وحدت نیوز(ہری پور) خیر العمل فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی مسئول  نثار فیضی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں لوگوں کی امیدوں کا مرکز و محور بن چکی ہے۔ جس ملک میں قرآن و اہل بیت کے ماننے والے مضبوط ہوں گے اسکا فائدہ خطہ کے تمام لوگوں کو ہوگا۔ یہ بات حزب اللہ نے ثابت کر کے دکھا دی ہے۔ پاکستان کے دشمن آج ایک دفعہ پھر سے متحرک ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  ہری پور میں مسجد خدیجۃ الکبری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا مذید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا ہم ہی اس کے استحکام کی ضمانت ہیں۔ گلگت بلتستان سے کراچی تک مجلس مستضعفین اور محرومین کے لئے نجات دہندہ ثابت ہوئی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سےملک  کے مختلف علاقوں میں مساجد کے ساتھ ساتھ ہسپتال، ڈسپنسریاں، ٹیوب ویل، کنویں، فلٹر پلانٹس اور دیگر منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ انشاء اللہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کے لئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے دو کروڑ روپئے کی لاگت سے میگا پروجیکٹ پر بھی جلد کا م کا آغاز کیا جائے گا، عوام کی دلچسپی اور شمولیت سے ان منصوبوں میں اضافہ ہوگا۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اسکردو میں منعقد ہونے والی "بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس" سے قبل ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا، جس میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ریاست اور ریاستی ادارے ہر معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے، تاکہ معاشرے کے اندر قانون کا نفاذ ہو، معاشرے میں قانون، نظم و ضبط اور اصول پروان چڑھیں۔ جس معاشرے میں ہم رہ رہے ہیں اس میں ہمارے حکمران اس ریاست کو ریاست بننے نہیں دے رہے ہیں۔ پورے پاکستان میں بالعموم اور گلگت بلتستان میں بالخصوص ظالم حکمرانوں نے ریاستی اداروں اور ریاستی وسائل کو اپنے لئے دولت بنانے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ ایک شخص کے حکومت میں آنے کے بعد معاشرے اور عوام کی حالت نہیں بدلتی بلکہ ان سیاستدانوں کی حالت ضرور بدلتی ہے۔ آج ہم گلگت بلتستان میں اپنے اردگرد نگاہ کریں تو ہماری سڑکیں ناپختہ، ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر، تعلیمی ادارے مفلوج، اقربا پروری، کرپشن، لوٹ مار اور بدعنوانی سر چڑھ کے بول رہی ہے، جبکہ عوام کا معیار زندگی پست ہے، لوگ مجبور ہیں، لوگوں کی آمدنی قلیل ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود اس خطے کے لوگ غربت کا شکار ہیں۔ اس خطے میں ترقی و خوشحالی کا نہ ہونا، عوام کا معیار زندگی پست ہونا اور حقوق نہ ملنا دراصل اس خطے کے نمائندوں اور ظالم حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے میں لوگوں کو آپس میں لڑایا جا رہا ہے، ان کو تقسیم کر دیا جاتا ہے، تاکہ آپس میں متحد نہ ہوسکیں اور اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے قابل نہ رہ سکیں۔ ان حالات میں نظام و ریاست کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر اختلافات کو پس پست ڈال کر متحد ہونا ہوگا۔ گلگت بلتستان کے عوام 67 سالوں سے اپنے بنیادی حقوق مانگ رہے ہیں اور یہ ظالم حکمران اور استحصالی نظام عوام کو ان کا حق نہیں دے رہا، لیکن خوش آئند پہلو یہ ہے کہ یہاں کی عوام باشعور ہونے لگی ہے۔ جس کی مثال گلگت بلتستان کی ظالم حکومت نے حالیہ دنوں میں عوام کی دولت کو لوٹ کھانے کے بعد ان کو دی جانے والی گندم سبسڈی کا خاتمہ کیا، گندم سبسڈی کا خاتمہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ تھا، جسے اس خطے کے غیور اور صابر عوام نے کامیاب نہیں ہونے دیا۔ آج یہ خطہ شعور کی طرف گامزن ہے۔ گلگت بلتستان وطن عزیز پاکستان کی فطری دفاعی لائن ہے۔ اس خطے میں بدامنی پورے ملک کے امن میں بدامنی کے مترادف ہے۔ جغرافیائی نقطہ نگاہ سے اس خطے کو پوری دنیا بالخصوص جنوبی ایشیاء میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ دنیا کی تین عظیم طاقتوں کا یہ خطہ معاشی حب ہے۔ اگر یہ خطہ متاثر ہو جائے تو پورے ملک کی معیشت متاثر ہوجاتی ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ظالم حکمرانوں اور استحصالی حکومتوں نے گلگت بلتستان میں لوگوں کو تقسیم کرکے، علاقائی، لسانی، مسلکی نفرتوں کے ذریعے اس خطے کو پسماندہ رکھا ہوا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس خطے میں امن، محبت، رواددی، الفت، بھائی چارگی، خوشحالی اور دیگر الہی اقدار کو زندہ اور اتحاد و اتفاق کی فضا کو قائم کرنے کے لیے بھ پور جدوجہد کرے گی۔


 
انہوں  نے کہا کہ 18 مئی کو یادگار شہداء اسکردو پر منعقدہ بیداری ملت و استحکام پاکستان کانفرنس حب الوطنی، وحدت و بھائی چارگی کی عظیم مثال قائم کرے گی۔ یہ کانفرنس استحصالی نظام کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگی، جس میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا عظیم الشان اور انقلاب آفرین اجتماع ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج 16 مئی کو دنیا بھر میں "یوم مردہ باد امریکہ" کی مناسبت سے منایا جا رہا ہے۔ امریکہ سرغنہ مجرمین جہاں ہے اور دنیا کی استحصالی طاقتوں کا سربراہ ہے۔ امریکہ کی غیر معمولی مداخلت کے نتیجے میں ملک میں بدامنی اور عدم استحکام کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ملکی استحکام کے لیے خود مختار، آزاد اور ملک دوست خارجہ پالیسی کو مرتب کرنا ناگزیر ہے۔ ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے امریکی مداخلت کا سدباب ضروری ہے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری فلاح و بہبود شیخ احمد علی نوری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یادگار شہداء اسکردو پر لاکھوں فرزندان وطن ملک کی بقاء اور سلامتی کے لیے نئی تاریخ رقم کریں گے اور مستقبل کے لیے سیاسی، معاشرتی، اقتصادی اور تعلیمی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ 67 سالہ محرومیوں کا شکار گلگت بلتستان کی قوم کو مایوسیوں اور محرومیوں سے نکالنے کے لیے یہ اجتماع سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع میں شہدائے اسلام و شہدائے پاکستان سے تجدید عہد کیا جائے گا اور آئندہ کسی ظالم حکومت کو یہ جرات نہیں ہوگی کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالے۔ آئندہ مادر وطن میں سفارش، رشوت، فرقہ پرستی، بدعنوانی، تعصبات، تقسیمات، دہشت گردی، فتنہ و فساد سے ملک کو کمزور کرنے اور ریاست کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔ اس مادر وطن کے باشعور فرزندان سر پہ کفن باندھے میدان عمل میں نکل آئے ہیں اور انشاءاللہ اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر وطن کا دفاع کریں گے اور اسے فلاحی اسلامی ریاست بنا کر روح قائد کو خوش کریں گے۔ ملک میں موجود تمام ظالموں، فتنہ پروروں کا گھیرا تنگ کرکے محبت، امن، آشتی، رواداری، بھائی چارگی، خوشحالی اور الہٰی اقدار کو احیاء کرکے اس خطے کے انسانی و قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر وطن عزیز پاکستان کے معاشی بحرانوں سے نکال کر دم لیں گے۔

وحدت نیوز(نومل) گلگت بلتستان کے اہلسنت اکثریتی ضلع دیامر کے علماء اورعمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے ڈاکٹر زمان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی سے ملاقات کی۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل نے دیامر کے علماء اور عمائدین پر مشتمل وفد کی نومل آمد پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک جرات مند اور باوقار قوم ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہیں۔ ماضی میں امن کے دشمنوں نے ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کی غرض سے پورے علاقے کو خاک و خون میں نہلادیا اور اب انشاءاللہ دشمن اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو مضبوط بنائیں گے اور مستقبل قریب میں تمام اضلاع کا مشترکہ دورہ رکھتے ہوئے عوام کو اپنے حقوق کیلئے متحرک کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام پرخلوص اور محبت بھرا پیغام لیکر آئے ہیں اور ہم انشاءاللہ انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان میں کوئی نوگو ایریا نہیں رہا ہے لوگ دیامر، بلتستان، نگر، غذر اور گلگت میں کوئی فرق محسوس نہ کریں اور پورے علاقے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے بلا خوف و خطر سفر کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اتحاد کی بدولت پورے علاقے میں خوف کی فضاء کا خاتمہ ہوا ہے، جسے ہر صورت میں برقرار رکھا جائیگا اور اسی میں ہم سب کا فائدہ ہے۔ علاقے میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دیامر کے عوام کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے۔

وحدت نیوز(اسکردو)2012 ء میں بابوسر کے مقام پر دہشتگردوں نے گلگت بلتستان کے درجن سے زائد مسافروں کو خون میں نہلایا دیا، تو اس افسوسناک واقعے کے خلاف جی بی بھر میں احتجاج کئے گئے۔ اس سلسلے میں خپلو میں بھی دہشتگردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے دہشتگردی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت دفعات عائد کرکے پرچے کاٹے گئے۔ دو سال کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجود صوبائی حکومت دہشت گردوں کو تو گرفتار نہ کرسکی، لیکن دہشت گردی کے خلاف احتجاج کرنے والے چار بے گناہ جوانوں  کو گرفتار کرکے اسکردو جیل بھیج دیا۔ تین روز کے بعد ان جوانوں کو ضمانت پر رہائی ملی۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی نے رہائی کے موقع پر جوانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انکو پھولوں کے ہار پہنائے۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ آغا مظاہر حسین موسوی نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک مرحلہ ہے کہ علماء کی ذمہ داری اور مقام کا تعین جہلا کرنے لگے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اسلام اور سیاست کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ بقول حکیم الامت ڈاکٹر محمد اقبال کے "جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی" کوئی دین کو سیاست سے جدا سمجھتا ہے تو وہ مفکر پاکستان اور حکیم الامت کی فکر کے مخالف صف میں  ہے۔ انہوں  نے کہا کہ علماء مفاد کی سیاست سے بالاتر ہیں۔ ہم میکیاولی اور غربی سیاست سے بیزار ہیں،  جس نے عالم انسانیت کو فقر و جہالت کے قہر مذلت تک پہنچا دیا۔ ہم اسلامی اور دینی سیاست کو دیانت اور دیانت کو عین سیاست اور عبادت سمجھتے ہیں۔ البتہ جس مفاد پرست سیاست کے پیروکار آج دینی سیاست اور علماء سے  برسرپیکار ہیں، وہ سیاست کی الف با سے بھی ناواقف ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree