وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنماء سید عدیل عباس زیدی نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسے مسیحا سے محروم ہوگیا ہے جس کی کمی شائد کبھی پوری نہ ہوسکے، مرحوم دنیا کے سامنے پاکستان کا ایک ایسا چہرہ تھے، جن پر قوم کو فخر تھا، انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کو ترحیح دی، عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانے ان کے ادارے، اور خاندان سمیت پوری قوم کی ذمہ داری ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی پاکستان کا سرمایہ تھے، ہمارے حکمران اگر عبدالستار ایدھی کی زندگی سے درس لیں تو پاکستان کو امن، محبت، اور خوشحالی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، پاکستان کو دہشتگردی کی لعنت سے بچانے کیلئے ایدھی کا پیغام عام کرنا اور امن کے مشن کو جاری رکھنا ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی تعزیتی تقریبات جاری ہیں ، مجلس وحدت  مسلمین کی  جانب سے عبدالستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں اور عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ایدھی کی انسانیت کے لیے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا،ایدھی صاحب کی صورت میں پاکستان کی سرزمین سے ایک ایسا شخص رخصت ہواہےجسکی تمام زندگی سادگی اور زہد کا عملی نمونہ تھی، جویتیموں اور بیوائوں کے لئے شفیق باپ کی حیثیت رکھتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جس نے شب وروز اس ملک کے غریبوں اور دردمندوں کی دکھوں کو بانٹے کی کوشش کی جو ہم سب کے لئے رول ماڈل تھا، ملک کو ایسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے، شرکاء کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔

وحدت نیوز (کراچی) ممتاز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی انتقال کرگئے، جنہیں 6 گھنٹے قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف سماجی رہنما اور قومی ہیرو عبدالستار ایدھی 92 ویں سال کی عمر میں کراچی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق انسانی خدمت کے جذبے سے سرشارعبدالستار ایدھی نے دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے بھی انسانیت کی خدمت کا عمل انجام دیا اور اپنی آنکھیں عطیہ کرگئے ۔ ان کی وفات کی خبر سن کر پورا ملک غم میں ڈوب گیا۔ ان کی وفات کا اعلان ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے کیا۔ ایدھی صاحب کافی عرصے سے علیل تھے۔ گذشتہ روز انکی طبیعت ایک بار پھر خراب ہوگئی تھی، انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، جس کے بعد انہیں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر ادیب رضوی سمیت دیگر ڈاکٹروں کے پینل نے ان کا معائنہ کیا اور ان کو چھ گھنٹے تک وینٹی لیٹر پر رکھا۔ اس دوران ان کو مصنوعی طریقے سے سانس دیا جاتا رہا۔ چھ گھنٹوں بعد ان سے وینٹی لیٹر ہٹا لیا گیا، جس کے بعد ان کی وفات کا باضابطہ اعلان انکے بیٹے فیصل ایدھی نے کیا۔ عبدالستار ایدھی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر نو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں ادا کی جائے گی اور ان کو ایدھی ولیج قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی کے گردے ناکارہ ہوچکے تھے اور زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے ان کے گردوں کی پیوند کاری بھی نہیں ہوسکتی تھی، لہٰذا ہفتے میں 2 سے 3 دن ان کا ڈائلیسسز کیا جاتا تھا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے عبدالستار ایدھی کی شبانہ روز کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔وطن عزیز کے لیے آپ کا وجودایک نعمت سے کم نہیں تھا۔انسانیت کی خدمت کے صلہ میں حکومت پاکستان کی طرف سے نشان امتیاز اور دیگر عالمی ایوارڈز کا ملنا آپ کی مخلصانہ تگ و دو کا اعتراف ہے۔عبد الستار ایدھی کے انتقال نے ہمیں ایک محب وطن اور انسان دوست شخصیات سے محروم اور پورے پاکستان کو سوگوار کر دیاہے۔علامہ ناصر نے مرحوم کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سربراہ آغا علی رضوی نے اسکردو میں جاری احتجاجی کیمپ میں پاری سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت حاجی حسن کی المناک وفات پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی حسن انتہائی صالح اور نیک انسان تھے، دینی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت تھی انکی حادثاتی موت پر دلی صدمہ پہنچا ۔ انہوں نے کہا کہ حاجی حسن کی المناک اور حادثاتی موت پر انکے لواحقین کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ خدا مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں ۔ آغا علی رضوی نے مرحوم کے لواحقین کوصبر کی تلقین کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا مانگی۔ واضح رہے کہ پاری سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری شخصیت گزشتہ دنوں تھوگور پڑی میں ایک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ گاڑی سمیت دریائے سندھ میں جاگری تھی اور تاحال انکا جسد خاکی بازباب نہیں ہوسکا ہے۔

وحدت نیوز (بہاولپور) سید انتظار حسین نقوی سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین  ضلع بہاولپور گذشتہ روز انتقال کرگئے، دو روز قبل انہیں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹرو ں نے ان کی جان بچانے کی کافی کوشش کی لیکن وہ جانبرنہ ہو سکے، مرحوم کی نماز واپڈاگرائونڈمیں ادا کی گئی جس میں تنظیمی احباب ، اعزاءواقرباء،سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، سیکریٹری جنرل سنٹرل پنجاب علامہ اصغر عسکری، سیکریٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے پسماندگان سے دلی رنج وغم اورافسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ انتہائی مخلص ، متحرک ، فعال ،تقوی و پرھیزگاری کے اوصاف میں اعلی ترین شخصیت کے بچھڑنے پر تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں اور بارگاہ خدا میں مغفرت اور بلندی درجات پسماندگان و سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

Page 11 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree