The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

متنازعہ تحفظ ناموس اہل بیتؑ صحابہ و امہات المومنین فوجداری ترمیمی بل کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس  میں کہا گیا کہ ترمیمی بل 2023 پر پوری قوم کے تحفظات برقرار ہیں۔ناموس صحابہ و اہلبیت ع کی آڑ میں جس شر انگیزی کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا نتیجہ وطن عزیز میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ہم مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں۔ ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملکی  سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہو۔ترمیمی بل کے حوالے سے قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں۔علماء، ذاکرین اور واعظین اپنے خطبات میں ترمیمی بل اور اس کے بدنیتی پر مبنی نکات سے قوم کو آگاہ کریں۔

وحدت نیوز(خوشاب)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی کا خوشاب کا وزٹ ،مختلف سابقہ تنظیمی دوستوں سے ملاقاتیں ،خوشاب وزٹ کے آخری مرحلہ میں علامہ سید ملازم حسین نقوی  سے عزیز بھٹی ٹاون سرگودھا میں ملاقات ہوئی جہاں پر تنظیمی اور حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی گئی  اور ضلع سرگودھا کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی کافی ڈسکشن ہوئی ۔

اس ملاقات میں طے پایا کہ صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب علامہ سید ملازم حسین نقوی صاحب ضلع سرگودھا کی 7 تحصیلوں میں سے 5 تحصیلوں کےسیٹ اپ بنانے میں مدد فرمائیں گے ۔ ان شاءاللہ

اس وقت وہ اپنے ادارہ کی شفٹنگ میں مصروف ہیں ربیع الاول کے بعد ان شاءاللہ پہلی فرصت میں وہ 5 تحصیلوں کی تنظیم سازی میں بھرپور تعاون کرتے ہوئے تنظیمی سیٹ اپ کو تشکیل دلوائیں گے ۔ ان شاءاللہ۔

وحدت نیوز(سرگردھا)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی کے دورہ سرگودھا کے موقع پر ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی علامہ ملک نصیر حسین صدر مجلس علماء امامیہ پاکستان و پرنسپل دارالعلوم محمدیہ سرگودھا کی۔

اس موقعہ پر جناب علامہ محمد سبطین علوی صاحب سابق پرنسپل جامعہ مرتضی جوہر آباد سے بھی ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات میں کئی تنظیمی امور اور حالات حاضرہ پر گفتگو کی گئی ۔ سرگودھا میں تنظیمی فعالیت میں سست روی پر خصوصی گفتگو ہوئی اور اس فعالیت میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ تک  جاری رہی ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے شعبے فلاح وبہبود کی ضلع لاہورکی ضلعی کونسل فلاح وبہبود تشکیل ،ماشاءاللہ صوبائی شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زہر اہتمام ضلع لاہور میں فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے ۔

فلاح وبہبود کے صوبائی سیکرٹری جناب شیخ عمران علی نے بتایا کہ لاہور میں ضلعی کونسل 7 افراد کو شامل کیا گیا جن میں !

جناب علی رضا کاظمی
جناب ارتضی حسین
جناب دانش
جناب فراست علی
جناب علی مقدس
جناب ریحان
جناب میثم
کو باقاعدہ ضلعی فلاح وبہبود کی ضلعی کونسل برائے لاہور شامل کیا گیاہے۔

جناب شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود نے بتایا کہہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب کے باقی اضلاع بھی ضلع لاہور کی طرز پر فلاح وبہبود کے شعبے کی ضلعی کونسلیں تشکیل دیں تاکہ ملک وملت کی بہترین خدمت کی جاسکے ۔حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی  خامنہ ای (حفظہ اللہ )کا قول ہے کہ اگر تنظیم میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور خدمت خلق (فلاح وبہبود )نہ ہو تو اس تنظیم کے بنانے کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ اخلاقی اعتبار جائز ہی نہیں  لہذا ہمیں اس شعبے میں دن رات محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

وحدت نیوز(سرگودھا)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کےہمراہ سرگودھا پہنچے ۔ سرگودھا کی معروف امام بارگاہ اور مسجد واقع بلاک نمبر7 میں نماز مغربین کی امامت فرمائی اور سرگودھا کے ضلعی صدر جناب سید وسیم بخاری اور وحدت یوتھ سرگودھا کے جوانوں کے اسرار پر نماز مغربین کے بعد خطاب فرمایا ۔یکم ربیع الاول کی مناسبت سے خطاب اتنا مدلل اور جامع تھا کہ حاضرین نے پرجوش نعرے لگا کر استقبال کیا ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فرمایا کہ علماء نے اکٹھے ہوکر اپنا فرض نبھا دیا ہے اور اپنی غیور و عزادار ملت کو آگاہ بھی کردیا ہے ۔ اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس پیغام کو گھر گھر پہنچائیں اور بغیر کسی لالچ و طمع کے صرف اور صرف اپنے وقت کے امام (ع) کی خوشنودی اور خلوص نیت کے ساتھ رضائے خدا کی خاطر یکم ربیع الاول کو اپنے بزرگ علمائے کرام کے حکم کی تکمیل کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب باقی کاروانوں کے ہمراہ ، حرکت کریں ۔ میں جوانوں سے کہتا ہوں کہ آپ ابھی سے تیار رہیں اور عوام کی رہنمائی کریں ۔ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا ہے کہ ہم منزل کے بہت قریب آچکے ہیں ۔سستی اور کاہلی کی اب کوئی گنجائش نہیں ۔ سارے کام اور اپنے امور علماء کی رہنمائی اور سرپرستی میں انجام دینے ہیں ۔ ہر قسم کے اختلاف اور مختلف گمراہ باتوں سے پرہیز کرنا ہے ۔ متنازعہ بل کے متعلق جب تک ہمارے علماء کرام (بزرگان ) فیصلہ نہیں کرتے اور اپنی ملت کو نہیں بتاتے آپ نے کسی اور کے کہنے پر کان نہیں دھرنے ۔ اور نہ ہی کسی سازش کا حصہ بننا ہے ۔اللہ نے ایک موقعہ دیا ہے تو صحیح معنوں میں لبیک یاحسین(ع ) کا حق ادا کریں ۔ ہر سال ہر شیعہ مومن اپنے امام سے عصر عاشور یہ عہد کرتا !! وہ بھی حرم مولا امام حسین علیہ السلام کی جانب رخ کرکے کہ اے مولا میری ہر اس شخص سے صلح ہے جس سے تیری صلح ہے اور ہر اس شخص سے جنگ ہے جس سے تیری جنگ ہے ۔ ایک دن کے لئے نہیں ! دو دن کے لئے نہیں ! ایک ماہ یا ایک سال کے لئے نہیں! بلکہ الی یوم القیامہ

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب کے بعد جوانوں سے خصوصی نشست کی اور درس دیا ۔ تنظیم کی اہمیت پر بہت ہی خوبصورت گفتگو کی ۔ جسے جوانوں نے بہت سراہا ۔ جوانوں کے سوالوں کے جواب بھی دیئے ۔

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ نے ایک ویبینار پر تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں کثیر تعداد میں برطانیہ بھر سے مومنین و مومنات نے شرکت فرمائی-پروگرام کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم یو کے ۔ کے جنرل سیکرٹری جناب ڈاکٹر خاور ہاشمی نے سر انجام دئیے۔اس پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے برادر ہاشم حسینی نے کیا ۔

 اجلاس سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر حجت الاسلام ابرار حسینی نے پاکستان میں منعقد علماء و ذاکرین کانفرنس میں علمائے کرام کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے پاکستان میں متنازعہ ناموس اہلبیت و صحابہ بل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے فرمایا کہ اس بل  کے نفاذ  سے پاکستان فرقہ واریت اور انتہا پسندی بڑھے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے 17 ستمبر 2023 بروز اتوار  حسینیہ مسجد برمنگھم میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی سالانہ برسی کے انعقاد کااعلان کیا جسمیں برطانیہ بھر سے علماء وزعماء شرکت فرمائیں گے۔

 اس تربیتی نشست سے حجت الاسلام والمسلمين جناب علامہ غلام حر شبیری صاحب نے بھی خطاب فرمایا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم الٰہی اھداف کے حصول کے لئے ایک وسیلہ ہے جس کے ذریعے فکری و نظریاتی لوگوں میں ہم آہنگی پیدا کر کے انہیں ولایت کے رشتے میں منسلک کرنا چاہئیے -ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہیے اور تنظیم کے ذریعے معاشرے میں وحدت و یکجہتی کو فروغ دینا چاہئیے ۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی جناب آیت اللہ العظمی سید علی الحسینی مدظلہ کے حالیہ خطاب کا حوالہ دیتے ھوئے فرمایا کہ اس وقت اسلام اپنی کامیابی کے عروج پر پہنچ چکاھے اور ہم کٹھن مراحل کو طے کرنے کے مقاصد کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں ۔ جس کے صبر تحمل کے ساتھ ساتھ جہادی عمل کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں چاہئیے  دن رات ایک کر کے کام کریں کی  تاکہ انقلاب حضرت امام زمانہ عج کے لئے راستہ ہموار کر کے حکومت جہانی کے قیام کے زمینہ فراہم کر سکیں-اس تربیتی نشست سے ایم ڈبلیو ایم کے امور خارجہ کے مرکزی سیکرٹر ی جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید شفقت حسین شیرازی صاحب نے بھی خطاب کیا۔

 انہوں نے مختلف اسلامی تحریکوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تنظیم کی اہمیت پر زور دیا اورفرمایا کہ مملکت پاکستان میں محدود وسائل کے ھوتے ھوئے ایم ڈبلیو ایم نے ملت تشیع کے لئے جو کام سرانجام دیئے وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ اگرچہ تنظیمی زندگی کبھی کوتاہیاں بھی ممکن ہیں لیکن مجلس وحدت اسلامی اس وقت ملک و قوم کی امنگوں کی آواز ہے-

انہوں مزید فرمایا کہ اسلام ایک ضابطہ حیات ھے جس کے اصولوں پہ عمل پیرا ہوتے  ہوئے ھمیں اپنے مقاصد کی طرف  آگے بڑھنا ھے ۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے فرمایا کہ ایک ایسا بل جس کو نام تو مقدس دیا گیا ھے ناموس اہلبیت و ناموس صحابہ لیکن اس بل کو رات کے اندھیرے میں صرف 8 اراکین قومی اسمبلی نے عجلت میں پاس کیا اور پھر 25 اراکین سینٹ نے پاس جبکہ اراکین کو بل دکھایا تک نہیں گیا اور نہ ہی کورم پورا تھا ۔ اس بل کے ذریعے پاکستان کی اقلیتوں کو اور شیعہ و سنی مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ھے کہ جس سےملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

 انہوں فرمایا کہ علماء و ذاکرین کانفرنس  اسلام آباد  میں جو اعلان کیا گیا ھے کہ یکم ربیع الاول کو تمام اہل تشیع و اہل سنت اور اقلیتوں کا اسلام آباد میں ایک عظیم الشان اجتماع ہو گا۔  دنیا بھر میں مقیم اورسیز پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور اس بل کو مسترد کرنے کا اعلان کریں۔  اب ھم سب پر لازم ھے کہ اہلبیت کے ماننے والے شیعہ و سنی جنہوں نے ملکر پاکستان بنایا تھا اور اب یہی محبان محمد و آل محمد علیہ السلام مل کر پاکستان بچائیں گے ۔ انہوں نے جڑانوالہ واقعہ کی بھی پر زور الفاظ میں مذمت کی اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا۔ آخر میں سوال جواب کا سلسلہ بھی ھوا اور تربیتی نشست کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔


وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی نائب صدر عزاداری ونگ برادر وجاہت علی مرزا نے وفد کے ہمراہ پاسڑ یوسف رضا سے ملاقات کی اور جڑانوالہ واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر برادر وجاہت علی مرزا کا کہنا تھا کہ چرچ اور بائبل کی توہین نا صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام بلکہ اسلام کی توہین کی کیونکہ حضرت مریم ع اور جناب روح اللہ عیسیٰ ع اسلام کے مقدسات میں شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مکتب تشیع اسلام کا حقیقی ترجمان ہے اور امن پسند دین ہے۔ پاسڑ یوسف رضا نے اس موقع پر وفد کا استقبال کیا اور وعدہ کیا کہ وہ گزشتہ سال کی طرح اربعین واک میں لازماً شرکت فرمائے گے۔ وفد میں برادر علی عمران ملک و دیگر افراد شامل تھے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کرشن نگر (اسلام پورہ) لاہور میں سالانہ مجلس عزاء سے خطاب کیا ۔مجلس عزاء میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی ۔علامہ صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہم بچپن سے لیکر آخر تک عزاداری سید الشہداء کا پرچار کرتے ہیں وہ اس لئے کہ ہم اپنی اطاعت اور اتباع کو ثابت کرسکیں اور اپنے مولا کے ہاں سرخرو ہوجائیں ۔ مکتب اہل بیت (ع) کے دشمنوں نے کوشش کی ہے کہ اہل بیت (ع) کے دشمنوں سے بھی اتنی محبت رکھیں جتنی اہلبیت (ع) سے رکھتے ہیں۔ یہ کبھی نہیں ہوسکتا ۔ جب تک ہمارے جسم میں خون کا آخری قطرہ موجود ہے ہم ایسے نظریات مسلط نہیں کرنے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت واہلبیت کے ہم بھی قائل ہیں ۔ مگر جو قوتیں یہ بل پاس کررہی ہیں ان کا مقصد اور ہدف اور ہے ۔ وہ اس بل کی آڑ میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ وہ اس پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانا چاہتے ہیں ۔ہم ایسا کبھی نہیں ہونے دیں  گے ۔ اس لئے یکم ربیع الاول علماء کے فرمان پر اور خوشنودی اہلبیت کی خاطر اپنی فیملیز کے ساتھ اسلام آباد کی جانب مارچ کرنا ہے اور اس احتجاج کا حصہ بننا ہے ۔ ورنہ ہم بھی پچتائیں گے اور۔ ہماری نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ۔ مجلس عزاء کے آخر پر شبیہ تابوت حضرت امام زین العابدین علیہ السلام بھی برآمد ہوا ۔ جس کے بعد ماتم داری ہوتی رہی ۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکرٹری شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ ملک کی موجود گھمبیر صورتحال کسی المیے سے کم نہیں، ملک تاریخ کے تاریک اور نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، یہاں پارلیمنٹ، عدالتیں، ایوان صدر، بیوروکریسی اور قبائیل خود مختار نہیں ہیں، غیر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ 342 والے ایوان میں آٹھ ممبران اسمبلی نے غیر آئینی بل پاس کیا گیا، 104 سینٹرز والے ایوان بالا سے 25 سنیٹرز کی موجودگی میں ووٹنگ کیے بغیر بل پاس کروانا آئین پاکستان کے ساتھ کھلواڑ ہے،جس میں 15 سے زائد سینیٹرز مخالف تھے، کروڑوں روپے ایک ایک بل کیلئےرشوت دی گئی۔ جسکا اعتراف پی ڈی ایم کے سابق وزیر اعظم نے با بانگ دہل کیا۔ اب ان بلز کو صدر کے دستخط کیئے بغیر ڈنڈے کہ زور پر لاگو کیا گیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی کالعدم تنظیموں کے ڈیتھ سکواڈ کے سربراہوں سے ملاقاتیں، دوستیاں اور دعوتیں حیران کن ہیں، یہ سب اقدامات اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے، جنرل سیکریٹری نے اشرافیہ کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے متنبہ کیا کہ غیر سنجیدہ اور تعصب میں لپٹا ہوئے طرز حکمرانی نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، غیر یقینی صورتحال نے عوام کا سکون برباد دیا ہے، ڈنڈے کے زور پر حکمرانی میں عوامی عدم دلچسپی اور عدم اعتماد بڑھ رہا ہے، عوام شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور روزگار کے مواقع معدوم ہوتے جا رہے ہیں، غریب عوام کے لیے ترقی خوشحالی اور صحت مند رہنا خواب بن گیا ہے، ملک میں بروقت شفاف انتخابات کروا کر فوری طور پر اقتدار عوامی نمائندوں کے حوالے کریں اور غیر دستخط شدہ بلز فوری طور پر رد کیے جائیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے یونائیٹڈ گوسپل ہیلنگ چرچ کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ممتاز عالم دین علامہ وسیم عباس معصومی، مولانا ہادی حسین، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، عمران حیدر بخاری موجود تھے۔ مجلسِ وحدت مسلمین کے وفد کو فادر پاسٹر یوسف نے خوش آمدید کہا۔ انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر رہنمائوں نے سانحہ جڑانوالہ پر تعزیت پیش کی۔

 انہوں نے قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب کے تقدس کو پامال کرنا حرام ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے، سانحہ جڑانوالہ کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے، اسلام امن و آشتی کا دین ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کا درس دیتا ہے، پاسٹر یوسف نے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان ہم سب پر مقدم ہے، مشکل کی اس گھڑی میں مسیحی برادری سے اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔اس موقع پر سید ظفر عباس زیدی، سید حسنین زیدی اور دیگر موجود تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree