وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مسلمانوں کی بدقسمتی ہے کہ اُنہیں جو حکمران ملے ہیں وہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ بے غیرت بھی ہیں جس کا واضح ثبوت گستاخان رسول کے خلاف کوئی آواز بلند نہیں کی گئی۔ اگر مسلمان ممالک کے سربراہان متحد ہوتے تو آج مغرب کو یہ گستاخی کرنے کا موقع نہ ملتا۔ اگر فرانس میں اخبار کے دفتر پر حملے کے بعد مغرب ممالک کے سربراہان یکجا ہو سکتے ہیں تو اس سے بڑی اسلام اور مسلمان کی کتنی بڑی توہین ہو گی۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ او آئی سی مسلمانوں کی ترجمان تنظیم نہیں بلکہ یورپ اور مغرب کی ترجمان بن چکی ہے اگر فرانس میں چالیس ممالک کے لیڈر اکٹھے ہو کر ہلاک ہونے والوں کی لیے مارچ کر سکتے ہیں تو پاکستان میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا۔ آخر میں رہنمائوں نے استحکام پاکستان اسلامی ممالک کے نام نہاد حکمرانوں کی بیداری کے لیے دعا کرائی گئی۔
وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری گذشتہ رات راولپنڈی کے علاقے صادق آباد چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سےشہید ہونے والے فیاض حسین شاہ ایڈووکیٹ اور ان کے دو بھانجوں غازی علی شیرازی اور حمزہ صفدر کے قتل کی خبر ملتے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے شہداء کے جسد خاکی کی زیارت کی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال اور ایم ڈبلیوایم راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی دیگر کارکنان سمیت ایس ایس پی راولپنڈی کرامت اللہ بھی موجود تھے، علامہ ناصرعباس جعفری نے موقع پر موجود پولیس حکام سے شہداء کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کامطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ سانحہ چٹیاں ہٹیاں کے شہداء کی قبر کی مٹی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کے شیعیان راولپنڈی پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ہے،فوجی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ حکومت ، فوج اور سیاسی جماعتوں کے تشکیل کردہ قومی ایکشن پلان پر سوالیہ نشان ہے،انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ راولپنڈی میں مسلسل جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے جو کہ اب تک کہیں نظر نہیں آرہے،شیعہ کلاء، تاجر، متولیاں اس وقت سفاک دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے کوئی موثر کاروائی انجام نہ دی تو اہلیان راولپنڈی سمیت پورا ملک ان تکفیری دہشت گردوں اور نا اہل پولیس حکام کے خلاف سراپا احتجاج ہو گا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد/کراچی/لاہور/کوئٹہ/گلگت/بلتستان/مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں'' یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ '' مناتے ہوئے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبوں میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرےاور ریلیاں منعقد کی گئیں ،مسلم ممالک کے گستاخ مغربی ممالک سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے ،عرب ممالک کی گستاخ ممالک کو تیل کی سپلائی بند کرنے اورفرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدرکر نے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد جی سکس ٹو سے گستاخا نہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت علامہ اصغر عسکری اور علامہ شیر علی انصاری نے کی ،لاہور میں جامعہ مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ کے سامنے مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی نےکی، خوجہ جامع مسجد کراچی کھارادر پر احتجاجی مظاہرےکی قیاد ت علامہ انور جعفری،علامہ احسان دانش، مبشر حسن اور سید علی حسین نقوی نے کی ،کوئٹہ میں علمدار روڈ پرہونیوالے مظاہر ے کی قیادت علامہ ہاشم موسوی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کی گلگت میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف نکلنے والی ریلی کی قیادت علامہ نیئر مصطفوی نے کی ،اسکردو میں بھی احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ سید علی رضوی نے کی ، مظفرآبادمیں احتجاجی ریلی علامہ تصور حسین جوادی کی زیر قیادت نکالی گئی،جبکہ مظاہر ین سے خطاب کرتے قائدین نے کہا کہ ہم فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہیں ،توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اور چارلی ہیبڈو پر حملہ عالمی صیہونی سازش کا حصہ ہے'ایک طرف دین دشمن تکفیریت مسلمانان عالم کا خون بہا رہی ہے تو دوسری طرف اسلام دشمن صیہونی طاقتیں اور ان کے حواری انسانیت کو کمال تک پہنچانے والی ہستی حضرت محمد مصطفی ﷺکی توہین میں مصروف ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی سازش ہے جسے امت کو سمجھنے کی ضرورت ہے' آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین کی اجازت نہ تو اسلام دیتا ہے، نہ ہی عیسائیت اور ہی دنیا کا کوئی مذہب اس کا قائل ہے، مقدسات کی توہین کرنے والے اسرائیل کے دوست اور عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں گستاخی شان رسالت ۖکے ذمہ دار امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل ہے پیغمبر اعظم ۖ کی حرمت کے لئے جان دے دیں گے کسی گستاخ کو برداشت نہیں کریں گے او آئی سی،اور مسلم ممالک مغرب سے سفارتی ذرائع منقطع کرے'عرب ممالک مغرب کو تیل کی سپلائی بند کرے' فرانس اور اس کے حمایت یافتہ مغربی ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک بدر کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے محاذ پر موجود ہیں کہ عالمی صیہونزم کی ایماء پر جہاں مذہب کے نام پر جاہل متعصب تکفیری ٹولے دین کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے مسلم امت کے جگر گوشوں کو موت کی نیند سلا رہے ہیں وہیں توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے بھی امت کے قلب پر خنجر چلا رہے ہیں، ہمیں عالمی صیہونزم کی اس سازش کا مقابلہ کرنا ہے، جاہل متعصب تکفیریت اور توہین آمیز خاکے شائع کرنے والے عالمی صیہونزم کے ایجنٹوں کا ہیڈ کواٹرایک ہی ہے' ہم ان واقعات کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور امت مسلمہ کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ان جرائم کے خلاف بھرپورآواز بلند کرکے اپنی بیداری کا ثبوت دیں۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر سیکریڑی جنرل کوئٹہ ڈویژن سید عباس علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انسانیت کے خلاف ہے ۔ حکومت ، مسلم ممالک اور خصوصاً او آئی سی کو اس معاملے میں اپنا بھر بور سفارتی کردار ادا کرکے شعائر اسلام کی توہین کے سلسلے کو بند کروانا چاہیے ۔ پیغمبر اسلام کی مسلسل توہین پر عالمی انسانی اداروں کی خاموشی ان کے کردار کو مشکوک بنا رہی ہے۔ ہم آزادی اظہار رائے کے قائل ہے لیکن اسے دیگر مذاہب و اقوام کے مقدسات کی توہین کا جواز ہرگز نہیں بنانا چاہیے اور اپنی رائے کا اظہار انسانیت کے دائرہ حدود میں رہ کر ہی کرنی چاہیے۔ ورنہ دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا۔ پیغمبر اسلام کی توہین در حقیقت پورے انسانیت کی توہین ہے۔ جسے کسی صورت پرداشت نہیں کیا جائیگا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)حلقہ نمبر 9 کوئٹہ کے منتخب کونسلر سید محمد مہدی نے غیر مشروط طور پر مجلس وحدت مسلمین میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈسپلن کی پاسداری کرتے ہوئے پارٹی کے تمام فیصلوں کی پابندی کرونگا، مجلس وحدت مسلمین عوامی امنگوں کی درست سمت میں رہنمائی اور خدمت انجام دے دہی ہے،کونسلر سید محمد مہدی نے ایم ڈبلیوایم میں شمولیت کا باقائدہ اعلان وحدت ہاوس کوئٹہ میں پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس علی، کونسلر رجب علی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عالمی قوتوں اور نواز شریف کو کمزور آرمی سوٹ کرتی ہے جس وجہ سے فوج کو مسلسل نشانے پر رکھا گیا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی سیاسی قیادت کی جانب سے فوج کی پشت پناہی نہیں کی گئی، سیاستدانوں نے دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے نام پر انہیں طاقتور بنایا، پشاور سانحہ کے بعد اجلاسوں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرنا چاہیے تھا، ان خیالات کا اظہار سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے واہ کینٹ میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی عسکری طاقت کو کچلنے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی، سماجی اور معاشی طاقت کو بھی کچلا جائے، پنجاب میں 95 فیصد کالعدم جماعتیں فعال ہیں، وزیراعلٰی پنجاب نے آج تک ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں اٹھایا، دہشت گردی کے عفریت کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جائے، سیاسی قیادت نے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہل ہیں، قومی حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے جو اس دہشت گردی کے خلاف یکسوئی سے لڑے۔ عجیب بات ہے کہ پاکستان میں تعلیمی ادارے بند ہو رہے ہیں، اس جرم میں حکمران برابر کے شریک ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاون کیس کو فوجی عدالتوں میں پیش کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری واپس آکر سانحہ ماڈل ٹاون کو فوجی عدالت میں لے جائیں، ہم انکا ساتھ دیں گے۔ ہم معتدل طاقتیں ہیں، جنہوں نے خون دے کر بھی ریاست کے ساتھ خیانت نہیں کی۔
بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے جامعۃ القائم (عج) ٹیکسلا پہنچنے پر زیر تعمیر مسجد و امامبارگاہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین القائم ٹرسٹ مولانا مہدی رضا شیرازی نے پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی، القائم کمپلیکس پہنچنے پر طلباء نے علامہ ناصر عباس جعفری کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ قبل ازیں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے واہ کینٹ میں سید ملازم حسین شاہ مرحوم کی رہائش گاہ بھابڑہ میں انکی وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کی، اس موقع پر اہلیان علاقہ کے علاوہ کاظم شاہ کاظمی، مجتبٰی شاہ کاظمی، مستجاب کاظمی، آل عمران کاظمی و دیگر موجود تھے۔ علاوہ ازیں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے ٹیکسلا میں قائم دینی مرکز جامعۃ القائم (عج) کا دورہ بھی کیا۔