The Latest

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفد کی پاکستان تحریک انصاف ملیر ٹاؤن کے صدر بلال خان نیازی سےان کے دفترمیں ملاقات، ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وفد میں ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، سینیئرنائب صدر مولانا گلزارحسین شاہدی ، نائب صدر شعیب رضا ، پولیٹیکل سیکریٹری عارف رضا زیدی اور دیگر شامل تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان علاقائی مسائل سمیت ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وحدت نیوز(بنوں)مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ مجلس علماء شعیہ کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر علامہ سید عبد الحسین الحسینی کا دو روزہ دو رہ بنوں ۔اس موقع پر بنوں مشران کی جانب سے اپنے مطالبات کے لئے دئے گئے دھرنے میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے انکے مطالبات کی حمایت کی۔

 اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹرز۔ کمشنر بنوں ، ڈی سی بنوں اور دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے مظاہرین کی مطالبات منظور کئے۔ علامہ عبد الحسین حسینی نے کمشنر بنوں اور ڈی سی بنوں اور ڈی پی او بنوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں اور بنوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے جشن مے فنگ ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے والی اور فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے ایلیون نیورنگاہ اور یولٹر فائٹر کے کھلاڑیوں اور سینئزر کے اعزاز میں سینئر پلیئر حاجی حبیب کے گھر پہ دئیے گئے عشائیے میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے دونوں ٹیموں کو بہترین کھیل پیش کرنے پر سراہا اور کہا کہ صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھنا وقت کی ضرورت ہے بالخصوص کھیلوں کے فروغ سے نوجوان میں مثبت سوچ پیدا ہوتی ہے اور ایک صحت مند جسم صحت مند دماغ کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا سوشل میڈیا نے جوانوں کو جکڑ لیا ہے اور ورزش متروک ہوتا جا رہا ہے جس کے سبب تن آسانی پیدا ہوتی ہے اور مسابقت ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے کے جوانان دیگر شعبوں کی طرح کھیل کے شعبے میں بھی انتہائی صلاحیت رکھتے ہیں۔ صرف اپنے حلقوں کی سطح تک ہی نہیں بلکہ جی بی سے نکل کر ملکی سطح پر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خطے کی امیدیں نوجوانوں سے وابستہ ہیں اور روشن مستقبل کا ضامن ہے۔ پروگرام میں شرکت پر سینئر پلیرز اور کھلاڑیوں نے وزیر زراعت کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(احادیث) قالت علیھا السلام : "ابتعثه الله إتماماً لأمره ، وعزيمة على إمضاء حكمه ، وإنفاذاً لمقادير حتمه ، فرأى الأُمم فرقاً في أديانهم ، عُكَّفاً على نيرانها ، عابدة لأوثانها ، منكرة لله مع عرفانها ، فأنار الله بأبي ، محمّد ـ صلَّى الله عليه وآله وسلَّم ـ ظُلَمَها ، وكشف عن القلوب بهمها ، وجلا عن الأبصار غممها وقام في الناس بالهداية ، فأنقذهم من الغواية ، وبصّرهم من العماية ، وهداهم إلى الدّين القويم ، ودعاهم إلى الصّراط المستقيم.”

” اللہ نے آپ کوبھیجا تاکہ اس کے امر کی تکمیل کریں،حکمت کو جاری کریں اور حتمی مقررات کونافذ کریں مگر آپ نے دیکھا کہ امتیں مختلف ادیان میں تقسیم ہیں آگ کی پوجا،بتوں کی پرستش اور خدا کے جان بوجھ کر انکار میں مبتلا ہیں- آپ نے ظلمتوں کو روشن کیا، دل کی تاریکیوں کو مٹایا،آنکھوں سے پردے اٹھائے، ھدایت کے لئے قیام کیا،لوگوں کو گمراہی سے نکالا، اندھے پن سے با بصیرت بنایا،دین قویم اور صراط مستقیم کی دعوت دی”

( بحار الانوار، ج۲۹، ص۲۱۵)

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(لاہور)کل مسالک علماء بورڈ کے علمائے کرام جن میں بریلوی ، شیعہ ،دیوبندی ، اہلحدیث مسلک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برادرسید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی بننے پر مبارکباد پیش کی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی فرقہ ورانہ روش کو ترک کر کے بین المسالک ہم آہنگی کی فضا کو بر قرارکی جائےگی ۔

 معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے، علماءکرام کے کردار کی تعریف اور کہا کہ ’’معاشرے میں علماء کرام اپنی روش تبلیغ کے ذریعے اپنا خالصانہ کردار پیش کریں تو معاشرہ امن کا گہورا بن سکتا ہے ۔ ہم ہر طرح سے علماٗ کرام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کا ساتھ دے رہے ہیں ۔ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں ۔ ہماری علمائے کرام سے معاشرہ سازی کے لئے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔

کل بین المسالک علماءء بورڈ کے وفد نے بھی یقین دلایا کہ ہم حکومت پنجاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور معاشرے میں امن، بھائی چارے اور اخوت کی فضاء برقرار کرنے میں ہمیشہ میدان میں نظر آئیں گے ۔ یہ نہ صرف ہماری شرعی ذمہ داری ہے بلکہ ہمارا اخلاقی فریضہ بھی ہے کہ ہم حکومت وقت کی ہر احسن اقدام کی تائید کرتے ہوئے ساتھ دیں۔یہ ملاقات معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کے آفس واقع سیکرٹریٹ حکومت پنجاب لاہور میں ہوئی جو ایک گھنٹہ تک جاری رہی ۔

وحدت نیوز(شکارپور)وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جامع مسجد سیدالشہدا شکار پور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہداء سانحہ نماز جمعہ کی آٹھویں برسی کے موقع پر 30 جنوری 2023 کے دن عظمت شہداء کانفرنس مجلس عزا اور قرآن خوانی کا پروگرام فائنل کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں ان کے فکر اور یاد کو زندہ رکھیں گے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیں وہ کبھی سرافراز نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے شکار پور کی آٹھویں برسی کے اجتماع سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدور کے علاؤہ ممتاز علماء کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔

شہداء کی یاد میں ڈکھن لکھی غلام شاہ خانپور سے پیدل قافلے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی سنت ادا کی۔ اجلاس میں وارثان شہداء قمر الدین شیخ سید میر حسن شاہ سید بشارت حسین شاہ سکندر علی دل زاھد حسین جامع مسجد کے متولی سید عطاء حسین شاہ و دیگر شریک ہوئے۔در ایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع شکار پور برادر اصغر علی سیٹھار کے ہمراہ تنظیمی ساتھی حب علی مہر کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی دادی کی وفات پر تعزیت کی.

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات مبشر حسن نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سالانہ سروے میں محکمہ پولیس کو قومی سطح پر سب سے زیادہ کرپٹ قرار دینا اور اس کے بعد ٹینڈرنگ، عدلیہ اور محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کو کرپٹ ترین قرار دینا پوری پاکستانی قوم کیلئے باعث شرم ہے۔ میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ عالمی انسداد بدعنوانی کے دن کے موقع پر اپنی سالانہ رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے صوبائی سطح پر سندھ میں تین شعبوں کو سب سے زیادہ کرپٹ بتایا گیا ہے، جہاں محکمہ تعلیم سب سے زیادہ کرپٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پولیس اور تیسرے نمبر پر کنٹریکٹ اور ٹینڈرنگ کا محکمہ شامل ہے۔

مبشر حسن نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے، ہر ادارہ کرپشن کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے جبکہ کرپشن کی روک تھام کرنے والے ادارے خود بھی بدترین کرپٹ ہوچکے ہیں، ان اداروں میں موجود کالی بھیڑوں نے پورے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے، ہر کام کے ریٹ مقرر ہیں، رشوت خوری ملک کے اندر کوئی جرم نہیں رہی، جو جتنے بڑے عہدے پر فائز ہے اس کی قیمت اتنی ہی بڑی ہوتی ہے، جب تک اقتدار پر کرپٹ افراد قابض ہیں ملک کرپشن فری نہیں بن سکتا۔

وحدت نیوز(گلگت)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی اور صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام سے دشمنی پر اتر آٸی ہے۔ بجٹ اور گندم سبسڈی پر کٹوتی محض سیاسی مخالفت کا نتیجہ ہے۔ امجد ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر 140 افراد کا تاریخی اجتماع کرکے حواس باختہ ہو چکا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں محمد الیاس صدیقی نےکہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی پوری توجہ اپنی کرپشن چھپانے پر ہے۔ انہیں عوام کی مشکلات سے کوٸی سروکار نہیں۔ بجٹ کٹوتی سے گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکار ہونگے، جس سے عوامی مشکلات مزید بڑھ جاٸینگی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گندم سبسڈی پر کٹوتی سے جی بی میں آٹے کا بحران پیدا ہو چکا ہے۔

امجد ایڈووکیٹ صوباٸی حکومت کی دشمنی میں قمر زمان کاٸرہ کے ذریعے فنڈز کی فراہمی میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور جی بی کے عوام کو جھوٹے بیانات کے ذریعے بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔ امجد ایڈووکیٹ حلقے کے عوام سے جو وعدے کر کے آئے ہیں ان وعدوں کی تکمیل کو یقینی بنائیں اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلٸے غیر ضروری بیانات کا سہارا نہ لیں۔

 انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر یوم تاسیس پر پورے ضلع گلگت سے ڈیڑھ سو افراد کا اجتماع کرکے صوباٸی حکومت کو گھر بھیجنے کی بچگانہ باتیں کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں گلگت بلتستان کے عوام وفاقی حکومت کی شیطانی چالوں سے بخوبی واقف ہیں اور آٸندہ انتخابات میں پورے ملک سے چوروں کا صفایا کر دیا جاٸیگا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ہنگو کوہاٹ کے علمائے کرام پر مشتمل وفد کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات ان کی رہائش گاہ پر ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے بزرگ عالم دین پرنسپل جامعہ عسکریہ (ہنگو) علامہ خورشید انور جوادی ، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین کے پی کےعلامہ جہانزیب جعفری ، ڈاکٹر علامہ جاوید حسین شیرازی ،محمد احسان بنگش ،صادق حسین بنگش کی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی رہائش گاہ پر آمد اورملی و قومی امور پر خصوصی ملاقات ہوئی ۔

وحدت نیوز(لاہور)ضلع شیخوپورہ کی معروف سیاسی شخصیت اور پی ٹی آئی ضلع شیخوپورہ کے نائب صدر جناب ملک محمداقبال نےاپنے وفد کےہمراہ  وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان  سید اسد عباس نقوی سے چیف منسٹر ہاؤس میںان کے آفس  میں ملاقات کی اور انہیں معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک پیش کی ۔ اس موقع پر برادر سید حسن کاظمی صوبائی رہنما و رکن مرکزی عزاداری کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بھی موجود تھے ۔

ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کےموضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئی ۔اور آنے والے الیکشن میں بہتر کوارڈینیشن کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ۔ ملک میں جاری سیاسی بے چینی کی فضا پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں ہر اس اقدام کی حمایت کرنا ہوگی جو ملک و ملت پاکستان کےبہترین مفاد میں ہوگا ۔ ملت پاکستان کی ہم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں ۔ عمران خان اب ملت پاکستان کی امید بن چکے ہیں ۔ اب ہم نے مشکل مراحل طے کر لئے ہیں۔ آگے بھی ایک ساتھ ملکر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ محمد اقبال ؒ کے وژن کے مطابق وطن عزیز پاکستان کی خدمت اور اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے ۔ جس کے لئے ہمیں ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے ۔

ملک محمد اقبال نے اپنے وفد کی جانب سے سید اسد عباس نقوی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ آپ کی باتیں سن کر ہمیںنہ صرف حوصلہ ملا بلکہ ایک نئی امنگ پیدا ہوئی ہے کہ اب ہم اکیلے نہیں بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین ہمارے ساتھ ہیں اور اب ہم اپنی منزل آسانی سے طے کرلیں گے ان شاءاللہ ۔ یہ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی ۔      

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree