The Latest
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے سالانہ ضلعی کنونشن بعنوان "غیبت'ولایت فقیہ اور ھم" امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی اور خانم سمیرا نقوی سابقین آئی۔ایس۔او اور وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد نے اپنے خطاب میں خواتین کو غیبت' ولایت فقیہ اور ھماری ذمہ داریاں اور پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دی اپنے خطاب میں سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جنت ہر ماں کے قدموں کے نیچے نہیں بلکہ صرف اس ماں کے قدموں کے نیچے ھے جو دین اسلام پر عمل کرتی ھے بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کے لیے فقط نصیحت نہیں بلکہ خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا ہر زمانے میں حقیقی مومن اپنے زمانہ حیات میں ظھور کے مقدمات فراہم کرے منتظران حقیقی کو چاہیے کہ وہ امام زمانہ عج کے عالمی قیام کے لیے زمینہ سازی کرے یہی عمل ہمارے دین و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ایک سچا مومن محب وطن بھی ہوتا ھے۔سب لوگوں کو حالات حاظرہ پہ نظر رکھنی چاہییے اور ظلم کی مذمت اور حق کا ساتھ دینا چاہیے ۔ کنونشن میں 9 سال کی کمسن بچیوں کے لیے جشن بلوغت و عبادت و بندگی کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں انہیں شرعی وظائف سے آگاہ کیا گیا محترمہ معصومہ نقوی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی کنونشن اختتام پر معروف عالمی ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر امام زمان عج کے ساتھ تجدید بیعت کی گئی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی بلا جواز گرفتاری خلاف قانون و آئین ہےجس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسی فضاء بنتی جا رہی ہےجیسے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو،اظہار رائے کو دبانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، یہ مجرمانہ اور مکروہ انتقامی اقدامات گزشتہ دس ماہ سے جاری ہیں مجال ہے کہ اس پر کسی آئینی ادارے نے قدغن لگانے کی کوشش کی زرا سی جنبش بھی کی ہو، خدارا ملک کو بند گلی میں طرف مت دھکیلا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔
علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےدرمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال،قومی وملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو جامعہ الولایہ کی منفرد طرز تعمیر کی شاہکار نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کروایا۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کمال فن تعمیر کو خوب سراہا۔
اس موقع پر نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمدنقوی و دیگر اساتذہ کرام، علمائے کرام اور طلباءبھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بیرسٹر حسان نیازی کو ضمانت ہو جانے کے باوجود عدالت کے سامنے سے اٹھا لینا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت فعل ہے، اس مجرمانہ عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے، صرف امپورٹڈ حکومت کا حکم ہی اس ملک کے عوام کےلیے کالا قانون بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کے تحفظ کی خاطر وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا تب جا کر آئین کی بالادستی قائم ہو گی، ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، اپنے آپ کو ملکی سیاست اور جمہوریت کا محور و مرکز سمجھنے والوں کی ایماء پر سیکڑوں بے گناہ کارکنوں کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔
انہوں نے حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:جب یہ دیکھو کہ ظالم اپنے ظلم کو جاری رکھے ہوئے ہے، تو جان لو کہ اس کا ( برا ) انجام یقینی ہے، اور تم جب یہ دیکھو کہ مظلوم اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے تو سمجھ لو کہ اس کی ( فتح اور ) جیت یقینی ہے۔لہذا نااہل حکومت خاطر جمع رکھے کہ ہر اندھیری رات کے بعد صبح کی روشنی پھیلے گی اور ہر سختی کے ساتھ آسانی ہے۔ انشاءاللہ
وحدت نیوز(شگر)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایڈوکیٹ سید ناصر عباس شیرازی، ڈائریکٹر فشریز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے ہمراہ محکمے کی جانب سے شگر بلائنڈ لیک میں قائم کیج ٹراوٹ فش فارم کا دورہ کیا اور سیزن کی پہلی سٹاکنگ کی۔ اس سلسلے میں تقریبا 70 ہزار فرائی فش جھیل میں سٹاک کی۔ واضح رہے کہ کیج ٹراوٹ فش فارم پاکستان کا پہلا فش فارم ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کو جشن نوروز و یوم پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم یولتر فائٹر فٹ بال کلب کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو دی جانے والی عشائیہ میں مدعو کیا۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔
فٹ بال کلب نے بھرپور حوصلہ افزائی پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت کاظم میثم نے یولتر فائٹر کو خوبصورت کھیل پیش کرنے پر داد دی اور جوانوں نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل کے ساتھ تعلیم اور دیگر مہارتوں میں سبقت کے لیے جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(سکردو)الڈینگ گرین سپورٹس کلب کی جانب سے حالیہ جشن نوروز فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنلسٹ ٹیموں یولتر فائٹرز و الڈینگ گرین کلب کے اعزاز میں ایک ضیافت کا اہتمام ہوٹل کنکورڈیا میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین الڈینگ گرین کلب جناب حاجی محمد ابرہیم صاحب نے کی جب کہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم تھے۔ اس ضیافت میں سکردو کے تمام کلبوں کے ذمہ داران اور فائنلسٹ ٹیموں کے پلئیرز اور ٹیم آفیشلز بھی شریک تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین الڈینگ گرین کلب نے سکردو میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل سے وزیر زراعت صاحب کو آگاہ کیا اور منسٹر صاحب سے ان مسائل کے حل کے لیے خصوصی کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم نے جی بی میں دو معیاری سٹیڈیم کی تعمیر ، حلقہ دو میں ایک فٹ بال سٹیڈیم کی تعمیر اور کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے باقی ممبران سے مل کر خصوصی اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔تقریب کے اختتام پر مختلف پلئیرز اور ٹیم آفیشلز میں الڈینگ گرین کی طرف سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کئے گئے ۔
وحدت نیوز(لاہور)سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔شادمان ،لاہور میں صوبائی کابینہ کا اجلاس علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صوبائی صدر کے علاوہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر منتظر مھدی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر حاجی مشتاق حسین ورک صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے شرکت کی ۔
اجلاس کے کئی ایک فیصلہ جات کیے گئے ۔ اجلاس کا ایجنڈا اضلاع کی موجودہ صورتحال اور اضلاع سے مربوط تحصلیوں کے سیٹ اپ پرفوکس کیا گیا ۔ شعبہ جات کی کارکردگی رپورٹس حوصلہ افزاء تھیں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسع تنظیم مہم کے اختتام پر صوبہ وائز بہترین کارکردگی کے حامل اضلاع کا صوبہ پنجاب میں اعلان کر دیا گیا ہے ۔ صوبہ پنجاب میں توسع تنظیم میں سب سے پہلے نمبر ضلع جھنگ ، دسرے نمبر پر ضلع لاہور اور تیسرے نمبر پر ضلع راولپنڈی رہا ۔صوبائی کابینہ نے ماہ مبارک رمضان کو بہترین موقع قرار دیا ۔ تربیت اور توسیع تنظیم پرتوجہ کی جائے ۔ اگر ہم نے ماہ رمضان میں توسیع تنظیم کاہدف حاصل کرلیا تو یہ ایک بہترین تنظیمی قدم ہو گا ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب کا اپنی صوبائی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کے اسٹڈی سرکل میں شرکت ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر میں الحمدللہ مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور تیسری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست منعقد ہورہی ہے مجلس وحدت مسلمین کے مخلص کارکنوں کی خصوصی کاوشیں اسٹڈی سرکل پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔
ملک بھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ابھی تک6 اسٹڈی سرکل منعقد ہوچکے ہیں۔آیۃ اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا چھٹا اسٹڈی سرکل ،مرکزی کردارسازی کونسل ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام لاہور میں کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد19,مارچ بروز اتوار ٹھیک 4 بجے عصرسیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔ شادمان لاہورمیں منعقد ہوا ۔
علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر ، برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر منتظر مھدی ڈویژنل مسئول و ڈپٹی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر حاجی مشتاق ورک صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر ظہیر کربلائی اور سیکرٹریٹ اسٹاف نےاس اسٹڈی سرکل میں شرکت کی ۔ مذکورہ کتاب کے صفحہ 10 سے 20 نمبر صفحے تک مطالعہ کیا گیا ۔ اسٹڈی سرکل کے آخر میں ظہیر کربلائی نے’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ خلاصہ بیان کیا جسے حاضرین و قارئین نے بہت سراہا ۔
وحدت نیوز(کراچی)استقبال ماہ رمضان کانفرنس و دعاکا انعقاد مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے مسجد سید الشہداء، آئی آر سی میں کیا گیا۔ پروگرام میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد دعا ءکمیل کی تلاوت مولانا قمر عباس نجفی نے کی۔ بعد ازاں منقبت خواں میثم جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کےامیدوار برائے کونسلر وفا عباس نے منقبت پیش کی۔
کانفرنس سے خطاب مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ مختار احمد امامی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، علامہ صادق جعفری صدر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن، علامہ نشان حیدر ساجدی نائب صدر کراچی ڈویژن، علامہ حیات عباس نجفی رہنما کراچی ڈویژن اور ضلع وسطی کے رہنماء علامہ ملک غلام عباس نے کیا۔
مقررین نے ماہ رمضان المبارک کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم میں اس ماہ مبارک کی فضلیت اور خصوصیت بیان کرتے ہوئے ارشاد خداوندی ہے کہ ”ماہ مبارک رمضان وہ ہے، جس میں قرآن نازل کیا گیا، جو لوگوں کیلئے ہدایت ہے، “پیغمبر اکرمؐ کا ارشاد گرامی ہے کہ "رمضان کو رمضان اس لئے کہا جاتا ہے کہ وہ گناہوں کو جلا دیتا ہے”، اسی طرح دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمہ زہراؑ نے فرمایا ”خداوند تعالی نے روزے کو اس لئے واجب کیا ہے تاکہ لوگوں کے اخلاص کو محکم کرے“۔
انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں امت مسلمہ کو جس سنگین صورت حال کا سامنا ہے اس کی اصلاح کا ایک ذریعہ تطہیر نفس ہے اور رمضان المبارک تزکیہ نفس کیلئے بہترین مہینہ قرار دیا گیا ہے۔ امت مسلمہ کیلئے لازم ہے کہ وہ ماہ مبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کی ہر ممکن کوشش کرے اور تزکیہ نفس کی خاطر عبادت و ریاضت کے مراحل پورے خلوص نیت اور تندہی سے انجام دے، کیونکہ امت مسلمہ کے اندر بدامنی، ظلم و جور اور ناانصافی کا خاتمہ بھی تطہیر نفس سے ہی ممکن ہے۔
مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد پر حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کیلئے بنیادی اشیائے ضروریہ کی فوری اور سستی فراہمی کو یقینی بنائے، بدامنی و دہشتگردی پر قابو پاکر عوام کو امن و تحفظ فراہم کرے۔
پروگرام کے اختتام پر شہداء ملت جعفریہ کیلئے فاتحہ اور علامہ سید ناظر عباس تقوی کی بخیر و عافیت وطن واپسی کیلئے دعا کی گئی۔ دعائے امام زمانہ عج کی تلاوت علامہ نشان حیدر ساجدی نے کی۔