The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب مظفرآباد میں اربعین واک پر آنے والے عزاداروں کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جس میں سبیل انتظام کیا گیا چیف آرگنائزر علامہ سید یاسر عباس سبزواری استقبالیہ کیمپ میں موجود رہے ۔

 اس موقع پر علامہ یاسر عباس سبزواری نے اپنی گفتگو میں فرمایا کہ چھلم سید الشھداء علیہ السلام درحقیقت تجدید عہد کا دن ہے اس دن ہم اپنے مولا سے تجدید عہد کرتے ہیں اور یہ امام زمانہ علیہ السلام کے ظہور کے قریب کرنے کا دن ہے اس لیے کہ جب ظلم کے خلاف اور حق کی حمایت میں ہم نکلیں گے تو امام کے ظہور کے لیے ماحول سازگار ہو گا پس ضرورت ہے کہ ہم اس دور کے یزیدیت کے خلاف صدائے حق کو بلند کریں اور کردار زینبی انجام دیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نواسہ ء رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا نے صحرائے کربلا میں دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے جو بے مثال قربانی دی وہ آج بھی عالم انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔ نواسہ رسولِ امام حسین علیہ السلام نے اپنی بے مثال قربانی کے ذریعے عالم اسلام اور عالم انسانیت کو ہر دور کے ظلم اور ظالم کے خلاف قیام کا درس دیا۔ حسین ابن علی علیہما السلام تاریخ انسانیت کے عظیم  رہبر ہیں جو ہر دور کے باطل کے لئے شکست کا پیغام ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین شہدائے کربلا کے موقع پر دنیا بھر سے کروڑوں عاشقان اہل بیت کا کربلا کی طرف سفر کرنا اور مشی کی اجتماع میں کروڑوں انسانوں کی شمولیت اور شرکت امام حسین علیہ السلام سے انسانیت کے عشق و مودت کی دلیل ہے۔ ہر رنگ نسل اور مذہب سے تعلق رکھنے والے انسان کربلا میں جمع ہو کر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ حسین عالم انسانیت کے رہبر و رہنما ہیں۔ جس نام اور پیغام کو یزیدی سلطنت مٹانا چاہتی تھیں آج وہ عالمگیر رخ تیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں کا پیدل چل کر امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے جلوس میں شرکت کرناپاکستانی شہریوں کا جمہوری حق ہے۔ ایسے ملک میں جہاں روز جلسے جلوس اور ریلیاں منعقد ہوتی ہیں وہاں حکومتی کارندے عاشقان امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے افسوسناک رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ عزاداران امام حسین علیہ السلام کو حراساں کرنا مذہبی آزادی ملکی آئین اور شہری حقوق پر حملہ ہے اور یہ حقوق انسانی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی سینئر اراکین کی جانب سے گلگت میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا جس میں محترمہ طاہرہ بتول نے اعمال اور مجلس عزا سے خطاب کیا اس موقع پر  خواتین سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ سیکرٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین  محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے دشمن چاہتا ہے ہماری عزادری کو یا تو مکمل ختم کرے یا محدود کر دے تو یہ اس کی بھول ہے جس تیزی سے وہ ہماری ماتم و عزادرای کے خلاف جائے گا ہم اتنا ہی اپنی عزاداری کو بڑھائیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ کردار زینبی رکھنے والی مائیں بہنیں دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں  ہونے دیں گی پاکستان سمیت  دنیا بھر میں اربعین حسینی کی اس ثقافت و تحریک الہی کو عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے اس سال شعبہ خواتین کے زیر انتظام گلگت میں بھی پہلی بار اربعین واک کا اہتمام کیا گیا بعد از نماز فجر اربعین واک کا آغاز ہوا جو کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سجادیہ امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوا واک میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کروڑوں عاشقان ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام نجف سے مشی کرتے ہوے بیس صفر روز چہلم شہداے کربلا کو سرزمین عشق میں قدم رکھیں گے اور اپنے آقا و مولا ع کی زیارت کریں گے۔

 انہوں نے کہا اربعین حسینی ایک نہضت ، ایک تحریک اور ایک حماسہ کا نام ہے جو مسلسل استکباری و استعماری قوتوں کو للکار رہا ہے  یہ اربعین کی زیارت سنت شریکۃ الحسین جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا ہے جنہوں نے یزید اور یزیدیت کو روند ڈالا اور پوری دنیا کی توجہ امام مظلوم کربلا کی طرف مبذول کروائ ، پیغام کربلا کو ہر گلی کوچے میں پھیلا دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ جس بہن کو اس کے پیارے بھائی کی لاش پر رونے کی اجازت نہ ملی تھی اس نے اپنی استقامت سے تاریخ کا دھارا کچھ اس انداز سے بدلا کہ کہ جب وہ  شام کی قید نبھا کر  اپنے مظلوم بھائی کا چہلم کرنے کربلا آئی تو ایسی رسم کی بنیاد رکھ چکی تھی جس کا نام عزاداری ہے دنیا کا ہر ظاہر اور چھپا ہوا ظالم اس سے خوفزدہ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا شہداے کربلا کی یاد میں پاکستان میں بھی چند سالوں سے مختلف شہروں میں مشی کی جارہی ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پابندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں امام حسین علیہ سلام کسی ایک مسلک کے رہنما نہیں بلکہ کل انسانیت کے رہبر و پیشوا ہیں اور یہ محبان اہلبیت کا بنیادی اور آئینی حق ہے کہ اپنی عبادات کو آزادی  کے ساتھ انجام دیں۔

وحدت نیوز (لاہور) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی میں نجف سے کربلا تک کا پیدل مارچ ، مشترکہ عقائد و اقدار کا مظہر ہے جو اجتماعی قدم اٹھائے جانے اور انفرادیت سے دوری اختیار کرنے کا سبق دیتا ہے۔ اس لئے بلا وجہ نہیں ہے کہ عالمی یذیدی فکر و کردار کی حامل طاقتیں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں اتحاد و وحدت کا عنصر دیکھ کر بوکھلائے ہوئے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اس اجتماع میں نہ صرف شیعہ سنی مسلمان بلکہ سکھ ، ہندو ،عیسائ اور دیگر مزاہب کے لوگ بھی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں کیونکہ امام حسین علیہ سلام کی شخصیت آفاقی ہے اور تمام مسالک و مذاہب اپنے اپنے انداز میں سید الاحرار ابا عبداللہ الحسین ع کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی کی ثقافت اتنی خوبصورت اور موثر ہے کہ پاکستان سمیت  دنیا کے مختلف ممالک میں نواسہ رسول امام حسین علیہ سلام کی محبت میں پیدل چل کر مرکزی اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں لھذا حکومت کی جانب سے جلوس اور اربعین مارچ کے خلاف دیے جانے والے اعلامیے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں عاشقان اہلبیت روز اربعین گھروں سے باہر نکلیں گے۔

وحدت نیوز(شگری کلاں)منسٹر ایگریکلچر گلگت بلتستان و صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم محمد کاظم میثم کا صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی کے ہمراہ فیملی پلاننگ پاکستان کے زیر اہتمام چھ بیڈڈ زچہ بچہ ہسپتال کا دورہ۔

اس موقع پر تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور سماجی رہنما موجود تھے۔صوبائی وزیر نے سنٹر کی کارکردگی کو سراہا۔سنٹر میں درپیش مسائل ادوایات کی فراہمی اور بجلی کی خصوصی لائن کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کی اور اپنے اگلے اے ڈی پی میں سنٹر کے لئے ایمبولینس رکھنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ اس سینٹر میں تمام جدید مشینری اور لیبارٹری کے ساتھ لیڈی ڈاکٹر ، گائنی کالوجسٹ ، ایل ایچ وی موجود ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس عزائ کی حفاظت کو ہر سال کی طرح امسال بھی یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ بلا کسی رکاوٹ کے جلوس عزائ بحفاظت اپنے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تو حکومت کی ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتی ہے کہ ان علاقوں میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں نکالے گئے جلوسوں اور مجالس عزاءکے شرکاء کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ جلوس عزاء کی حفاظت کے لیے حکومت ایسے غیر ضروری اقدامات اور رکاوٹیں کھڑی نہ کرے جس سے جلوسوں کے شرکاء اور دیگر عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوں گزشتہ عاشورہ کے جلوس میں بھی ایسی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں جس سے جلوس عزاء میں شرکت کرنے والے بچے بوڑھے اور خواتین کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا جن میں جلوس کے راستوں کو چاروں اطراف سے بند کر دیا جاتا ہے جس سے داخلی راستے کی دوری کی وجہ سے پیدل چل کر جلوس میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس طرح کے اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوکرین کو پاکستان کی جانب سے اسلحہ کی فراہمی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے حکومت پاکستان سے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کو ایسے تنازعات سے دور رکھنا ہو گا۔ اس طرح کی اطلاعات ملک کے لیے ایک نیا خطرہ کھڑا کر سکتی ہیں۔اگر یہ اطلاع بدنیتی پر مبنی ہے تو بھی اس حوالے سے شکوک وشبہات کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دفتر خارجہ کی جانب سے اس کی واضح تردید نہیں آ جاتی اور اگر اس معاملہ میں معمولی سی بھی حقیقت ہے تو یہ فیصلہ انتہائی غیر دانشمندانہ، ملکی تقاضوں کے برعکس اور زمینی حقائق کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ دوسروں کی جنگ میں کودنے کا خمیازہ دہشت گردی کی شکل میں ہماری نسلیں آج تک بھگت رہی ہیں۔ماضی کے حکمرانوں کے بے بصیرت اور غیر دانشمندانہ فیصلوں کے نتائج بدامنی اور عدم استحکام کی صورت میں آج سب کے سامنے ہیں۔ ہمیں عالمی قوتوں کے کسی تنازع میں فریق بننے سے گریز کرنا ہو گا۔پڑوسی ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہمارے لیے نفع بخش ثابت نہیں ہو سکتا۔پاکستان کو عالمی امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔اس طرح کے حساس نوعیت کے فیصلے انفرادی سطح پر کرنے کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نےکہا کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے حوالے سے حکومت پاکستان کا موقف بلاتاخیر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے سیلاب سے متاثرہ محلوں اور دیہاتوں کا دورہ کیا اور ان متاثرین سیلاب جن کے گھر بارش اور سیلاب میں گر گئے تھے انہیں ٹینٹ خیمے دیئے۔ اس سلسلے میں گوٹھ بشام خان لہر تحصیل جھٹ پٹ ضلع جعفر آباد گوٹھ دریا خان جکھرانی گوٹھ امیر بخش سولنگی المرتضی کالونی اور جیکب آباد سٹی کے مختلف محلوں میں متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں خیمے پہنچائے گئے۔ اس موقع پر مولانا ارشاد علی سولنگی مولانا صدر الدین میکھو برادر اللہ بخش میرالی محسن علی لغاری امداد حسین ڈومکی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جن کے گھر سیلاب سے گر گئے ہیں ان کے لئے خیمے ضروری ہیں جو ان کے لئے گرمی دھوپ سے حفاظت کا سبب ہیں۔ اس وقت متاثرہ علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہے دھاڑی دار مزدور کام پر جاتے ہیں پر کام نہیں ملتا جبکہ کسانوں کی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں لہذا لوگوں کے پاس اپنے بچوں کو کھلانے کے لئے کچھ نہیں۔ اگر اھل خیر آگے بڑھ کر متاثرین کی مدد نا کرتے تو ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوتا۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتوں سے روزانہ اھل محلہ ڈی سی آفس میونسپل کمیٹی کا چکر لگا رہے ہیں مگر ابھی تک نکاسی آب کی مشین نہیں دی گئی شہر کے کئی محلوں میں اب بھی چار سے چھ فٹ تک پانی کھڑا ہے جو گھروں اور دیواروں کی کمزوری و بربادی اور بیماری کا سبب بن رہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عشق رسول اللہ ﷺ اور عشق حسین ؑ تمام مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے۔لوگ اربعین کے موقع پر عشق حسین ؑ میں گھروں سے نکلیں گے۔غم حسین ؑمنانا نبی کریمﷺ اور اصحاب کی سنت ہے۔اس پر کسی بھی دباو کو قطعاَ قبول نہیں کیا جائے گا۔اربعین کے موقعہ پر دنیا دیکھے گی کہ کس طرح محبان اہلبیت انتہائی باوقار اور پُرامن انداز سے عشق حسین ؑ میں گھروں سے نکلتے ہیں اور خاندان رسالت سے مودت کا اظہار کرتے ہیں۔شرکاء کی مرضی ہے کہ وہ چہلم میں شرکت کے لیے گاڑیوں پر سفر کریں یا پیدل چل کر جائیں۔ہمارے اداروں کو شرکائے چہلم اور عبادات کے بارے میں تکفیریوں و الی زبان استعمال نہیں کرنی چاہئے۔سیاسی جماعتیں پورے پاکستان میں لانگ مارچ کریں ،دھرنے دیں۔ نہ مذہبی منافرت پھیلتی ہے اور نہ ہی کسی کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے۔نواسہ رسولﷺ کی عزاداری کو مذہبی منافرت کا سبب قرار دینا اداروں اور انتظامیہ میں موجود  چند متعصب  تکفیری ذہنوں کی اختراع ہے۔ ایسے نوٹیفیکیشن جاری کرنا جو نہ صرف شریعت کے خلاف ہیں بلکہ آئین سے بھی متصادم ہو ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بنیادی انسانی حقوق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ہم صدیوں سے عزاداری سید الشہداء  مناتے آئے ہیں۔ پورے دنیا میں حسینی چاہے وہ کسی بھی مسلک سے ہوں مولاحسین علیہ السلام کا چہلم  ہر سال مناتے ہیں۔اس وقت کروڑوں لوگ کربلائے معلیٰ کی طرف چل پڑے ہیں۔اربعین کے موقع پر لوگ نجف سے کربلا پیدل چل کر جاتے ہیں۔یہ طریقہ صدیوں سے رائج ہے۔اربعین میں شرکت کے لیے پیدل چل کر جانے کا ثواب زیادہ ہے۔چہلم پر پیدل چلنا کربلا سے آیا ہے۔ ہمارا دین  اہلبیت ؑسے ہے۔ ہماری تعلیمات ہمارے معارف کا تعلق کسی ملک سے نہیں بلکہ اللہ کے نبی ﷺسے ہے۔رسول کریم ﷺ کی بیٹی ثانی زہرا سلام اللہ بھی جب قید سے واپس آئیں تو سب سے پہلے کربلا معلیٰ گئی ہیں ۔چہلم میں شرکت کرنے سے بنو امیہ و بنو عباس کی حکومتیں روکا کرتی تھیں۔جو اہلبیتؑ کے دشمن تھے۔غم حسینؑ وہ غم ہے جو اللہ کے نبیﷺ نے منایا ہے۔امام حسین علیہ السلام کی ولادت سے پہلے نبی کریم نے امام حسین ؑ کے لیے گریہ کیا ہے۔جب آپ ﷺ کو جبرئیل امین نے خبر دی کہ آپ کے نواسے کو امت پیاسا مار دے گی۔اہل بیت ؑ ، مولا علی ؑ، جناب سیدہ سلام اللہ علیہا نے گریہ کیا ہے۔ امام مظلوم کربلا کے جنازے پر علی ؑ کی بیٹیوں نے جو اہل بیتؑ بھی ہیں اور صحابیات بھی ہیں نے ماتم کیا ہے۔عبد اللہ ابن عباس روایت کرتے ہیں کہ روز عاشور انہیں نے خواب میں سرور کائنات کو دیکھا ان کاگریباں چاک تھا۔ سر اور داڑھی کے بالوں میں گرد و غبار تھا۔ آستینیں الٹی ہوئی تھیں۔ یہ غم کی علامات ہیں۔جب اللہ کا نبی ﷺ غم کی حالت میں ہے تو پورا عالم امکان غم کی حالت میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عوام سیلاب اور مہنگائی کی مشکلات کا شکار ہے۔ انہیں مزید مشکلات میں جھکڑا جا رہا ہے تاکہ لوگ اپنی ریاست اپنے وطن سے دور ہو جائیں۔ یہ دشمن کو تقویت دینے کے حربے ہیں۔ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ چار دیواری کے اندر مجالس برپا کرنے پر جس جس انتظامی افسر نے مقدمات کا اندراج کیا ہے ان کے محاسبہ ہونا چاہئے۔اختیارات کے ناجائز استعمال کی کسی کو اجازت نہ دی جائے۔ریاستی اداروں کا کام عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے ان کے لیے مسائل پیدا کرنا نہیں ہے۔عزاداری سید الشہدا نے سیکورٹی کا مسئلہ کبھی پیدا نہیں کیا ۔یہ مسائل ان کے پیدا کردہ ہیں جو اس ملک میں تکفیریوں اور دہشت گردوں کے لے کر آئے ہیں۔ان کو تربیت دی ہے اور ان کے ہاتھ میں اسلحہ تھمایا ہے۔پاکستان میں شیعہ سنی اختلاف سرے سے موجود نہیں۔ریاستی ادارے عوام کو سہولت فراہم کریں تاکہ عوام کو ان پر اعتماد بڑھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree