The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان سیکرٹریٹ شادمان لاہور میں تنظیمی تربیتی دروس کا سلسلہ جاری ہے دن کے وقت خواتین کی کلاسز جبکہ رات کو برادران کی کلاسز منعقد ہورہی ہیں یہ کلاسیں مخصوص تنظیمی مسئولین کے لئے رکھی گئی ہیں ۔ ان کلاسز کوجید علمائےکرام تدریس کررہےہیں ۔برادران وخواہران وزانہ کی بنیاد پر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے محمد علی فضل،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے راجہ مصطفی ،جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائے علی مدبری ،جناب حجۃ اسلام والمسلمین آقائے سید مھدی کاظمی سےاستفادہ فرمارہے ہیں ۔
کلاسز کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ اورکلاسز کے آخر میں آدھا گھنٹہ سوالات وجوابات کا سیشن کھا گیا ہے ۔ تنظیمی تربیتی دروس کی ان کلاسز کے شرکا ء کا کہنا ہے کہ کلاسزنہایت دوستانہ ماحول میں ہورہی ہیں اور بہترین اور ماہراساتذہ سےاستفادہ کیا جارہا ہے ۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ ہم شکر گزار ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین کے جنہوں نے ان کلاسز کاسوچا اور ماہ صیام میں ان کو اجراء کیا ۔ کلاسز کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔ اساتذہ بہت ہی اچھے انداز اور نئی روش (ملٹی میڈیا کے ذریعے) تدریس فرما رہے ہیں ۔ جس سے تمام کلاسز میں شریک لوگ مطمئن ہیں ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفد کی نئے متعین ایس ایس پی ضلع ملیر حسن سردار خان نیازی سے ان کے دفتر میں خیرسگالی ملاقات، وفد میں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی ،سینیئرنائب صدروپیش نمازمسجد زینبیہؑ غازی ٹاؤن مولانا گلزارحسین شاہدی، نائب صدر وپیش نماز مسجد ام البنینؑ ٹی این ٹی کالونی مولانا بلاول حسین فائزی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازمہدی، سیکریٹری امور سیاسیات عارف رضا زیدی، سیکریٹری تنظیم سازی سجاد اکبر زیدی، سیکریٹری روابط حسین حیدر، سیکریٹری امور عزاداری قیصرعباس زیدی اور سماجی ورکراظہرعباس بھی شامل تھے جبکہ ایس ایچ او ملیر سٹی پولیس اسٹیشن سید عدنان بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ایم ڈبلیوایم کے وفد نے ایس ایس پی ملیر حسن سردار خان نیاز ی کو چارج سنبھالنے پر پھولوں کا گلدستہ اور مٹھائی پیش کرکے مبارکباد دی ۔صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے ایس ایس پی ملیر حسن سردار خان نیازی سے وفد کے اراکین کا تعارف کروایا ساتھ ہی لاء اینڈ آرڈر سے مربوط عوامی مسائل سے بھی آگاہ کیا، ایس ایس پی صاحب نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم ، منشیات کی فروخت اور دیگر جرائم کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(گلگت)لینڈ ریفارمز پر عوامی ایکشن کمیٹی اور ایم ڈبلیو ایم جی بی کی قیادت کے درمیان ایک اہم ملاقات ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ہوئی۔ عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین پروفیسر سید یعسوب الدین شاہ کاظمی نے کی جبکہ ایم ڈبلیو ایم وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری عارف قمبری نے کی۔
عوام ایکشن کمیٹی کے وفد میں مسعود الرحمن، شاہد علی ناصری، محمد جاوید، وزیر تاجور، راجہ امداد حسین شامل تھے۔ ملاقات میں لینڈ ریفارمز پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور حکومتی ڈرافٹ کو عوام کے خلاف قرار دے کر مسترد کر دیا گیا اور اتفاق ہوا کہ عوامی ایکشن کمیٹی اپنے اتحادیوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر نیا ڈرافٹ تیار کرے گی۔
ملاقات میں آئندہ کے لیے احتجاج اور تحریک کے لیے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں ایک کوارڈینیشن کمیٹی پر اتفاق ہوا جو آپس میں مزید ملاقات کا عمل تیز تر کرے گی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں بھی منافع خور عوام پر مہنگائی کا قہر برسانے میں مصروف ہیں اور حکومت سندھ کا پرائس کنٹرول کا محکمہ مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، سندھ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے، مہنگائی کے باعث غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران خود نہ تو مہنگائی پر قابو پاسکے ہیں اور نہ ہی عوام کو سہولتیں فراہم کررہے ہیں، رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ذخیرہ اندوز و منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں سندھ میں غیر فعال نظر آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا محکمہ پرائس کنٹرول شہر قائد میں مافیا کو لگام دینے میں بری طرح ناکام ہے، اشیائے خوردونوش کی بڑھتی ہوئی خودساختہ قیمتوں پر سندھ حکومت کی خاموشی سے واضح ہورہا ہے کہ کراچی کی عوام کا خون چوسنے میں یہ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کے افراد شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں مگر بڑھتی مہنگائی اور غربت کی بدولت عوام کیلئے جسم و روح کا رشتہ قائم رکھنا محال ہوگیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے اپنی روش نہ بدلی اور مہنگائی اور بےلگام مافیاز پر قابو نہ پایا تو وہ دن دور نہیں جب غریبوں کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہوگا۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلسِ وحدت مسلمین صوبہ جنوبی پنجاب کی کابینہ کا جلاس زیر صدارت صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی منعقد ہوا جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ماہ رمضان کے پروگرام طے کیے گئے اور با لخصوص 15 رمضان المبارک ولادت باسعادت حضرت امام حسن علیہ سلام کے موقع پر صوبے بھر میں دستر خوان امام حسن علیہ سلام کا انعقاد کیا جائے گا۔میٹنگ میں سابقہ کارکردگی، تنظیم سازی ، ملکی سیاسی صورت حال ، ماہ مبارک رمضان، یوم القدس اور 8 شوال کے پروگرام کے حوالے سےمشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں ایم ڈبلیوایم پاکستان اور آئی ایس کی جانب سے یوم القدس کےحوالے سے گرینڈ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، برادر سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، برادر نقی مھدی ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور ، برادر سجاد نقوی ممبر مرکزی یوتھ کونسل پاکستان ، برادر شعیب ممبر وحدت یوتھ لاہور ڈویژن ، برادر تصور عباس مرکزی کوآرڈینیٹر وحدت یوتھ ، برادر ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم لاہور ، برادر اسدعلی بلتستانی صوبائی میڈیا سیکرٹری ایم ڈبلیوایم پنجاب کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے برادرحسن رضا نقوی ڈویژنل صدر لاہور ،برادر صہیب مرکزی نمائندہ آئی ایس او کے علاوہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے کئی عہدیداران نے شرکت کی ۔
شرکاء نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمان حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان کے مطابق قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ’’عالمی یوم القدس‘‘ مناتے ہیں۔بیت المقدس وہ مقام ہے کہ جہاں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیائے کرام کے قدم مبارک تشریف لائے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ آج یہی مقام یعنی قبلہ اول بیت المقدس مسلسل صیہونی شکنجہ میں جکڑا ہوا ہے، فلسطین پر امریکی و برطانوی سامراج کی سرپرستی میں سنہ1948ء میں ناجائز اور جعلی ریاست اسرائیل کا قیام عمل میں لایا گیا سنہ1967ء میں قبلہ او کو صیہونیوں نے اپنے شکنجہ میں لیا اور یہاں تک کہ سنہ1969ء میں اسی بیت المقدس کو صیہونیوں نے نذرآتش کرنے کی گھناؤنی کوشش کی جس کے نتیجہ میں بیت المقدس کو شدید نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے مظالم کی تاریخ 75 سال سے بھی زائد کی ہے آج پوری دنیامیں مسلمان اس دن یعنی جمعۃ الوداع کو یوم القدس مناتے ہیں اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قبلہ اول کی آزادی کی جد وجہد میں شامل ہوتے ہیں۔قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اورغاصب و جعلی ریاست اسرائیل کے جرائم کے خلاف اس سال جمعۃ الوداع یوم القدس 23 رمضان کو منایا جائے گا اورملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ مرکزی القدس ریلی اسلام پورہ سے اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی ہم وطن عزیز پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس پر صیہونی غاصبانی تسلط کے خلاف موقف پیش کریں اور فلسطین کاز کی حمایت کا اعلان کریں۔
ہم حکومت پاکستان سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر منعقد کیا جائے اور پاکستان بھر میں جمعۃ الوداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے، موجودہ دور میں امریکی سرپرستی میں عرب دنیا کے حکمران فلسطین کاز کا سودا کرنے میں سرگرم عمل ہیں جس کی واضح مثال مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین پر دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکا کی دعوت اور پھر فلسطینیوں کی آزادی کی تحریکوں کو دہشت گرد قرار دینا واضح طور پر اشارہ ہے کہ عرب حکمرانوں نے امریکی ایماء پر فلسطین کا زکو فراموش کرنے کی گھناؤنی سازش تیار کر لی ہے، تاہم ایسے حالات میں حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال ؒ کے افکار و نظریات کے مطابق مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کرے اور فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کا کھل کر اعلان کیا جائے۔
میٹنگ میں پاکستان بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور کارکن ،یوم القدس کے اجتماعات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں گے ان شاءاللہ ، پاکستان بھر کے تمام آئمہ جمعہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ جمعۃ الوداع کو نماز جمعہ کے اجتماعات میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کے خلاف آواز بلند کریں اور بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطینیوں کی آزادی کی تحریکوں کی کھل کر حمایت کا اعلان کریں۔ہم صحافی برادری اور کالم نگاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے زور قلم سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے عوام تک حقائق پہنچائیں کہ کس طرح آج عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم امہ کے درمیان تفریق اور نفرت کو ایجاد کر رہی ہیں۔جمعۃ الوداع (یوم لقدس ) کے موقعہ پر ہم سب ملکر سامراجی طاقتوں کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے ۔ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ. مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سےاسٹڈی سرکل کا انعقاد.مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین ہزارہ ٹاون کوئٹہ کی جانب سے ہفتہ وار فکری،نظریاتی و تربیتی کلاسز کا پروگرام مورخہ 26مارچ 2023 بروز اتوار 3بجے کو امامبارگاہ فاطمہ زھراء بلاک 3 میں ہوا۔
مقررین نے معاشرہ سازی اور الہیٰ معاشرے کے قیام میں خواتین کی تربیت پر زور دیا اور کہا کہ ایک خاتون ایک معاشرے کی تشکیل کی بنیاد ہے، کوئٹہ کی خواتین بیدار اور غیرت مند ہیں، ہمیشہ ظلم کے خلاف میدان مبارزہ میں ڈٹ کر کھڑی رہی ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک جیسے برکتوں بھرے مہینے میں شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ناجائز منافع خوری کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جو سستی اشیاء پر مشتمل بازار بنائے گئے ہیں ان میں بھی چیزیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں، اس کمر توڑ مہنگائی میں متاثرہ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہ مبارک میں غریب عوام کی مشکلات کے پیش نظر ان کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ جس حکومتی مشینری کا سیاسی مقاصد کے لیے بےجا استعمال ہو رہا ہے، اسے گراں فروشوں کے خلاف استعمال کرتے ہوئے حکومتی عملداری کو یقینی بنایا جاتا تو کتنا ہی اچھا ہوتا، ارباب اختیار کو چاہیے کہ مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داران کو بھاری جرمانے کیئے جائیں، اگر یہی صورتحال رہی تو عوام فاقوں پر مجبور ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مفت آٹے کی فراہمی میں خوار کیا جا رہا ہے آئے روز بزرگ خواتین و مرد اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، جسے منظم اور مربوط انداز سے بھی چلایا جا سکتا تھا، اگر حکومت اس مہم میں مزید دلچسپی اور توجہ کا مظاہرہ کرتی تو عوام تک آٹے کی فراہمی کو عزتمندانہ طریقے سے ممکن بنایا جا سکتا تھا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب و پرنسپل جامعہ شہید مطہری علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات کے خاتمے پر خطے پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے، اسلام دشمن طاقتوں کی امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو آپس کے اتحاد سے ناکام بنانا وقت کی اشد ضرورت ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دوست اور برادر ملک ہیں ان کے آپس کے اختلافات سے جہاں دنیا کا ہر مسلمان پریشان تھا وہاں وطن عزیز میں منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے علاوہ ازیں امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کی فضا بڑھ رہی تھی، سفارتی تعلقات کی بحالی سے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار و افتراق پھیلانے والے سازش کار عناصر اور دشمن قوتیں مایوس ہوئیں اور مسلمانوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
علامہ قاضی نادر علوی نے کہا ان دو ممالک میں دوستانہ روابط کی بحالی سے پورے خطے میں امن و استحکام کی فضا پیدا ہوگی، عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی ہمیشہ یہ سازشیں رہی ہیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کو کمزور کریں اور ان پر حکمرانی کریں، آج کے دور میں اسلامی ممالک کو ہوشیاری اور بیداری کی شدید ضرورت ہے تاکہ مخصوص عناصر کے جھانسے میں آکرمسلمان تقسیم در تقسیم نہ ہوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی مضبوط فضا پیدا کریں تاکہ امت سربلند اور دشمن ناکام و نامراد ہو۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے ملتان میں تقریب سے خطاب کے دوران ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہو رہا ہے۔ اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، برسر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ گزشتہ دس ماہ سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکارکر دیا، وطن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زمان پارک ریاستی اداروں کی جانب سے عوام پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، محافظ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں، ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے، ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دھائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی ناجائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مذید بحرانوں کا شکار نہیں ہو سکتا، عوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہیں، کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کو اپنے جرائم کاحساب دینا پڑھے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کی بقا کے لئے اس کی خودمختاری کے لیے میدان میں نکلے ہیں۔