وحدت نیوز(کوئٹہ) کوئٹہ میں شرپسندکالعدم تنظیم کی جانب سے برآمدہونے والے جلوس کے مظاہرین کے ہاتھوں شدیدزخمی ہونے والے سید محمد حسین ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارکی آج صبح شہادت پرانتہائی رنج و غم کااظہارکیاگیا۔اجلاس میں مذکورہ جلوس کو پاکستان بالخصوص کوئٹہ میں بسنے والے پرامن شیعہ سنی مسلمانوں کوآپس میں لڑانے اوراسلام کو دنیامیں بدنام کرنے کی سازش سے تعبیرکرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ ایسے شرپسنداورشیعہ سنی مسلمانوں کے اتحادکوپارہ پارہ کرنے والی دہشت گردتنظیموں کی سرگرمیوں اورجلسے جلوسوں پرفوری پابندعائد کی جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔
شرکائے اجلاس نے ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارسیدمحمدحسین کے قتل کی ذمہ داری 11 دسمبرکے روزبرآمدہونے والے جلوس کے شرکاء اورذمہ داران پرعائدکی اور حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ ہاشمی مارکیٹ کے چوکیدارکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکرکے قرارواقعی اور عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات سے عوام دو چا ر نہ ہو ۔