The Latest
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی وفد کے ہمراہ سوامی نگر آمد. یونٹ اراکین سے ملاقات. نئے اراکین سے آئندہ تین سال کیلئے حلف لیا. وفد میں نجم خان، آفتاب ہاشمی اور نقی مہدی موجودتھے۔
اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوموں کی توانا آواز ہے. پاکستان کے کسی کونے میں بھی ظلم و زیادتی ہوتی ہے تو مجلس وحدت مسلمین اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قول معصوم کے مطابق کفر سے تو حکومت چل سکتی ہے تاہم ظلم سے حکومت نہیں چل سکتی. ظلم کرنے والی حکومتوں کا زوال ہمیشہ نزدیک ہوتا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی کی نجم خان، نقی مہدی اور آفتاب ہاشمی کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن امامیہ مسجد آمد. یہاں یونٹ کے اراکین اور علمائے کرام سے ملاقات کی اور تین سالہ سیشن کیلئے نئی کابینہ سے حلف لیا گیا. یونٹ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہمارا فخر ہمارے شہداء ہیں. قرآن مجید کی آیات ی روشنی میں شہدائے کرام کی بات کی جائے تو شہید ہمیشہ زندہ ہوتا ہے. وہ رزق کھاتے ہیں اور ہمیشہ شاہد رہتے ہیں. جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔
انہوں نے کہا کہ دشمنوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ جانے والے بہادر جوان ہمارے رول ماڈل ہیں. جو کوئی بھی ان شہداء اور پاکستان کے ہیروز کے ناموں سے کھلواڑ کرے ا انکی تصاویر پر غصہ کا اظہار کرے وہ پاکستانی دشمنوں کا آلہ کار تو ہو سکتا ہے لیکن محب وطن نہیں ہو سکتا. شہید اعتزاز احسن سے لے کر حوالدار لال جان شہید، میجر عزیز بھٹی تک اور سانحہ کوہستان کے شہداء سےلے کر کوئٹہ کراچی اور حالیہ پاڑہ چنار کے استاد شہداء تک سب کے سب ہمارے ہیرو ہیں اور اللہ ج کے سامنے ہمارے شاہد و گواہ ہیں کہ ہم نے کبھی اپنے شہداء کے رستے سے روگردانی نہیں کی اور ہمیشہ اپنے شہداء کی راہ کا آباد رکھیں گے انشاءاللہ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)آئی ایس او پاکستان کے 51ویں یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے امامیہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئی ایس او نے 51 سال سے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ ظالم طاقتوں کی مخالفت کی اور مظلومین ِ جہاں کی حمایت کی اور یہی درسِ علوی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ نظام ِ ولایت فقیہہ کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے اور اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے مفادات کو ہمیشہ نقصان پہنچاتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سے ملاقات کی اور انہیں رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34ویں برسی کی مناسبت سے "سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات" کے عنوان سے کوئٹہ میں منعقد ہونے والی علمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے۔ عالمی استکباری قوتوں کی تمام تر سازشوں کے باوجود امام خمینی کی دعوت اتحاد نے عالمی سطح پر مثبت اثرات چھوڑے۔
پاکستان میں آج دعوت اتحاد و وحدت کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی ابتر صورتحال سے عام شہری متاثر ہو رہا ہے۔ ژوب بم دھماکہ دہشت گردی کے واقعات کا تسلسل ہے۔ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کا ازالہ ضروری ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان کو مقتدر قوتوں نے جان بوجھ کر پسماندہ رکھا۔ سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنی سو ایکڑ زمین یونیورسٹی بنانے کے لئے دی، جبکہ پروپیگنڈا یہ کیا جاتا ہے کہ سردار تعلیمی اداروں اور ترقی کے مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ ایک عظیم انقلابی رہنماء تھے۔ ان سے متعلق علمی نشست میں شرکت اعزاز کی بات ہوگی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اطہار ڈویژن کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے ارکین، مولانا حیات عباس، آصف صفوی، رضی حیدر، کلیم رضا، سبط اصغر سمییت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، برسر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، گزشتہ سال سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکار کردیا، وطن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محافذ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں، ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے، ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دہائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی ناجائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مزید بحرانوں کا شکار نہیں ہوسکتا، عوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہیں، کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کو اپنے جرائم کاحساب دینا پڑھے گا، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، ہم پاکستان کی بقاء کے لئے اس کی خود مختاری کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو) صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے مسجد امام المھدی (عج) حاجی گام سکردو کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ مسجد حاجی گام شیر تھنگ حاجی میں تعمیر کی جارہی ہے۔اس تقریب میں علماء کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مسجد کی سنگ بنیاد کے بعد تقریب سے حجت الاسلام سید مظہر کاظمی،حجت الاسلام والمسلمین شیخ فداعابدی پرنسپل جامعہ الفوز العظیم شگر اور مجاھد ملت، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے خطاب کیا۔
مجاھد ملت نے اپنے خطاب میں مسجد کی اہمیت ،تعمیر مسجد کی فضیلت کیساتھ تعمیر کے بعد مساجد کی آباد کاری کو اہمیت دینے پرزور دیا پروگرام کے آرگنائزر شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ مسجد امام مھدی عجل اور ساتھ میں مدرسہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعمیر سے اس محلہ میں تعلیمات قرآن اور معارف اسلامی کی ترویج ہوگی اور نئی نسل کو دین مبین اسلام کے آفاقی پیغام سے روشناس ہونے کا موقع میسر ہوگا۔پروگرام کے اختتام میں منتظمہ کمیٹی کی طرفسے علماء کرام خصوصا مجاھد ملت آغا سید علی رضوی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیاگیا۔
وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے دن بیٹی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے بے شک آپ سلام اللہ علیہاسرزمین قم آپ کے وجود بابرکت ہی کی وجہ سے مقدس ٹہری دنیا کے ہر گوشے علماء ، مشائخ اور مجتہدین قم میں آباد ہوئے اور یہ شہر دنیا کا بہترین علمی و دینی مرکز قرار پایا یہ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ہستی کا نور ہے کہ قم المقدس سے تاریخ کے بہترین اور جید ترین علماء نے کسب فیض کیا اور دنیا کو علوم آل محمد سے روشناس کروایا ان کا مزید کہنا تھا حضرت معصومہ قم کی شان و منزلت بیان کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں آپ سلام اللہ علیہا کے فضائل آئمہ معصومین علیھم سلام کے لبہائے اطہر سے جاری ہوئے جن میں آپ کے روضہ کی زیارت کے حوالے سے خصوصی تاکید اور بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس با عظمت بی بی کی زیارت اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین فصیح کی اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ڈسٹرکٹ کرم کے حالیہ واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، اعلی حکام کو علاقے کے مظلوم عوام کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ، زمینی تنازعات سمیت تری منگل سکول میں شہدا کے لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ کرم کے تمام تر تصفیہ طلب مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ کرم کے عوام بھی امن و امن کے ساتھ اپنے زندگیاں گزار سکیں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی آ ج کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورہ جات کر رہی ہیں نیز جہاں تنظیم سازی کی ضرورت ہے اس فعل کو بھی انجام دے رہی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ضلع چنیوٹ کے علاقے سانگرہ سادات کا دورہ کیا اور وہاں تنظیم نو کی جس میں محترمہ فوزیہ صاحبہ کو اس علاقے کا صدر منتخب کیا گیا اس دورہ میں ضلع چنیوٹ کی نائب صدر محترمہ حنیفہ عمر داراز انکے ہمراہ تھیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جی ٹونٹی ممالک کا سیشن کشمیر جیسے متنازعہ علاقے میں رکھنا خطے میں بدامنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بھارت خطے کے دیرینہ تصفیہ طلب مسئلے کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالے، عالمی فورمز کا دارالحکومت سری نگر میں انعقاد عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم کوشش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے، جسے مکمل کیئے بغیر خطے میں امن کی کوششیں لاحاصل رہیں گی، کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، لیکن تمام انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی پر انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی دوہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، پاکستانی عوام اپنے غیور اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جی ٹونٹی کا اجلاس بھارتی سازش اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین کی طرف سے اس پر اعتراض اٹھانا کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے، دیگر دوست رکن ممالک سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں، جن میں روس، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا کہ وہ بھی اس متنازعہ سر زمین پر منعقدہ اجلاس میں شرکت نہ کریں، بلکہ انہیں چاہیے کہ ہندوستان حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کے استصواب رائے کے مطابق انہیں آزادی سے جینے کا حق دے، فلسطین کی طرح کشمیر بھی عالمی سطح پر سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت گزشتہ حکومت پر اس کاز کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتی رہی ہے، خود کشمیر کے مسئلے پر خاموشی کیوں سادھ رکھی ہے، بلکہ دو ٹوک انداز میں ان مظلوموں کے لیے عالمی فورمز پر ٹھوس اور واضح موقف کے ساتھ اس کو اجاگر کرے اور کشمیری عوام کے لیے آواز بلند کرے۔