The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ سے ایم ڈبلیوایم علمدار روڈ اور ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاون کے تمام کابینہ نے ملاقات کی اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے اہم فیصلے جات کئےگئے ۔
ملاقات میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،سابق وزیر قانون بلوچستان سید محمد رضا ( آغا رضا )، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی ،علامہ مقصود علی ڈومکی ، سمیت صوبائی و کوئٹہ ڈویژن کے قائدین بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ کوئٹہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین اور پرنسپل جامعہ امام صادقؑ علامہ محمدجمعہ اسدی سے ملاقات کی اور اُن کی خیریت دریافت کی۔
اِن کےہمراہ ایم ڈبلیوایم وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، رہنماء مجلس وحدت مسلمین جناب آغا رضا ،مرکزی جنرل سیکریٹری جناب ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور متبرین موجودتھے ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیاعلیٰ سطح وفدکےہمراہ کوئٹہ آمد ،ایم ڈبلیوایم بلوچستان کی صوبائی کابینہ ،ہزارہ ٹاون ، علمدار روڈ کےاراکین کابینہ اور مومنین کوئٹہ نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور انداز میں استقبال کیا ۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کےہمراہ ایم ڈبلیوایم کےوائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، رہنماء مجلس وحدت مسلمین جناب آغا رضا، مرکزی جنرل سیکریٹری جناب ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات جناب اسد عباس نقوی اور مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی بھی کوئٹہ پہنچےتھے ۔
وحدت نیوز(سکردو) سندس کے لیے رکھی گئی کیپٹن حسن لنک روڈ کا باقاعدہ افتتاح حجت الاسلام شیخ نثار حسین اور بلتستان کے معروف محقق ، ادیب، دانشور اور سماجی شخصیت جناب محمد حسن حسرت نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،حاجی عباس، چئیرمین سخاوت، حاجی نذیر، حاجی تقی، حاجی بشیر، ڈاکٹر شکیل، وزیر الیاس سمیت علاقے کے سرکردگان عمائدین اور جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ جس کے حل پر عمائدین علاقہ نے اپوزیشن لیڈر کا شکریہ ادا کیا گیا۔
وحدت نیوز(نجف اشرف) مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی فرزند ارجمند آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ جناب حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ملاقات جس میں انکے پدر بزرگوار کے کامیاب آپریشن اور صحت کے متعلق احوال پرسی کی اور چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی اپنے حالیہ دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں دفتر آیت اللہ شیخ حافظ بشیر حسین نجفی کے سربراہ اور انکے فرزند ارجمند حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ علی نجفی سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ نجف اشرف کے صدر حجتہ الاسلام مولانا سید عون موسوی کے ہمراہ ملاقات۔
ملاقات میں سیکریٹری امور خارجہ نے مولانا شیخ علی نجفی سے انکے والد گرامی کی ناسازگی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے آیت اللہ شیخ بشیر حسین نجفی کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا گیا۔
علاوہ ازیں ملاقات میں پاکستان کے قومی و ملی مسائل زیر بحث آئے۔ سیکریٹری امور خارجہ کی طرف سے ملک و ملت کی خاطر مجلس وحدت مسلمین کے مواقف و کردار اور فعالیت و خدمات کے حوالے سے تفصیلات بیان کی گئیں۔
وحدت نیوز(سکردو) متحدہ اپوزیشن جی بی اسمبلی ممبران کی قائد حزب اختلاف ومجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم کی سربراہی میں آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر غلام حسین اطہر اور دیگر رہنماوں کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی۔ اس موقع پراپوزیشن ممبران جاوید منوا، وزیر سلیم، راجہ زکریا، ایوب وزیری و دیگر موجود تھے، آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپوزیشن ممبران کو گلگت بلتستان اسمبلی میں گندم ایشو پر سخت موقف اپنانے پر سراہا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اپوزیشن ممبران نے گندم سبسڈی کے حوالے سے جاری تحریک کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور واضح کیا کہ صوبائی حکومت اپنے عوام پر دباؤ ڈالنے کی بجائے وفاق پر دباؤ ڈالتی تو یہ مسئلہ اب تک حل ہو چکا ہوتا۔ عوامی حقوق کے لیے چلنے والی تحریکوں کو مختلف تقسیمات کے ذریعے سبوتاژ کرنے کی کوشش ہوگی جسے یہاں کے عوام کسی صورت کامیاب ہونے نہیں یونے دینگے۔
متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ حکومتی اراکین اب بھی گندم ایشیو پر یکجا نہیں ہیں۔ حکومتی پارٹی کے کچھ افراد اضافے پر بضد ہیں جبکہ چند رہنما اسکی مخالفت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے وزیراعلی کو چار ارب روپے گندم کی مد گرانٹ دینے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن یہ حکومت اسے بھی فالو کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت اپنے حصے کی ذمہ داری تک ادا کرنے کو تیار نہیں۔ آل پارٹیز کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نے اپوزیشن ممبران کو یقین دلایا کہ عوامی حقوق کے لیے میدان میں نکلے ہیں اور اسے حل کرکے دم لیں گے۔
وحدت نیوز(دادو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدری امام بارگاہ میہڑ ضلع دادو میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیدہ کائنات صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا بضعہ منی ہونے کے باعث جزو رسالت اور مرکز ہدایت ہیں۔ سیدہ النساء العالمین کی مظلومیت کا اندازہ آپ علیہا السلام کے اس دردناک جملے سے لگایا جا سکتا ہے جس میں آپ نے ارشاد فرمایا "مجھ پر وہ مصائب ٹوٹے کہ اگر وہ دنوں پر پڑتے تو دن سیاہ راتوں میں بدل جاتے۔"
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اکلوتی بیٹی سیدہ نساء اہل الجنت کی مظلومانہ شہادت، وصیت اور رات کے اندھیرے میں تدفین عالم انسانیت کے لئے بہت سارے سوالات چھوڑ گئی۔ وہ مظلومیت جو ہر باضمیر اور با شعور انسان کو تڑپا دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیٹی کو رحمت قرار دیا اور خواتین کے لئے حصول علم کو فرض قرار دیا۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے، مگر فحاشی اور عریانی کا مخالف ہے۔ مغربی تہذیب نے عورت کے حقوق کا نعرہ لگا کر عریاں تہذیب اور فحاشی کو فروغ دیا، جو عورت اور انسانیت کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ مسلم خواتین کو مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے سیرت سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا چاہیے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ایام شہادت دختر رسول سیدہ فاطمہ الزہرا (س) کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتون جنت، دختر رسولؐ حضرت فاطمہ الزہرا (س) معصومہ، صدیقہ و طاہرہ ہیں، وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں، خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے، یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا، ام الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے، دختر رسول (س) کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے، مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریم (ص) نے اپنی بیٹی کو اپنا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س) کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی، دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی (ص) کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت (ع) کے راستے پر چلنا ہوگا، امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کرکے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دے سکتی ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وفد کے ہمراہ ،لاہور شہر کے قدیمی سالانہ روائتی جلوس عزاء بسلسلہ یوم شہادت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا موچی دروازہ تا بی بی پاک دامن میں شرکت کی۔ علامہ صاحب اپنے وفد کے ہمراہ کافی دیر تک جلوس میں نوحہ خوانوں اور ماتمیوں کے ہمراہ ماتم کرتے ہوئے پیدل چلتے رہے ۔ راستے میں لوگ علامہ صاحب کو اپنے درمیان پا کر احساس عقیدت کرتے نظر آئے ۔
اس جلوس میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بی بی پاک دامن تک جلوس یوم شہادت جناب سیدہ (س) ، عاشورہ جیسے جلوس کا منظر پیش کررہا تھا ۔ شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری، برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ،آفتاب علی ہاشمی سینئر ضلعی نائب۔ صدر ،رانا کاظم ضلعی نائب صدر ،برادر نقی ضلعی سیکرٹری فلاح وبہبود کے علاوہ برادر سجاد نقوی وحدت یوتھ مرکزی جنرل سیکرٹری، برادر شعیب تاج پورہ والے ،برادر شعیب سمن آباد والے ،سید اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر ،ضلعی مسئولین بھی جلوس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ موجود تھے ۔
جلوس کے راستے میں صحافی حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج 3 جمادی الثانی 11 ہجری یوم شہادت دختر پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے اور یہ جلوس اہالیان لاہور نے نکال کر ثابت کیا ہے وہ غم رسالت مآب میں شریک ہیں ۔ مدینہ میں دروازہ اہل بیت علیہم السلام جلایا گیا ۔ جس گھر میں علی وبتول علیہم السلام رہتے تھے اس گھر کو آگ لگی آج اہلبیت علیہم السلام غمزدہ ہیں ۔ آج کا دن عاشورہ سے کم دن نہیں ۔ اہالیان لاہور نے گھروں سے نکل کر عزاداری کے جلوس میں شریک ہو وقت کے امام (حضرت امام مہدی عج ) کو پرسہ دیا ہے ۔ آج پورے ملک اسی مناسبت سے مجالس عزاء برپا ہیں ۔ لاہور میں کئی امام بارگاہوں میں عشرے اور کئی میں خمسہ مجالس برپا ہیں ۔
وحدت نیوز(راولپنڈی)مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں شہادت سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سےعظمت فاطمتہ الزہراؑ بنت محمد ؑ کانفرنس کا انعقا کیا گیا جس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری جناب سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔
اس موقع پر دیگر شرکاء میں صوبائی صدر علامہ سیدعلی اکبر کاظمی، ضلعی صدر علامہ سیداعوان علی شاہ شیرازی ،علامہ سیدزاھد کاظمی، علامہ عیسی امینی صاحب ،منقبت خواں جناب طاھربلتی بھی موجود تھے ۔کانفرنس میں شیعہ سنی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔