The Latest

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے مجلس علماء شیعہ ضلع جھل مگسی کے صدر مولانا علی نواز کی زیر نگرانی اسٹڈی سرکل کی دوسری نشست مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں رکھی گئی۔

جس میں علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب آزمائش و استفتاآت رہبر معظم کے صفحات کا بغور مطالعہ کیا گیا۔ اسٹڈی سرکل میں ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، سید اسد اللہ شاہ، حسینی یونٹ بخاری محلہ کے سید اختیار شاہ، بخاری یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی، آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار منعقد ہوا۔ دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہونیوالے سیمینار سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین اور رکن مجلس نظارت آئی ایس او طالبات علامہ احمد اقبال رضوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی، خانم رباب رضوی، جماعت اسلامی شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی محترمہ زرفشاں فرحین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ طاہرہ ظفر نے شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر دنیا میں مختلف جگہوں پر پر فریب نعروں کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں اسلام ناب محمدی کے احیا کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاہور میں منعقد ہونیوالا سیمینار ان کوششوں کا تسلسل ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی کابینہ برائے سال 2022-25  کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ ،وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی ،ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی نے نامزد اراکین ضلعی کابینہ کے ناموں کا اعلان کیا۔ قائدین نے نو منتخب اراکین کو پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہا۔

نامزد اراکین ضلعی کابینہ سے صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی نے حلف لیا۔ تقریب سے صوبائی نائب صدر علامہ مختاراحمد امامی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر مولانا نشان حیدرساجدی، ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن اور ضلع غربی کے صدر کلیم رضا زیدی نے خصوصی شرکت کی۔

نامزد اراکین ضلعی کابینہ میں مولانا گلزار حسین شاہدی سینیئر نائب صدر، سید شعیب رضا رضوی نائب صدر، مولانا بلاول حسین فائزی نائب صدر، کاچونیاز علی خان جنرل سیکریٹری ، ممتازمہدی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، ثمر سعید رضوی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، سید عارف رضا زیدی سیکریٹری امور سیاسیات، مولانا حسن رضا غدیری سیکریٹری امور تبلیغات،کاشف حسین سیکریٹری اطلاعات، حسین حیدر رضوی سیکریٹری روابط، سید قیصرعباس زیدی سیکریٹری امور عزاداری، ظہیرعباس رضوی سیکریٹری مالیات، اسدعلی زیدی سیکریٹری فلاح وبہبود،سلیم انور کاظمی سیکریٹری شماریات، رضا حیدرزیدی سیکریٹری نشرواشاعت شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ چند نامزد اراکین ضلعی کابینہ شہر میں موجود نہ ہونے اور مصروفیات کے سبب حلف نہیں اٹھاسکے ان کی تقریب حلف برداری آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔

وحدت نیوز(نوابشاہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نواب شاہ ڈویژن کی جانب سے ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن شاہ داد پور میں منعقد ہوا۔ ڈویژنل تعمیر وطن کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعمیر وطن اور تعمیر انسانیت کے لئے نظام کی اصلاح ضروری ہے۔ نظام ولایت و امامت بشریت کی فلاح کا ضامن ہے۔ ولایت دین کی روح ہے۔ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے۔ جو ہمیں طاغوت کی اطاعت سے روکتے ہوئے ولی خدا کی ولایت میں آنے کی دعوت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں نائب امام حضرت امام خمینی کی تحریک اور فکر خمینی اہل حق کے لئے مشعل راہ ہے۔ موجودہ زمانے میں عالم کفر کے مقابلے میں حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے قیام فرمایا اور قرآن و سنت اور سیرت اہل بیت علیہم السلام کی روشنی میں اسلامی حکومت تشکیل دی۔ خدا کے دین کی سربلندی انقلاب اسلامی کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خط ولایت کے پیروکار عصر حاضر کی یزیدیت کے مقابلے میں سینہ سپر ہیں۔ آج عالمی انقلابی تحریک دنیائے استکبار کے مقابلے میں استقامت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے آئی ایس او نواب شاہ ڈویژن کے نئے میر کارواں برادر سید سیرتِ عباس شاہ کا اعلان کیا۔ آئی ایس او کے مرکزی نمائندہ برادر ثقلین حیدر نے نو منتخب ڈویژنل صدر سے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کراچی) چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر مرکزی کردار سازی کونسل کی جانب سے شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی دوسری نشست مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام ضلعی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم ملیر وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی ۔

اسٹڈی سرکل میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ضلعی کابینہ سمیت مختلف یونٹس کے عہدیداران اور کارکنان بھی شریک تھے۔

ضلعی صدر احسن عباس رضوی، مولانا گلزار شاہدی، عارف رضا زیدی اور علامہ مبشر حسن نے مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل بروز جمعہ ٹھیک 9بجے شب اسی مقام پر منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(آرٹیکل)عالمی سامراجی طاقتوں نے غاصب صہیونیوں کے لئے فلسطین میں ناجائز ریاست قائم کر کے جہاں ایک طرف مغربی ایشیائی ممالک کے وسائل کو ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا وہاں ساتھ ساتھ مغربی استعماری قوتیں یہ چاہتی تھیں کہ گریٹر اسرائیل کے ذریعہ مغربی ایشیاء کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیائی ممالک تک بھی غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جڑیں پہنچا دی جائیں۔ اسرائیل کا وجود ایسے زمانہ میں قائم کیا گیا کہ جب برطانوی استعمار بر صغیر سے اپنے اقتدار کے خاتمہ کے دن گن رہا تھا اور ساتھ ساتھ پہلی جنگ عظیم کے بعد غرب ایشیائی ممالک سے اقتدار کی رسہ کشی میں مشکلات کا شکار تھا۔ ایسے حالات میں عالمی استعماری قوتوں امریکہ اور برطانیہ نے خطے میں مکمل کنٹرول قائم کرنے کے لئے سرزمین فلسطین پر غاصب صہیونی ریاست کے جرثومہ کو جنم دیا۔

اسرائیل کی بقاء و دوام کے لئے امریکہ اور برطانیہ سمیت مغربی قوتوں نے ہر ممکنہ مدد اور کوششیں جاری رکھی ہیں۔ سنہ1967ء کی جنگ سے لے کر سنہ1973ء کی جنگ اور اسی طرح بعد میں کیمپ ڈیوڈ اور اوسلو معاہدوں کے بعد غزہ پر جنگوں کا مسلط کیا جانا اور اسی طرح لبنان و شام کے علاقوں پر صہیونی قبضہ قائم کرنے کے لئے لبنان پر قبضہ اور پھر لبنان میں ۳۳روزہ جنگ کے ساتھ ساتھ خطے میں داعش کے وجود کو جنم دے کر ہر وہ کوشش کی جس سے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کو تقویت پہنچ سکے ل۔ 75سالہ اس تاریخ میں عالمی سامراج نے ہر سازشی اقدام کرکے دیکھ لیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کہ جس نے سنہ1948ے قبل ہی یعنی سنہ1917ء میں بالفور اعلامیہ کے بعد آغاز کیا تھا بتدریج عمل کے ساتھ ساتھ طاقتور ہو رہی ہے اور غاصب اسرائیل کی مسلسل بے بسی کا موجب بنتی چلی جا رہی ہے۔ فلسطینی مزاحمت کہ جس نے امریکی عوام کے ٹیکس سے بنائے گئے کروڑوں کی مالیت کے بھاری بھرکم ٹینکوں کے مقابلہ میں چھوٹے چھوٹے پتھروں سے آغاز کیا تھا آج وہ فلسطینی مزاحمت اتنی قدرت مند ہو چکی ہے کہ نہ صرف غاصب صہیونیوں کے مقابلہ میں دفاع کرتی ہے بلکہ غاصب صہیونیوں کے ہر جارحانہ عمل اور دہشت گردانہ کاروائیوں کا منہ توڑ جواب بھی دے رہی ہے۔یہ صرف مسلح مزاحمت ہے کہ جو اسرائیل سے نبردا ٓزما ہے۔

فلسطینی مزاحمت کا ایک باب جو کہ عوامی مزاحمت سے منسلک ہے۔عوامی مزاحمت ایک ایسی مزاحمت ہے جو فلسطین کی سرحدوں کو چیرتی ہوئی دنیا کے تمام حریت پسندوں کے دلوں میں گھر کر چکی ہے۔جدید دنیا کے جدید تقاضوں کے مطابق آج فلسطینی مزاحمت ایک عالمگیر اور انسانی و عوامی مزاحمت کا روپ دھار چکی ہے۔ آ ج دنیا میں کسی بھی مقام پر حریت پسندوں کو دبایا نہیں جا سکتا اور نہ ہی ان کی آواز کو مدھم کیا جا سکتا ہے۔ دشمن کے بنائے گئے نرم ہتھیار یعنی سوشل میڈیا نے ہی خود دشمن کے لئے میدان کو سخت کر دیا ہے۔آج کی دنیا میں جنم لینے والی نئی نسل مسلسل فلسطین و کشمیر اور یمن جیسے مسائل کے لئے بیکراں ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے اقدامات کو عوامی مزاحمت کا سامنا ہے۔

حال ہی میں جہاں ایک طرف فلسطین کے مغربی کنارے میں کہ جہاں غاصب اسرائیل کا تسلط ہے فلسطین کی عوامی مزاحمت نے غاصب اسرائیل کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ غزہ کے بعد مغربی کنارے میں اٹھنے والی عوامی مزاحمت نے فلسطین کے تمام دھڑوں کو ایک نئی امید بخشی ہے۔

حال ہی میں جب امریکہ اور مغربی قوتیں غاصب اسرائیل کے لئے نارملائزیشن کے لئے کام کر رہی ہیں وہاں ساتھ ساتھ اسرائیل کو عوامی مزاحمت کا شدت سے سامنا ہے۔ حالانکہ امریکی سرپرستی میں عرب ممالک کو اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقا ت قائم کروائے گئے ہیں لیکن حالیہ دنوں قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ نے فلسطین کی عوامی مزاحمت کی ایک نئی شکل کو جنم دیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔

عالمی برادری نے مسئلہ فلسطین پر جس قدر بے حسی اور مجرمانہ غفلت دکھائی ہے اسی قدر دنیا بھر میں عوامی مزاحمت فلسطین کے حق میں بیدار ہو رہی ہے۔آج دنیا کی تمام شیطانی قوتیں مل کر مسئلہ فلسطین و نابود اور ناپید کرنے کی کوشش کر رہی ہیں وہاں ساتھ ساتھ فلسطین کے حق میں اٹھنے والی آوازوں نے دشمن کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ مسئلہ فلسطین ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ عوام میں اپنی مقبولیت پیدا کر رہا ہے اور یہ مقبولیت جہاں فلسطینی کاز کو تقویت پہنچانے میں کارگر ہے وہاں ساتھ ساتھ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل اور اس کے مغربی آقاؤں کے منصوبوں کی ناکامی کا باعث بن رہی ہے۔حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین میں رونما ہونے والے واقعا ت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ غاصب اسرائیل فلسطینی مزاحمت کے سامنے فلسطین کے اندر بھی بے بس ہے اور عالمی سطح پر فلسطین کے لئے عوامی مزاحمت دنیا بھر میں غاصب اسرائیل کی رسوائی کے لئے صہیونی تابوت میں کیل ٹھونکنے کا کام کر رہی ہے۔


تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم
سیکرٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

وحدت نیوز(احادیث)  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں معذور افراد سے پیش آنے کے طریقے کی جانب اشارہ کیا ہے۔

 ذیل روایت کتاب "بحارالانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول الله صلی الله علیه و آله و سلم:

لاتدیموا النظر الی اھل البلاء والمجدومين فانه يحزنهم

رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا:

مصیبت زدہ، معلول اور معذور افراد کو ٹکٹکی باندھ کر نہ دیکھیں کیونکہ انہیں دیر تک دیکھنا ان کے لیے اداسی اور رنج و غم کا باعث بنتا ہے۔

بحار الانوار ، 75

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی صدر آٸی ایس او طالبات خواہر طاہرہ ظفر، اراکین مرکزی نظارت خانم زہرا نقوی و خانم سفینہ نقوی، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن خواہر سارہ رضوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے شرکت کی۔ زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  ایم ڈبلیوایم کراچی کے سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید راہ وحدت علامہ دیدارعلی جلبانی ؒ اور ان کے باوفا محافظ سرفراز بنگش کے نویں یوم شہادت پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی ، صوبائی اور ڈویژنل قائدین نے کہا ہے کہ 9 برس گذر جانے کے بعد بھی شہید علامہ دیدار علی جلبانی ؒ کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں اسی طرح تازہ ہے، شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور ان کے باوفامحافظ کی عظیم قربانی کوہم کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔

صوبائی صدر سندھ علامہ باقرعباس زیدی نے کہا کہ ہمارے ناقص نظام انصاف کی وجہ سے طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود اب تک شہید دیدار علی جلبانی ؒ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔ ان کے اہل خانہ آج بھی ریاست سے انصاف کے منتظر ہیں ۔

ڈویژنل صدر کراچی علامہ صادق جعفری نے کہا کہ شہید علامہ دیدار علی جلبانیؒ مردمیدان تھے، ہمیشہ حق بات کہنے بھی مصلحت پسندی کا شکارنہیں ہوتے تھے، ان کی شہادت سے پیدا ہونےوالا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

شہید کے دیرینہ ساتھی صوبائی پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کہاکہ شہید جلبانیؒ کےساتھ گذرا مختصر تنظیمی وقت قیمتی سرمایہ ہے، شہید نڈر اور بے خوف شخصیت کے مالک تھے وہ ظالموں کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرنے کی جرائت رکھتے تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر رکن گلگت بلتستان کونسل و صوبائی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کے اہم ستون ہیں،خصوصی افراد کی  ہرممکن معاونت کارخیر ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خصوصی افراد سمیت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح کیلئے کوشاں ہیں جو کہ لائق تحسین ہے۔خصوصی افراد کے لئے سرکاری ملازمتوں میں مختص کوٹے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے ساتھ امتیازی معاشرتی رویے کا سدباب یقینی بنانا ہوگا،خصوصی افراد کی معاونت سے ان کا معاشرتی کردار مؤثر بنایا جاسکتا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree