The Latest
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اپنے8 روزہ تنظیمی دورے پر کل اسکردو پہنچیں گے، علامہ اعجاز بہشتی ، مظاہر شگری اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اپنے دورے کے دوران وہ گلگت بلتستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ علامہ امین شہیدی کا 8 روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورتحال جائزہ لیکر مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ بلتستان میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےاعلیٰ سطحی وفد کی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں عراقی پارلیمینٹ کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹرشیخ حمام حمودی سے ملاقات نجف میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور یمن میں سعودی جارحیت پر تشویش ظاہر کی گئی اوراس جارحیت کو یمنی عوام کے ارادوں پر حملے کے مترادف سمجھا گیا۔ علاوہ ازیں سربراہ امور خارجہ نے شیخ حمام حمودی کو پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی فعالیت اور کردار کی تفاصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملت پاکستان اس وقت بیدار ہے اوردشمنوں کے مقابلے میں باہمی وحدت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج پاکستان میں شیعہ سنی ایک ہی پلیٹ فارم پر نظرآتے ہیں اور جس کی وجہ سے پاکستان میں ہونے والے فیصلوں پر اثر ہوتا ہے۔ جس کی مثال حالیہ سعودی عرب کی فوج طلبی پر پاکستانی پارلیمنٹ کی ثالثی کی قرارداد ہے۔ اب حکمران اپنی مرضی اور ذاتی تعلقات کی بنا پر پاکستان کے مستقبل کے فیصلے نہیں کر سکتے۔ عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے اس قراداد کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا۔ اورایم ڈبلیوایم کے کردار کو سراہاتے ہوئے کہا کہ دنیا اس وقت تبدیلی کے موڑ پر ہے لہذا پاکستان میں بھی تبدیلی کے خواہاں طبقات کو یکجا ہوکرکام کرنا چاہیے۔ ملاقات میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی و دیگر برادران بھی تھے۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاوٹس کے مرکزی مسئول تنصیرشہیدی نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف نشستوں کے دوران اسکاوٹنگ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے انصار الحسین پاراچنار کے دفتر کا دورہ کیا، اور انصار الحسین کے رہنماوں کیساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم پاراچنار کے سیکرٹری جنرل ریاض حسین بنگش بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران پاراچنار میں اسکاوٹنگ کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔ علاوہ ازیں تنصیر شہیدی نے گورنمنٹ شهید اسرا ہائی سکول پارا چنار اور علی بپلک ماڈل سکول کا بھی دورہ کیا، اور طلبہ کو اسکاوٹنگ کی اہمیت سے روشناس کرایا۔
وحدت نیوز (لاہور) یمن کے معاملے پر حکمران ملک اور قوم کے مفاد کے مطابق فیصلہ کر یں 'یمن جنگ کا حصہ بننا پاکستان کا اپنے پائوں پر کلہاڑی مار نے کے مترادف ہے ' بجلی کی لوڈشیڈ نگ ملک کو تباہ کر رہی ہے مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ' ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج دہشت گردی سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام مسائل سے نجات کیلئے ضرور ی ہے کہ ملک کومعاشی طور پر مضبوط کیا جائے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں ممکن نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے انتخابی مہم کے دوران ملک کو 6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا دعویٰ کیا مگر آج حالت یہ ہے کہ ملک میں گر میوں سے پہلے ہی بدتر ین بجلی کی لوڈشیڈ نگ شروع ہو چکی ہے جسکی وجہ سے آنیوالے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا مزید عذاب نظر آرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں قوم ان سے مکمل نجات چاہتے ہیں اور اگر حکمرانوں نے قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر عمل نہ کیا تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبیرز ہو جا ئیگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے صرف ملکی مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سالانہ تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوِئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی کا کہنا تھا کہ انقلاب مہدویت اور عالمی نظام عدالت کے قیام میں یمن کے مسلمانوں کا کردار احادیث و روایت میں واضح ہے اور متعدد روایت میں یہ بات آئی ہے کہ امام زمانہ کے ظہور اور ان کے انقلاب میں یمن کا خاص کردار ہوگا۔یمن کی تاریخ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوکہنا تھا، اویس قرنی جیسی عظیم صحابی رسول جو بعد میں امیر المومنین کی رکاب میں شہید ہوئے ان کا تعلق بھی یمن سے تھا۔ یمن اسلام کی تاریخ میں ہمیشہ سے اسلامی سربراہان اور انقلابیوں کا مرکز رہا ہے۔
امیر المومنین علی ابی طالب ع کی یمن میں آمد اور پیام رسول اللہ ص پہنچانے کے بعد پورے یمن نے علی کے ہاتھ میں بیعت کی اور اسلالم کے دائرے میں داخل ہوئے۔علامہ اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ آج یمن کے مظلم اور غریب عوام اپنے جائز اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کر رہے تھے کہ سعودی اور اس کے اتحادیوں نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے نہتے اور معصوم عوام کا قتل عام کیا۔ اس صورت حال میں حکومت پاکستان کو چاہئے کہ وہ سعوی مظالم میں شامل ہونے کے بجائے ثالثی کا کردار ادا کری۔
وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے تیسری بڑی عراقی پارلیمانی جماعت الصدرکے سربراہ حجتہ السلام سید مقتدیٰ الصدرسے ملاقات کی ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ، مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات ناصرشیرازی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ نجف اشرف کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس النجفی سمیت صدرپارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عالمی سیاسی صورت حال خصوصاً یمن پر سعودی جارحیت پر تفصیلی بات چیت ہوئی، دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صیہونیت اور تکفیریت کےبڑھتے ہوئے نفوس کو روکنے کے لئے پاکستان اور عراق کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات قائم کیئے جائیں ،علامہ ناصرعباس جعفری نے انہیں پاکستان میں تکفیریت کے مقابل شیعہ سنی وحدت کیلئے کی جانے والی شب وروز جدوجہد سے آگاہ کیا، سید مقتدیٰ الصدرنے پاکستان میں وحدت امت کے قیام اور تکفیری مضموم عزائم کے مقابل مضبوط شیعہ سنی اتحاد کی تشکیل پر مجلس وحدت مسلمین کے کردار کو سراہا، مقتدیٰ الصدر نے ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیااور ایم ڈبلیوایم کی کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا کی ، ملاقات کے اختتام پر سید مقتدیٰ الصدر نے مہمانان گرامی قرآن مجید کے نایاب نسخے عطیہ کیئے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی نے کراچی میں تنظیمی براداران سے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکی دراصل پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنچ کرنا ہے۔پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے کسی بھی دھمکی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پاکستان کو اپنی خارحہ پالیسی کے لئے کسی سے ڈیکٹیشن کی ضرورت نہیں ہے، پاکستانی پارلیمنٹ نے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ پاکستان کی کردار، سالمیت اور عوام کی امنگوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا ہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ یمن میں سعودی اور اس کی اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملوں میں اب تک ۱۸۰ سے زائد معصوم بچوں سمیت سینکڑوں بے گناہ مرد ،عورت نشانہ بن چکے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سعودی جارحیت غیر قانونی اور غیر اسلامی اور انسانیت کی خلاف ورزی ہے، اس پیچیدہ حالات میں پاکستان نے فریق بنے کے بجائے ثالثی کا فیصلہ کر کے اپنی خودمختاری کا ثبوت دیا ہے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے متحدہ عرب امارات کے ریاستی وزیر خارجہ ڈاکٹر انور محمود گرگاش کے اس بیان پر کڑی تنقید کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ یمن کے مسئلہ پر مبہم موقف کی پاکستان کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ اگر کوئی ملک پاکستان کو اپنی کالونی سمجھتا ہے تو وہ قطعی مغالطے میں ہے۔پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اورزمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر اپنے فیصلے کرتا ہے کسی دوسرے ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے وزیر خارجہ کا بیان حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ انہیں اب اپنے دوست دشمن کی شناخت کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے۔پاکستان میں کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کر کے خلیجی ریاستوں نے اپنی دہشت گردی کے مراکز کو مضبوط کر رکھا تھا۔ ضرب عضب اور دہشت گردی کے خلاف جامع آپریشن کے بعد یہ طاقتیں سخت مایوسی کا شکار ہیں اور انہیں اپنے مذموم ارادوں میں ناکامی واضح دکھائی دے رہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یو اے ای کے سفیر کو بلا کر وزیر خارجہ کے اس بیان کی سخت الفاظ میں سرزنش کی جائے اور اسے پاکستان کے خلاف اس طرح کے نازیبا اور دھمکی آمیز بیان واپس لینے اور معافی مانگنے پر زور دیا جائے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) سعودی عرب کے ظالم حکمران آل سعود اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے نہتے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف اور مظلوم یمنی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی خاطر آج بعد نماز جمعہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ، آئی ایس او،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان ضلع لاڑکانہ کی جانب سے مرکزی امام بارگاه و جامع مسجد جعفریہ سے پریس کلب لاڑکانہ تک مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی. ریلی کے اختتام پر ایم ڈبلیو ایم لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل جناب طارق حسین بدوی، سیکریٹری سیاسیات مشتاق علی میمن، اصغریہ آرگنائیزیشن ضلع لاڑکانہ کے صدر فیاض حسین حسینی، جنرل سیکریٹری اطہر علی اطہر نے اپنے خطابات میں یمن کے نہتے اور بیگناہ مسلمانوں پر گذشتہ کئی دنوں سے جاری سعودی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکومت پاکستان یمن کے بارے میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور اس اہم معاملے میں بجائے فریق بننے کے ثالث کا کردار ادا کرے. اگر پاکستانی فوج یمن بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تو عوامی طاقت کا مظاہره کرتے ہوئے، حکومتی نمائندوں کا گھیراؤ کیا جائیگا. دہشتگردی پاکستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی کونے میں ہم شیعان حیدر کرار ہر دور میں ہر مظلوم کے حمائیتی اور ہر ظالم کے مخالف رہے ہیں. یہ ہی مؤقف هہارے دیگر معتدل سنی برادران کا ہے. یمنی حوثی انقلابیوں سے حرمین شریفین کو کوئی خطره نہیں ہے بلکہ آل سعود خاندان کی بادشاہت کو خطره ہے. حرمین شریفین کو اگر کسی سے خطره ہے تو وه آل سعود خاندان سے ہے. جنہوں نے 1916 میں دختر رسول سیده فاطمة الزهره سلام الله علیہا، ائمہ معصومین علیہم السلام اور امہات المومنین کی مقدس مزارات کو منہدم کیا تھا. اب بھی حرمین شریفین کو انہی آل سعود سے خطره ہے. یہ حقیقت میں آل یہود ہیں.اس کے علاوه گذشتہ دنوں گلگت بلتستان میں ریلی نکالنے پر علماء کے خلاف حکومت کی طرف سے غیر قانونی دشتگردی کی FIR درج کرنے اور صوبائی رابطہ سیکرٹری برادر عارف قمبری اور دیگر کارکنان کی گرفتاری پر شدید مذمت کا اظہار کیا گیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبہ وحدت اسکاوٹس کے مرکزی سیکرٹری تنصیر حیدر شہیدی نے پشاور کا دورہ کیا اور ایک نشست کے دوران سید احمد شیرازی کو وحدت اسکاوٹس پشاور کا لیڈر منتخب کرلیا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی آفس میں منعقدہ اس نشست سے خطاب کرتے ہوئے تنصیر حیدر شہیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی عالمی تحریک سے مربوط ره کر پاکستان میں امن کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں تنصیر حیدر شہیدی نے ڈپٹی سیکرٹری فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اعوان حسین سے ملاقات کی، اس موقع پر تحائف کا تبادلہ ہوا اور اسکاوٹنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی سیکرٹری فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اعوان حسین کی جانب سے تنصیر حیدر کو فاٹا بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا اسکارف بھی پہنایا گیا۔