انہوں نے شیعہ علماء کونسل کے سابقہ ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد مہر اور شہید پولیس کانسٹیبل الہی بخش ھکڑو کے ورثاء سے تعزیت کی۔اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار تحصیل صدر فہیم حیدر سومرو عبدالعلی کھوہارو نظام الدین انقلابی تحصیل صدر و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں اور نام نہاد اسلامی فوج کی خاموشی شرمناک ہے اگر دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوکر فلسطین کی مدد کریں تو اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بدین کے مومنین کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں مگر سندھ حکومت اور بدین انتظامیہ شرپسند ملا آغا جان سرھندی کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے۔ ہم بدین کے مومنین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے پارا چنار تری مینگل کے شہید اساتذہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قاتل دھشتگردوں کی گرفتاری کیلئے پارا چنار کے مومنین کے احتجاج کی حمایت کی۔
اس موقع پر ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور امن و امان کی ابتر صورتحال اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف جمعرات 26 اکتوبر کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد کر رہی ہے۔ جس میں امن و امان کی ابتر صورتحال کے سدباب کے لئے حکمت عملی پر غور ہوگا۔
وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی سندھ کے زیر 19 اکتوبر کو مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر صدارت قباء آڈیٹوریم کراچی میں غزہ کی صورتحال پر فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی کی قیادت میں وفد نے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی سے ملاقات کی اور انہیں فلسطین کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔
اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا اور ایم ڈبلیو ایم کےرہنما علامہ مبشرحسن ،علامہ حیات عباس نجفی اوردیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ ضلع مظفرآباد کابینہ کی حلف برداری کا اجلاس مورخہ 17 اکتوبر 2023 بمقام کاظمی ہاؤس نزد مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری رح مظفرآباد منعقد ہوا جس میں سید غفران علی کاظمی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی صدر عزاداری ونگ ابرار حسین بخاری سے ان کے عہدے کا حلف لیا ۔
اجلاس میں ضلعی صدر ابرار حسین بخاری نے اپنی کابینہ میں شامل ہونے والے ممبران مختیار حسین بھٹی سینئر نائب صدر، سید محسن علی رضا بخاری نائب صدر، راجہ سجاد حسین نائب صدر، سید امجد شاہ فاطمی جنرل سیکرٹری، سید فرقان علی نقوی پریس سیکرٹری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
اجلاس میں صدر عزاداری ونگ آزاد کشمیر سید غفران علی کاظمی نے تمام ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عزاداری کے فروغ کے لیے اپنی صلاحیتوں حیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مل کر اقدامات کرنے ہونگے ہمارا مقصد خوشنودی محمد و ال محمد ص ہے ۔ عزاداری ہماری بقاء ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اجلاس کے اختتام پر علامہ سید تصور نقوی الجوادی سابق سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر، سید طالب حسین ہمدانی سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر و علامہ یاسر سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی تائی محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔