The Latest
وحدت نیوز(حیدرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی کا صوبائی رہنما محمود الحسن ، آغا ندیم جعفری اور الفت عالم کربلائی کے ہمراہ دورہ حیدر آباد، ایم ڈبلیوایم ضلع حیدرآباد کی نئی کابینہ سے ملاقات ، تنظیمی فعالیت ، سیاسی حکمت عملی و دیگر امور پر اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔
بعد ازاں ایم ڈبلیوایم اور پاکستان تحریک انصاف حیدر آباد کا ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں باہمی اشتراک عمل پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پرپی ٹی آئی حیدر آباد کے ڈویژنل صدر ریحان راجپوت ، وائس چیرمین سلمان،ڈویژنل سیکریٹری اطلاعات نصرت اقبال سینیئر نائب صدراسامہ موجود تھے۔
اجلاس میں ضلعی کابینہ مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کے سید وقار زیدی، نائب صدر سید شجاعت حسین نقوی، سیکرٹری سجاد علی خان، سیکرٹری عزاداری سیل سید ثمر عباس زیدی، میڈیا سیکرٹری سید طفر عباس نقوی، رابطہ سیکرٹری ایم جمن سولنگی شریک تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقرعباس زیدی نے کہا ہے کہ یوم شہادت امیر المومنین امام علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ بھر میں مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی، علامہ مختار امامی، علامہ رضا محمد سعیدی، چوہدری اظہر حسن، ارشد اللہ مکتبی، محمود الحسن، طارق بدوی، ندیم جعفری، حیدر زیدی، ناصر الحسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت امام علیؑ کے موقع پر مجالس اور عزاداری کے اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، دنیا بھر کی طرح ملک خداداد پاکستان میں 19 سے 21 رمضان المبارک مجالس و جلوس عزاء کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ روز شہادت علیؑ کو ملک بھر میں مرکزی اجتماعات جلوس عزاء نکالے جائیں گے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم علیؑ کے موقع پر سندھ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امیرالمومنین امام علیؑ کو شدت عدل کی وجہ سے شہید کر دیا گیا، امام علیؑ نے عدالت کے قیام کیلئے اپنی جان قربان کی اور اسی طرح کربلا میں بھی عدالت کے قیام کیلئے امام حسینؑ نے بے مثل قربانی دیکر اسلام اور عدالت کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کے حکمران امام علیؑ کے طرز حکومت کو اپنا اسوہ قرار دیں۔ صوبائی صدر نے کہا کہ ہم پاکستان میں عدل و انصاف اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، لیکن یہ اسی صورت قائم ہو سکتی ہے کہ جب حکمران امیرالمومنین امام علیؑ کی سیرت پر عمل پیرا ہوں اور نظام حکومت میں امام علیؑ کے طرز حکمرانی کو سیرت قرار دیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ یوم علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم شہادت امام علی علیہ السلام کے جلوس عزاء و عزاداری کے اجتماعات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ کی زیر صدارت کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس کے دوران کیا۔
اجلاس میں ایس ایس پی سمیر نور چنہ، بانیان عزاداری، مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان کا احترام ہر مسلمان پر واجب ہے، لہٰذا احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
ماہ رمضان نزول قرآن کریم کا مہینہ ہے۔ اس مبارک مہینے میں ہمیں قرآن کریم کی تلاوت اور قرآن فہمی پر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی حیات طیبہ کا ہر پہلو ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ بحیثیت حکمران آپ کا طرزِ حکمرانی ہر دور کے حکمرانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ آپ علیہ السلام عدالت انسانی کی آواز ہیں۔ شہرہ آفاق مسیحی مصنف کی کتاب صوت العدالہ الانسانیہ The voice of human justice عدل علوی کی ایک مثال ہے۔
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ملک میں دہشتگرد ایک مرتبہ پھر ایکٹو ہو چکے ہیں۔ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی شرانگیز سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا یوم علی علیہ السلام پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ خواتین کی مجالس عزاء میں خواتین پولیس اہلکاروں اور رضاکاروں کو متعین کیا جائے۔
وحدت نیوز(ہری پور)قبلہ اول بیت المقدس عالم اسلام کی شہ رگ حیات ہے، اس پر امت مسلمہ کا کلی طور پر اتفاق ہے، اس پر اسرائیل کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے رہنماوں کے ہمراہ ہریپور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی چیئرمین عزاداری کونسل نیئر عباس جعفری، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر نیئر. صوبائی نائب صدر علامہ نظر علی، مجلس وحدت مسلمین ضلع آبیٹ آباد کے صدر سید شجر علی کاظمی، ضلع ہریپور کے کوآرڈینیٹر محمد اسحاق حیدری اور شیعہ ڈسٹرکٹ خطیب علامہ حبیب رضا امینی بھی موجود تھے۔ علامہ جہانزیب علی جعفری نے کہا کہ ماہِ مقدس میں فلسطینی عوام پر اسرائیل کے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے نہتے فلسطینیوں پر بربریت کی مثال قائم کر دی ہے، ہم اس مشکل وقت میں مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطینی عوام کی ریاست کے قیام تک ان کی تحریک آزادی اور جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منائیں گے۔اس سلسلے میں ماہِ رمضان کے آخری جمعہ کو عالمی سطح پر بھی یوم القدس کے طور پر منایا جارہا ہے، جس کا حکم رہبر کبیر حضرت امام خمینی رضوان اللہ نے دیا تھا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی 23 رمضان 14 اپریل کو اس موقع پر پورے ملک میں مظلوم فلسطینی عوام اور دیگر مظلومین کی حمایت میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں اسرائیل کی کھلی جارحیت کی مذمت اور مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ہر قسم کی تجارت کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ خبریں عالمی اور قومی سطح پر گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی مصنوعات اسرائیل کے بازاروں میں فروخت ہو رہی ہیں، اس کی کسی طرح بھی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کی تجارت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور نظریہ پاکستان کی صریحاً خلاف ورزی ہے کیونکہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21 رمضان چونکہ قریب ہے، اور آپ سب جانتے ہیں کہ 21 رمضان کو امام برحق حضرت علی ابن ابو طالب علیہ السلام کی شہادت کا دن ہے، یہ دن بھی پاکستان کی طرح پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے، ماتمی جلوس اور مجالس عزاء منعقد کی جاتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے اور تمام مکاتب فکر سے اپیل ہے، ان مجالس اور جلوسوں کے دوران ملک دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور بلا جواز ایام علی علیہ السلام کے پروگراموں میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کریں۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت القدس کانفرنس و افطار ڈنر کا اہتمام آئیکون لان صفورہ چورنگی پر کیا گیا جس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت پاکستان تحریک انصاف علی زیدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی نے القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ فلسطین کے وارث ہیں، فلسطینیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، مسلم دنیا کے خیانت کار حکمرانوں کا فلسطین سے کوئی تعلق نہیں۔
اس موقع پر ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، مرکزی تنظیم عزاداری کے رہنما سید شاہ عالم زیدی، جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا، مولانا مرزا یوسف حسین، علامہ نثار قلندری، مولانا رضا حیدر، علامہ باقر حسین زیدی، شمس الحسن شمسی، مولانا جعفر علوی، مولانا امین انصاری، مفتی داؤد، یعقوب شہباز، علی حسین نقوی سمیت دیگر مہمان گرامی بھی موجود تھے۔ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا کہ 23 رمضان المبارک کو دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں عالمی یوم القدس منایا جائے گا، فلسطین کسی مکتب یا مسلک نہیں امت مسلمہ اور انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ حزب اللہ اور حماس کے جوابی حملوں نے خوف کی علامت سمجھے جانے والے غاصب اسرائیل کو بیک فٹ پر کھڑا کردیا ہے، وہ دن دور نہیں کہ جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین اور کشمیر کے مسئلے آج عالم اسلام کی پشت میں استبداد کا خنجر ہے، جس کا حل عالم اسلام کے اتحاد اور اسرائیل کو کرارا جواب دینے میں مضمر ہے، پاکستان اور پاکستان کے قائدین بشمول قائد اعظم، علامہ اقبال، لیاقت علی خان اور اس کے بعد کے حکمران ایوب خان، ذوالفقار علی بھٹو اور دیگر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ اسرائیل کی مخالفت جاری رکھی لیکن اب بتدریج ایسے عناصر سر اٹھا رہے جو پاکستان میں اسرائیل کی حمایت کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں، کبھی سرکاری ٹی وی چینل کا وفد اسرائیل کا دورہ کرتا ہے، کبھی کراچی کے اسکول میں اسرائیل کا جھنڈا لہرایا جاتا ہے اور ایک شخص خود کو یہودی پاکستانی کہہ کر اسرائیل پاکستان کے درمیان تجارت کا شوشہ چھوڑتا ہے جن کو مسترد کرنا اور ان سازشوں کو خاک میں ملانا پوری پاکستانی قوم کی اولین ذمہ داری ہے اور آئین سے وفاداری کا تقاضہ بھی یہی ہے۔ آخر میں صدر کراچی ڈویژن علامہ صادق جعفری نے القدس کانفرنس و افطار ڈنر میں شریک معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے 9 اپریل عالم اسلام کے مجاہد مبارز عالم دین اور عصر حاضر کے عظیم مفکر مصلح فیلسوف شہید آیہ اللہ سید محمد باقر الصدر کی 43 ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ شہید باقر الصدر نابغہ عصر اور عظیم مفکر تھے۔ جنہوں نے علم، فلسفہ اور اقتصاد اسلامی پر معرکہ الآراء کتب تحریر کیں۔ آپ اسلامی حکومت کو بشری ضرورت قرار دیتے ہوئے اسے انسانی صلاحیتوں کے ارتقاء کا واحد ذریعہ سمجھتے تھے۔ آپ نظریہ ولایت فقیہ اور حکومت اسلامی کے زبردست حامی تھے۔ حضرت امام خمینی اور انقلاب اسلامی سے محبت کا یہ عالم تھا کہ آپ نے فرمایا کہ امام خمینی کی ذات میں یوں فنا ہو جاؤ جیسے وہ اسلام میں فنا ہو چکے ہیں۔ علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہید باقر الصدر فقط عراق ہی نہیں، بلکہ عالم انسانیت کا عظیم سرمایہ ہیں۔
ظالم حاکم کے سامنے کلمہ حق ادا کرکے آپ نے افضل جہاد کیا۔ جو آپ کی شہادت پر منتہی ہوا۔ آپ کی بہادر بہن سیدہ آمنہ بنت الھدی بھی اپنے بھائی کی جرات مجاہدت، علم اور تقویٰ کا عکس تھیں۔ آپ صدامی مظالم کے سامنے کوہ گراں ثابت ہوئیں۔ آپ نے بعث پارٹی کی ممبرشپ کو حرام قرار دینے کا تاریخی فتویٰ صادر کیا۔ شہید باقر الصدر نے اپنے پاکیزہ خون سے اپنی صداقت کی گواہی دی۔ باقر الصدر آج بھی زندہ ہیں۔ ان کے پاکیزہ افکار کروڑوں عاشقوں کی صورت زندہ و تابندہ ہیں۔ صدام مر چکا، جبکہ باقر الصدر آج بھی زندہ و تابندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین عراق نے ہر دور میں ایسی مایہ ناز شخصیات کو جنم دیا ہے جو عالم انسانیت کا سرمایہ افتخار رہے ہیں۔ عراقی عوام اور امت مسلمہ پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ شہید سید باقر الصدر کے افکار اور تعلیمات کو زندہ رکھیں، اور عراق کی مقدس سرزمین کو امریکی استکبار اور طاغوت کے نجس وجود سے پاک کرتے ہوئے شہید باقر الصدر کے حکومت اسلامی کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں۔
وحدت نیوز(ڈی جی خان)مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان کے فلاحی شعبے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے القاٸم میڈیکل سنٹر بستی ناڑی فارم میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ڈی جی خان سید اظہر عباس کاظمی نے مستحقین میں راشن تقسیم کیا ۔
سید اظہر عباس کاظمی کا کہنا تھا کہ مہنگاٸی کے اس دور غریب عوام کا جینا مشکل ہو گیا مشکل کے اس دور میں اپنی غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ان شاء اللہ خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا ۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، مجلس علمائے شیعہ کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی، سید دلاور زیدی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید وسیم زیدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان ابوذر ہادی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19 سے 21 رمضان تک ایام شہادت حضرت علیؑ اور 23 سے 25 رمضان المبارک تک ایام قدس کے طور پر منائیں گے۔ ان شاء اللہ 19 سے 21 رمضان کے دوران پورے پاکستان کی طرح صوبہ جنوبی پنجاب میں ایام ِ حضرت علیؓ بڑی شان شوکت سے منائے جائیں گے، مجالس ہذا میں سیرتِ مولا کائنات حضرت علیؑ پر علماء کرام و ذاکرین عظام روشنی ڈالیں گے، ماتم داریاں ہوں گی، جلوس ہائے عزاداری نکالے جائیں گے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرے، مجالس اور جلوس کے راستوں میں تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، صفائی کا اتنظام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری عزاداری فہیم جعفر ایڈوکیٹ مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے فوکل پرسن مقرر کیے گئے ہیں، دوسرا اہم پروگرام آیام قدس 23 تا 25 رمضان المبارک ہے، حکومت پاکستان کے موجودہ حالات یہ نشاندہی کر رہے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہیں، جبکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا قیام پاکستان کے مقاصد پر کاری ضرب ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جو وفد اسرائیل گیا ہے اس سے تجارت کی ہے اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ ذمہ داران کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ 23 رمضان یوم القدس ہے، ان شاء اللہ پورے پاکستان اور پورے جنوبی پنجاب میں فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام جمعہ کے اجتماعات کے بعد آزادی القدس ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 24 رمضان کو اسلام آباد آزادی القدس سیمینار اور 25 رمضان کو ملتان میں مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ ملتان میں کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی)معروف عالم دین، خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام پر 21 رمضان کو نکلنے والے ماتمی جلوسوں اور سیکیورٹی کے معملات کو سخت کیا جائے، اس کے ساتھ ساتھ ملک دشمنوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے کیونکہ مسلمانوں کا مشترکہ دشمن ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہاں امن قائم ہو اور مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر آزادانہ ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں۔
انہوں نے مسلمانان پاکستان سے کہا کہ وہ شیر خدا علی مرتضیٰ علیہ السلام کی شہادت بھرپور طریقے سے منائیں اور مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شریک ہوکر اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کریں تاکہ اسلام دشمن قوتیں دیکھ لیں کہ یہاں بسنے والے مسلمانوں میں کوئی تفریق نہیں اور ہم سب محمد (ص) و آل محمد (ع) کے پیروکار ہیں، شہادت حضرت علی السلام پر عالم اسلام سوگوار ہے۔
وحدت نیوز(مشہد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام ولادت باسعادت کریم اہلبیت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی مناسبت سے دفتر ایم ڈبلیو ایم جشن اور افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت راشد عباس نے حاصل کی۔ عارف موسوی اور ذاکر علی اسدی نے بارگاہ اہلیبیت علیہم السلام میں ہدیہ منقبت پیش کی۔ جشن سے حجتہ الاسلام والمسلمین سید عمران حیدر نقوی (تنزانیہ) نے خطاب کرتے ہوئے سیرت امام حسن مجتبی علیہ السلام پر گفتگو کی۔ اُنہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کی حیات مبارکہ رہتی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے، سید محمد علی نقوی نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔