The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا فضل ربی اور ہزارہ ٹاؤن کے سماجی رہنماء مصطفیٰ تیموری ہزارہ کو آزادی فلسطین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔
در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مرکزی صدر یوتھ ونگ علامہ تصور مہدی نے اراکین ضلعی کابینہ کے ہمراہ علمدار روڈ کے شہریوں کو بھی 24 دسمبر بروز اتوار آزادی فلسطین مارچ کی دعوت دی۔
وحدت نیوز(نگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر کے نو منتخب کابینہ سے ضلعی صدر ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری نے حلف لے لیا، تقریب حلف برداری صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں منعقد ہوئی ، اس موقع پر صوبائی سینئر نائب صدر شیخ نئیر عباس مصطفوی، صوبائی ترجمان حاجی غلام عباس، صوبائی رہنما وسابق مشیرالیاس صدیقی، سابق ممبر اسمبلی و صوبائی نائب صدر حاجی رضوان علی، صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت عارف حسین قنبری سمیت کثیر تعداد میں تنظیمی برادران موجود تھے۔ضلعی کابینہ کے نامزد اراکین کے نام درج ذیل ہیں۔
کابینہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نگر
1.ڈاکٹر فیصل مہدی شہریاری- ----صدر
2.ڈاکٹر محمد افضل کریمی ۔۔۔جنرل سیکریٹری
3.شیخ محمد عباس شاہد۔۔۔سیکریٹری تبلیغات
4.شیخ یاور عباس یوسفی ۔۔۔سیکریٹری نشرواشاعت
5. محمد جواد سمائری ۔۔۔۔سیکریٹری تنظیمی امور
6.محمد تقی ۔۔۔۔سیکریٹری سیاسیات
7. لیاقت علی ۔۔۔۔سیکریٹری تعلیم و صحت
8. حسن عباس ۔۔۔۔سیکریٹری امور نوجوانان
9.ہادی حسین ۔۔۔۔سیکریٹری روابط
10. رضا باقر ۔۔۔۔سیکریٹری سماجی امور
11. محمد الیاس۔۔۔۔۔ ڈپٹی سیکریٹری سماجی امور
12 محمد شیرازی ۔۔۔۔ڈپٹی سیکریٹری تنظیمی امور
13.محمد حسین شیرلیاٹ۔۔۔۔۔ ترجمان
وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری امورِ خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی سے ھیئتِ سندھ نجف اشرف کے سربراہ مولانا شیخ شوکت علی نجفی نے اپنے وفد کے ہمراہ بروزِ منگل مؤرخہ 19/12/203 کو مؤسسہ امام باقر(ع) میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی جن میں پاکستان میں ایم-ڈبلیو-ایم کی فعالیت، پاکستان میں لوگوں کی مجلسِ وحدت کی طرف رجحان، پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے مجلسِ وحدت کا کردار، نجف میں مقیم پاکستانی طلبہ بالخصوص سندھ کے طلاب کی مشکلات جیسے موضوعات شامل ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر ھیئتِ سندھ کے سربراہ نے علامہ سید شفقت حسین شیرازی کو جنابِ سیدہ فاطمۃ الزہرا (ع) کے عنوان پر ہوئے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی انعام نوازی کی تقریب میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرنے کی دعوت دی، جسے ایم-ڈبلیو-ایم کے سیکرٹری امورِ خارجہ نے قبول کیا اور اس تقریب میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور تمام پاکستانی طلاب کی علم و عمل میں کامیابی کیلئے دعائے خیر فرمائی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بحیثیت کشمیری ہمارے نزدیک ہندوستان کا ریاست پر قبضہ ہی غیر قانونی اور غاصبانہ ہے۔ہم ہندوستان کے آئین کا اطلاق ہی غیر قانونی سمجھتے ہیں ۔ ریاست کا فیصلہ ریاستی باشندوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ذریعہ رائے شماری کے ذریعہ کرنا ہے ہمیں حق رائے دہی دیا جائے جس کا عالمی سطح پر ہم سے وعدہ کیا گیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ہمارا حق ہے۔
اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد تک مسئلہ کشمیر کے کسی بھی فریق کو ریاست حیثیت میں تبدیلی لانے، ریاست کے اندر غیر ریاستی باشندوں کو شہریت دینے اور املاک خریدنے کا حق دینے کا کوئی بھی اقدام اٹھانا کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نقصان پہنچانے، عالمی طور پر تسلیم شدہ قراردادوں کو پائمال کرنے کے مترادف ہے جسے کوئی بھی کشمیری کبھی بھی قبول نہیں کرے گا اور اپنے حق کے حصول کے لیے کسی بھی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سےایم ڈبلیوایم وومن ونگ ہزارہ ٹاون کی اراکین نےوحدت ہاؤس ہزارہ ٹاؤن میں ملاقات کی اور اہم تنظیمی امور پر گفتگو کی۔
چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے وومن ونگ ہزارہ ٹاون کی اراکین کی کارکردگی کو سراہا اور تمام خواہران کی کامیابی کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
اس نشست میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، جعفر علی جعفری اور سید ابراہیم آغا صدر ضلع ہزارہ ٹاون بھی موجودتھے۔
وحدت نیوز(سکردو)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ حکومت اور حکمران جماعتوں کی کوشش ہے کہ اپوزیشن بھی حکومتی فیصلے کی حمایت کرے۔ اپوزیشن کا دو ٹوک اور صاف موقف ہے کہ صوبائی حکومت وفاق کے سامنے ڈٹ جائے ورنہ عوام انکے سامنے ڈٹ جائے گی۔ گندم کی قیمتوں کے تعین کے علاوہ صوبائی حکومت کی وفاق نمائندگی اور شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش لمحہ فکریہ ہے۔ وفاقی سیاسی جماعتوں کی شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری خطے کے حقوق میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمیں گلگت بلتستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاق سے حقوق کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے لیکن یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔ سیاسی حکمران اپنا قبلہ درست نہ کرے تو عوام کا اس سیاسی نظام سے ہی اعتماد اٹھ جائے گا۔
کاظم میثم نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت ایک دفعہ وفاق کے ڈٹ تو جائے پھر دیکھتے ہیں مسائل حل ہوتے ہی کہ نہیں۔ آج کوئی وفاق میں مالیاتی بحران کا بہانہ کرتا ہے تو یہ بحران ہمارا نہیں بلکہ انکا اپنا پیدا کردہ ہے۔ جو افراد گلگت بلتستان کے عوام اور خطے کی وکالت نہیں کرسکتا انہیں الیکشن وفاق میں جاکر لڑنا چاہیے۔ ہمیں سیاست ہی خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے کرنی چاہیے نہ کہ وفاقی جماعتوں کی سہولت کاری ہے۔ پرانے سیاست مداروں کا وقت گنا جاچکا ہے یوتھ اسوقت اہل بھی ہے، آگاہ بھی ہے اور فعال بھی۔ انکو انکے حقوق کا پورا علم بھی ہے۔ انکے سامنے وہی مقدس ہے جو گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرے۔ فیلئیر کو ری انفورس کرنا تزویراتی غلطی ہے جس کے بھیانک نتائج نکلیں گے۔
گلگت بلتستان کی یوتھ مجموعی طور پر اکثر وفاقی سیاسی حکمرانوں سے زیادہ اہل ہیں لیکن انکا جرم گلگت بلتستان کا شہری ہونا ہے جس کے سبب انہیں نیشنل پالیٹکس میں مقام کبھی نہیں مل سکتا اور نہ ہی گلگت بلتستان انہیں سیاسی دھارے میں شامل ہونے دی جا رہی ہے۔ لیکن یہاں کی یوتھ کے عزم اور حوصلے کے سامنے سارے علاقائی کارڈز، مسلکی کارڈز، قومی کارڈز، لسانی کارڈز سب مات کھائیں گے۔ یہاں کے عوام اور جوانوں کو نئی سیاسی صف بندی کرنے کی ضروری ہے۔ روایتی سیاست کسی کو پروٹوکول اور کمیشن تو دے سکتے ہی لیکن حقوق نہیں۔ منفی طاقتوں کی کوشش ہے کہ سیاسی عمل سے لوگوں کو بدظن کرے، روایتی سیاست، وفاق زدگی اور ابن الوقت بننے کی روایت ڈالے اور شعور کے جن کو بوتل میں رکھیں۔ یہاں ایسے لوگوں کو مسلط کریں جو کسی بھی حوالے سے لیڈرشپ کے کسی بھی پیرامیٹر پر پورا نہ اتر سکے اور خطے کی اجتماعی نفسیات اور حوصلہ پست رہے۔ آج گلگت بلتستان کا مسئلہ یہ ہے کہ رائیٹ مین فار رائیٹ جاب نہیں ہے۔ سیاست یرغمال ہے اور اہل پڑھے لکھے قائدانہ صلاحیت رکھنے والوں کو سیاست شجرہ ممنوعہ بناکر پیش کیا گیا ہے نتیجے میں پورے خطے کی مورل لیول ہی اتنی پست رہے گی کہ حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والوں کو ہی بے وقوف سمجھا جائے گا۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ بعض کہ بھرپور کوشش کر رہے اپوزیشن کے خلاف باتیں کرکے عوامی مطالبات کو کمزور کرائیں۔ ہم نے دانستہ طور پر گندم کے ایشو پر عوام کے ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام ایک روپے اضافہ پر بھی مان جاتی ہے تو ہم عوام کو سمجھائیں کہ یہ حکومت بڑی قربانیوں کے بعد بنی ہے۔ یہ حکومت سبسڈی ایشو کو حل کرنے اور بجٹ خسارا پورا کرنے کے اعلان کے ساتھ جمہوری اقدار کا قتل کرکے بنی ہے، ہارس ٹریڈنگ کی جی بی میں تاریخ رقم کرکے بنی ہے، وفاداریوں کو تبدیل کراکے سیاسی نمائندوں کو روسیاہ کرکے بنی ہے، کوئی عام حکومت ہوتی تو مذاکرات کوئی ایشو نہیں تھا اب اس حکومت سے کیا مذاکرات کرے جس کا فلسفہ وجود ہی جبر زور زبردستی کی ہو۔ اس سے بڑھ کر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حکومت کی اتحادی جماعت کے سربراہ نے عوام میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کی مخالفت کر دی ہے۔ اسی جماعت کی بیساکھی پر حکومت بنی ہے۔ پیپلز پارٹی آج بھی گلبر رجیم کو بیساکھی فراہم نہ کرے تو گندم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔ عوام کو آگاہ کردوں گندم کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ٹریلر ہے ابھی فلم چلنی باقی ہے۔ وفاق میں جس پی ڈی ایم کے ذریعے شرمناک فیصلے کروائے اس سے خطرناک فیصلے یہ حکومت کرے گی۔ عوام ہشیار اور آمادہ رہیں۔ سکردو ائیرپورٹ سمیت تمام وسائل پر نگاہ رکھیں۔ عوام ہی خطے کا محافظ بن سکتی ہیں اتحادی جماعتیں اس حکومت کی فارمیشن میں مجبور تھی تو آگے کیسے مجبور نہیں ہوگی۔ کل کے ایک وفاقی وکیل کی پریس بریفنگ کے بعد اندازہ ہوجانا چاہیے اور ایسے بندوں کے نام کے آگے گلگتی، بلتی، نگری، استوری، داریلی وغیرہ کی بجائے چکوالی، پوٹھوہاری، لاہوری وغیرہ لگانا چاہیے۔
وحدت نیوز(قم المقدس) حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ تنظیمی تقوی انسان کے رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان کے مرکزی صدرحجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں تنظیمی موضوعات اور قومی رشد و ارتقا میں تنظیم کے کردار پر گفتگو ہوئی۔
شرکا نے مختلف میدانوں میں اپنی تنظیمی فعالیت کا ذکر کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے معزز مہمان شخصیت کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ قم کابینہ کے شعبہ جات کی مختصر کارکردگی بھی پیش کی اور اراکین کا تعارف بھی کرایا۔ اس دوران مبلغین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورای عالی کے رکن اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت ع پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی صاحب نے حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا بھر سے اپنی ہدایت و تربیت کیلئے اس مرکز کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی فعالیت تنظیمی تقوی کے ہمراہ ہونی چاہیے۔ تنظیمی تقوی انسان کے اجتماعی و تنظیمی رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔اس موقع پر حاضرین نے پاکستان میں مبلغین کے اعزام کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث لائے جن کی روشنی میں آئندہ ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی فعالیت کے حوالے سے بھی کچھ امور طے پائے۔نشست کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں آج 19دسمبر 2023 کو ساڑھے دس بجے کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکاء پر پولیس کے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے درجنوں پر امن شرکاء کی گرفتاریاں بلا جواز اور آئین وقانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، پرامن گرفتار مرد و خواتین کو فوری رہا کیا جائے، حکومت کا متاثرہ فیملیز کے ساتھ غیر انسانی سلوک کہاں کی عقلمندی ہے، شرکاء میں خواتین اور بچوں کے ساتھ طاقت کا استعمال انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے، بلوچستان کے گھمبیر مسائل کا حل وہاں کے وفادار عوام کے ساتھ بیٹھ کر نکالا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ رات کی یخ بستہ سردی میں میری معصوم بیٹیوں اور بیٹوں کی سسکیاں دراصل پاکستانی عوام کی بے بسی کے آنسو ہیں، میں بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے چیف جسٹس قاضی فائر عیسیٰ اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، سمیت بلوچ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ ہمارے بچے نہیں ہیں؟ ریاست کو ماں بن کر سب کو سینے سے لگانا ہوگا، وگرنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں دیگر قائدین کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کوئٹہ کے چار حلقوں سے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سیاسی سیل کی جانب سے جن چار امیدواروں کے ناموں کی بطور امیدوار منظوری دی گئی ہے ان میں علامہ علی حسنین حسینی، علامہ سید عباس علی موسوی، ارباب لیاقت علی ہزارہ اور جعفرعلی جعفری شامل ہیں۔
کوئٹہ کے حلقہ NA-263کوئٹہ-2سے ارباب لیاقت علی ہزارہ، NA-262سے جعفرعلی جعفری،PB-42کوئٹہ -5سے علامہ علی حسنین حسینی جبکہ PB-40کوئٹہ -3سے علامہ سید عباس علی موسوی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیوایم کے تمام نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹررننگ آفیسرز کے سامنے جمع کروادیئے ہیں،واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے نامزد تمام امیدوار انتہائی قابل ، باکردار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں، ایم ڈبلیوایم نے اس قبل بھی آغا رضا جیسی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت کو اسی حلقے سے منتخب کرواکر 5 سال عوام کی بہترین خدمت کی تھی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے کوئٹہ میں دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی بحران آتا ہے تو ملک میں انتخابات کروائے جاتے ہیں،منتخب حکومت ہی ملک کو مشکلات سے نکالتی ہے۔
اسی طرح پاکستان میں بھی 8 فروری 2024 کو عام انتخابات ہونگے پاکستان کے آئین میں اقتدار اعلیٰ اللّٰہ کو حاصل ہے۔ منتخب نمائندے پاؤر کو غلط استعمال نہ کریں۔
پاکستان کی عوام بہت اہم ہے۔ اگر ہم چاہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکالے تو عوام کا اعتماد حاصل کریں۔
ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے۔ پاکستانی عوام کو انتخابات میں تعلیم یافتہ اور قابل امیدوار چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہے جس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
8 فروری 2024 کے انتخابات کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے لیے دو امیدوار ہونگے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مجلسِ وحدت مسلمین نے قومی اسمبلی کے لیے ایک امیدوار منتخب کیا ہے۔ ہم پورے پاکستان سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے۔
بلوچ عوام وطن کے وفادار ہیں۔ بلوچستان سے شہداء کی فیملیز انصاف کے لیے اسلام آباد کی طرف گامزن ہیں۔
حکومت بلوچستان کے عوام کے ساتھ نرمی کے ساتھ پیش آئے۔ بلوچستان میں مسائل کا حل بلوچوںکے ساتھ مل بیٹھ کر نکالے۔
انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینیوں کو خدا کی نصرت حاصل ہے۔ فلسطین پر کئی دہائیوں سے ظلم جاری ہے۔ غزہ میں اسرائیلیوں کو شکست کا سامنا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں عوام کھڑے ہو جائیں تو کوئی بھی ان کو شکست نہیں دے سکتا۔
فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیلئے 24 دسمبر کو علمدار روڈ پر مظاہرہ کرینگے۔
10 جنوری کو اپنے شہداء کے یاد میں ایک اجتماع کرینگے۔ پاکستان میں ہم سب بھائی بھائی ہیں۔