The Latest

وحدت نیوز(ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کیجانب سے توسیع تنظیم کا سلسلہ جاری ہے۔آج یونٹ فتح میں یونٹ کابینہ کا اجلاس زیر صدارت یونٹ صدر نقی شاہ صاحب منعقد ہوا جسمیں یونٹ کابینہ کو مکمل کیا گیا۔

 اجلاس میں ضلعی نائب صدر محمد سبطین نے خصوصی شرکت کی، کابینہ اجلاس کے اختتام پر شہید ِملت اسلم بلوچ کے بلندی درجات کے لئے دعا کرائی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)حکومت گلگت بلتستان نے آج 24 مارچ 2023 کو اسلام آباد میں یونی لیور پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔  ایم او یو پر صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم،وزیراعلیٰ جی بی کے مشیر برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ جناب شمس لون، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی اور دیگر حکام کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔  

اس مفاہمت نامے کے ذریعے گلگت بلتستان ماحولیاتی تحفظ،حکومت گلگت بلتستان اور یونی لیور پاکستان لمیٹڈ (یو پی ایل) نے ماحولیات کے تحفظ اور اور خطے میں پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔  ایم او یو کے حصے کے طور پر UPL سڑک کی حفاظت کے لیے نشانات، گندگی کے انتظام کے لیے کوڑے دان اور علاقے کے قدیم ماحول کے تحفظ کے لیے بینچ نصب کرے گا جس پر ماحولیاتی تحفظ کے نعرے درج ہوں گے۔گلگت بلتستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی اس سلسلے میں تکنیکی مدد (سائٹ سلیکشن) فراہم کرے گی۔

وحدت نیوز(خیرپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور کے گاؤں جعفر خان جلالانی کے اسکول کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور سیلاب متاثرہ مستحق اور یتیم طلباء و طالبات میں نئے کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سابق صوبائی سیکرٹری تنظیم آغا منور حسین جعفری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات کو حصول علم کو اہمیت دینی چاہئے، کیونکہ علم نور اور روشنی ہے۔ قوموں کی ترقی اور خوشحالی علم کے ذریعے ممکن ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوسناک حد تک کم ہے۔ جبکہ ہمارے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور افلاس پر شدید تشویش ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال رکھیں۔ ہمارے پڑوس میں لوگ بھوکے سو جاتے ہیں تو ہم سے بروز قیامت سوال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل سے بے نیاز ہو کر اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔ لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، جبکہ حکمرانوں کی عیاشی اور فضول خرچی میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تاکید کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

وحدت نیوز(سکرنڈ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے سکرنڈ میں مدرسہ جامعہ المرتضیٰ میں طلباء و اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔ اس موقع مدرسہ کے پرنسپل علامہ دلدار حسین مطہری نے مدرسے کی تعلیمی و تبلیغی خدمات بیان کیں اور زیر تعمیر عمارت کا وزٹ کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء کے لئے دینی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں عصری علوم کی ترویج کے لئے پبلک اسکول کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی مدارس نے تبلیغ اسلام میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔

وہ مدارس قابل قدر ہیں جن میں قرآن مجید اور علوم آل محمد علیہم السلام کی تعلیم دی جاتی ہیں۔ در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع نواب شاہ کے شہر دولت پور میں ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے زیر اہتمام یونٹ کی تنظیم نو کے پروگرام میں شرکت کی۔ اس تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی سیکرٹری تنظیم برادر محمود الحسن، ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم نواب شاہ علامہ سجاد علی محسنی، صوبائی رہنماء شفقت حسین لانگاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر برادر اختیار علی لانگاہ ایم ڈبلیو ایم یونٹ دولت پور کے صدر منتخب ہوئے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروانا آئین پاکستان اور سپریم کورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، اس سنگین جرم کا ارتکاب اتحادی جماعتوں نے صرف اور صرف اپنے ذاتی مفادات کو دوام بخشنے کے لئے کیا گیا ہے، الیکشن سے فرار دراصل پاکستان کی سالمیت سے کھیلنے کے مترادف ہے، پی ڈی ایم اور ان کے سہولت کار ملک وقوم کو ایک خطرناک بحران کی طرف دھکیل چکے ہیں،جس کے بھیانک نتائج برآمد ہونگے افسوس ہم نے ماضی کی کوتاہیوں اور غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر آئین شکنی کے مرتکب اور بے حسی میں مبتلا یہ حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کی دھن میں مگن ہیں، ناعاقبت اندیش حکمران 1971ء جیسے ماضی کے اندوہناک سانحے اور واقعات سے سبق سیکھنے کی بجائے، پھر سے ملک میں کوئی خونی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، ملک کو مزید کسی بحرانی کیفیت میں مبتلا کرنے کے خبط میں مبتلا کم ظرف عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ناکام و نامراد ٹھہریں گے، باشعور عوام مادر وطن کو اب کسی کے ذاتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دے گی اور نہ ہی ہمارا ملک ایسے کسی بے ہودہ کھیل تماشے کا متحمل ہو سکتا ہے۔

وحدت نیوز( گڑھی یاسین)وحدت یوتھ ونگ پاکستان ڈویژن لاڑکانہ کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین ہمیشہ فعالیت میں سب سے پہلے رہی ہے اور آج اس تحصیل گڑھی یاسین کے لیے سینئر تنظیمی دوست جرنیل عباس ابڑو کو وحدت یوتھ ونگ تحصیل گڑھی یاسین کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔

جرنیل عباس ابڑو کو تحصیل صدر نامزد ہونے پر تنظیمی زمہ داران کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر ڈویژنل صدر منصب علی کربلائی نے کہا کہ جرنیل عباس ابڑو ملت کا در دل رکھتے ہیں اس کو تحصیل گڑھی یاسین کا صدر ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے اور ایسے فعال ذمہ دار دوستو کو آگے بڑھانا چاہیے۔

وحدت نیوز(سکردو)یوم پاکستان کے موقع پر رکن گلگت بلتستان کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 23 مارچ ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، قرارداد لاہور نے برصغیر کے مسلمانوں کوعظیم مقصد کے لیے متحد کیا، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور تحریک آزادی کے قائدین کی قربانیوں سے حصول پاکستان کی راہ ہموارہوئی۔23 مارچ 1940 کو مسلمانوں نے الگ ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا، آج ہم 23 مارچ 1940ء کو یوم پاکستان کے طو رپر منا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالتے ہوئے مستقبل کی فکر کرنا ہوگا اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ کوتاہیوں کا جائزہ بھی لینا ہوگا۔آج کا دن قائد اعظم اور علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے، 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد ارض پاک کو ایک اسلامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانا تھا، پاکستانی قوم کسی بھی مشکل اور کسی بھی مصیبت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہےآزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی، بحیثیت قوم ہم قائداعظم اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں یوم قرار داد پاکستان کی مناسبت جشن کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ تقریب میں بچوں نے وطن عزیز پاکستان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے تقاریر کیں اور ملی نغمے پیش کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں انگریز کی غلامی سے آزادی کا درس دیا۔ ہم حضرت علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔ ان کی بہترین تعلیم و تربیت روشن مستقبل کی نوید ہے۔ آج پاکستان کو امریکی غلامی نے پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انگریزوں کے ذہنی غلام آج بھی ملک و قوم پر مسلط ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے عوامی طاقت سے انگریزوں کی غلامی سے نجات حاصل کی۔ اس موقع پر طلباء نے ٹیبلو پیش کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھانہ یونیورسٹی کی حدود نواب اڈہ میں ایک اور شیعہ عزادار محمد اسلم خان بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے اور شہید کے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار اور شہید کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔

انہوں اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا کے رہائشی اہل تشیع آبادی کو نشانہ بناکر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور کیا جارہا ہے، آئے روز کسی نا کسی شیعہ شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کئی ایک واقعات کے گواہ اور سی سی ٹی وی فٹیج بھی موجود ہیں لیکن مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔

انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں روز بروزبڑھتی شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر شیعہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جائے، دہشت گردوں کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ ظفرعباس شمسی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت میں روز بروز اضافہ ایک سنگین انسانی بحران کو جنم دے رہا ہے، ملک کی کثیر آبادی اس وقت خط غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے، شہری بھوک اور افلاس کے سبب اپنے اہل و عیال کے ساتھ خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں، افسوس ہمارے نا لائق و نااہل حکمران صرف اپنے اقتدار کی بقاء کی جنگ میں مصروف اور غریبوں کی بھوک سے بےخبر ہیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree