The Latest
وحدت نیوز(حب)مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کے ضلعی شوریٰ کا اجلاس اور تنظیمی کنونشن کا انعقاد مرکزی حب میں امام بارگاہ جام کالونی میں ہوا۔ جسکی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری اور صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صدر مجلس علماء شیعہ ضلع جیکب آباد مولانا سیف علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ان کے علاوہ ضلعی شوریٰ کے اراکین اور ضلعی کابینہ کے 4 یونٹوں کے عہدیداران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اس موقع پر سید قربان علی شاہ رضوی کثرت رائے سے اگلے تین سال کے لئے ضلعی صدر منتخب ہوئے۔
صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شعبہ تنظیم سازی کی جانب سے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ تنظیمی اضلاع اور یونٹس سالانہ پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اضلاع اور تحصیلوں کی رہنمائی کے لئے رہنمائے مسوولین کتاب مرتب کی گئی ہے۔ تمام مسوولین اس کتاب کا مطالعہ کریں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ تنظیم کو منظم و مضبوط کرنے کیلئے یونٹس کا قیام نہایت ضروری ہے۔ کارکنان و عہدیداران کی کردار سازی کے لئے دعاؤں، اخلاقی دروس اور اسٹڈی سرکل کے پروگرامز کا انعقاد ضروری ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات مبشر حسن نے شہر قائد میں کے الیکٹرک کی اجارہ داری کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ کراچی شہر پر ایک عذاب کی طرح مسلط ہے، کسی بھی دور حکومت میں کے الیکٹرک کے سرکش افسران اور عملے کو لگام ڈالنے کی کوشش نہیں کی گئی، کے الیکٹرک کی طرف سے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار، سلیب ٹیرف کا غاصبانہ نظام، لائن لاسز، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ناجائز منافع خوری اور اوور بلنگ وہ ظالمانہ اقدامات ہیں جنہوں نے شہر کے متوسط طبقے کی زندگی کو اجیرن کر رکھا ہے، کے الیکٹرک کی طرف سے غریبوں کے خون چوسنے کا عمل بلا روک ٹوک جاری ہے، مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کا احتجاج بھی کے الیکٹرک کی روش کو تبدیل کرنے میں ناکام رہا۔
مبشر حسن کا مزید کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور متعلقہ عملے کی شہریوں کے ساتھ بڑھتی ہوئی بدمعاشی حکومت کی طرف سے فوری نوٹس لینے کا تقاضہ کرتی ہے، اگر حکومت یا ریاستی اداروں نے کے الیکٹرک کو قابو میں نہ کیا تو پھر عوام احتساب کے لئے خود اٹھ کھڑی ہوگی، کراچی کے مظلوم عوام اور کاروباری طبقات کا صبر و ضبط اب اشتعال میں بدلتا جا رہا ہے، علاقے میں امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ قانون و انصاف کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے، کے الیکٹرک کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف حکومت کو کارروائی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی کی عوام کو اوور بلنگ کے ذریعے لوٹا جا رہا ہے، عوام کی لوٹی گئی دولت انہیں واپس دلائی جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں نہتےسیاسی کارکنان کے خلاف پولیس کردی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
میڈیا کوجاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے زمان پارک میں نہتے عوام پر کسی قسم کا ایڈونچر کرنے سے باز رہے۔خالی ہاتھ کارکنان پر لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال باعث شرم و افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہیمانہ تشدد سے نگران حکومت اپنی غیر جانبدارانہ حیثیت کھو چکی ہے۔ملکی عدالتوں کو عوام پر جاری تشدد اور حکومتی جبر و نا روا سلوک کا نوٹس لینا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف حکومتی مشینری کا بے تحاشا استعمال تعصب پر مبنی ہے۔
وحدت نیوز(حب)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اعلی سطح وفد کے ہمراہ ضلع حب چوکی بلوچستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گڈانی اور حب چوکی میں مختلف پروگراموں میں شریک ہوئے۔
وفد میں سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری ،صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، مجلس علمائے شیعہ کے رہنما علامہ سیف علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رابطہ سیکرٹری سید قربان علی شاہ، ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم عمران علی انگاریہ و اراکین ضلع کابینہ ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ گڈانی ساحلی شہر ہونے کے باوجود حکومتی عدم توجہی کا شکار ہے گڈانی کا ساحل سمندر اور تفریحی مقامات انتہائی خوبصورت ہیں مگر حکومت عدم توجہی اور نا اھلی کے سبب گڈانی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نعمت خداوندی ہے جس نے ملک بھر کے لاکھوں عاشقان اہل بیت کو ایک لڑی میں پرویا ہوا ہے۔ ملت کے جوان اور بزرگ آگے بڑھ کر ایم ڈبلیو ایم کے ہاتھ مضبوط کریں۔
اس موقع پر مرکز تعلیم القرآن کے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو بچپن ہی سے مسجد اور قرآن کریم و دینی تعلیمات سے آشنا و مانوس کریں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام تحفظ تشیع کانفرنس جی نائن جامع الصادق اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی،کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن کے ماتمی انجمنوں،بانیان مجالس علمائے کرام اور عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صد علامہ سید اکبر کاظمی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہماری ہر اس شخص سے صلح ہے جس سے امام حسین کی صلح ہے ہماری اس کے ساتھ جنگ ہے جس کے ساتھ امام حسین کی جنگ ہے ۔ ہم چودہ سو سال سے مسلسل جدوجہد میں ہیں ۔ ہمیں اپنے حقو ق کے لئے خواہ وہ مکتبی ہو نصاب کا مسئلہ عزادری کا ہم اپنی قوم کو اکھٹا کریں گے ۔ہم اپنے مسائل کے لئے متوجہ ہیں،ہم اپنے جائز اور قانونی آئینی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ مذہبی آزادی کے آئینی و قانونی حق پر کس قسم کی قد غن برادشت نہیں کریں گے۔
مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے رہنما علامہ سید جاوید شیرازی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر امت مسلمہ چاہتی ہے کہ عزت پائے تو اس کو اپنے ہر مسلک کو اس کا حق دینا ہو گا۔ ہر انسان کو فکری آزادی کا حق ہے ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی رسومات کو اعلانیہ ادا کرئے اور حکومت کو فرض ہے کہ اس حق کی حفاظت کرے یہ وہ حق ہیں جو ہمیں اسلام دیتا ہے اقوام متحدہ دیتا ہے ۔ یہ تمام مسلموں کا پاکستان ہے کی خاص مسلک کا پاکستان نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ میں بننے والے امتیازی اور متنازعہ قوانین کو قبول نہیں کرتے ۔
کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئےاسد اللہ چیمہ صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد نے کہا کہ دنیا اس وقت واضع طور پر دو حصو ں میں تقسیم ہے ایک قافلہ حق والوں کا اور ایک باطل کا ہے ہمیں پاکستان میں رہتے ہوئے خود کو قافلہ حق کے ساتھ منسلک رکھنا ہے ۔ گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش ہونے والے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں اور ا س کانفرنس میں واشگاف الفاظ میں کہتے ہیں ہم شعار حسینی پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریں گے اور نا ہی کسی ایسے قانون کو قبول کریں گے ۔
واجد علی شاہ ماتمی فیڈریشن چکوال کے نائب صدر نے شرکائے کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ چکوال میں عزاداری کے حوالے سے بہت سے مسائل ہیں انتظامیہ کی جانب سے عام شہریوں پر ایف آئی آرز کا اندارج اور منافقانہ رویہ جاری ہے ایک طرف کالعدم جماعتیں کھلم کھلا جلسے کرتے ہیں تکفیر کرتے ہیں ان پر انتظامیہ آنکھیں بند کئے ہوئے ہےہم پاکستان کو مسلکی پالکستان بنانے کے کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔
کانفرنس کے آخر میں صدر ایم ڈبلیو ایم عزادری ونگ ملک اقرا ر حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام شرکائے کانفرنس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ملت جعفریہ کے حقوق کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں اور انشااللہ ہم ہر چیز قربان کر دیں گے لیکن عزادری سید شہداء پر کوئی پابندی برداشت نہیں کریں گے ۔ مملک و ملت کیساتھ دشمن کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے اس کانفرنس سے ہم پیغام دیتے ہیں کہ ہم اپنے آئینی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یہ وقت بیدار ی وقت ہے جرت و استقامت کا ہے ،کانفرنس سے علامہ اعجاز حسین بہشتی علامہ جہانزیب جعفری،آغا سید محمد رضا،ملک خاور عباس ،سید سلیم رضوی ،سید حسین سید صابر حسین نقوی ،مولانا سید اعوان علی شیرازی، رئیس عباس رضوی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
تحفظ حقوق تشیع کانفرنس منعقدہ اسلام آباد کی قراردادیں
۔ہم وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام اور ترقی کے لئے اپنا آئینی ، دستوری اور قومی فریضہ ادا کرتے رہیں گے۔
اس ملک کو قرارداد مقاصد کی روح کے مطابق مسلم پاکستان بنانے میں جس طرح ہمارے آباء اجداد نے قربانیاں دیں اور جدوجہد کی ہم اس ملک کو کسی صورت میں بھی مسلکی پاکستان نہیں بننے دیں گے اور قائداعظم ؒاور علامہ اقبال ؒ کے فرمودات کی روشنی میں اسے ایک حقیقی فلاحی اسلامی ریاست بنائیں گے۔
ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور دستور پاکستان نے جو حقوق بحثیت پاکستانی ہمیں تفویض کئے ہیں ان سے کسی طورپر بھی دست بردار نہیں ہونگے۔
۴۔ملک کے مقتدر حلقوں اور ایوان اقتدار میں ہونے والی گھنائو نی سازشوں کو آشکار کرتے رہیں گےاور ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام غیر آئینی ، غیر اخلاقی ، غیر دستوری قانون سازیوں کو کسی طور پر بھی قبول نہیں کریں گے۔
۔ ۵۔ہم فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021 میں کی جانے والی ترامیم کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے ملکی سلامتی اور قومی یکجہتی کےلئے زہر قاتل قراردیتے ہیں۔
۶۔ہم فوجداری ترمیمی ایکٹ 2021 میں کی جانے والی ترامیم کو ملت جعفریہ پاکستان کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہیںاور اس کے خلاف آئینی ، قانونی اور عوامی جدو جہد کا اعلان کرتے ہیں۔ ۷۔ہم یکساں نصاب تعلیم کے عنوان سے کی جانے والی تعلیمی اصلاحات کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اس نصاب تعلیم کو غیر اخلاقی ، غیر دستور ی اور پاکستانی معاشرے کی اقدار سے متصادم قرار دیتے ہیں۔
۔ ۸۔یکساں نصاب تعلیم کے نام پہ کی جانے والی تعلیمی اصلاحات عوام پاکستان اور بالخصوص ملت جعفریہ پاکستان کے بنیادی عقائد کے منافی ہے اور یہ اصلاحات در حقیقت معاشرے کو عدم توازن اور عدم استحکام کی جانب لے جانے کی گہری سازش ہے۔
۹۔عزاداری سید الشہداء پہ عائد پابندیو ں کو ہم کسی طور پر بھی قبول نہیں کرتے ہیںعزاداری امام حسین ؑ ہمارا آئینی ، قانونی اور مذہبی حق ہے اور اس حق پر ہم کسی کونقب زنی کی اجازت نہیں دیں گے۔
۱۰۔ملک بھر میں عزاداران سید الشہداؑء، بانیان مجالس، علماء کرام، ذاکرین عظام اورخطباء پہ قائم ناجائز مقدمات کو ہم یکسر مسترد کرتےہیںاور ریاستیاداروں کی غیر منصفانہ بیلنس پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ نیز شیڈول فورتھ کے تحت قائم کئے گئےتمام ناجائز مقدمات کو ختم کیا جائے۔
۱۱۔عزاداری سید الشہدءؑ کے حوالے سے لائسنس پر عائد پابندیوں کو ختم کیا جائے اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے لائسنس جاری کئے جائیں۔
۱۲۔وفاقی وزیر مذہبی امور کی دہشتگرد تکفیری قوتوں کےساتھ کھلم کھلا اظہار یکجہتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اور اسے وفاق پاکستا ن کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیںکہ وفاقی وزیر مذہبی امور کو فوری طور پروزارت سے برطرف کیا جائے اوراس کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔
۱۳۔ملک بھر میں شہداء ملت جعفریہ کے خانوادوں سے مکمل ا ظہار یکجہتی کرتے ہیںاور مطالبہ کرتے ہیں کہ ورثاء شہدا کے ساتھ کئے گئے حکومتی وعدوں کو پورا کیا جائے۔
۱۴۔ ملک بھر میں ملت جعفریہ بالخصوص عزاداران سید الشہداء کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اورمسنگ پرسنز سمیت تمام بےگناہ اسیران کو رہا کیا جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام تحفظ تشیع کانفرنس جی نائن جامع الصادق اسلام آباد میں منعقد ہوا،جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کی،کانفرنس میں راولپنڈی ڈویژن کے ماتمی انجمنوں،بانیان مجالس علمائے کرام اور عزاداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ملک سے انگریز چلے گئے لیکن اپنے آلہ کار چھوڑ گئے ہم بظاہر آزا د نظر آتے ہیں لیکن غلام ہیں پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ ملک کو کمزور کر کے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو مکمل کیا جا رہا ہے،المیہ یہ ہے ہمارے ملک میں کسی مقبول سیاسی و مذہبی قیادت کو جینے نہیں دیا گیا،لیاقت علی خان شہید،محترمہ فاطمہ جناح سمیت ہر محب وطن قیادت کو غدار قرار دے کر ابدی نیندسلایا گیا،ملک میں فرقہ واران تقسیم کر کے مسلح جھتے بنائے گئے،ملت تشیع کے ۲۰ ہزار سے زائد پڑھے لکھے انجینئرز، ڈاکٹرز،وکلاء،بیوروکریٹس کو چن چن کر قتل کیا گیا،لیکن ہم ملت تشیع جو اس وطن عزیز کے بانیاناں کی اولاد ہیں نے ان سازشوں کا اپنے خون سے مقابلہ کیا،دشمن کو ہر محاذ پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا وطن کی سالمیت و بقا پر کبھی آنچ آنے نہیں دی ۔
ان کا کہناتھا کہ مجلس وحد ت مجلس نے پاکستان میں یہ آواز اٹھائی کہ یہ مسلم پاکستان ہے مسلکی پاکستان نہیں ہے ، یہ جو قومی اسمبلی کے اندر سازش کی گئی اور پاکستان کے آئین اور بنیادی انسانی حقوق کو پامال کرکے ایک مذہبی انتہا پسندی کا بل منظور کیا گیا اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان کے دشمن کس طرح ملک میں مسلکی تقسیم کو ہوا دے کر امن عامہ کو پھر سے تہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں،پاکستانی قوم بیدار ہیں اب کسی بھی ایسے ملک دشمن سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،اس باشعور اور غیرت مند قوم نے غلامی کی زنجیروں اور خوف کے بت کو پاش پاش کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا ملک میں اس وقت آئین اور قانون کیساتھ کھلواڑ کا سلسلہ جاری ہےعوام کی اکثریت کو اپنے جبر اور ظلم سے زیر کرنے کے خواہش رکھنے والوں نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ نہیں سیکھا،مجلس وحدت مسلمین عوامی حق رائے دہی کیخلاف ہونے والے ہر سازش کیخلاف میدان عمل میں موجود رہے گی،ہم ملک میں فوری اور شفاف انتخابات کے حامی ہے،انتخابات کو ملتوی کرنے کے خواہش رکھنے والے دراصل آئین پاکستان کیساتھ غداری کر رہے ہیں، ہم آج پاکستان کی عوام کے ساتھ اور فرسودہ غلامانہ نظام کیخلاف کھڑے ہیں ،انشااللہ کامیابی پاکستان اور پاکستانی عوام کا مقدر ہے،دشمن اپنے ہر حربے میں ناکام رہے گا۔
وحدت نیوز(پشاور) جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ شبیر ساجدی نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری15 مارچ بروز بدھ پاراچنار کا تنظیمی دورہ کریں گے۔
اس موقع پر لوئرکرم علی زئی تحصیل صدر جناب امتیاز علی طوری، مڈل لوئر کرم تحصیل صدر برادر شکیل حسین اور ضلعی صدر جناب مزمل حسین آغا اور تحصیل صدر جناب پیر سید مسرت علی شاہ کاظمی سے ان کی کابینہ کے ہمراہ ملاقاتیں ہونگیں اور ضلعی و تحصیل صدور کے طے شدہ شیڈول کے مطابق حلف برداری کی تقریبات میں شرکت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کے اس اہم ترین دورہ کے موقع پر پاراچنار میں توسیع تنظیم سازی کے لیے مختلف علاقوں کے معززین مشران و جوانوں سے ملاقاتیں اور کارنر میٹنگز کا بندوبست کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(لندن) مسلم کمیونٹی آف ایسیکس لندن میں مجلس وحدت مسلمین یوکے اور امامینز یو کے ۔ کے زیر اہتمام 28ویں برسی ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے موقع پر تکریم شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یو کے بھر سے علماء اور تنظیمی افراد و عہدیداروں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض جناب سید وجاہت علی الحسینی نے سرانجام دیئے۔
کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین یوکے ۔کے صدر جناب حجتہ الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، حجتہ الاسلام مولانا سید رضا حیدر رضوی، حجتہ الاسلام مولانا غلام حر شبیری، حجتہ اسلام مولانا مشرف حسین الحسینی نے خطاب کیا۔ تمام مقررین نے قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح اور ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی کے سوانح حیات اور کردار اور افکار پر روشنی ڈالی اور انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
مقررین نے یہ عہد کیا اور تمام ملت کے زعماء اور افراد سے اپیل کی کہ امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق کہ ان شہیداء کے افکار کو ذندہ رکھا جائے۔ آج ملت اسلامیہ اور خصوصی طور پر ملت تشیع کو اتحاد کی ضرورت ھے۔ کانفرنس سے وڈیو لنک کے ذریعے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین جناب حجتہ اسلام مولانا سید احمد اقبال رضوی اور مولانا نقی ہاشمی صاحب نے بھی پاکستان سے خطاب کیا ۔
تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ جس طرح ہر شعبہ ذندگی میں ملت تشیع کو کام کرنے کی ضرورت ھے اسی طرح ملک کے ایوانوں میں بھی شیعہ نمائندگی بہت ضروری ھے اور یہ ڈاکٹر شہید محمد علی نقوی اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کے نظریات کے عین مطابق ھے ۔
مقررین نے مزید کہا کہ فلاحی کام یا عزاداری یا دوسری اجتماعی عبادات ھوں سب فرائض کے ساتھ ساتھ ان کا تحفظ بھی ضروری ھے اور ملکی عوامی اور حکومتی سطح پر ان کو سپورٹ یعنی مدد کی بھی ضرورت ھے ۔ جس طرح پاکستان کے دوسرے فرقوں اور مذاہب کی باقاعدہ قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی ھے اسی طرح شیعیان پاکستان کو بھی ان ایوانوں میں نمائندگی لینا ھو گی ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت نے سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر بھی ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں، ان نام نہاد جمہوری حکمرانوں نے اپنے ظالمانہ اقدامات میں آمرحکمرانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، پہلے ارشد شریف جیسے محب وطن اور اس مٹی کے وفادار بیٹے پر اسی کی مادر وطن کی زمین تنگ کی گئی اور اسے دیارغیر جانے پر مجبور کیا گیا اور پھر بزدلوں نے اسے وہاں گھیر کر مارڈالا،اب ان کا اگلا ہدف بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ ہیں، بول ٹی وی انتظامیہ نے رجیم چینج کے اس مکروہ آپریشن کے خلاف صدائے حق بلند کی اور آج تک ان ظالم حکمرانوں کے مقابل حق وسچ کا پرچم بلند کیئے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ بول ٹی وی کو صرف اور صرف وطن سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے، ہم آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتے ہیں، آزاد صحافت کا گلا دبایا جانا قومی سلامتی اور استحکام کے خلاف سنگین اقدام ہے، بول نیوز کے مالک کو فوری رہا کیا جائے،ہم معاشرتی ترقی اس ظلم کےخلاف بول ٹی وی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
وحدت نیوز(ملتان)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق مشیر وزیراعلی پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی سے ملاقات کی اور انہیں دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری سیاسیات و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی جنرل سیکرٹری عون رضا انجم ایڈووکیٹ، مولانا ہادی حسین، شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ، سید عاصم علی، غلام رضا عابد اور ثقلین نقوی موجود تھے۔ بیرسٹر وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادتِ کے مشکور ہیں انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جس طرح مظلوموں اور مستضعفین کی حمایت کی ہے وہ قابل ستائش ہے۔
اس موقع پر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی ترجمان جماعت ہے، ہم اس ملک میں کسی جماعت یا شخصیت کے ساتھ نہیں بلکہ ویژن اور سوچ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم اس ملک کے فیصلے اسی ملک میں چاہتے ہیں، عالمی طاغوت کی زیرتسلط حکمران کبھی بھی اس کی تقدیر نہیں بل سکتے، اس موقع پر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہم س ملک کی خودمختاری اور آزادانہ خارجہ پالیسی کے متمنی ہیں، لاہور میں کارکنوں پر ہونے والے حملے اور علی بلال کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس طرح کی ملاقاتیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔