The Latest

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے خمسہ مجالس عزا کا اہتمام امامبارگاہ حسینیہ کاملپور سیداں میں کیا گیا ان مجالس عزا سے محترمہ چمن فاطمہ نے زن زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے عورت کے مقام و منزلت بہت عمدہ انداز میں پیش کیا ہے ایک تربیت یافتہ ، دیندار اور مہذب خاتون نہ صرف اپنے گھر کی بلکہ معاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

 آخری مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوے محترمہ فائزہ بتول نے کہا کہ یہ ایک خاتون کی پرورش اور تربیت ہی تھی جو کربلا میں حضرت عباس ع ، و قاسم ع اور علی اکبر ع جیسے نگینے قربان ہوئے اور دین کے تحفظ اور بقا کا باعث بنے حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیھا کی ذات مقدسہ کو خواتین کے لیے اسوہ کامل بنا کر پروردگار نے ہم پر اپنا احسان اور لطف و کرم کیا ہے۔

وحدت نیوز(گڑھی یاسین) مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح ایسا پاکستان چاہتے تھے جہاں سب کو یکساں سماجی و معاشی انصاف ملے اور غریب عوام کا معیار زندگی بلند ہو،افسوس یہاں اس کے برعکس امیر امیر سے امیر تر ہورہے ہیں اور غریبوں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں،آج کے سیاسی لیڈرز ریاست سے زیادہ سیاست بچانے اور ملکی مفادات پر اپنے مفاد کو مقدم سمجھتے ہیں۔

وحدت نیوز(احادیث) حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک شخص سے جس نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ(سلام اللہ علیہا) رکھا تھا فرمایا
اذا سمیتها فاطمة فلا تسبها و لاتلعنها ولاتضربها

اب جبکہ تم نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ رکھا ہے تو (یاد رکھو) اس سے بدزبانی نہ کرنا، اس پر نفرین نہ کرنا اور اسے تھپڑ نہ مارنا

کافی،ج ۶، ص

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(احادیث) عن الامام الصادق عليه ‏السلام لا تَكسَلوا في طَلَبِ مَعايِشِكُم؛ فَإِنَّ آباءَنا كانوا يَركُضونَ فيها ويَطلُبونَها

فرمان امام جعفر صادق علیہ السلام
رزق روزی کو طلب کرنے میں سستی نہ کرو! ہمارے آباء و اجداد بھی طلب معاش کیلئے دوڑ دھوپ کرتے تھے.

?الفقيه ج3 ، ص157

مرکزی کردار سازی کونسل ایم ڈبلیو ایم پاکستان

وحدت نیوز(لاہور) پچیس دسمبر یوم قائد کی مناسبت سےجاری اپنے پیغام میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ قائد اعظم ایک عہد ساز شخصیت کے مالک تھے جن کی قائدانہ صلاحیتوں اور مدبرانہ سیاست نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا لیکن ہم نے بحیثیت قوم ان کے فرامین کو یکسر بھلا دیا اور اس مملکت خداداد کو اس مقام پر نہ پہنچا سکے جسکا خواب عظیم قائد نے دیکھا تھا انہوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح رح ایک ایسی مملکت چاہتے تھے جہاں ملک کے تمام شہریوں کو بلا امتیاز رنگ و نسل اور مذہب مساوی حقوق اور ترقی کے مواقع میسر ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے خوابوں کے مطابق بنانے کے لیے پوری قوم کو محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے

انہوں نے کہا ہم بحیثیت قوم اپنے عظیم قائد کے ویژن کے عین مطابق اپنے اپنے دائرہ کار میں نظم وضبط، ایمان اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنے وطن عزیز کے لئے بے لوث کام کریں اور صرف اسی طریقے سے ہم بانیٔ پاکستان کی روح کو حقیقی خراجِ تحسین پیش کر سکتے ہیں۔

 وحدت نیوز(لاہور) قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم نے مایوس قوم کو ایسی قیادت مہیا کی جو ولولہ انگیز  پرجوش اور مخلص تھی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی دنیا معترف تھی اس عظیم رہنما نے براعظم کا جغرافیہ بدلا اور ہمیں پاکستان جیسا ملک عطا کیا انہوں نے کہا محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا، جہاں تمام مسلمان اور دیگر اقلیتیں مذہبی آزادی  اور تمام تر شہری حقوق کے حصول میں دشواری محسوس نہ کریں  قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر پاکستان ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی یہ بد قسمتی ہے کہ اس کے حکمران طبقے نے قائداعظم کے فرمودات اور ان کے رہنما اصولوں کو یکسر فراموش کر دیا جسکی وجہ سے ملک کو  آج تاریخ کےبدترین حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وطن عزیز نہ صرف معاشی بلکہ سیاسی اور ثقافتی اعتبار سے بھی دن بدن تنزلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے وقت کی اہم ضرورت ہے کہ حکمران اور عوام اپنے محسن کے بے مثال فرمودات کو اپنائیں   اور ان کی روح سے تجدید عہد کریں کہ ان کےنظریات و افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)قائد اعظم محمد علی جناح کے حقیقی پاکستان کی تکمیل ہی ساری مشکلات سے نجات کا واحد ذریعہ ہے۔قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کے قیام کے لیے ایک طویل جدوجہد کی ہم بھی اسی پاکستان کا قیام چاہتے ہیں۔ ایسا پاکستان جہاں قانون کی بالادستی ہوجو تعصب، انتہا پسندی، تکفیر یت،کرپشن، اقربا پروری اور ظلم سے پاک ہو ۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے147ویں یوم پیدائش پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کی رہنمائی میں قوم کی بے شمار قربانیوں کی بدولت یہ عظیم مملکت خداد داد کا حصول ممکن ہوا لیکن موجودہ حکمرانوں نے حصول پاکستان کے مقاصد کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنے اقتدار اور مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیں۔ قائد اعظم چاہتے تھے کہ اسلامی نظریہ پر بنائے گئے ملک میں عوام الناس کو تمام تر بنیادی حقوق حاصل ہوں اور سماج میں طبقاتی تقسیم کا نام و نشان تک نہ ہو، تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر کر سب کو انکے مذہبی،معاشی،معاشرتی اور سیاسی حقوق میسر ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ اقتدار کے پجاری اور بیرونی استعماری قوتوں کے کاسہ لیس حکمرانوں نے قائد اعظم اور قوم کی قربانیوں کو فراموش کر دیا ہے آج نوجوانوں کو بابائے قوم کے ویژن سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے ان کے رہنما اصول ایمان اتحاد تنظیم سے تجدید عہد کرنے کا دن ہے جسے پوری قوم کو بھرپور انداز سے منانا چاہیے تاکہ قائد کی فکری راہ پر چل کر وطن عزیز کو ترقی واستحکام کی طرف گامزن کیا جا سکے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے پیغمبر خدا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن مسلمانوں اور مسیحی برادری دونوں کیلئے مشترکہ طور پر خوشیوں کا باعث ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا یوم ولادت یگانگت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ خوشیاں بانٹنا بھائی چارے اور رواداری میں اضافے کا سبب ہے۔انہوں نے دنیا کے مظلومین سمیت مسیحی برادری کو انکے مذہبی تہوار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور محبت کا فروغ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے آپ صاحبان شریعت انبیاء علیہم السلام میں ایک ہیں اور ابھی تک ژندہ ہیں۔ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق تمام انبیاء کرام کی عزت و توقیر کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمیت تمام انبیاء پر ایمان دین اسلام کا لازمی جزو ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق ملنا پاکستان کے بنیادی نظریہ کا لازمی جزو ہے۔ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ملنا ان کا حق ہے صحت و تعلیم کے شعبوں میں مسیحی برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ ملک کو آگے لے جانے کیلئے ہمیں مل کر تحمل، برداشت اور رواداری کے کلچر کو پروان چڑھانا ہو گا۔ پاکستان ہم سب کا ہے لہٰذا بین الامذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سب کا مل کر کام کرنا ہی ملکی ترقی کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے ان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے، پاکستان کو انس ومحبت کے شگوفوں سے سجانے کے لئے ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھامنا ہوگا کیونکہ تحریک پاکستان اور حصول وطن میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کا بھی کردار شامل ہے اس موقع پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ایک سچے پاکستانی کی حیثیت سے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا موثر کردارادا کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاڑکانہ کے زیر اہتمام سر شاہنواز بھٹو میموریل لائبریری میں شہدائے اسلام وپاکستان کی یاد میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ رضا محمد سعیدی، صوبائی نائب صدر جناب طارق حسین بدوی، صوبائی سیکرٹری تبلیغات حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا غلام شبیر کانہیو، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی رہنما استاد عبدالرزاق بلوچ اور جناب فضل حسین اصغری صاحب کے علاوہ جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی نائب صدر مولانا حافظ روشن علی انقلابی، ضلعی انچارج مولانا حافظ شعیب علی اور لاڑکانہ کی معزز شخصیات جناب مسعود احمد چغتائی، جناب شمس الدین کلہوڑو، جناب الطاف حسین بھرگڑی، منٹھار علی سولنگی شریک تھے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سابق عہدیداران جناب طارق رسول انڑ، جناب اعجاز علی سولنگی، جناب ایڈوکیٹ بشیر حسین لاڑک، جناب بشیر احمد شیخ، جناب جاوید فاضل حسینی اور انجمنوں کے صدور و متولی جناب سجاد حسین جعفری، مولانا انور علی حیدری، محترم غلام فاروق بھرگڑی، محترم خالد حسین سموں، محترم جسارت علی سموں، محترم جناب بشیر احمد شیخ کے علاوہ کانفرنس میں محترم گدا حسین انڑ، محترم نوشاد علی کھوکر، محترم عمران علی کھوکر اور دیگر شرکاء نے شہدائے ملت جعفریہ، آرمی، رینجرز، پولیس، اے پی ایس اور دیگر راہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی۔

موجودہ ضلعی کابینہ کے تمام عہدیداران اور ممبران محترم آغا سہراب علی میرانی، محترم گدا حسین جتوئی، محترم زوہیب علی سانگی، محترم غلام حیدر منگی، ظفر علی انڑ، سعید علی میرانی، مولانا افضل حسین کھٹیان، محترم علی فرمان انڑ ،منصور علی سہاگ کے علاوہ تمام یونٹس سے مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں ضلعی نائب صدر مولانا مولا بخش مرتضائی نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(لاہور) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دیانت ، امانت اور صداقت قائد اعظمؒ کی شناخت تھی۔ انہوں نے عمر بھر عوامی و قومی وسائل اور اثاثوں کی حفاظت کی، عوامی و ریاستی عہدے کو کبھی اپنی ذات کےلئے استعمال نہیں کیا۔

انہوں نے اپنی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کو پاکستان کی آزادی اور پھر معاشی استحکام کے لئے قربان کیا ۔ ایماندار قیادت سے قومیں عروج پاتی ہیں اور بدعنوان ارباب اختیار قوموں کے زوال کا سبب بنتے ہیں اور آج ہم دیکھ بھی رہے ہیں۔ انہوں نے قیام پاکستان کے فوری بعد اقربا پروری ،رشوت ستانی ،ذخیرہ اندوزی سے بچنے کی ہدایت کی تھی مگر آج وہ سب کچھ مملکت خداداد میں دھڑلے سے کیا جارہا ہے جس سے قائد اعظمؒ نے منع فرمایا تھا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree