The Latest

وحدت نیوز(ملتان) ڈویژنل امن کمیٹی ملتان کا اجلاس کمشنر ملتان انجینیئر عامر خٹک کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو، تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان اور ممبران امن کمیٹی مجلس وحدت مسلمین ملتان کے رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، خاور شفقت بھٹہ، سید علی رضا گردیزی، مزین عباس چاون، مخدوم عباس شمسی، اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر علی اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں ماہ صفرالمظفر اور ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عزاداروں کے خلاف بنائے گئے مقدمات واپس لیے جائیں، ملتان ایک پُرامن شہر ہے لیکن بعض عناصر اسے فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے امن کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے، چند روز قبل ایک ٹولے کی جانب سے فرقہ واریت کو پھیلانے کے لیے احتجاج کیا گیا حکومت اس حوالے سے اقدمات کرے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ شہادت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی مناسبت سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ کے رہنما غلام حسنین انصاری، انجینیئر سخاوت علی سیال، سید عاصم رضا نقوی، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، عاشق حسین، ناصر عباس، جہانزیب حیدر اور دیگر موجود تھے۔

 ایم ڈبلیو ایم ملتان کے وفد نے امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے منتظم شجر عباس کھوکھر سے بھی ملاقات کی۔ مرکزی جلوس کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں عزادار موجود تھے۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔ امام ع کی سیرت سے ہمیں درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ صاحبان اقتدار کے ہر تعلق کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغرعلی سیٹھار نےعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور علامہ باقرعباس زیدی کی خصوصی ہدائت پر مسلسل کوششوں کی بدولت تعلقہ لکی غلام شاہ چک سفر عشق اربعین کے دن مومنین عزاداروں پر درج ماورائے آئین درج ایف آئی آرمیں نامزد تمام عزاداروں کی عبوری ضمانتیں کروالیں۔

اصغر علی سیٹھا ر نے معزز عدالت سیشن کورٹ شکارپور نے تمام مومنین عزاداروں کے عبوری ضمانت منظور کروائی اور ضمانت کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع شکارپور کے صدر اصغر علی سیٹھار کے جانب سے نیاز امام حسین علیہ السلام کا بندوبست وحدت ہاوؑس پر کیا گیا  اور چک کے عزادار اور مومنین نے دل سے دعا کی۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کے مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر سے علماء کرام و تنظیمی شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو بھکاری بنانے کی بجائے متاثرین کے لئے چھوٹے کارخانے لگا کر بے روزگاری اور افلاس کا خاتمہ کرے اور لوگوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرے۔

انہوں نے کہا کہ نیویارک میں پاکستانی وزیر اعظم اور وزراء کی شاہ خرچیاں سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے جس ملک کے عوام بھوک و افلاس کا شکار ہوں اور لاکھوں لوگ سیلاب کے باعث روڈوں پر بیٹھے دو وقت روٹی سے محروم ہوں اس ملک کے عیاش حکمرانوں کو دس ہزار ڈالر پر ڈے کے ہوٹل میں رہتے شرم تو آئی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات دردناک ہے کہ سندھ ہو یا بلوچستان کہیں پر نا صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرتی نظر آرہی ہے اور نا ہی وفاقی حکومت۔ کرپٹ سیاستدان اور بیوروکریسی مل کر سیلاب متاثرین کیلئے ملنے والی امداد کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

اس موقع پر مشاورتی اجلاس سے مولانا محسن علی مفکری ،مولانا حاجی سیف علی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مدرسہ امام مہدی علیہ السلام کے مسؤل زوار ارباب علی و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس علمائے شیعہ پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر علامہ احمد علی روحانی نے کابینہ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام نے اس سال محرم الحرام اور اربعین چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر بہترین کردار ادا کیا اور امام حسین علیہ السلام کی سیرت، تبلیغ دین، امربالمعروف و نہی عن المنکر کی تبلیغ کی۔

 انہوں نے کہا کہ صوبہ کے علمائے کرام، خصوصاً مجلس علمائے شیعہ پاکستان نے تمام سیلاب ذدگان کے ساتھ ہمدردی اور بھائی چارہ کیلئے بہترین کردار ادا کیا، ان تمام علماء کرام کے دل سے شکرگزار ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاراچنار میں پیواڑ کے ایک سکول میں بدبخت ایجوکیشن آفیسر نے شان ابو طالب علیہ السلام میں جو گستاخی کی ہے، ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ایجوکشین آفیسر کیخلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل کی گردش کرنے والی خبریں انتہائی تشویشناک اور پاکستان کی نظریاتی اساس پہ حملہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اخبارات میں پاکستان کے وفد کا دورہ اسرائیل اور پاکستان و اسرائیل کے مابین تعلقات قائم کرنے کی کوششوں کا ذکر اگر مبنی بر حقیقت ہے تو یہ ناقابل برداشت عمل ہے۔ امپورٹڈ حکومت سے بعید بھی نہیں، کیونکہ امریکہ کی خوشنودی اور اپنی حکومت کو طول دینے کے لیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے۔

وطن عزیز پاکستان کو نظریاتی اصولوں سے دور کرنے کی کوشش دراصل ملک دشمنی ہے۔ پاکستان کا اصل وہ نظریہ جس کی بنیاد پر یہ عظیم ملک قائم ہے۔ بانی پاکستان نے بھی اسرائیل اور پاکستان کے درمیان سرخ لکیر کھینچی ہے، اسے عبور کرنے والے فلسطینی مسلمانوں کے خون میں برابر کے شریک اور پاکستان کے دشمن تصور ہونگے۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ پاکستان کی اساس پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کا رستہ روکیں، بصورت دیگر اسے وطن کی بقاء پر حملہ سمجھا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت) رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں معلوم ہوگا کہ ان کے رہنماؤں کے کیسے گھناؤنے کرتوت ہیں۔سید نے جو کہا ہے وہ دلائل اور شواہد کی بنیاد پر کہا ہے۔پیپلز پارٹی عدالت جائے تو ان کے رہنما کے خلاف سینکڑوں گواہ بیان دیں گے۔علمائے کرام اور مذہبی جماعتوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنا پیپلز پارٹی کا وطیرہ ہے۔اہل حق نے ہمیشہ باطل نظریات کا توڑ ڈالا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے جھوٹے نعروں اور غلط بیانیوں سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آغا علی رضوی کے خلاف کسی قسم کی غلط مہم برادشت نہیں کی جائے گی بہتر ہے کہ پیپلز پارٹی ہتک آمیز مہم سے باز رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے دلیر شجاع اور مجاہد عالم دین سید علی رضوی کی زبان سے نکلنے والے ایک ایک لفظ اپنی حقانیت کی گواہی دیتے ہیں۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے روانہ کر دیے گئے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی سینیئر اراکین کے ہمراہ سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم نے المجلس ڈیزاسٹر سیل کو سیلاب زدگان کے لیے تیرہ سو جوڑے کپڑے بطور امدادحوالے کیے۔

اس موقع پر محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کہ گلگت میں شعبہ خواتین نے برادران کے ساتھ سیلاب زدگان کے لیے کی گئی امدادی کاوشوں میں بھرپور تعاون کیا مجلس وحدت مسلمین مشکل گھڑی میں ہمیشہ اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وحدت نیوز(سکردو)منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم نے صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا علی رضوی ،حاجی نیاز اور دیگر کے ہمراہ شاتونگ نالہ ڈائیورژن سکیم کے لیے جاری سروے کے مقام کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر واپڈا کے سائیٹ پر موجود انجینئرز نے اب تک کی گئی سروے کی تفصیلات اور پروجیکٹ کی جزیات پر بریفنگ دی۔ آغا علی رضوی نے شاتونگ نالے کی ڈائیورژن پر جاری سروے کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت شتونگ نالے کی حساسیت اور اہمیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس سکیم کو جہادی بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت پر دباو ڈالیں گے تاکہ سکردو شہر کے لیے درپیش پانی کے مسائل اور بجلی کے مسائل کا جلد حل نکل سکے۔

وحدت نیوز(بولان )مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی جانب سے ڈھاڈر ضلع بولان میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان  علامہ سید ظفر عباس شمسی نے سیلاب بارش متاثرین میں امدادی سامان راشن وغیرہ تقسیم کیا۔

اس موقع پر سید شاکر شاہ دوپاسی، آغا سہیل اکبر شیرازی صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان، مولانا ذوالفقار علی سعیدی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان ،سید حسن ظفر شمسی  ،صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی محمد نواز بلوچ صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree