The Latest

وحدت نیوز(مظفرآباد)مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے زیرِ انتظام القدس کانفرنس کا انعقاد،مختلف تنظیموں کے نمائندگان کی شرکت، مرکزی سیکرٹرل جنرل سید ناصر شیرازی نے ملٹی میڈیا کے ذریعے خطاب کیا، کانفرنس میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مقررین نے قبلہ اول کی آزادی کے لیے بھرپور کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے زیرِ انتظام وحدت ہاؤس مظفرآباد میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

 اس کانفرنس میں تمام تنظیمات کے نمائندہ گان نے شرکت کی، کانفرنس سے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی  نے ملٹی میڈیا کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظلم چاہے فلسطین میں ہو یا کشمیر میں، ہم مظلوموں کی حمایت کرنے والے اور ظالموں سے نفرت کرنے والے ہیں۔

کانفرنس سے صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے خطاب کیا جس میں انہوں نے اسرائیل کی سازشوں پر روشنی ڈالی،ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب پر خنجر کی مانند ہے لہٰذا تمام امت مسلمہ کو متحد ہو کر اس غاصب حکومت کے خلاف قیام کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بعد از نماز جمعہ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او نے ذاتی اور اجتماعی طور پر مجموعاً ملک کے 400 سے زائد مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالیں اور مظاہرے منعقد کیئے۔ ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار کی زیر قیادت قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے القدس ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین، بچے بوڑھے اور جوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ریلی کا آغاز بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ G-6-2 سے ہوا جو کہ ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پر قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف مقررین نے خطاب کیا اور امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے۔

شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفر ی نے کہا کہ ہمارے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے کہا تھا ہم ہر ظالم کے مخالف اور ہر مظلوم کے حامی ہیں، مردہ باد اسرائیل کہنا محبوب خدا ہے، ظالم یہ چاہتا ہے کہ کوئی بولے ہی نہیں ہر طرف سکوت ہو، عوام کا روزے کی حالت میں باہر نکلنا امریکہ و اسرائیل کی نابودی و مایوسی کا باعث ہے، غاصب اسرائیل کے خلاف نکلنا بہت بڑا جہاد ہے، اسرائیل انتہائی بوکھلاہٹ کا شکار ہے خوف کے سائے ہر وقت اس پر منڈلا رہے ہیں، سمندر سے ح زب اللہ کی دھمکی پر اسرائیل کا تیل نہ نکالنا پستی اور نابودی کا واضح ثبوت ہے، پاکستانی حکمران ہوش کے ناخن لیں، پاکستان کے عوام بھی امریکہ و اسرائیل کی دوستی کسی صورت نہیں چاہتے۔

مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ اس دن کروڑوں مسلمان سڑکوں پر نکل کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم غاصب صہیونی اسرائیل کے ظلم کے خلاف ہیں، اسرائیل اپنا وجود کھو چکا ہے، اسرائیل کنکریٹ کی دیواروں میں سسک رہا ہے ، جبکہ فلسطینی مظلومین کی مزاحمتی تحریک عروج پکڑ رہی ہے، انکا گریٹر اسرائیل کا خواب چکنا چور ہو چکا، یہ آئے تھے مسلم دنیا کے قلب میں خنجر پیوست کرنے،جب ہم اللہ کے سامنے جھکنے ہیں تو پھر امریکہ اور اسکے حواریوں کے سامنے نہیں جھک سکتے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر محمد شہریار نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینی نے یوم القدس کا عالمی اعلان کر کے دراصل اسرائیل کے وجود کے خاتمے کا اعلان کیا تھا، فلسطینی رہنما اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہمیں اسرائیل کے خلاف پوری قوت اور شدت سے کھڑا ہونا حاج ق س نے سیکھایا، یمن کے مظلومین پر ظلم ڈھانے والوں کی بھی ناک رگڑی گئی ہے اور تمام طاقتیں یمنیوں سے مزاکرات کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔شرکاء ریلی سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز احمد بہشتی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ آغا ضیغم عباس چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

علاوہ ازیں ایم ڈبلیوایم کی جانب سے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سکردو، گلگت، کوئٹہ ، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، سکھر، شکارپور، نواب شاہ،لاڑکانہ،خیرپور، ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، ساہیوال، جھنگ، چنیوٹ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، سرگودھا، ، گجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ، مظفرآباد، پشاور، پاراچنار سمیت دیگر شہروں اور قصبوں میں بھی یوم القدس کے موقع پر احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں، کئی ایک مقامات پر ایم ڈبلیوایم ، آئی ایس او اور دیگر ملی تنظیمات کا اشتراک بھی شامل تھا۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ کے زیر اہتمام آزادی بیت المقدس ریلی چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح امام بارگارہ سجادیہ دیپال پور سے نکالی گی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما سید انوار زیدی، تحصیل صدر حسنین عباس، تحصیل جنرل سیکریٹری میاں شفقت عباس چھچھر اور مولانا غلام حسن طاہری نے کی ۔ریلی میں مقامی انجمن سجادیہ کے علاوہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگناہزیشن کے ڈویژنل صدر معمدبخش نے بھی شرکت کی ۔

ریلی کے شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی قدس اور امریکہ اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے جلوس صدر بازار سے ہوتا ھوا مدینہ چوک پہنچا جہاں  سید انوار اور معمد بخش نے مظاہرین سے خطاب میں مسلمانان عالم سے اپیل کی کہ وحدت کے ذریعے استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں تا کہ بیت المقدس کی آزادی کو یقینی بنایا جا سکے جلوس کے آخر میں اسراہیلی پرچم کو نذر آتش کیا گیا جلوس پر امن طور پر امام بارگاہ سجادیہ پہنچ کر اختتام پذیر ھو گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب اورامامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے زیراہتمام لاہور میں مال روڈ پر ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک یوم القدس کی مناسبت سے القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت  مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی،  امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر فخر نقوی،جامعتہ المصطفیٰ کے آغا محمد خان مہدی، افسر حسین خان، امامیہ آرگنائزیشن سے حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سے عثمان علی اور آغا جواد موسوی نے کی۔ قدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ یوم القدس فلسطین، کشمیر، عراق، شام اور یمن کے مظلومین کی داد رسی کا دن ہے۔ حضرت امام خمینی ؒنے دنیا کو متوجہ کیا تھا کہ اسرائیل کا ناپاک وجود اس سرزمین پر ایک ناسور کی مانند ہے۔ عالم اسلام کو چاہئے کہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔ اسرائیلی ناسور کا واحد علاج اس کا خاتمہ ہے، ان شا اللہ یہ سال اس سرطانی پھوڑے کے خاتمے کا سال ہوگا۔

 ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے پرچم، بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جبکہ جگہ جگہ اسرائیلی اور امریکی پرچم سڑکوں پر بچھائے گئے تھے، جن کو شرکاء ریلی اپنے پیروں تلے روند کر امریکہ و اسرائیل کیساتھ اظہار برائت کرتے رہے۔ ریلی کے شرکاء امریکہ اور اسرائیل کیخلاف جبکہ حماس، حزب اللہ اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

فضا ساڑھے 5 گھنٹے تک مسلسل مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور اسرائیل کے ہمدرد مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان کا فلسطین کاز کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے جسے کسی کو ختم کرنے نہیں دیا جائے گا۔ قائد اعظم محمد علی جناح ہم پاکستانیوں کے قائد ہیں، جنہوں نے یہ بتایا کہ اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے اور پاکستان اسے تسلیم نہ کرے، پاکستان میں اسرائیل کیلئے کام کرنیوالے ملک دشمن عناصر ہیں، ان ملک دشمن عناصر کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ حکومت پاکستان نظریہ قائد اعظم کے مطابق مسئلہ فلسطین پہ اپنا اصولی موقف واضح کرے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ارضِ پاکستان میں سے نعرہ مسلسل گونج رہا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے اور پاکستان اسے ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔ فلسطین فلسطینیوں کا ہے پاکستان کے عوام فلسطینی اور کشمیری عوام کے پشتیبان ہیں۔

یوم القدس کی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کرکے ثابت کر دیا کہ پاکستان میں اسرائیل کے ہمدردوں کی سرگرمیاں ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ حماس و حزب اللہ اور جہاد اسلامی کا باہمی اتحاد دشمن کی صفوں میں کہرام مچا رکھا ہے، اسرائیل نابودی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔ ایک طرف سے مزاحمت کی کاری ضرب ہے تو دوسری طرف اندر سے صہیونی آباد کاروں کے باہمی فسادات نے صہیونی تابوت میں کیل ٹھونک دی ہے۔ عالمی استعمار کے زخم رسیدہ مسلم ممالک باہم متحد ہو رہے ہیں، سعودیہ عرب، ایران، شام اور عراق کے درمیان نارملائزیشن دراصل امریکہ کی شکست اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نابودی کا اعلان ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ عرب دنیا کے بدبخت حکمرانوں نے غاصب اسرائیل کیساتھ سفارت کاری کی شاید وہ بھول چکے خدا کا فیصلہ ہے کہ فلسطین آزاد ہو کر رہے گا اور اسرائیل نیست و نابود ہوگا ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم ممالک غاصب صیہونی حکومت کی غاصبانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائیں اور اس کی کوئی بھی سازش کامیاب نہ ہونے دیں۔ بیت المقدس کی نجات کا واحد راستہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی ہے۔ ریلی کے آخر میں شرکاء کی طرف سے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی و صیہونی جارحیت کی بھرپور مذمت اور مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اعلامیہ پیش کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ او آئی سی میں شامل تمام اسلامی ممالک مسئلہ قدس کو حل کرانے میں اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں اور اقوام متحدہ اور اکثر عرب ممالک کی مسئلہ قدس پر مجرمانہ خاموشی کی بھی مذمت کی گئی۔

وحدت نیوز(کندھ کوٹ)رہبر کبیر امام خمینی رح کے حکم پر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیوایم ضلع کندھ کوٹ کے تحت مرکزی آزادی القدس ریلی مدرسہ ارشاد الثقلین کندھ کوٹ سے ٹاور چوک تک نکالی گئی ۔

مظاہرین کی جانب سے مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل کے فلک شگاف نعرے بازی کی گئی ۔ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع کشمور ایٹ کندھ کوٹ کے ضلعی صدر میر فائق علی جکھرانی ،مولانا ادب حسین نجفی ، مولانا نصر اللہ نجفی ، صابر حسین کربلائی ، زوار بابر علی ملک ، غلام عباس ھاشمی ، مولانا ممتاز علی منتظری ، سعید احمد برڑو اور راجہ پرویز علی نے کی ۔

ریلی میں جماعت اسلامی کے ضلعی رھنما مولانا رفیع الدین چنہ ، تحصیل کندھ کوٹ کے امیر عبیداللہ بلوچ اور الخدمت کے جنرل سیکریٹری الیاس نور چنہ نے خصوصی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان)  مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے یوم القدس کی مناسبت سے جامع مسجد علیٔ تا پریس کلب غاصب اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی گئی۔  ریلی ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی عہدیدار محمودالحسن، ضلعی صدر امجد حسینی، جامع مسجد علیٔ کے منتظم آغا غلام رسول سرہیو، سجاد علی ڈومکی، ساجن علی مغل کی رہنمائی میں نکالی گئی۔ ریلی مختلف راستوں سے ہو کر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔

 مظاہرین سے محمودالحسن، خطیب جامع مسجد علیٔ مولانا امیر حسین رحمانی، مولانامقبول محسنی، مولانا ذوالقرنین، مولانا اصغر کربلائی اور محمد اشرف نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے کہا کہ غاصب صیہونی آئے دن فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہے ہیں۔ مگر پوری دنیا نے دیکھ لیا اتنے مظالم کے باوجود فلسطینی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکے۔ وہ آج تک سینہ تان کے کھڑے ہیں اور اسرائیل کو رسوا کر رہے ہیں۔  ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود فلسطینوں کو خوفزدہ نہیں کر سکے۔اسرائیل آج شکست سے دو چار ہے۔  رہبر معظم نے حال ہی میں کہا ہے کہ ہم نے تو کہا تھا اسرائیل 25 سال نہیں دیکھے گا مگر اسرائیلیوں کو خود بڑی جلدی پڑی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔ بانی پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا۔  مگر آج کے حکمران ان سے راہ و رسم کے چکر میں پڑے ہیں، کبھی کوئی پاکستانی وفد اسرائیل جا رہا ہے، تو کبھی کوئی پاکستانی یہودی اسرائیل سے تجارت کرتا ہے، کبھی اسکولوں میں اسرائیل کے جھنڈے کلچر کے نام پر عیاں ہوتے ہیں۔ یہ سب اسلام و ملک سے غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستانی قوم کبھی بھی اسرائیل جیسی نجاست کو تسلیم نہیں کرے گی۔ فلسطین و کشمیر ہماری ریڈ لائن ہے۔ اس پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔

وحدت نیوز(سکھر)جمعةالوداع کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سکھر ڈویژن، پیام ولایت فاؤنڈیشن سکھر ڈویژن، شعیہ رابطہ کاؤنسل ضلع سکھر اور علماء کرام کی قیادت مین بزرگان، خواتین و بچوں نے کثیر تعداد میں جامع حیدری مسجد پرانہ سکھر سے پریس کلب سکھر تک یوم القدس کی ریلی نکالی گئی.ریلی قبلہ اول بیت المقدس پر قابض صیہونی اسرائیل کے خلاف اور مظلومین فلسطین کے حمایت میں نکالی گئی.ریلی پریس کلب سکھر پہنچ کر احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر کے صدر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ و دیگر تنظیموں کے عہدیدار و علماء کرام نے خطاب کیا۔

 مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب  میں ایک خنجر کی مانند ہے اور اس ناسور کو جڑ سے کاٹ کر مٹانا ہی ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا بیت المقدس پر قبضہ کوئی علاقائی مسئلہ نہیں، بلکہ  اسلام اور بین الااقوامی مسئلہ ہے، جس کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جارح اور متعصب صہیونی مظلومین فلسطین کو ان کی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں اور ان پر آئے روز ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں دہشتگردی کی جڑ یہی اسرائیل ہے، جس کو بچانے کے کیے امریکا نے ہر دور میں دھشتگردوں کو جنم دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے نارملائیزیشن کی باتیں وہ عرب حکمران کر ہے ہیں جو خائن ہیں۔ انہوں نے اسلام سے خیانت کی ہے۔ پاکستان کے بانی کی دی ہوئی پالیسی  کے مطابق وطن عزیز اور اھل وطن کبھی بھی غاصب اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ جس طرح ہم کشمیر پر اپنا واضح موقف رکھتے ہیں اسی طرح فلسطین کے لیے بھی ہمارا موقف دو ٹوک اور واضح ہے۔ مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسرائیلی اور امریکی پرچم کو نذر آتش کیا.

وحدت نیوز (ہریپور) امام خمینی کے فرمان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین حجتہ السلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی اپیل پر پورے ملک میں آج جمحتہ الوداع کو یوم القدس اور حمایت مظلومین کے طور پر منایا گیا اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہریپور اور آئی ایس او ہریپور کے زیر اہتمام بھی ریلیاں نکالی گئیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان مانکراے یونٹ ہریپور کے زیر اہتمام مسجد سے جلوس زیر قیادت ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین محمد اسحاق حیدری کے نکالا گیا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا دوسری مرکزی ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع ہریپور کے زیر اہتمام امامیہ مسجد سے نکالی گئی جو مین بازار سے ہوتی ہوئی صدیق اکبر چوک میں ایک جلسہ کی شکل اختیار کر گئی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے سابقہ صدر مولانا وحید کاظمی. صوبائی چیرمین عزاداری کونسل خیبرپختونخوا نٸیرعباس جعفری. حر عباس جعفری اور تاثیر شاہ کر رہے تھے

جلوس کے دوران اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی گئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف اور فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے جلسہ سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا وحید کاظمی اور شعیہ علماء کونسل کے مولانا زاید حسنین بخاری نے خطاب کیا مقررین نے اپنےخطاب میں یوم القدس اورفلسطین کی آزادی کواجاگر کرنےپر روز دیتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کسی ایک جماعت یاکسی مسلک یا فرقہ کی بات نہیں یہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس طرح کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اسی طرح بیت المقدس بھی عالم اسلام کی شہ رگ حیات ہے جس کےبارے میں پوری امت مسلمہ کو اپنا کردار ادا کرناہوگا اور اپنے آنے والی نسلوں اورآج کی نوجوان نسل کویوم القدس اورفلسطین کی آزادی سےروشناس کروانا ہوگا امام خمینی رح نے بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم القدس منانے کا حکم دیا تھا

مقررین نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کےقبلہ اول کے علاوہ اور بھی مقدس مقامات ہیں ایک پروگرام کےتحت یہودی لابی نےفلسطین میں یہودیوں کے بسنے اورمسلمانوں کوفلسطین سے نکالنے کاحق دےدیاکسی بھی مقصد کے حصول کیلئے قربانیاں دینا پڑھتی ہیں اس لیے مسئلہ فلسطین اور یوم القدس کواجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر ایک فورم بنایا جائے جس میں  سب مسلمانوں کو ملکر کام کرناہوگا یہودی لابی نے مسلمانوں کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے فلسطین کی آزادی کے لیے پور ی امت مسلمہ کو اتحاد کرناہوگا یہودیوں نےآج تک مسلمانوں کواکٹھانہیں ہونےدیااگر تمام مسلم ممالک کے حکمران اسلام کے جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں تو وہ دن دور نہیں کہ فلسطین کوآزادی مل سکےہر مسلمان کو اپنےحصہ کی شمعِ جلانا ہوگی اور نوجوان نسل میں یوم القدس کی اہمیت کےحوالہ سےآگاہی دینا ہوگی.

وحدت نیوز(قم)حضرت امام خمینی نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قم المقدس ایران میں یوم القدس کی مناسبت سے منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے شعبہ امور خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے مسئلہ فلسطین کو نئی زندگی عطا کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کے مختلف ابعاد پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے برطانیہ کی انسانیت سوز کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ نیز اس سے پہلے امریکہ کے قیام کیلئے ریڈ انڈینز کا قتل عام کسی سے مخفی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کے مقابلے میں درست ردعمل کا نام مقاومت ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے فلسطینیوں کو مقاومت کا راستہ دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ آل سعود کی ساری تاریخ مسلمانوں کے خلاف سازشوں سے بھری پڑی ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب نے مقاومت کے بجائے ذلت اور سودا بازی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو بھی مسئلہ فلسطین سے ربط دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کا ماسٹر مائنڈ ایک ہی ہے۔ ہمیں اپنے حقیقی دشمنوں کے خلاف بیداری اور ردعمل دکھانے کیلئے حضرت امام خمینی اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ یوم القدس کی مناسبت سے مجلس مذاکرہ کا اہتمام سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت المسلمین شعبہ قم نے موسسہ باقرالعلوم میں کیا تھا۔

وحدت نیوز(قم)مظلوموں کی حمایت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے ساتھ ہمارا دینی تعلق ہے۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے ان خیالات کا اظہار قم المقدس میں یوم القدس کے روز منعقدہ مجلس مذاکرہ سے خطاب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق مجلس مذاکرہ کا اہتمام قم المقدس میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم نے کیا تھا۔ مجلس مذاکرہ کے افتتاحی کلمات میں مسئول مجلس وحدت مسلمین حجۃ الاسلام آقای شیدا حسین جعفری نے قدس کی آزادی اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے حضرت امام خمینی (رہ) کے افکار کو مشعل راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے انقلاب اسلامی ایران کے بعد اپنے تدبر اور بصیرت کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو دوبارہ زندہ کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree