The Latest
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑھی خیرو کے شہر میراں پور برڑو دوداپور اور داؤ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن سینٹرز کے طلباء وطالبات اور مومنین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید عابد حسین شاہ سید علی شاہ مولانا عبد الخالق مولانا مظہر عباس و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ طلباء و طالبات وطن کا مستقبل ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے۔ علماء کرام بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کریں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی اور عریانی کا پرچار چاہتے ہیں۔ دین اسلام نے حیاء عفت و پاکدامنی اور حجاب کا حکم دے کر معاشرے میں پاکیزہ روابط کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی پر پابندی اور عوام پر ظلم و تشدد نے امپورٹڈ حکومت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج ووٹ اور عوام کی طاقت سے خائف نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے مستحق ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے نو منتخب ڈویژنل صدر برادر رونق بخاری نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز جنوبی پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر جامع مسجد ولی العصر ملتان سے کر دیا۔ ڈویژنل صدر نے پہلے غیر رسمی اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے سینیئرز سے مشاورت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ خدا کی دی ہوئی توفیق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملت کے جوانوں کو ایک تسبیح کی طرح جمع کریں گے۔ ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بہت جلد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کو انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے مکانات اور مساجد کی تعمیر کیلئے قسط ادا کی گئی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب میں 11 مکانات کے تعمیر کی آخری قسط اور 21 مساجد کی تعمیر کی دوسری قسط ادا کی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، غلام حسین شیخ، علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اہل خیر کا تعاون قابل ستائش ہے۔ حکومت نے بلند و بالا دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ محروم علاقوں میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے محروم علاقے میں روزگار کی فراہمی میں مدد کریں، تاکہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اوکاڑہ کی جانب سے ضلع بھر میں تنظیم سازی کا آغاز آج حویلی لکھا کے دورے سے ہوا پہلے مرحلے میں آ ج ضلعی صدر سیدہ نسرین فاطمہ نے حویلی لکھا کا دورہ کیا جہاں مومنات نے تنظیمی یونٹ کے قیام کے حوالے سے اپنی آمادگی کا اظہار کیا باہمی مشاورت سے یونٹ صدر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا ضلعی صدر محترمہ نسرین فاطمہ نے محترمہ سیدہ ساجدہ بتول سے بطور یونٹ صدر اور محترمہ غازیہ فاطمہ سے بطور یونٹ جنرل سیکرٹری حلف لیا۔
وحدت نیوز(لاہور)اوکاڑہ پی پی 183 (رینالہ خورد )کی سیاسی شخصیت خالدحسین بھٹی نےاپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان وسابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب سید آغا حسین شاہ زیدی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید انوار زیدی ، جنرل سیکٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ سید ابوذر نقوی ایڈووکیٹ اور برادرذین عباس کوٹ عبدالمالک بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور حلقہ پی پی 183 رینالہ خورد کی سیاسی صورتحال اور زمینی حقائق پر بریفننگ دی گئی ۔
جناب سیداسدعباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ ہمارا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے ہوتا ہے ۔ اور ہم نے جس کا بھی ساتھ دیا۔ ہم نے اس سے وعدہ خلافی نہیں کی ۔ہم انتخابات کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انتخابات پاکستان کے عوام کا جمہوری حق ہے ۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے ہم ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔عوام کے جمہوری حق کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم نے ہمیشہ وحدت کا ساتھ دیا ۔ اختلافات اور انتشار کی مخالفت کی ہے۔ اداروں کو بھی عوام کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے ۔ قانون اور عدلیہ کا احترام ہم سب کا فرض ہے ۔
وحدت نیوز(جہلم )تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کے حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کا ضلعی کابینہ سمیت ضلع جہلم کا دورہ، علاقے کےمعروف بانیان مجالس سے ملاقاتیں اور کانفرنس میںشرکت کی دعوت ۔اس موقع پہ انجمن حسینیہ مسجد و امامبارگاہ سید حسین کے سرپرست سید صابر نقوی ، سینئیر تنظیمی و مذہبی شخصیت اور انجمن امامیہ ہڈالہ سیداں کے عہدیدار سید نجم الحسن رضوی اور بانی عشرہ محرم چک عبدالخالق سید سجاد حیدر جعفری سے ملاقاتیں کیں اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ضلعی نائب صدر سید وسیم نقوی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مجاہدحسین میر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(جہلم) تحفظ حقوق تشیع کانفرنس کے حوالے سے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کا ضلعی کابینہ سمیت دورہ جہلم، معروف عزادار اور گدی نشین آغا سید لعل بادشاہ سے ملاقات اور قومی و ملی امور پہ گفتگو۔انہیں کانفرنس کے حوالے سے شرکت کی دعوت دی گئی۔یاد رہےعلاقے کی کم وبیش 50 عزاداریوں کی سرپرستی ان کے پاس ہے اور ضلع جہلم کے سب سے بڑے مرکزی عشرہ کے بانی ہیں۔آغا لعل بادشاہ نے مجلس وحدت اور بالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی و ملی خدمات کو سراہا۔اس موقع پہ ضلعی نائب صدر سید وسیم نقوی اور ضلعی جنرل سیکرٹری مجاہدحسین میر بھی وفد کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (لاہور) میلاد مسعود حضرت امام مھدی(صاحب العصر عجل اللہ تعالی فرجہم الشریف) علیہ السلام کی مناسبت سے امام بارگاہ کاشانہ ذریت آل عباء ایبٹ روڈ لاہور میں ہر سال کی طرح امسال بھی’’ تنصیب نصب عَلَم امام زمانہ (ع) و محفل مقاصدہ منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سیداسد عباس نقوی سابق معاون وزیر اعلیٰ پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان ۔ خواجہ میثم مذہبی اسکالر ورہنما لاہور ۔ نقی مھدی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور ۔ مرزا نجم خان عزاداری کونسل لاہور ، شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود ، کاظم علی نقوی ضلعی رہنما ایم ڈبلیو ایم ، ظہیر کربلائی کے علاوہ لاہور کی سیاسی ، مذہبی اور علمی شخصیات نے شرکت کی ۔
سب سے پہلے تنصیب نصب علم کی تقریب ہوئی جسے حاضرین نے لبیک یامھدی (ع) لبیک یاعلی (ع) لبیک یا زہراء (س) لبیک یا زینب (س) لبیک یاحسین (ع) کی صداوں میں علم پاک کو نصب کیا ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے رقت آمیز دعا کرائی، تنصیب علم کے بعد محفل مقاصدہ منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے شعراء کرام اور ذاکرین عظام نے شرکت کی اور مولا امام زمان(ع) کے حضور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔ جسے حاضرین نے بہت سراہا محفل لبیک یامھدی(ع) اور لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ اس پروگرام میں میلاد مسعود امام زمان (ع) کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا اور محفل کے آخر میں لنگر اور نیاز امام زمان (ع) کا وسیع انتظام کیا گیا تھا ۔
ملک بھر میں یہ واحد وہ مقام ہے جہاں پچھلےسو سال سے ہرسال باقاعدہ تنصیب نصب علم امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف )کا پروگرام 15 شعبان المعظم کو بڑے اہتمام اور شوق وذوق سے منایا جاتا ہے ۔ ہزاروں مردوزن یہاں اپنی مرادیں لیکر تنصیب نصب علم پاک کی رقت آمیز دعا میں شریک ہوتے ہیں۔ اسی امام بارگاہ کاشانہ ذریت آل عبا کی تیسری منزل پر ایک منبر مولا امام زمانہ (عجل اللہ رعالیٰ فرجہ الشریف ) سے منسوب رکھا گیا جسے سال بھر لوگ اپنی منتیں لیکر یہاں حاضری دیتے ہیں ۔ ہر شب جمعہ یہاں مومنین و مومنات سینکڑوں کی تعداد میں حاضری کے لئے آتے ہیں ۔ امام بارگاہ کی آخری منزل اور منبر کو سجایا گیا ہے ۔ جبکہ امام بارگاہ کی چھت پر مولا کے نام کا علم پاک نصب کیا گیا ہے ۔ اب یہ مقام ہر خاص وعام کے لئے ایک زیارتگاہ کے طور پر جاناجاتا ہے ۔
وحدت نیوز(لاہور)پی ٹی آئی لاہور کے ایگزیکٹو ممبر جناب عمران قریشی نے کی اپنے وفد کے ہمراہ ، جناب سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں جناب سید،آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب اور برادر سجاد حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی حالات۔ صوبہ پنجاب خصوصا لاہور کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔
عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا اندراج اور نگران حکومت کا عوام پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئندہ انتخابات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے ۔ ساتھ چلنے کی حکمت عملی پر غوروغوض کیا گیا ۔ ملاقاتوں کو جاری رکھنے اور معاملات کو ملکر حل کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ یہ ملاقات ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ۔شادمان لاہور میں انجام پائی ۔
وحدت نیوز (لاہور) شعبان جشن ولادت با سعادت حضرت امام مھدی عج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نشتر کالونی یونٹ کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نے خصوصی خطاب کیا اور مھدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں جب ہمارا قائم امام مہدی عج قیام کرے گا تو انسانوں کے دلوں سے ایک دوسرے کی دشمنی اور کینہ ختم ہو جائے گا
اسی طرح احادیث و روایات میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جب امام مہدی (عج) کا ظہور ہو گا تو خداوند متعال اپنے بندوں کو اس قدر مال عطا کرے گا کہ وہ بے نیاز ہو جائیں گے اور جب امام مہدی(عج) یہ اعلان فرمائیں گے کہ محتاج اور ضرورت مند افراد آ جائیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے تو کوئی بھی نہیں آئے گا۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صبغۃ اللہ یعنی الہی سوسایٹی کے عملی قیام کے لئے ہم سب اپنی فردی واجتماعی ذمہداریوں کی طرف متوجہ ہوجائیں اور الہی حکومت کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔