The Latest

وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی کواڈینیٹر برادر تصور علی مھدی نے ملک بھر کے مختلف ڈویژنز کا تنظیمی دورہ کیا مسئولین سے ملاقاتیں کی، انہوں نے  ڈویژن لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، نصیر آباد، سبی، ڈی آئی خان، سمیت دیگر ڈویژن کا دورہ، مسئولین سے ملاقاتیں کیں۔

مرکزی کواڈینیٹر تصور علی مھدی نے ایک بیان میں کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا ملک بھر کے اندر سیٹ اپ بنا کر تاریخی مثال قائم کریں ۔وحدت یوتھ ونگ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہ امام عج کے ظہور کا راستہ ہموار کرنے میں بھرپور نمونے سے کردار ادا کیا جائے گا ،مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ جیسا بہادر و شجاع لیڈر ملا ہے جس کی قیادت میں سیاسی و مذہبی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے علاقہ تری مینگل میں اساتذہ کا قتل درحقیقت علم دشمنی ہے۔خیبرپختونخوا کے علاقہ پاراچنار تری مینگل میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کا قتل اکیسویں صدی کا علم دشمنی کا بدترین فعل ہے۔جس دور میں ہر کوئی علم کی شمع جلانے کی کوشش کرتا ہے ایسے میں پاراچنار کے علاقے کو نا امن دکھانے کے لیے انبیاء کے پیشہ تعلیم سے مربوط اساتذہ کو دھشتگردی کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ملکی موجودہ حالات سے توجہ ہٹانے کے لیے کی جانے والی ایک سازش ہے اور اسے شیعہ سنی فسادات کا رنگ دیکر ایکبار پھر سے امت مسلمہ کو لڑایا جائے گا اور یوں وہ مفاد پرست ٹولہ اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہنائے گا۔ہم اس گھناونی سازش میں شریک ہر فرد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردی کو پروموٹ کرنے کے بجائے انسانیت اور ملک کے دشمن عناصر کو فی الفور بےنقاب کرے اور قرار واقعی سزا دے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء شیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ضلع کرم پارہ چنار میں امتحانی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کے ساتھ ساتھ شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر ایریا جیسے حساس علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے، کوہاٹ تعلیمی بورڈ کی جانب سے امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود پارہ چنار کے اساتذہ کی ڈیوٹیاں حساس ترین علاقے میں لگانا تشویشناک ہے، ارباب اختیار کو چاہیے کہ اس بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، افسوس ناک امر یہ ہے کہ ضلع کرم کے عوام کی خاطر فلاح و بہبود کے لیے آج تک کوئی ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیئے گئے، الٹا وہاں کے محب وطن پاکستانیوں شہریوں کی جانوں کا سفاکانہ کارروائیوں کی نذر ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے میں ہی ملک وملت کی عافیت ہے، گزشتہ تین چار ماہ سے خیبرپختونخواہ میں دہشت گرد آئے روز کاروائیوں میں ملوث ہیں لیکن ان کے خاتمے کے لیے کوئی منتظم اور ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی۔ جس سے عوام میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پارا چنار کے قبائلی علاقے تری مینگل میں  امتحانات ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بے گناہ اساتذہ کرام کا سرعام قتل انتہائی تشویشناک ہے اس واقعے سے پارہ چنار کا امن ایک بار پھر داو پر لگ رہا ہے سخت سیکورٹی اور چیک پوسٹس پر چیکنگ کے باوجود اس قسم کے اندوہناک واقعات نگران حکومت و ذمہ داران کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا پارہ چنار کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے شیعہ سنی فسادات کروانا دشمن کا معمول ہے ایسی صورتحال میں اہلیان پارہ چنار کو شعور اور بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام اساتذہ کرام کی خانوادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکیت میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پارہ چنار کے امن کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

وحدت نیوز(پشاور)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ علامہ جہانزیب علی جعفری پاراچنار کے قبائلی علاقے تری منگل میں اساتذہ کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اپر کرم پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کی باشعور اور بہادر عوام شاطر دشمن کے تمام تر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پارہ چنار میں حفاظتی چیک پوسٹوں کی بھرمار ہے، جن سے گزرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی سختی سے چیکنگ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام دشمن عناصر کا کاروائی کر باآسانی فرار ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، خیبرپختونخواہ میں گزشتہ تین ماہ سے امن و امان کی بدتر صورت حال ہے، یہ پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے اور عوام کو قاتل درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، یہ ظلم وبربریت کی انتہاء ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ نگران حکومت اور ذمہ دار مقتدر قوتوں کا قاتلوں کو گرفتار کر کے اس سفاکیت کا جواب دینا ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) داعی اتحاد امت ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل سید ثاقب اکبر نقوی مرحوم کی یاد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام یاد رفتگاں کے عنوان سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چئیرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری،خواجہ معین الدین محبوبِ کوریجہ، علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مفتی گلزار احمد نعیمی، علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف، سید اسد عباس نقوی و دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سید ثاقب اکبر نقوی کی قوم کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں، جب بھی اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر بات ہو گی وہاں پر سید ثاقب اکبر نقوی کا ذکر بھی ہو گا، آپ ملک وملت کا درد رکھنے والی شخصیت تھے، اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور علمبردار تھے جنہوں اتحاد امت کے نعرے کو عملی طور پر نبھایا، آپ نے ہمیشہ اجتماعی معاملات کو انفرادی معاملات پر فوقیت دی اور اسی آرزو اور تمناء کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوئے کہ قوم میں بیداری اور وحدت کا عنصر نمایاں ہو جائے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ سید ثاقب اکبر نقوی کا اس دنیا سے چلے جانا قومی نقصان ہے، ہم نے ایک دردمند اور مخلص ترین شخصیت کو کھو دیا ہے جن کے شب وروز ملی وحدت کی کوششوں میں صرف ہوتے تھے۔معین الدین محبوبِ کوریجہ نے سید ثاقب اکبر نقوی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو انکی ملی خدمات کو یاد رکھتے ہوئے اسی جوش و جذبے کے ساتھ انکے قومی وحدت کے مشن کو جاری وساری رکھنا چاہیے۔

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسن نے بھی سید ثاقب اکبر نقوی کی قومی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نظام ولایت کی راہ پر گامزن متحرک ترین شخصیت تھے جن کے مشن کو لے کر ولایت کے پیروکار آگے بڑھیں گے۔ انشاء اللہ

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے ضلع کرم کے علاقے  تری منگل میں اسکول میں تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ اور 7 اساتذہ کے بہیمانہ قتل کی پرزور مذمت کی ہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاراچنار اسکول میں دہشت گردی کے واقعے کی پرزور مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں، پاراچنارمیں یہ دہشت گردی کا پہلا واقعہ نہیں ، بےگناہ اساتذہ کا اسکول میں بہیمانہ قتل قومی نقصان ہے،

حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بیرونی غلامی کے بعد دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاہے، خانوادہ شہداء کے غم میں برابرکے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پارہ چنار تری مینگل امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے، میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہے، لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں، غم کی اس گھڑی میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں، علم دشمن ابوجہل کے پیروکاروں نے معاشرے میں شعور آگاہی دینے والوں کو خاک و خون میں نہلا کر بدترین سفاکیت کا ثبوت دیا، اپر کرم پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کی باشعور اور بہادر عوام شاطر دشمن کے تمام تر ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، پورے ضلع کرم میں بالعموم اور پارہ چنار میں بالخصوص حفاظتی چیک پوسٹوں کی بھرمار ہے، جن سے گزرنے کے لیے مقامی افراد کی بھی سختی سے چیکنگ ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام دشمن عناصر کا کاروائی کر باآسانی فرار ہو جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، خیبرپختونخواہ میں گزشتہ تین ماہ سے امن و امان کی بدتر صورت حال ہے، یہ پارہ چنار کی پرامن فضاء کو خراب اور کے پی کے میں الیکشنز کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے، صوبہ بھر میں حکومتی رٹ نامی کوئی چیز موجود نہیں عوام کو قاتل درندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، یہ ظلم وبربریت کی انتہاء ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ نگران حکومت اور ذمہ دار مقتدر قوتوں کا قاتلوں کو گرفتار کر کے اس سفاکیت کا جواب دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اگر خارجہ پالیسی یا داخلہ پالیسی کا رخ دیکھنا ہو تو کے پی کے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اس واقعے اور دیگر مقامی تنازعات سے لگتا ہے کہ پارہ چنار کے لیے پھر سے کوئی نئی پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جب سے ملک میں سیاسی عدم استحکام شروع کیا گیا ہے اس وقت سے اب تک خیبرپختونخواہ میں آگ و خون کا کھیل جاری ہے، سینکڑوں پولیس اہلکار درجنوں فوجی اور بے گناہ شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جا چکا ہے، نہ جانے اور کتنے بے گناہ افراد اس کی بھینٹ چڑھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغا علی رضوی نے وفد کے ہمراہ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔وفد میں ممبر جی بی کونسل وصوبائی سیکریٹری سیاسیات علامہ شیخ احمد علی نوری، پارلیمانی سیکریٹری برائے لوکل گورنمنٹ شیخ اکبر رجائی ، سلیم یاسر ودیگرشامل تھے، ملاقات میں ملکی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

وفد کے قائد وحدت کو جون کے پہلے ہفتے میں سکردو میں ہونے والی سالانہ عظمت شہدا و استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا بھرپور دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں مئی کے دوسرے ہفتے میں گلگت میں منعقدہ صوبائی شوری' میں بھی شرکت کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ ہر سال مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے زیراہتمام بلتستان میں بڑے پیمانے پر عوامی اجتماع ہوتا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و بسلسلہ یوم انہدام جنت البقیع، مسنگ پرسنز کی بازیابی اور کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی تلاوت دعا کی سعادت مولانا محمد بشیر انصاری  نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، مسنگ پرسنز کے فیملیز کی کثیر تعداد اور مومنین و مومنات نے شرکت کی ۔

مولانا انصاری نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کے ذریعے اور سیرتِ معصومین علیہ السّلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے۔ اجتماعی دعائے توسل میں پاکستان کی سلامتی و استحکام، جنت البقیع کی جلد تعمیرات اور لاپتہ افراد کے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ نوحہ خوانی نایاب حسین زیدی، محمد علی جلالوی، علی حیدر زیدی نے کی دعا کے اختتام پر مومنین و مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree