وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) بوہری جماعت کے باون ویں روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین 102 سال کی عمر میں بھارت میں انتقال کرگئے۔ برہان الدین کے فرزند  عالی قدر عالی قدرمفضل بھائی صاحب سیف الدین کوبوہری جماعت کا نیا روحانی پیشوا منتخب کر لیا گیا ، داؤدی بوہری جماعت کے روحانی پیشوا ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین بھارتی ریاست گجرات کے علاقے سرات میں پیدا ہوئے، برہان الدین اپنے والد طاہر سیف الدین کے انتقال کے بعد 1961ء میں داؤدی بوہری جماعت کے 52 ویں روحانی پیشوا مقرر ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں ہی حاصل کی اور پھر علی گڑھ یونیورسٹی نے ان کو ڈاکٹر آف تھیالوجی کی اعزازی سند سے نوازا۔ ڈاکٹر برہان الدین داؤدی بوہری جماعت کے ایک ایسے رہنما تھے جنہوں نے اپنی جماعت کو نہ صرف ظاہری شناخت دی بلکہ اسے فعال بنایا۔ وہ 900 سال پرانے فاطمی کلچر کے روح رواں بھی تھے۔ ڈاکٹر سیدنا محمد برہان الدین کے انتقال کی خبر سننے کےبعد کراچی کے علاقے صدر میں بوہری جماعت کے مرکز طاہری مسجد میں جماعت سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خواہ کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری کے والد محترم جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے ، مقامی مذہبی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے علامہ سبیل حسن مظاہری کی رہائش گاہ پر تشریف لائے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی ،صوبائی آرگنائزر علامہ سبطین حسین الحسینی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید عبدالحسین الحسینی، میڈیا سیکرٹری برادر عدیل زیدی سمیت دیگر عہداداران نے علامہ سبیل حسن سے تعزیت کی   کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ۔

وحدت نیوز ( اسلام آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کے والد بزرگوار انتقال فرما گئے ہیں ، مرحوم گذشتہ کافی عرصے سے علیل تھے ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، نائب سربراہ علامہ امین شہیدی ، سیکریٹری تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے علامہ شیخ نیئر عباس سے انکے والد بزرگوار کے انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے ،اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پروردگار عالم مرحوم کو جوار آل محمد علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائے، ان کے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں سے درگرز فرمائے ، اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی جانب سے ملک کے معروف اہلحدیث عالم دین مولانا اسحاق مدنی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ اس سلسلے میں وحدت ہاوس پشاور میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرحوم مولانا اسحاق مدنی کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مولانا اسحاق مدنی صرف اہل حدیث مسلک میں ہی  نہیں بلکہ پاکستان میں بسنے والے ہر مسلمان کیلئے قابل احترام شخصیت تھے۔ مرحوم نے اتحاد بین المسلمین کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے ہر موقع پر امت مسلمہ کے مفادات کو ترجیح دی اور حق بات ببانگ دہل کہی۔ مجلس وحدت مسلمین مولانا اسحاق مدنی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ اور ان کی وفات پر اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ نظارت کے رکن علامہ سید حسین الاصغر الحسینی انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ علامہ حسین الاصغر کی میت کو ان کے آبائی علاقہ ابراہیم زئی ضلع ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں ان کی نماز جنازہ علامہ خورشید انور جوادی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، علامہ اقبال بہشتی، علامہ عبدالحسین الحسینی سمیت دیگر مذہبی، سیاسی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ علامہ سید حسین الاصغر بزرگ عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوری نظارت کے رکن تھے، آپ ضلع ہنگو میں قائم مدرسہ زینبیہ (س) کے بانی بھی تھے۔

abid mangi namaz janazaوحدت نیوز (سکھر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری امور سیاسیات عبداللہ مطہری کے چھوٹے بھائی اور مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عابد حسین منگی حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے ۔مرحوم کے اچانک انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے مرحوم کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ، اور مرحوم کی قومی، ملی،سماجی خدمات کو سراہتے ہو ئے انکی جوار معصومین ع میں جگہ کے حصول کی دعا کی۔

مرحوم کی نماز جنازہ پرانا سکھر میں مولانا عالم شاہ موسوی کی زیر اقتداء ادا کر دی گئی ، اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، ہر آنکھ اشکبار تھی ،صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور دیگر صوبائی اور ضلعی رہنماء بھی نماز جنازہ میں شریک تھے ۔پورے پاکستان سے تنظیمی عہدیداران کی جانب سے عبداللہ مطہری اور انکے خانوادے سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

Page 17 of 18

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree