The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر ملک دشمن دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوات میں سی ٹی ڈی تھانے پر دہشتگردحملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی،بھوک،افلاس کے بعد دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی تباہی،آئین کی پامالی کے بعد دہشتگردوں کو بھی آزاد چھوڑ دیا گیا ہے،تاکہ الیکشن سےفرار کا راستہ ہموار ہوسکے،لیکن پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں وہ کبھی بھی اس ملک کے آئین کو پامال نہیں ہونے دینگے۔سوات دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہوا، سانحہ کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتاہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سید نقی شاہ نے لوئرکرم ابراھیم زئی میں نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانان جہاں خصوصاً ولی المر المسلمین رہبر معظم سید علی خامنہ ای کو عید سعید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر بہت ضروری ہے اتفاق و اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے تقویٰ الہٰی اور خوف خدا انسانیت اور اسلام کا پہلا زینہ ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دنیا بھر کی اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت کرتے ہیں اور امریکہ اسرائیل اور ہندوستان پر کڑی تنقید کرت ہوئے کہا اسلام خصوصاً پاکستان کی سلامتی کو درپیش مسائل میں زیادہ ہاتھ ان ہی قوتوں کا ہے ۔

انہوں نے عالم اسلام خصوصاً نوجوان نسل کو  سیرت محمد وال محمد کو اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ در اصل کفر اور تکفیرت کا مقابلہ جدید علوم حاصل کرنے سے بہترین طریقے سے ہو سکتا ہے اور دینی و مذہبی علوم کے ساتھ اخلاقی اور فکری تربیت حاصل کرنا اج کے دور میں واجب ہے۔ خدا ہمیں دین شناسی سے آشنا رہنے کی توفیق عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(سرگودھا)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے سرگودھا کی معروف علمی ،سماجی ومذہبی شخصیت عالم ربانی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید باقر شیرازی( دام ظلہ) سے ملاقات کی تنظیمی ،سیاسی اور مکتب اہلبیت (علیہم السلام ) کے حوالہ تفصیلی گفتگو کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے کہا کہ ہم آپ کے پاس آئے ہیں تاکہ آپ دعابھی فرمائیں اور رہنمائی وسرپرستی بھی فرمائیں ۔ جس کے جواب میں قبلہ علامہ سید محمد باقر شاہ  شیرازی نے کہا کہ کوشش کریں جہاں بھی جائیں سب سے ملیں ۔ کچھ لوگ پنجاب آئے جنہوں نے پرانے ساتھی جو مجلس کا اثاثہ تھے اس اثاثے کو ضائع کیا ۔ لگتا ایسا تھا ان کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پرانے ساتھیوں کو آگے نہیں آنے دینا ۔

 انہوں نے مزید فرمایا میری اور قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری(حفظہ اللہ) کی سوچ میں بہت زیادہ مماثلت پائی جاتی ہے ۔ انہوں کہا کہ وحدت کا مطلب جہاں بھی جائیں سب سے ملاقات کریں ۔ سب پر حجت تمام کریں ۔ اخلاص کے ساتھ آگے بڑھیں ۔ جب کام میں اخلاص ہوگا تو مدد بھی ہوگی اللہ مسب الاسباب ہے ۔ان تنصراللہ ینصرکم ۔ دکھاوے کام نہ کرنا ۔ پرانے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلنا ۔ انہیں نظر انداز نہ کرنا ۔ ہم سے جو سکا شاہ صاحب ہم آپ کے لئے دعا بھی کریں گے اور ساتھ بھی دیں ۔ سنجیدگی اور جدت کے ساتھ پنجاب میں بہت زیادہ زمینہ ہے کام کا ۔ آپ نے گھبرانا نہیں ۔ سرگودھا کے حوالے سے پوری کوشش ہوگی آپ کی فعالیت بڑھے ۔ شاہ صاحب آپ نے کسی کو ناراض نہیں کرنا ۔ ایک چیز کا خاص خیال رکھنا ہے کہ جب آپ اخلاص کے کام کریں گے تو مشکلات آئیں گی اگر مشکلات درپیش نہ ہوں تو سمجھ لینا ہم فعالیت میں کہیں پر کمی ہے ۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے کہا کہ اگر آپ انقلاب کے لئے فعالیت کریں گے تو امریکہ آپ کا دشمن بن کر سامنے آئے گا ۔

 قبلہ سید محمد باقر شیرازی نے کہا ۔انقلابیوں کی کامیابی راز ان کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور مکاری تھا ۔ ہمارے ساتھی یہاں تھوڑی سی مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں جبکہ انہیں معلوم نہیں کہ اخلاص کے کام میں رکاوٹیں حتمی اور طے شدہ اور  کامیابی  کا راز ہیں ۔ یہ ملاقات قبلہ شیرازی صاحب کے واقع ڈیرہ نبی شاہ بالا میں ہوئی اور اس ملاقات میں ظہیر کربلائی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(خوشاب)دو شوال المکرم کو موضع کرڑ ضلع خوشاب میں برائےایصال ثواب  مرحومین مہر فیملی وبابا نواب فیملی کی جانب سے مجلس عزاء منعقد ہوئی جس ملک بھر جید علمائے کرام نے خطاب کیا ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کو اس مجلس عزاء میں مدعو کیا تھا ۔ کرڑ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کسی رہنما کی یہ پہلا خطاب تھا ۔

مجلس عزاء میں مومنین مومنات کی ایک کثیر تعداد موجود تھی علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے خطاب میں قرآنی مومن کی صفات اور تاریخی مومن کی صفات کو بیان ۔ سورہ انفال کی آیات کی تلاوت سے آغاز کیا ۔ ماشاءاللہ علامہ سید علی اکبر کاظمی کا خطاب اتنا مدلل تھا کہ مومنین نے نعروں سے استقبال کیا ۔ لبیک یا حسین کی صداوں سے امام بارگاہ  گونجتا رہا ۔

 آخر میں علامہ صاحب نے مصائب جناب حضرت زینب( س) بنت امام علی علیہ السلام پڑھا ۔ مجلس کے اختتام پر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کو آئندہ سال 2 شوال کی باقاعدہ دی گئی اور ایک مومن کی جانب سے 15 رجب المرجب کی بھی اسی امام بارگاہ میں دعوت دی گئی ۔ جسے علامہ صاحب قبول فرمالیا ۔ علامہ صاحب کے انداز خطابت اور بیان کو مومنین نے بہت سراہا ۔

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں اور تحریک پاسداران سکردو کے رہنماؤں کے ہمراہ آر ایچ کیو سکردو کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آغا علی رضوی نے براہ سانحہ میں زخمی بچوں کے والدین سے اظھار ہمدردی کیا اوروالدین کو یقین دہانی کرائی کہ پوری ملت اس سانحہ پر یکجا ہے اور پسماندگان و متاثرہ خاندان کے ساتھ ہےاگر متاثرہ خاندان کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی برتی گئی تو پوری قوم مل کر سہولت کاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد اور جعفر آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے زیر تعمیر مساجد کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد اسلامی معاشرے کا مرکز اور محور ہے۔ جہاں اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم و تربیت کا درس ملتا ہے۔ مسجد دین اسلام کا مورچہ ہے۔ ہمیں مساجد سے اپنے تعلق کو مضبوط بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کے تعاون سے پہلے مرحلے میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 21 مساجد اور 11 مکانات کی تعمیر تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ جبکہ عید الفطر کے تیسرے دن سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعمیرات کے دوسرے مرحلے کے 26 مکانات اور 6 مساجد کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پہلے دن سے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے اور ہم متاثرین سیلاب کی بحالی کے عمل میں بھی حسب استطاعت کوشش کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کے وزیر زراعت کاظم میثم نے بجلی کی سپیشل لائن لینے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے بھی وہ سپیشل لائن لینے سے انکار کر چکے ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ عوام کو جو بجلی مل رہی ہے وہ مجھے بھی ملے۔ میں نے پہلے بھی سپیشل لائن لینے معذرت کی ہے اب بھی معذرت کروں گا، جو بجلی دستیاب ہے وہ عوام میں بلاتفریق تقسیم کی جائے۔ میں عوام سے برتر نہیں ہوں۔

 بجلی کے بڑے منصوبے وفاقی حکومت کی ایما پر ڈراپ کئے جا رہے ہیں۔ شغرتھنگ پاور پراجیکٹ کو ایکنک سے واپس کرنا اس کی واضح دلیل ہے۔ ہم عوامی حقوق کیلئے ہر فورم پر لڑ رہے ہیں کہیں کوئی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے وارثان شہداء اور سانحے کے زخمیوں کے اعزاز میں مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں وارثانِ شہداء کے بچوں اور بچیوں میں عید گفٹ تقسیم کئے گئے اور شہدائے راہ حق کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء کی یاد منانا اور ان کے مقصد اور مکتب کو زندہ رکھنا عظیم عبادت ہے۔ انہوں نے دین خدا کی سربلندی اور حسینیت کی راہ میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ آج پوری قوم انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ وارثانِ شہداء کو چاہیے کہ وہ اپنے شہداء کے مشن اور مقصد کو زندہ رکھیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ ہم عید کی خوشیاں وارثانِ شہداء اور غازیوں کے ساتھ مناکر ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھلاتیں۔

انہوں نے ضلع کشمور میں قبائلی جھگڑے، بدامنی، ڈاکو راج کے نتیجے میں معصوم انسانوں کے قتل عام اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں معصوم بچوں اور شہریوں کے اغواء پر شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور علاقہ غیر بن چکا، جس کی صورتحال اس وقت کشمیر و فلسطین کا منظر پیش کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت، سندھ حکومت سمیت ریاستی ادارے کئی مہینوں سے ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں میں ہونے والی قتل و غارتگری کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ مگر کوئی سنجیدہ اقدامات کرنے کے لئے تیار نہیں۔ اس درد ناک صورتحال میں فوج رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے۔ وارثانِ شہداء کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی، لیاقت علی ٹالانی اور مولانا حیدر علی نے خطاب کیا۔ پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے لئے افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید سعید کے مقدس ترین موقع پر غرباءو مساکین بالخصوص شہدائے پاکستان کے یتیموں کو یاد رکھیں، عید الفطر رب کریم کی طرف سے امت مسلمہ کے لیے انعام ہے۔ نیک اعمال کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا شکر بجا لائیں۔ ملک بھر میں ماہ رمضان المبارک کے ایام، اجتماعات اور یوم علی علیہ السلام کا پر امن انعقاد لائق تحسین ہے۔ ہم تب ہی عید منانے کے صحیح حقدار اور سزاوار ہو سکتے ہیں جب ہمارے معاشروں سے سماجی جرائم،برائیوں اور تنگدستی کا خاتمہ ہو جائے۔ مظلوم اور محروم طبقات کو حقوق مل جائیں، معاشرے میں عدل پر مبنی نظام، اسلامی اقدار اور امن و امان کا دور دورہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ صاحبِ ثروت افراد کا فطرانہ اور زکوٰۃ سے سفید پوش اور مستحق طبقہ کی مالی امداد کرنا خوشنودی خدا کا باعث ہے، ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں مستحقین اور ضرورت مندوں کی داد رسی کرنا افضل ترین عمل ہے۔ پاکستان کے غریب عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں، حالیہ معاشی بحران میں عید کی خوشیوں میں مستحقین اور پریشان حال بھائیوں کا بطور خاص خیال رکھیں، موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں اور ہوشربا مہنگائی کی بدولت غریب عوام کے لیے عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں لہذا احترام انسانیت اور ہمدردی کا تقاضا ہے کہ جائز وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کے مفلوک الحال لوگوں کو تکلیف، محرومی اور دکھوں سے نجات دلائی جائے، ضرورت مندوں اور پسے ہوئے افراد کو نظر انداز نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید کا دن ہمیں اتحاد جیسے عظیم قرآنی فریضے کی طرف بھی متوجہ کرتا ہے، جس دن سارے مسلمان بلا تفریق قوم ومسلک عید کی خوشیاں مناتے اور ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ یہ موقع وحدت امت مسلمہ کا ایک عظیم مظہر ہے۔ درحقیقت عید کے موقع پر وہ لوگ ہی مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو اتحاد جیسےعظیم فریضے کے لئے عملاً پیش کیا ہے، ہم اسلامی طبقات میں اتحاد پیدا کر کے معاشرے کو مسائل و مشکلات سے نجات دلا سکیں،باہمی رنجشوں اور اختلافات کو بھلا کر اخوت ومحبت کے جذبے کو پروان چڑھائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس روز سعید کا تقاضا ہے کہ دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹیں لائی جائیں۔عید کا دن اپنی بے پناہ برکتوں اور سعادتوں کی وجہ سے خاص اہمیت کا حامل ہے، عید کے دن ایک خاص جشن مسرت ہوتا ہے، یوم تکمیل رحمت خداوندی اور شکر خدا کا دن ہے، میری دعا ہے کہ خداوند متعال ہم سب کو دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور ملک وملت کے وسیع تر مفاد میں خلوص نیت کے ساتھ خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ع کے 85 ویں یوم وفات کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں قومی شاعر کو خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ محمد اقبال ع کی زندگی پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے، آج ہمارے ملک کو درپیش مشکلات کی بڑی وجہ، اس عظیم فلسفی کی حکیمانہ فکر سے دوری اختیار کرنا ہے، علامہ محمد اقبال نے جس فلاحی اور آزاد ریاست کا خواب دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا، شاعر مشرق نے اپنی شاعری سے مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی، آپ نے اپنے انقلابی کلام سے برصغیر کے مسلمانوں کو جذبہ آزادی اور اجتماعیت کا درس دیا جس میں خودی اور بیداری کا عنصر نمایاں ہے۔ آپ کے دل میں نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں کے لیے درد تھا بلکہ پورے عالم اسلام کے لیے تڑپ تھی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اگر اقبال ع کے فلسفہ خودی کو سمجھ جائیں اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال مثبت انداز میں کریں تو یقیناً کامیابی انکا مقدر ہوگی، شاعر مشرق نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کی بقاء اور تحفظ دراصل رواداری، بھائی چارے اور یگانگت میں مضمر ہے اور انہیں ہمیشہ اس کا ادراک رکھنا چاہیے۔ آپ کی شاعری میں شاہین کا تصور درحقیقت پورے عقل و شعور اور فکر و تدبر کے ساتھ بے، جس میں حریت اور حمیت کا درس پوشیدہ ہے، آج ہمیں بھی اپنے ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کے لیے ملی خود مختاری اور آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اقبال ع نے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے تمام تر نسلی و لسانی اور فرقہ وارانہ تفریق کو بالائے طاق رکھ کر باہم متحد ہونے کی تلقین کی۔ آج بھی ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ علامہ اقبال ع کے فلسفے کو سمجھتے ہوئے وحدت کی فضاء کو قائم رکھنا چاہیے، تاکہ تمام ملک دشمن عناصر اور قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکیں، ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت سے اپنی مادر وطن کو امن کا گہوارہ بنانا چاہیے اور اس کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لیے مخلصانہ کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree