وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کے سیکریٹری امور تربیت علامہ سید جعفرموسوی گذشتہ روز نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم ملت کا درد رکھنے والے عالم با عمل انسان تھے مرحوم نے زندگی پوری مظلوم ملت کی خدمت میں گزاری ، علامہ جعفرموسوی کی اچانک رحلت پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس ، پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور مرکزی سیکریٹری امور تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور مغفرت کی دعاکی، مرحوم کی تدفین آج نجف اشرف عراق میں قبرستان  وادی السلام میں ہوئی ہے تمام مومنین سے نمازوحشت قبر اور سورہ فاتحہ کی اپیل ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین مرکزی آفس میں ایک تعزیتی اجلاس علامہ شیر انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما اور مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری کے سسر محترم ملازم حسین کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم کے انتقال سے یہ خاندان ایک زیرک ،بابصیرت ،معاملہ فہم اور ہر دلعزیز شخصیت سے محروم ہو گیا۔ان کا انتقال خاندان کے لیے بلاشبہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اجلاس میں مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ایم ڈبلیو ایم مرکزی آفس کے تمام اراکین نے علامہ عسکری سے اس سانحہ پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے ممبر صو بائی اسمبلی سید محمد رضا ،مر کزی رہنماء سید ہاشم موسوی ،سیکریٹری جنرل کوئٹہ ڈویژن عبا س علی ، کونسلر ز کربلائی رجب علی ، سید محمد مہدی ،عبا س علی نے جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ نواب زا دہ طلال اکبر بگٹی کے وفات پر دلی دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی اہل خا نہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور دعاکرتے ہیں کہ اللہ تعالی اُن کے در جا ت بلند فر مائیں۔بیان کے آخر میں سیٹلائٹ ٹا ون میں ہز ارہ مومنین کے ٹا رگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گر دوں کے خلاف بھر پور کا روائی کا مطا لبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) الحاج حیدر علی مرزا کی رسم قل امام بارگاہ گلستان زہرا وحدت روڈ ادا کی گئی،مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ الحاج حیدر علی مرزا ایک سچے محب وطن پاکستانی اور اتحاد امت کے علمبردار تھے،انہوں نے ہمیشہ امت کی وحدت اور ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف آواز اُٹھائی،آج تمام مکاتب فکر کے نمائندگان کی یہاں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ کہ اُن کی شخصیت ایک ہر دل عزیز شخصیت تھی،علامہ امتیاز کاظمی نے لاہور دہشت گردی  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندوں کے خلاف اب بھی حکمران خاموش ہیں یہاں دہشت گردی کے نام پر بے گناہوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،پنجاب میں کالعدم تنظیموں کو مکمل آزادی اور پروٹوکول حاصل ہے،وزیر داخلہ موصوف دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو صفائیاں پیش کرتے ہیں کہ آپ کے خلاف ہم کچھ نہیں کرینگے،رسم قل میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں لوگ شریک ہوئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے چیئرمین اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عبدالخالق اسدی، ناصرشیرازی اوردیگر نے دلی رنج وغم اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹر یٹ سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے الحاج حیدرعلی مرزا کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے، رہنماوں کا کہنا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو شاید کبھی پورا نہ ہوسکے، مرحوم کی تمام زندگی عزاداری اور عزاداروں کےحقوق کے تخفظ میں صرف ہوئی،مرحوم اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی تھے، رہنماوں نے مرحوم الحاج حیدر علی مرزا کی وفات پر انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحوم کی جوار معصومینؑ میں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ الحاج حیدرعلی مرزاکافی عرصے سے علیل اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود اور خیرالعمل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبر مسرت کاظمی کی والدہ گزشتہ روز رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں جنکی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں پنڈدادن خان میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری فلاح وبہبود و خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثار علی فیضی ، خیرالعمل فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو کونسل اور کور کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی انہوں نے مسرت کاظمی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے بعد ازاں مرحومہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، نثار علی فیضی،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ مبارک موسوی،مہد ی عابدی , علامہ عبدالخالق اسدی و دیگر نے مسرت کاظمی کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Page 15 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree