The Latest
وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کی طرف سے مسجد اقصی میں کتاب" ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد" سے سٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا ۔اسٹڈی سرکل میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا ۔اسٹڈی سرکل میں MWM ضلع جھل مگسی کے صدر گہنور خان المعروف نجف علی , نائب صدر سید عنایت شاہ بخاری ,سینئر نائب صدر حبیب اللہ یوتھ کے ڈویژنل صدر سید وفا عباس بخاری اور مومنین نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے صدر علامہ آغا سید علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطہری نےوفد کے ہمراہ تعزیت کی ، انہوں نے کہاکہ شیخ محمد طہ کی وفات پر بہت دکھ ہوا خدا وند متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے صدر علامہ آغا سید علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کا صدر علامہ عبداللہ مطھری وفد کے ہمراہ، تعزیت کے لئے پہنچے مرحوم کے درجات بلند کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر مجلس علماء شیعہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے آغا علی رضوی کے بہنوئی کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا آپ کے بہنوئی کی وفات کا سن کر بہت دکھ ہوا آپ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت رکھتے ہیں جبکہ اس موقع پر صوبائی نائب صدر شیخ محمد اسحاق قرائتی، مولانا غلام رضا کھوھارو، عمران علی دستی، مولانا نثار علی سمائر، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین یو کے یورپ نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک ویبینار کانفرنس منعقد کی جس میں پاراچنار میں ہونے والے دلخراش سانحہ اور دہشت گردی پہ سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا-اس انلائن کانفرنس میں حجت الاسلام مولانا رضا حیدر رضوی نے تربیت و تزکیہ نفس کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آج یہ جو خود ساختہ دہشت گردی ہم دیکھ رہے ہیں یہ انسانی اقدار کے پامال ہونے کی ایک بہت بھیانک مثال ہے-
اس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری جناب ناصر عباس شیرازی نے موجودہ قومی سانحہ کو پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سانحہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ تمام واقعات حقیقت میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں- پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کا قتل عام ہماری موجودہ حکومت کے چہرے پہ بد نما داغ ہے-جو قوتیں ملک میں جمہوریت کو پنپتے نہیں دیکھنا چاہتی اور ملکی اقتدار کو طول دینے کےلئے ایسے درندہ صفت سیاہ کارنامے انجام دے رہے ہیں-لیکن پاکستانی قوم و ملت ان کے ہر نقشے اور منصوبے کو بخوبی سمجھ چکی ہے اور ملت بیدار ہے - کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم یوکے کے مسئول جناب حجت الاسلام ابرار حسین الحسینی نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کے ساتھ کیا اور کہا ہم پاراچنار کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کی حمایت میں اور ظالمین کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا، وفد میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی اور سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور حسین زیدی شامل تھے۔ وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار و ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 292 غضنفر عباس کوریجہ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی جی خان کے صدر سید اظہر عباس کاظمی، صوبائی نائب صدر جنوبی پنجاب سید انعام حیدر زیدی و ضلعی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حلقہ پی پی 292 کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پی پی 292 میں اب تک سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور الیکشن کے حوالے سے دیگر معاملات زیر بحث لائے گئے۔ سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں اصولوں کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک پر مسلط ٹولہ اس کی جڑیں کھوکھلی کر چکا ہے، اب عام شہری جاگ چکا ہے، سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اقدامات کو پوری قوم سراہ رہی ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ہر یونٹ میں لائبریری ہونی چاہئے۔ کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر اسٹڈی سرکل پروگرام کے تحت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے اسٹڈی سرکل پروگرام منعقد ہوا۔ اسٹڈی سرکل پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لئے کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ کا مطالعہ ضروری ہے۔ آئمہ ھدٰی علیہم السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے اور قرآن کریم اور وارث قرآن نے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کا مطالعہ ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ہر یونٹ میں ایک چھوٹی لائبریری ہونی چاہئے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مطالعہ کی عادت ختم ہو گئی ہے۔ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے نفاذ سے تنظیمی فعالیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے چنیوٹ ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی کابینہ سے حلف لیا ۔ اس موقعہ پر ضلعی کابینہ کے علاوہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب برادر مظہر حسین جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
انہوں حلف برداری کی تقریب میں شرکاء سے خطاب میں ایک قرانی جوان کی خصوصیات بیان کیں کرتے ہوئے کہا کہ : معنویت ،ذمہ داری ،احساس، ایثار اور دین کے لئے قربانی کا جذبےایک تنظیمی فردکی خصوصیات ہیں ۔ظلم کے مقابل قیام کے لئے ایک تنظیمی کا جذبہ اور بزرگوں کی بصیرت درکار ہے ۔آج کے دور میں تنظیمی وہ نہیں ہے جوصرف تنظیم عہدہ رکھتا ہو بلکہ تنظیمی وہ ہے جو ان صفات کا حامل ہو اور معاشرے سے ظلم اور فساد کے خاتمہ کے عمل میں متحرک ہو قرآنی مومن وہ ہے جو مہدی آخرؑ کا عملی منتظر ہے ۔جو بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتا ہے اور جو ملکی سطح پر مثبت اقدار کو فروغ دینے اور عدل کے قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہو۔اور اس الہی حکومت کے قیام اور زمینہ سازی کے لئے ہرروزسوچ وبچار کرے۔اس میں خالص بندگی کا احساس ہو ۔ احساسِ بندگی جس سے ہر فرد اور جماعت کو خبردار رہنا چاہیے جو خلوص کے ساتھ اصلاح کا مقصد لے کر اٹھے اور ایسے ہر شخص میں فرداً فرداً اور ایسی ہر جماعت میں اجتماعی عبدیت کا احساس نہ صرف موجود ہو بلکہ زِندہ اور تازہ رہنا چاہیے کہ کبریائی صرف خدا کی ذات کے لیے مخصوص ہے۔ بندے کا مقام عجز و نیاز کے سوا اور کچھ نہیں۔ کسی بندے میں اگر فی الواقع کوئی بھلائی پیدا ہو تو یہ اﷲ کا فضل ہے۔ فخر کا نہیں‘ شکر کا مقام ہے۔ اس پر اﷲ کے حضور اور زیادہ عاجزی پیش کرنی چاہیے اور اس تھوڑی سی پونجی کو خیر کی خدمت میں لگا دینا چاہیے تاکہ اﷲ اس میں مزید اپنے فضل خاص سے اضافہ کرے۔ بھلائی پاکر غرورِ نفس میں مبتلا ہونا تو دراصل اسے برائی سے بدل لینا ہے اور یہ ترقی کا نہیں بلکہ تنزُّل کا راستہ ہے۔احساسِ بندگی کے بعد جو انسان کو تکبُّر کے رُجحانات سے بچا سکتی ہے‘ وہ محاسبۂ نفس ہے۔
جو شخص اپنا ٹھیک ٹھیک حساب لگائے اور اپنی خوبیوں کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھے کہ وہ کن کمزوریوں اور خامیوں اور کوتاہیوں میں مبتلا ہے‘ وہ کبھی خود پسندی و خود پرستی کے مرض کا شکار نہیں ہو سکتا۔ اپنے گُناہوں اور قصوروں پر کسی کی نگاہ ہو تو اِستغفار سے اس کو اتنی فرصت ہی نہ ملے کہ اِستکبار کی ہوا اُس کے سر میں سما سکے۔دوسرا بڑا عیب جو خیر کی جڑوں کو کھا جانے میں کِبر سے کسی طرح کم نہیں‘ یہ ہے کہ کوئی شخص بھلائی کا کام نمود و نمائش کے لیے کرے اور اس کام میں اُسےمخلوق خدا کی تحسین حاصل کرنے کی فکر یا اس کی پروا ہو۔ یہ چیز صرف خلوص ہی کی نہیں حقیقت میں ایمان کی بھی ضد ہے اور اسی بناء پر اسے چُھپا ہوا شرک قرار دیا گیا ہے۔ خدا اور آخرت پر ایمان کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ انسان صرف خدا کی رضا کے لیے کام کرے۔ اسی سے اَجر کی آس لگائے اور دنیا کی بجائے آخرت کے نتائج پر نگاہ رکھے‘ لیکن ریاکار انسا ن مخلوق کی رضا کو مقصود بناتا ہے۔ اللہ کی مخلوق ہی سے اَجر کا طالب ہوتا ہے۔ایک خالص تنظیمی ہمیشہ اس تگ ودائو میں رہتا ہے کہ دوسروں کا بھلا ۔منصب،عہدہ یعنی خدمت۔تنظیمی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے ۔
شہید علی ناصر صفوی کا شمارآج بھی ہماری محفل کے ہر دلعزیز فرد کے طور پر ہوتا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی
وحدت نیوز(بھوانہ)حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وف کے ہمراہ بھوانہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھوانہ یونٹ کا وزٹ جہاں پرانہوں آئی ایس او پاکستان بھوانہ یونٹ کے برادران کے ہمراہ شہید ناصر صفوی شہیدؒاور ان کی اہلیہ شہید پروین کی مزار پر گئے اور فاتحہ خوانی شہید علی ناصر صفوی کا شمار بھی ہماری محفل کے ہر دلعزیز فرد کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ جب تک زندہ رہے، دوستوں کو ان سے ملنے کی خواہش رہتی تھی اور اب جبکہ وہ اس دنیا سے جا چکے ہیں تو ان کے دوست ان کو یاد کرکے آنسو بہاتے ہیں۔
علی ناصر صفوی میں خداوند عالم نے دو صفات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں، ایک ان کا ہر دلعزیز ہونا اور دوسرا راہ حق میں اپنے مقصد اور ہدف کے حصول کے لئے بے تاب و بے چین رہنا۔ ہر دلعزیز اور مضطرب و بے تاب رہنا ایسی صفات ہیں، جو کسی کسی کو نصیب ہوتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ایک بڑی تعداد لوگوں کی پسندیدہ اور ہر دلعزیز شخصیت ہو، لیکن وہ عملی میدان میں اس بے چینی اور بے تابی سے محروم ہوتی ہے، جو کامیاب انسان کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ ہر دلعزیز بننے کے لئے اخلاق حسنہ کا مالک ہونا ضروری ہے اور مقصد و ہدف کے لئے بے چین و مضطرب رہنا ایک ایسے ویژن اور نظریئے سے منسلک ہونا ہے۔
وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کنڈیڈیٹ برائے ایم این اے جناب چوہدری اشفاق اور پی ٹی آئی کے سٹنگ ایم پی اے جناب سعید الحسن سعیدی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان ملاقاتوں میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تنظیمی برادران کے علاوہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات چوہدری اشفاق کے ڈیرے پر ہوئی جو بڑی مفید رہی ۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وژن ، ان کی استقامت اور عہد کی پاسداری کی تعریف کی ۔
انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل ترین حالات میں ساتھ دیا ۔ اور اپنے عہد کو نبھایا۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی قیادت اور مسئولین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جس پرعلامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا ان شاءاللہ ابھی آغاز ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے۔ہم جس کے ساتھ عہد کرتے ہیں اسے اسلامی ،اخلاقی اور شرعی نقطہ نگاہ سے نبھاتے بھی ہیں ۔
وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فیصل آباد ڈویژن کے وزٹ کے دوران مجلس وحدت کے رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک سرکاری اسکول میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے امتحانی ڈیوٹی پر مامور 7 اساتذہ سمیت 8 افراد کوبے دردی سے قتل کردیا۔واقعے کے خلاف احتجاج تعلیمی ادارے بندکردئے گئے اور امتحان ملتوی کردیے گئے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرصوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تری منگل سرکاری ہائی ا سکول میں نامعلوم افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ :یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنےوالے پاکستان میں پھر سے دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں ۔پارا چنار کی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے وہی ہاتھ ہیں جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان شاءاللہ۔وہ فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کے ہمراہ (جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، جناب مظہر حسین جعفری ودیگران) کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ہمیں دشمن کا آلہ کار بننے کی بجائے،ملت پاکستان اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی تمام ناپاک سازشوں اورمذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ ہم پاراچنارمیں دہشت گردی اوروزیرستان میں پاک فوج کے خلاف ان تمام وقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اور شہداء کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) رجوعہ سادات ضلع چنیوٹ میں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں (رجوعہ سادات یونٹ) کی یونٹ سازی کی گئی ،جناب حامد علی کو اگلے 3 سال کے لئے نیا یونٹ صدر رجوعہ سادات منتخب کر لیا گیا۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ میں رجوعہ سادات یونٹ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سیدعاشق حسین بخاری ضلعی صدر ضلع چنیوٹ ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔