وحدت نیوز (مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسین ) شعبہ مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جناب برادر ناصر عباس شیرازی کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے بھر پور شرکت کی ،سیکریٹری سیاسیات نے ملکی سیاسی حالات میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار ،گلگت بلتستان کے الیکشن میں مجلس وحدت کی بھر پور شرکت اور علامہ نوازعرفانی کی شھادت اور پاڑا چنار کے موجودہ حالات پر تفصیل سے گفتگو کی ،اسکے بعد برادر ناصرعباس شیرازی نے علماء اور طلاب کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیے،پروگرام میں علامہ نوازعرفانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا گیا اور شھید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔
وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان کے عوام نے موجودہ حکمرانوں سے اظہار بیزاری کرکے ثابت کر دیا کہ لٹیروں اور اقرباپروروں کے دن گنے جاچکے ہیں موجودہ حکمران احتساب کے لئے تیار رہیں عوام پائی پائی کا حساب لے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے سیاسی سیل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بہت جلد اپنی معاشی ٹیم کو گلگت بلتستان بھیجے گی جو وہاں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سمیت دیگر فلاحی کاموں پر ماہرین کے زیر نگرانیfesibility report تیار کریگی اور ان کاموں کو اپنے منشور کا حصہ بنائے گی ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سیاست دان ہو یا سرکاری اہلکار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے بہت جلد سیاسی کونسل گلگت بلتستان کے اجلاس کے بعد حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور دیگر علاقائی مسائل پر اہم لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔
وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان جیسے دینی معاشرے میں محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر منعقد ہونے والی تقریب پر پابندی اور اعتراض انتہائی شرمناک عمل ہے۔ ڈگری کالج گلگت میں یوم حسین کے پروگرام میں بیرونی مداخلت گلگت بلتستان کے پرامن فضا کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ایڈمنسٹریشن اور پولیس کی موجودگی میں تکفیری گروہ کا حملہ اور کالج لائبریری کو آگ لگانا حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ڈگری کالج گلگت میں یوم حسین ؑ منانے پر احتجاج کرنے والے اپنے اسلام پر نظرثانی کریں،نواسہ رسول کے ساتھ بغض و عنادانہیں بہت مہنگا پڑے گا۔گلگت بلتستان کے عوام حسین ؑ کے پیغام کو پھیلانے کی راہ رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔ایک دہشت گرد ٹولے کے سامنے حکومتی مشینری کا بے بس تماشائی بننا حیرت کا مقام ہے اور حکومت اپنی پوزیشن کو واضح کرے اور بتائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ایک مخصوص گروہ پچھلے کئی سالوں سے یوم حسین ؑ پر منصوبہ بندی کے تحت معترض ہے اور حکومت اس شرپسند گروہ کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔حکومت اپنی سابقہ روش کو ترک کرے اور برملا ملت تشیع کے خلاف نازیبا نعرے لگانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائے۔ انہوں نے کہا اگر اس شرپسند گروہ کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو مجلس وحدت مسلمین پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے اور یوم حسین ؑ منانے والوں پر حملہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں تاکہ آئندہ کسی کو اس قسم کے بزدلانہ اقدام کی جرات نہ ہو۔
وحدت نیوز (گلگت) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔ ملک میں جاری حکومت مخالف تحریک سے پریشان مسلم لیگ حکومت پیپلز پارٹی کی مدد لینے کیلئے گلگت بلتستان میں برسراقتدار پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کو توسیع دینے کے لئے رضا مند ہوگئی ہے اور موجودہ صوبائی حکومت کے زیر اہتمام الیکشن کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان کے تمام سیاسی جماعتوں کے مشاورت سے نگران حکومت تشکیل نہ دی گئی تو الیکشن چرانے کے سو فیصد امکانات ہیں۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو عبوری حکومت کے حوالے میں اعتماد میں لیا جائے اور الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔وفاقی سطح پر گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کی موجود ہ حکومت کو توسیع دینے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے اور وفاق میں براجمان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنا اقتدار بچانے کیلئے ہر طرح کی سودابازی کیلئے تیار ہے ۔موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کئے ہیں جسے توسیع دینا گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مذاق تصور کیا جائیگااور ایسا اقدام عوامی مینڈیٹ کی تذلیل کا باعث ہوگا۔ الیکشن کمشنر سمیت دیگر جتنی بھی تقرریاں لیگی دور حکومت میں ہوئی ہیں وہ سب متنازعہ ہیں اور وفاقی حکومت کو گلگت بلتستان کے عوام کی رائے کا کوئی احترام نہیں۔اپنے من پسند افراد کی اہم پوسٹوں پر تعیناتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کےپولیٹیکل سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس میں پولیٹیکل کونسل کے اراکین سےخطاب کرتے ہوئے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو آئندہ آنے والے الیکشن میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہیں ۔انہوں نے پرویز رشید کے بیان پر شدید تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے مسلم لیگ ن کی منافقت اور گلگت بلتستان سے ان کا تعصب واضح ہو گیا، 67سال سے استحصالی رویہ اور ظلم کی چکی میں پسہ یہ خطہ بے آئین انہی سرمایہ دار سیاسیات دانوں کی مکروہ سیاست کی بھینٹ چڑھتا چلا جا رہاہے، اب ان بدنیت اور بد خواہ سیاسی جماعتوں کا گلگت بلتستان سے صفایہ قریب ہے، انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے عوام مسلکی ، نسلی اور لسانی تعصب سے بالاتر ہو کرایسے نمائندوں کو منتخب کریں گے جو خطے اور عوام کے مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکمرانوں نے تر قیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے جس کے نتیجے میں انکی تجو ریاں تو دولت سے بھر گئی ہیں لیکن عوام کی سطح و معیار زندگی نہایت ابتری کا شکار ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ناصرعباس جعفری کے گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے بعد خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں گلگت بلتستان ڈیسک کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نثار علی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈ یشن پاکستان نے نہایت مختصر عرصہ میں رفاہی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جن میں سینکڑوں مساجد، ہسپتال،کلینک، امام بارگاہ، میت خانے سمیت دیگر منصوبہ جات اور سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت شامل ہیں مجلس وحدت مسلمین حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس خود گلگت بلتستان کے علاقوں میں جاری منصوبہ جات کی نگرانی کر رہے ہیں ،نثار علی فیضی نے کہا کہ اسوقت گلگت کے مختلف علاقوں ہراموش، نلتر، برمس،یسین،استور،سکور،ہسپتال کالونی ،اشرف آباد اور اسی طرح بلتستان کے علاقوں صادق آباد،گمبہ، اسپغور،شگر،کچورا،سینو ،سکردو سمیت دیگر علاقوں میں مکانات،مساجد، کلینکس،واٹر پروجیکٹس اور ایتام کے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے گلگت بلتستان کے اندر رفاہی کاموں کو مزید منظم کرنے کے لیئے جی بی ڈیسک بھی قائم کیا ہوا ہے جو ان علاقوں میں منصوبوں کی وصولی و منظوری سے لیکر عملدرآمد تک کے معاملات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔