The Latest
وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ غازی آباد اور مغلپورہ کا وزٹ ، غازی آباد میں دربار کی انجمن کے جنرل سیکرٹری برادر اسد حسین جعفری کی والدہ مرحومہ کے جنازے میں شرکت کی ۔ اور ان کی مرحومہ والدہ کا جنازہ پڑھایا۔
اس کے بعد تنظیمی برادر جناب آفتاب ہاشمی نے غازی آباد میں علی اکبر کاظمی کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا تھا ۔ جہاں وہ تشریف لے گئے اور اس کے بعد مغلپورہ میں امام جمعہ جامع مسجد امامیہ کے خطیب علامہ سید علی مھدی کاظمی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت پیش کرنے اور مرحومہ کے لئے فاتحہ خوانی کرنے پہنچے ۔ برادر مرزا نجم خاں ،برادر ظہیر کربلائی ان کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ماہ عظیم ، ماہ صیام اور ماہ خدا یعنی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، رمضان کریم جہاں رحمتوں برکتوں اور خدا کی مغفرت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے وہیں تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ، اس ماہ میں ہمارا چھوٹے سے چھوٹا نیک عمل یہاں تک کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفئ صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی اہمیت کو اپنے خطبے میں بہترین انداز میں ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور جس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح اورنفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت ، صلہ رحمی ، گناہوں سے پرہیز ، واجبات کی ادائیگی، اعمال حسنہ کی انجام دہی ، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے انہوں نے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائ کی چکی میں بری طرح پس چکی ہے ماہ مبارک رمضان میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے دل کھول کر غرباء و ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی جاے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت مندی ہمارا نصیب ہو اللہ تعالی اس عظیم مہینے کے صدقے ہمارے ملک کو استحکام و خوشحالی عطا فرماے اور اسکے دشمنوں کو نابود فرماے۔ آمین
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے اختتام پر صوبہ وائز بہترین کارکردگی کے حامل صوبہ پنجاب کے اضلاع کا اعلان کردیا گیا ۔ تنظیم سازی کے عمل میں ضلع جھنگ پہلے نمبر ،ضلع لاہور دوسرے جبکہ ضلع راولپنڈی تیسرے نمبر رہے ۔
ایم ڈبلیوایم سینٹرل پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہاکہ مذکورہ اضلاع کے صدور اور سیکرٹری تنظیم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان برادران کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی بحق اہلبیت علیہم السلام ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے اور ان کی سعی جمیلہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ صوبہ پنجاب کے باقی اضلاع کے تنظیمی برادران سے بھی گزارش ہے کہ یہ سال توسیع تنظیم کا سال ہے جس کے پہلے 3 ماہ اختتام پذیر ہورہے ہیں ۔ آپ بھی اپنے اپنے اضلاع میں ضلعی ،تحصیل اور یونٹ سیٹ اپ کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ شکریہ ۔
وحدت نیوز(ڈیرہ مراد جمالی)مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ بلوچستان کی جانب سے استقبال ماہ رمضان کے عنوان سے مرکزی امام بارگاہ ڈیرہ مراد جمالی میں "علمی سیمینار" کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں صوبہ بلوچستان کے مختلف اضلاع کے کثیرعلمائے کرام نے شرکت کی۔اس موقع پر مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں مجلس علماء شیعہ پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن قبلہ علامہ سید محمدعالم موسوی , مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی علامہ مقصودعلی ڈومکی ,مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفرعباس شمسی , مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے ماہ رمضان کےعنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن اور احادیث میں ماہ رمضان کی بہت فضیلت بیان ہوئی ہے , رمضان خدا کا مہینہ ہے انسان کو اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ ذکرخدا میں مصروف رہنا چاہئے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے شعبہ تعلیم کی طرف سے نصاب تعلیم کے مسئلے پر منعقدہ مشاورتی اجلاس کے بعد جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مختلف اکائیوں کے نصاب پر اعتراضات دور کیے بغیر نصاب پر مرحلہ وار عملدرآمد کیوجہ سے معاشرے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نصاب تعلیم ایک حساس مسئلہ ہے۔ حکومت اور متعلقہ محکمہ اس عنوان سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نصاب سازی کے عمل کے دوران تعلیم اور تعلیمی اداروں سے متعلق آئین پاکستان میں درج اصولوں اور حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ تعلیم کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ وطن عزیز میں نافذ کیا جانے والا نصاب تعلیم حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے نظریے سے ماخوذ ہونا چاہیے۔ جبکہ حالیہ نصاب قائد و اقبال کے افکار سے کوسوں دور نظر آتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ نصاب تعلیم میں ملی یکجہتی اور قومی وحدت کے خلاف مواد ہرگز نہیں ہونا چاہیے۔ جبکہ حالیہ نصاب ملی یکجہتی کو بری طرح متاثر کرتا نظر آتا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ ہر مذہب و مسلک کے ماننے والوں کا یہ آئینی حق ہے کہ ان کے بچے اپنے مذہب و مسلک کے مطابق مذہبی ہدایات لیں لہذا نصاب تعلیم میں شامل لازمی مضامین کے ذریعے طلبہ کو کسی مخصوص مکتب فکر کی مذہبی ہدایات زبردستی پڑھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ نصابی یا درسی کتب کو مذہبی انتہا پسندی اور تکفیریت کا راستہ نہیں بننا چاہیے۔ یہ امر باعث افسوس ہے کہ نصاب سازی کے ذمہ دار افراد نے اس عنوان سے خاطر خواہ سنجیدگی سے کام نہیں لیا۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ دینیات کے نصاب کا مسئلہ 1975 میں حل ہوچکا ہے لیکن نامعلوم طاقتوں نے اسے غیر اعلانیہ طور پر معطل کر رکھا ہے سکولوں میں دینیات کے حوالے سے 1975 کا نصاب بحال کیا جائے جس کی تائید مئی 2022 میں اسلامی نظریاتی کونسل جیسا ذمہ دار ادارہ بھی کر چکا ہے اور اس عنوان سے میکانزم بنایا جائے۔
ایم ڈبلیو ایم شعبہ تعلیم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر نصاب تعلیم کے حوالے سے متعلقہ محکمے اور حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو ان کی اس غفلت کا نتیجہ آئندہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا اور ان اداروں کی یہ غفلت قابل مذمت ہے
حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ آئین پاکستان کے تحت، پاکستان میں بسنے والی مختلف اکائیوں کو جو حقوق دیے گئے ہیں انہیں نصاب سازی میں نظر انداز نہ کیا جائے اور اس کے علاوہ قائد اعظم اور علامہ محمد اقبال افکار عالیہ کا عکاس ہونا ہے ایسی موضوعات یا مواد کو نصاب اور ٹیکسٹ بکس میں نہیں ہونا چاہیے کہ جو قوم میں انتشار و افتراق کا باعث ہو اور کسی بھی ایک اکائی کو دوسری اکائیوں زبردستی اپنے مذہبی افکار و نظریات پڑھنے کا پابند نہ بنایا جائے اور کوئی ایسا موضوع یا تحریر شامل نہ کی جائے جس سے تکفیریت کی راہ ہموار ہو جو کہ یقیناً انییاء و اولیاء کے مشن سے مطابقت نہیں رکھتا اس کے علاوہ پاکستان کی سالمیت کے لئے بھی نقصان دہ ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)اسیر مکہ مکرمہ علامہ سید ناظرعباس تقوی سےمجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور ڈیڑھ ماہ کی اسیری سے رہائی پر مبارکباد پیش کی۔
ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظرعباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
علامہ باقرعباس زیدی کے ہمراہ مسجد امام ہادی ؑ گلستان سوسائٹی کے نمازیوں اور اہل علاقہ کا وفد بھی شامل تھا۔ علامہ باقرعباس زیدی نے ان کی خیریت دریافت کی اور آل سعود کی ظالمانہ قید سے رہائی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
علامہ ناظرعباس تقوی نے اس مشکل گھڑی میں اپنی دعاؤں میں یاد رکھنے والے اور عملی کوشش کرنے والے تمام احباب ،علمائے کرام، شخصیات اور ملی تنظیمات کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(اورکزئی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے صوبائی نائب صدر مولانا ارشاد علی، مولانا ذوالفقار علی، مولانا شفاعت حسین اور مولانا تطہیر حسین کے ہمراہ مدرسہ اہلبیتؑ انوار المدارس کلایہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمائدین، علماء اور تنظیمی اراکین کے اجلاس کے دوران علامہ جہانزیب علی نے اتفاق و اتحاد پر زور دیتے ہوئے تفصیلی گفتگو کی۔ اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے ایم ڈبلیو ایم اورکزئی کے ضلعی صدر کا انتخاب کیا گیا اور گلشن علی کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا۔ آخر میں مولانا ہادی حسین نے تمام علماء کرام،مشران قوم اور تنظیمی اراکین کا شکریہ ادا کیا اور دعا خیر کی۔
علاوہ ازیں علامہ جہانزیب علی جعفری اور علامہ ارشاد علی نے ضلع اورگزئی کے علاقوں منی خیل درہ، تیرائی اور انڈخیل کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے تنظیمی اراکین اور عوام کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بارے میں مفصل گفتگو کی۔ عوام نے مجلس وحدت مسلمین کی مذہبی و سیاسی خدمات کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ صوبائی صدر کے ہمراہ علامہ سید عامر حیدر شمسی، علامہ سید مصطفیٰ حسین توکلی، علامہ تطھیر حسین، علامہ شفاعت حسین اور علامہ ذوالفقار علی حیدری بھی تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام سفیران نور ٹوور میں شریک طلبہ نے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔
جامعہ الولایہ اسلام آباد میں علامہ سید جاوید شیرازی کی امامیہ طلبہ کے ساتھ نشست ہوئی۔ نشست کے بعد معروف لکھاری، ناول نگار، افسانہ نگار اور شاعر علی اکبر ناطق نے امامیہ طلبہ کو جامعہ کا دورہ کروایا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کیساتھ تین گھنٹے کی طویل نشست کے بعد طلبہ نے گروپ فوٹو بنوایا۔
وحدت نیوز(نوشہروفیروز)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی ضلع نوشہرو فیروز کے شہر کنڈیارو پہنچے۔ جہاں سابقہ ضلعی صدر برادر اسد حسینی نے کارکنوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مسجد و امام بارگاہ امام حسن علیہ السلام میں مومنین کرام اور مکتب کے طلباء و طالبات کو درس دیا اور یتیم و مستحق بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کتاب ہدایت ہے اور قرآن کریم کے قصے تاریخی حقائق بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ہدایت انسانی کا باعث ہے۔ قرآن کریم نے انبیاء کرام علیہم السلام کے قصے بیان کئے، جن کا پاکیزہ اور بے عیب کردار بشریت کے لئے نمونہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرآن کریم اور آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کے قصے تبلیغ دین کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ مبلغین دین کو بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے قصوں کو بیان کرنا چاہیے۔ جو بچوں سمیت ہر عمر کے انسان کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر طلباء و طالبات کے حضرت آدم علیہ السلام اور ابلیس، حضرت ہابیل علیہ السلام اور قابیل کا قصہ اور اس قصے میں موجود اہم نکات کو بیان کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر تنظیمی احباب سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں تاکید کی کہ مجلس وحدت مسلمین نظریہ ولایت و امامت کی علمبردار جماعت اور شجرہ طیبہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے مشن کی محافظ جماعت ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مضبوطی سے ملت جعفریہ کے حقوق کی بہتر انداز سے حفاظت ممکن ہے۔
وحدت نیوز(کبیروالا)وحدت یوتھ ونگ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سلیم عباس صدیقی نے وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ سید رونق بخاری نے زندگی کا مقصد اور ہدف پر گفتگو گی۔
سید دلاور زیدی رکن صوبائی کابینہ جنوبی پنجاب مجلس وحدت مسلمین اور سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان تنصیر مہدی نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوید عباس کو وحدت یوتھ کبیروالا تحصیل کا صدر منتخب کیا گیا اور نو منتخب تحصیل صدر سے سیلم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔