وحدت نیوز(میرپورآزاد کشمیر) یونین آف جرنلسٹ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر ، مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سید سرفراز حسین کاظمی کی ہمشیرہ ، سپریڈینٹ جیل سید یاسر کاظمی کی پھوپھی محترمہ انتقال کر گئیں ، ان کے انتقال پرملال پرپسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری جنرل ضلع مظفرآباد مولانا سید طالب حسین ہمدانی، سیکرٹری جنرل ضلع ہٹیاں بالا ڈاکٹر سید عارف کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع باغ سید عبادت کاظمی، سیکرٹری جنرل ضلع کوٹلی سید طاہر بخاری، سیکرٹری جنرل ضلع میرپور سید ناظر عباس، سیکرٹری جنرل ضلع نیلم سید ظاہر حسین نقوی نے مشترکہ تعزیتی بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سرفراز کاظمی صاحب و پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور بلندی درجات و پسماندگان کے صبر جمیل کے لیئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز (تہران) مجلس خبرگان رہبری کے سربراہ آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی انتقال کرگئے۔ عالم ربانی آیت اللہ محمد رضا مہدوی کنی چار جون کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی پّچیسویں برسی میں شرکت اور واپس گھر پہنچنے کے بعد عارضۂ قلب میں مبتلاء ہوئے، جس کے بعد انھیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا، جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری رہا، مگر آج یہ عالم ربانی، چوراسی برس کی عمر میں چل بسے۔ آیت اللہ مہدوی کنی، اسلامی انقلاب کے آغاز سے ہی مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ وہ انّیس سو اناسی سے انّیس سو اکیاسی تک ایران کے وزیر داخلہ اور صدارتی انتخابات کے انعقاد تک نگراں وزیراعظم بھی رہے۔ آیت اللہ مہدوی کنی مارچ سنہ دو ہزار دس میں مجلس خبرگان رہبری یعنی فقہا کی کونسل کے سربراہ منتخب ہوئے۔ وہ سیاسی سرگرمیوں کے علاوہ علمی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے اور یونیوورسٹی اور حوزہ علمیہ میں تدریس کے علاوہ تالیفات میں بھی مشغول رہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے اراکین نے عبدالخالق ہزارہ چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے گھر جاکر ان کے والدہ کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

وحدت نیوز(حیدر آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے میڈیا سیکریٹری برادرعاصم مرزا کی والدہ ماجدہ رضائی الہٰی سے انتقال کر گئی ، مرحومہ کے وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی میڈیا سیکرٹری  مہدی عابدی ودیگر تنظیمی ذمہ داران  نے فون کر کے عاصم مرزا سے تعزیت کا اظہار کیااور مرحومہ بلندی درجات کے لئے دعا کی ، قبل ازیں مرحومہ کی نماز جنازہ  مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کےرکن  علامہ حیدر علی جوادی نے پڑھائی۔اس موقع پر   مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے کابینہ کے ارکان، ضلع حیدرآباد کی کابینہ اورمومنین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مرحومہ کی مجلس سوئم امام بارگاہ ابوتراب ٹنڈوآغا میں منعقد کی گئی جس میں خطابت علامہ سید ارشاد حسین شاہ نقوی نے کی ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل مولاناامداد علی نسیمی صاحب کی والدہ محترمہ آج صبح با رضائے الہیٰ انتقال فرماگئی ہیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ خدا کی بستی کوٹری میں ادا کر دی گئی جس میں معززین شہر سمیت علاقہ مکینوں اور تنظیمی رفقاءنے بڑی تعداد میں شرکت کی ، جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی ،مرحومہ کی وفا ت پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ مختار امامی اورملک بھر سے تنظیمی علماء اور ذمہ داران نےمولانا امداد نسیمی سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا ہےاور مرحومہ کی جوار جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے اُن کی شریکہ حیات کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہےاور مرحومہ کی مغفرت کے ساتھ اہل خانہ خصوصاً علامہ عباس کمیلی کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔علامہ عباس کمیلی کی اہلیہ محترمہ گذشتہ کافی عرصے سے علیل تھیں جو کہ آج صبح رضائے الہٰی سے انتقال کرگئیں، علامہ صادق رضا تقوی جو ڈاکٹروں کے مشورے پر بیڈ ریسٹ پر ہیں انہوں نے علامہ عباس کمیلی سے ٹیلی فون پر ان کی اہلیہ کی رحلت پر اظہار افسوس کیاہے۔

Page 16 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree