وحدت نیوز(کوئٹہ) راولپنڈی،رحیم یارخان،کراچی اورخیبرپختونخواہ میں خودکُش حملوں، ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اوردہشت گردی کے واقعا ت میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جن کی روک تھا م کے سلسلے میں متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے کو ئی بھی سنجیدہ اقدام نہیں کیاجارہا۔بیان میں کہا گیا کہ پنجاب ،کراچی اورخیبرپختونخواہ میں گزشتہ کئی مہینوں سے عوام کا قتل عا م ہو رہا ہے۔ دہشت گردوں کوکھلی چھوٹ دی گئی ہے اوروہ ہرجگہ دھندناتے پھررہے ہیں۔جبکہ حکو مت اور قانون نا فذ کر نے والے ادارے خا مو ش تما شا ئی کا کر دار ادا کررہے ہیں جو اس با ت کا ثبو ت ہے کہ حکو مت عوام کی جا ن و مال کے تحفظ کیلئے سنجیدہ نہیں جس سے دہشت گر دوں کے حو صلے بلند ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد عباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ جاری اپنے بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف طالبان؛ پاکستان کے معصوم افراداورسیکیورٹی فورسزپر دہشت گردی کے حملوں کی کھلم کھلاذمہ داری قبول کررہے ہیں ۔ اورحکومت سے مذاکرات سے انکارکررہے ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت اس بات پر مصرہے کہ وہ طالبان سے مذاکرات کرناچاہتی ہے۔جس سے اس بات کاپتہ چلتاہے کہ موجودہ حکومت طالبانی دہشت گردوں سے خوف زدہ ہے۔پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے حالت جنگ میں ہے۔ ایسی خوف زدہ لیڈرشپ جنگ کے زمانے کے لئے بالکل موزوں نہیں جواپنی جان کی حفاظت کی خاطرپچاس ہزارپاکستانیوں کے قاتلوں اوردہشت گردٹولے سے مذاکرات کے لئے آمادہ نظرآرہی ہے۔ہم حکومت کے ایسے بزدلانہ اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ بیان میں حکو مت سے راولپنڈی اورکراچی کے حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں اوراُن کے حامیوں کو کو فی الفور گرفتا ر کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔بیان میں نیز راولپنڈی اورکراچی کے واقعات میں شہیدہونے والے معصوم پاکستانیوں کے ورثاء سے دلی ہمدر دی کا اظہا ر کیا گیا اورشہداء کے درجات کی بلند ی کیلئے دعا کی گئی۔